Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 10/9/2014

September 11, 2014 0 1 min read
Gujarat
Gujarat
Gujarat

گجرات فرینڈز لائنز کلب خدمت خلق کیلئے کوشاں ہیں ‘ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں

گجرات ( جی پی آئی ) گجرات فرینڈز لائنز کلب خدمت خلق کیلئے کوشاں ہیں ‘ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار صدر گجرات فرینڈز لائنز کلب ڈاکٹر ثوبان شاہد نے گزشتہ روز موضع ترکھا ‘ سندھار ‘ قاسم آباد ‘ ٹاہلی صاحب ودیگر علاقوں میں گجرات فرینڈز لائنز کلب کی طرف سے پانچواں روز امداد سامان تقسیم کرنے کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد ہے ‘ اور ہم خدمت خلق کے تحت کام کر رہے ہیں ۔ اور پانچ روز سے ان علاقوں میں متاثرین کو کھانا اور ناشتہ فراہم کیا جا رہا ہے ‘ جس میں بریانی ‘ چاول ‘ دودھ ‘ رس’ اچار وغیرہ شامل ہیں ۔ اب ہم متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اقدامات کریں گے ۔ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ جس میں متاثرہ افراد کو ادویات فراہم کی جائیں گی ۔ یہ کیمپ روزہ کے حساب سے مختلف مقامات پر لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنے تمام ممبران خصوصاََچوہدری تنزیل ‘خرم نت ‘ چوہدری عامر علی ‘ عمر نوخیز ‘ احسن متین ملک ‘ ارسلان شاہ ‘ قاری عامر رضوان و دیگر کے شکر گزار ہیں جو شبانہ روز ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس سلسلہ میں بھر پور طریقہ سے کام کرتے رہیں گے ۔
۔۔َََََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غلامان گھمگول شریف گجرات کے ناظم اعلیٰ چوہدری افتحار احمد ملہی نے کہا ہے

گجرات ( جی پی آئی )غلامان گھمگول شریف گجرات کے ناظم اعلیٰ چوہدری افتحار احمد ملہی نے کہا ہے کہ حضرت زندہ پیر گمگھول شریف کا عرس مبارک 19,18,17اکتوبر کو ہورہاہے،اس سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے غلامان گھمکول شریف کا اہم اجلاس 12ستمبربروز جمعہ سہ پہر4بجے ناب سکول خالد آباد میں منعقد ہوگا تمام محبان گھمکول شریف شریک ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹینٹ ایند کیٹرنگ ایسوسی ایشن ضلع گجرات کی کابینہ کا اہم اجلاس گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ میںزیر صدارت

گجرات ( جی پی آئی )ٹینٹ ایند کیٹرنگ ایسوسی ایشن ضلع گجرات کی کابینہ کا اہم اجلاس گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ میںزیر صدارت ضلعی صدر حامدحسین گھمن منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی سیکرٹری محمد سلیم نے گزشتہ کاروائی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس مین ضلع گجرات میں ٹینٹ اینڈ کیٹرنگ ایسوسی ایشن کی متفقہ ریٹ لسٹ تمام ممبران کو تقسیم کی گئی۔ضلعی فنانس سیکرٹری محمد ارشد بٹ نے مالیاتی رپورت پیش کی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے دیگر معاملات بھی زیر غور آئے۔ اجلاس کے دوران سٹی گجرات کے صدر محسن سردار گھمن کی والدہ محترمہ اور استاد محمد روف کی وفات پر ان کے درجات کی سربلندی کے لیے دعائے خیر کی گئی۔اس موقع پر حاجی محمد ارشد،چوہدری ریاض احمد،محمد سلیم،محمد اظہرحسین،عبدالرزاق بٹ، حاجی طالب حسین،ملک عابد اعوان،محمد ارشد بٹ،ملکاشف ارشد گوپا،ملک ضیاالرحمن،مرزا محمد ریاست،محسن سردار گھمن،حاجی صغیراحمد،عاطف حسین،چوہدری شہباز احمد ننھا،حاجی وقاص مقصود،حکیم عبدالناصر، راجہ تجمل حسین، سمیت دیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے سنیئر راہنما ایم پی اے و معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے
گجرات ( جی پی آئی )مسلم لیگ ن کے سنیئر راہنما ایم پی اے و معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، مصیبت کی گھڑی میں حکومت متاثرین سیلاب کے ساتھ ہے اور انکی بحالی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گجرات کی انتظامیہ، پولیس سمیت تمام اداروں نے سیلاب کے دوران نہایت ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دیے جس کی وجہ سے جانوں کو محفوظ اور املاک کو کم سے کم نقصان یقینی بنایا جا سکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب کی صورتحال، نقصانات اور بحالی کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ڈی پی او رائے اعجاز ، ایم پی ایز حاجی عمران ظفر ، میجر (ر)معین نواز ، چوہدری اشرف دیونہ ، چوہدری شبیر احمد کوٹلہ ، نوابزادہ حیدر مہندی ، اے ڈی سی فاروق رشید سندھو ، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی ، مسلم لیگی راہنما چوہدری مبشر حسین ، نوابزادہ طاہر الملک ، چوہدری تنویر گوندل ، چوہدری رضا علی متہ ، دانش بیگ بھی موجود تھے ۔منشا اللہ بٹ نے کہا کہ موجودہ حالات میں منتخب ارکان اسمبلی کا کردار بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے متاثرین کی بحالی کے لئے عوامی نمائندے اپنے حلقو ں میں متاثرین کے بارے میں انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ انہیں راشن،خیمے اور دیگر ضروریات بروقت فراہم کی جا سکیں۔معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ سیاست خدمت کا نام ہے اور خدمت کو عبادت سمجھ ادا کریں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں قبرستانوں کی چادیواری کا منصوبہ بلا تاخیر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق نقصانات کا سروے بلاتاخیر شروع کیا جائے تاکہ متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔اس سے قبل ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں سیلاب سے پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں جنکے ورثا کو فی کس 16لاکھ روپے مجموعی طور پر 80لاکھ روپے معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے جبکہ دس شدید زخمیوں ایک ایک لاکھ روپے دئیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے 41دیہات کے 15000افرادمتاثر ہوئے ، 709مکانات کو نقصان ہو ا اور ان میں سے3مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے اسی طرح ،32روڈز خراب ہوئے ، 50سکولوں کو نقصان ہوا ۔ انہوںنے بتایا کہ ضلع بھر میں 25ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جن افراد کے جانوروں کا نقصان ہوا ہے ان کو فی جانور 50ہزار روپے دئیے جائیں گے ،انہوں نے ایم پی ایز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں کا خود دورہ کریں اور متاثرین کی بحالی میں اہم کردار ادا کریں ڈی سی او نے کہا کہ انتظامیہ کے پاس ضروت کے مطابق راشن اور خیمے وافر مقدار میں موجود ہیں ایم پی ایز حضرات اپنے حلقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے بارے میں بتائیں تا کہ انہیں یہ چیزیں فراہم کی جا سکیں ،ان متاثرین کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے ۔گھروں کے نقصانات کا تحمینہ لگوا کر فوری طور پر متاثرین کی مالی امداد کی جائیگی ۔راشن اور ٹینٹ روزانہ کی بنیاد پر متاثرین میں تقسیم کی جائیں گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا مولانا مسعود کی شہادت پر اظہار رنج و غم
گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے جامعہ بنوریہ کے معلم مولانا مسعود کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے جامعہ بنوریہ کے سربراہ مفتی نعیم کو ٹیلیفون کر کے ان کے داماد کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مسلم لیگی قائدین نے مولانا مسعود کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہاڑی ہسپتال میں بچوں کی اموات، ق لیگ کی خدیجہ عمر نے تحریک التواء جمع کروا دی

گجرات(جی پی آئی) ق لیگ پنجاب کی رکن صوبائی سمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے وہاڑی ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 4نومولود بچوں کی اموات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور اموات کے واقعہ پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروائی ہے، انہوں نے اپنی تحریک میں کہا کہ واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیق ناگزیر ہے کیونکہ لواحقین کا موقف ہے کہ بچوں کی اموات ہسپتال میں مطلوبہ سہولیات کے فقدان اور ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث ہوئی۔ خدیجہ فاروقی نے تحریک جمع کروانے کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 سال سے برسراقتدار حکمرانوں نے صحت جیسے انسانی خدمت کے شعبہ کو بھی برباد کر ڈالا، انہوں نے کہا کہ اس وقت محکمہ صحت میں سینئر داکٹرز، سپیشلسٹ سرجنز اور ایم ایس کی 7200 اسامیاں خالی ہیں، جب ہسپتال میں ڈاکٹر اور ادویات ہی نہیں ہوں گی تو مریضوں کو موت کے سوا مل بھی کیا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ نے وطن واپسی کے بعد مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں

گجرات ( جی پی آئی ) صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ نے وطن واپسی کے بعد مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔ اور ان کی خیریت دریافت صدر گجرات فرینڈز لائنز کلب ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ ریجنل ہیڈ آفاق ‘ عبدالقدوس قریشی ‘ کواڈنیٹر آفاق شعیب نواز ملک ودیگر اہم شخصیات شامل ہیں ۔ انہوں نے صحافی کالونی کے مسائل کے حوالہ سے بھی گفتگو کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے ‘ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم

گجرات (جی پی آئی ) سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے ‘ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم نے گزشتہ روز اسلامک سنٹر گجرات میں گجرات فرینڈز لائنز کلب کے صدر ڈاکٹر ثوبان شاہد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کی بحالی کی حوالہ سے جہاں دیگر تنظیمیں کام کر رہی ہیں ۔ وہی گجرات فرینڈز لائنز کلب کی کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ متاثرین کو بحال کیا جائے نا کہ وقتی امداد دینے کے بعد انہیں اللہ کے سہارے چھوڑ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ گجرات فرینڈز لائنز کلب کے نوجوان ممبران دن رات اپنی خدمات خدمت خلق کیلئے استعمال کر رہے ہیں ۔ اور مجھے امید ہے کہ اُن کی خدمات اس طرح جاری رکھیں گی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح گجرات فرینڈز لائنز کلب خدمت خلق کیلئے کام کر رہا ہے ۔ اس طرح جماعت اسلامی بھی ملکی لیول پر کوشاں ہیں ۔ ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد نے انہیں گجرات فرینڈز لائنز کلب کی کار کردگی سے آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعتہ المبارک پانچ بجے آفاق فورم کے زیر اہتمام تعلیمی اور ہماری اقدار کے حوالہ سے ایک سیمینار آفاق

گجرات ( جی پی آئی ) جمعتہ المبارک پانچ بجے آفاق فورم کے زیر اہتمام تعلیمی اور ہماری اقدار کے حوالہ سے ایک سیمینار آفاق ریجنل آفس ماڈل ٹائون بھمبر روڈ گجرات میں منعقد ہوگا ۔ جس میں ممتاز ماہر تعلیم شیخ عبدالرشید ‘ ایڈیشنل رجسٹرار یو او جی ‘میاں عبدالشکور سیکرٹری جنرل الخدمت فائونڈیشن پاکستان ڈاکٹر طارق سلیم ‘ عامر عثمان عادل ودیگر خطاب کرینگے ۔ مہمان گرامی میں ڈاکٹر طارق سلیم ودیگر شامل ہونگے ۔ جبکہ یہ پروگرام ریجنل ہیڈ آفاق عبدالقدوس قریشی کے زیر نگرانی منعقد ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں میاں جمیل احمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ کی پہلی عرس مبارک کے سلسلہ

گجرات (جی پی آئی ) آج دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں میاں جمیل احمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ کی پہلی عرس مبارک کے سلسلہ میں عظیم الشان فخر المشائخ کانفرنس صبح دس بجے منعقد ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں حافظ میاں ولید احمد جواد نقشبندی مجددی شرقپوری کے زیر صدارت فخر المشائخ کانفرنس منعقد ہو رہی ہے ۔ جس میں خصوصی خطاب صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی آستانہ عالیہ بائولی شریف کرینگے ۔ جبکہ ضلع بھر سے علماء و مشائخ کی کثیر تعداد شریک ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی او سی شجاع قطب بھٹی اورمسلم لیگ ن کے راہنما میاں امجدمحمود نے ڈیرہ بلھڑں ڈنگہ کا دورہ کیا

گجرات(جی پی آئی)ڈی او سی شجاع قطب بھٹی اورمسلم لیگ ن کے راہنما میاں امجدمحمود نے ڈیرہ بلھڑں ڈنگہ کا دورہ کیا اور سیلابی پانی میں ڈوب کر جابحق ہونے والے علی حسن کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر مرحوم کے والداقبال قریشی کو حکومت کی طرف سے 16لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا ، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی او سی شجاع قطب بھٹی نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر ضلع بھر میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا سروے شروع کر دیا گیا ہے ، اور متاثرین سیلاب کو بلاتاخیر معاوضہ ادا کیا جائیگا ، میاں امجدمحمودنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر قیادت پنجاب حکومت متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل برئوے کار لا رہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر منتخب ارکان اسمبلی ، مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور سرکاری افسران متاثرہ علاقوں میں جا کر امداد اور بحالی کی سرگرمیوں کی خود نگرانی کررہے ہیں ، اس موقع پر EASOکھاریاں میثم عباس، ڈسٹرکٹ ناظر عامر بٹ ،نائب تحصیلدارچوہدری سجاد و دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنی علماء پر جھوٹے مقدمات ،پاکستان سنی تحریک کا ایکشن لینے کا فیصلہ
گجرات(جی پی آئی)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام گزشتہ روز اہم اجلاس ہوا ۔جس میں اہل سنت وجماعت کے علماء کرام اور کارکنان پر جھوٹے مقدمات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔اس سلسلے میں وکلاء حضرات سے بھی مشاورت کی جارہی ہے ۔اجلاس میں شامل علماء کرام نے کہا کہ لاؤڈ سپیکر کے ناجائز مقدمات کے ذریعے ہمیں درود و سلام اور دیگر مذہبی رسوم کی ادائیگی سے نہیں روکا جا سکتا ۔علماء کرام نے مزید کہا کہ اگر پچھلے لاؤڈ سپیکر کے جھوٹے مقدمات خارج اور آئندہ یہ عمل دوبارہ دہرانے سے انتظامیہ باز نہ آئی تو اسی ہفتے احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔اگر پھر بھی انتظامیہ نے یہ عمل جاری رکھا تو انصاف کے حصول کے لیے اعلی افسران کیخلاف کاروائی کے لیے عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائے جائیں گے ۔اجلاس میں ڈاکٹرمدثر اختر قادری ضلعی رہنما پاکستان سنی تحریک ،علامہ ایاز اختر نعیمی سٹی صدرپاکستان سنی تحریک گجرات،حافظ مظہر اقبال چشتی ،علامہ شعیب الرسول مصطفائی ،حسنین شہزاد،قاسم رضا،احمدرضا قادری ،مولانا محمد عظیم رضا قادری ، قاری محمد نثار قادری ،محمد احتشام قادری اور دیگر نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا حمید ہارون اور حسین ہارون کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے ڈان گروپ کے چیف ایگزیکٹو حمید ہارون اور اقوام متحدہ میں سابق پاکستانی مندوب حسین ہارون کی والدہ محترمہ پروین ہارون کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی کی قیادت

گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی کی قیادت میں گجرات تنظیم کے ایک دس رکنی وفد نے ملاقات کی وفد میں گجرات تنظیم کے رہنما ممتاز حسین شاہ پروفیسر چوہدری شفیق خیال، محمد ناظم کھوکھر ، ناصر سلیم ، چوہدری افضل مرل ، شہزاد اپل ، عامر شبیر ، چوہدری عامر شبیر ، چوہدری عمران گورائیہ ، شفقت جمیل مرزا، حاجی منور و دیگر افراد شامل تھے۔ڈی سی او چوہدری لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ میں آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ لوگوں نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پنجاب حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ضلع گجرات کے سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ متاثرین کو خوراک’ رہائش اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرین کی املاک کے نقصان کا بھی ازالہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو متاثرین سیلاب کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنی چاہیئے۔اس موقع پر ادیب جاودانی نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور تباہی پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ پرائیویٹ سکولز کے مالکان سیلاب زدگان کی مدد کیلئے امدادی کارروائیوں میں پنجاب حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اس نیک مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ہم ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ آپ ہمیں بتائیں کہ کیا آپ نے ضلع گجرات میں سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کومحفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے اور کیا انہیں خوراک بھی مہیا کی جا رہی ہے اور ان کی املاک کو جو نقصان پہنچا ہے پنجاب حکومت اس کا ازالہ کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب کی جانب سے صنعتی و کاروباری پرائیویٹ اداروں کے مالکان کو اپنے اداروں کو فوری طور پر سوشل سکیورٹی

گجرات(جی پی آئی) حکومت پنجاب کی جانب سے صنعتی و کاروباری پرائیویٹ اداروں کے مالکان کو اپنے اداروں کو فوری طور پر سوشل سکیورٹی اسکیم کے تحت رجسٹریشن کروانے کی اہم ہدایتسوشل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ، گجرات کی جانب سے گورنمنٹ آف پنجاب لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے تازہ حکم کی روشنی میں ان تمام صنعتی و کاروباری پرائیویٹ اداروں کے مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اگر ان کے ادارہ میں پانچ یا پانچ سے زائد کارکنان کام کرتے ہیں اور اُنھوں نے ابھی تک اپنے ادارہ کی سوشل سکیورٹی اسکیم کے تحت رجسٹریشن نہیں کروائی وہ فوری طور پر از خود رجسٹریشن کروائیں تو اس صورت میں ادارہ سوشل سکیورٹی کی جانب سے اُن سے سابقہ ایام کے واجبات وصول نہیں کیے جائیں گے۔ تا کہ ان کے مستحق کارکنان اور ان کے لواحقین سوشل سکیورٹی اسکیم کے تحت ملنے والی کثیر طبی و مالی مراعات سے مستفید ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
متاثرین سیلاب کی امداد فرائض میں شامل ہے، مصیبت زدہ بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے، علامہ عارف واحدی
گجرات ( جی پی آئی )شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد فرائض میں شامل ہے، مصیبت زدہ بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے، تمام سیاسی جماعتیں اختلافات کو بھلا کر عوام کی خدمت کریں، مسائل صرف دھرنوں سے نہیں بات چیت سے حل ہونگے، امدادی تنظیمیں اور مخیر حضرات بھی اپنا کردار ادا کریں ، حکومت سیلاب زدگان کو خیموں ، کمبلوں ، ادویات اور خوراک سمیت اشیائے ضروریہ کی فی الفور فراہمی یقینی بنائے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنی رہائش گاہ پر صوبہ خیبرپختونخواہ کے صدر علامہ رمضان توقیر، صوبہ پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے آئے ہوئے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ عارف واحدی نے کہاکہ اس وقت پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بدترین سیلاب کا ہمارے ہم وطن سامنا کررہے ہیں ایسے حالات میں انہیں تنہا نہیں چھوڑینگے اور جس حد تک ممکن ہوسکا امدادی کاموں کو جاری رکھا جائے انہوںنے اس سلسلے میں صوبائی صدور کو بھی خصوصی ہدایات دیں ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عمائدین سے گفتگو کے دوران علامہ عارف واحدی نے کہاکہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر نہ صرف افسوس ہے بلکہ قیمتی انسانی جانوں اور مالی نقصانات پر بھی دلی دکھ ہواہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر ذمہ داران اس سلسلے میں اقدامات اٹھائے، ڈیمز بنائے جاتے تو نہ صرف سیلاب سے بچا جاسکتا تھا بلکہ ملک میں توانائی بحران کا خاتمہ بھی ممکن بنایا جاسکتاہے اگر اس جانب توجہ ہی نہیں دی جارہی۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام کی خدمت میں مصروف ہوجائیں جبکہ اسلام آباد میں دھرنا دینے والے بھی اپنے احتجاج کو مختصر کریں کیونکہ مسائل صرف دھرنوں سے حل نہیں ہوتے اس کیلئے بامعنی بات چیت ضروری ہے اس وقت پورے ملک کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے امدادی تنظیموں اور مخیر حضرات سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس مشکل وقت میں وہ اپنے دکھی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں۔اس موقع پر انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ متاثرین سیلاب کیلئے فی الفور خیمے، کمبل، ادویات اور خوراک سمیت اشیائے ضروریہ بغیر کسی توقف کے بھجوائی جائیں بعد ازاں علامہ عارف حسین واحدی نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کے تمام متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ لگائے جائیں اور ان بلاتفر یق رنگ و نسل و مذہب ان کی امداد کی جائے اس سلسلے میں جو ممکن تعاون ہو سکا وہ بھی اپنی جماعت کی جانب سے فراہم کریں گے۔

Share this:
Tags:
clubs friends gujarat individuals initiatives lines افراد اقدامات خدمت خلق سیلاب کلب کوشاں گجرات لائنز متاثرہ
Censuses
Previous Post چین کے تعاون سے الیکٹرانک مردم شماری کرانے کا معاہدہ طے پا گیا
Next Post قومی اداروں کو نقصان پہنچانے کی مہم جاری، سخت نوٹس لے لیا گیا
Army Leaders

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close