
کوناکرے (جیوڈیسک) گنی کے جنوب مشرقی حصے میں ایبولا وائرس کے خلاف آگہی کےلئے بھیجی گئی ٹیم کے 8ارکان کو مقامی افراد نے بے رحمی سے قتل کر دیا۔
مذکورہ افراد کی لاشیں ایک پرائمری سکول سے ملی ہیں ان میں سے تین افراد کو ذبح کیا گیا تھا۔
گنی کی حکومت طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ مقامی افراد کس بات پر مشتعل ہوئے تاہم گنی کے اس حصہ میں رہنے والوں میں ایبولاوائرس کے حوالہ سے اپنی حکومت اور بین الاقوامی اداروں بارے عدم اعتماد کی فضا پائی جاتی ہے۔
