Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 16.08.2013

August 17, 2013 0 1 min read

ممتاز سماجی شخصیت سید مشکور مہدی زیدی اور رائے عمر دراز خاں نے مشترکہ بیان میں رانا مشرف علی ناز کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے
گجرات (جی پی آئی )ممتاز سماجی شخصیت سید مشکور مہدی زیدی اور رائے عمر دراز خاں نے مشترکہ بیان میں رانا مشرف علی ناز کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کو عمرہ کی سعادت نصیب فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں گیارہویں شریف کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا
گجرات (جی پی آئی )جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں گیارہویں شریف کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی نے کی، جبکہ مہمان خصوصی صاحبزادہ پیر سید نور حسین شاہ گجراتی تھے، اس موقع پر نعت رسول مقبول ۖ پیر سید محمد حسین شاہ، سید دلدار حسین شاہ، عمر شہزاد، حافظ عبدالرحمن، عظمت اللہ حبیبی و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا، ختم شریف قاری لیاقت منیر نقشبندی نے پڑھا، اس موقع پر پیر سید جماعت علی شاہ، عمر شریف قادری، حاجی عبدالوحید، صاحبزادہ محمد فاروق نقشبندی، عثمان طیب، انور شیخ ، محمد اسلم بٹ، ڈاکٹر اعجاز رسول، حافظ نذر محمد و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے اپنے بیان میں ایکسپریس نیوز کراچی کے دفتر پر ہونے والے حملہ کی شدید مذمت کی
گجرات (جی پی آئی )ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے اپنے بیان میں ایکسپریس نیوز کراچی کے دفتر پر ہونے والے حملہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ حق سچ کی آواز کو دبانے کی مذموم کوشش ہے ، اور پوری پاکستانی قوم اس واقعہ پر سراپا احتجاج ہے ، میڈیا نے ہمیشہ اپنا کردار مثبت انداز میں پیش کیا ہے، اور جو لوگ اس طرح کے واقعات میں ملوث ہوتے ہیں، وہ ملک و قوم کے وفادار نہیں ہوتے، ہم اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں کے حقوق کی حفاظت کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
GPIکا ہنگامی اجلاس ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی صدارت میں منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی )GPIکا ہنگامی اجلاس ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی صدارت میں منعقد ہوا ، جس میں کراچی میں ایکسپریس نیوز کے دفتر پر حملہ کی شدید مذمت کی گئی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ میڈیا سے وابستہ افراد، اداروں کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں اور جو اس واقعہ میں ملوث ہیں، ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، کیونکہ میڈیا حق سچ کی سربلندی کیلئے کام کر رہا ہے، ایکسپریس نیوز پر حملہ پوری صحافی برادری پر حملہ ہے اور GPIکی تمام ٹیم اس واقعہ کی شدید مذمت کرتی، اجلاس میں عامر چوہدری، خالق محمود ،شیخ محمد ادریس، شیخ ابوبکر، مہر راحیل رئوف و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ نواز کے ایم پی اے حاجی عمران ظفر کی ڈاکٹر محمد نظام الدین کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد اور زبردست خراج تحسین
گجرات (جی پی آئی )مسلم لیگ نواز کے ایم پی اے حاجی عمران ظفر کی یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد اور زبردست خراج تحسین۔ تعلیمی فروغ کے سلسلے منعقدہ تقریب میں ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے کہا کہ بلا شبہ ڈاکٹر محمد نظام الدین کا دانش گاہ گجرات کی تعمیر و ترقی میں مثالی کردار، وژن اور پنجاب حکومت کے مختلف تعلیمی منصوبوں میں کلیدی کردار لائق تحسین ہی نہیں بلکہ قابل فحر بھی ہے ۔ ڈاکٹر محمد نظام الدین نے مختصر عرصے میں تعلیم کے شعبے میں جو خدمات سر انجام دی ہیں انہی کے اعتراف میںحکومت نے انہیں ستارہ امتیاز سے نواز ہے ۔ میں اپنی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اور گجرات کے شہریوں کے نمائندہ کی حیثیت سے اہل گجرات کی جانب سے ڈاکٹر محمد نظام الدین کو ستارہ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تعلیم سے ان کی دلچسپی کا کھلا ثبوت ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم سے وابستہ ہونے کے باوجود خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی یونیورسل پرائمری و سیکنڈری انرولمنٹ میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر نظام الدین علم دوست، محب وطن اور قومی ترقی کے لیے تن من دھن لٹانے والے وائس چانسلر ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ تعلیمی و سماجی شعبوں میں ان کی خدمات کا دائرہ مزید وسیع ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمشنر گوجرانوالہ طارق نجیب نجمی اور DCOگجرات کی جانب سے وائس چانسلر UOGکو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد
گجرات (جی پی آئی )کمشنر گوجرانوالہ طارق نجیب نجمی اور ڈی سی او آصف بلال لودھی کی جانب سے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد ۔ کمشنر گوجرانوالہ طارق نجیب نجمی نے ڈاکٹر محمد نظام الدین کو اعزاز ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نظام الدین کو اپنی ذات میں ایک انجمن ہیں انہوں نے تعلیم کے شعبے میں ایک فرد سے بڑھ کر ایک تحریک کی صورت اختیار کر رکھی ہے ۔ وہ محب وطن ، درد مند دل رکھنے والے علم دوست ہیں جنہوں نے تعلیم کی ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔ حکومت کی جانب سے ان کی خدمات کا اعتراف ایک اعزاز ہے ۔ میں انہیں ستارہ امتیاز ملنے پر دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ڈی سی او آصف بلال لودھی نے ڈاکٹر نظام الدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شیخ الجامعہ گجرات کو تعلیم کے شعبے میں مثالی خدمات پر ستارہ امتیاز ملنا سارے گجرات کے لیے قابل فخر ہے ۔ میں گجرات کی سول سوسائٹی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹر نظام الدین جیسی بلند پایہ علمی شخصیت کی گجرات میں موجودگی ایک نعمت سے کم نہیں، ای ڈی او ایاز طارق، ماہر تعلیم اورنگزیب چوہدری، سابق ای ڈی او مشتاق احمد بھٹی، سماجی کارکن مہر خادم علی خادم نے بھی وائس چانسلر ڈاکٹر نظام الدین کو ستارہ امتیاز ملنے پر بھی مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس لائن گجرات میں یوم 14اگست کے حوالے سے پرچم کشائی کی پر وقار تقریب
گجرات (جی پی آئی)پولیس لائن گجرات میں یوم 14اگست کے حوالے سے پرچم کشائی کی پر وقار تقریب ،شہدا ء کی یاد گار پر پھولوں کا گلدستہ اور فاتحہ خوانی کی گئی تفصیلات کے مطابق یوم 14اگست کے حوالے سے پولیس لائن گجرات میں پر چم کشائی کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں DPOگجرات سید علی ناصر رضوی ،DSPلیگل اخترگوندل ،DSPسٹی سرکل ذوالفقار حیدر ،SHOصاحبان سٹی سرکل RIپولیس لائن اور پولیس شہداء کے ورثاء کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔ جہاںپولیس کے چاک وچوبند دستے نے قومی پر چم کو سلامی دی اور پولیس شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔شہدا ء کے ورثا نے DPOگجرات سید علی ناصر رضوی کی تعریف کی اور کہا کہ پہلی دفعہ ہماری عزت افزائی کی گئی ہے۔DPOگجرات نے پولیس لائن میں شہداء کے ورثا ء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔ DPOگجرات سید علی ناصر رضوی نے پولیس شہداء کے ورثا ء سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ شہد اء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ہمیں شہداء کے مشن کو جاری رکھنا ہے جو انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پیغام دیا ہے کہ جرم اور برائی کی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا ہے چاہے جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔DPOگجرات نے تجدید عہد کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی آنیوالی نسلوں کو پر امن اور جرائم سے پا ک معاشرہ فراہم کرنے کے لئے اپنے حصے کا کردار اد ا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونیورسٹی آف گجرات کے نواز شریف میڈیکل کالج میں ڈینگی مہم کے سلسلے میں خصوصی سیمینار 19 اگست کو منعقد ہو گا
گجرات ( جی پی آئی) یونیورسٹی آف گجرات کے نواز شریف میڈیکل کالج میں ڈینگی مہم کے سلسلے میں خصوصی سیمینار 19 اگست بروز سوموار دن ساڑھے دس بجے ویڈیو کانفرنسنگ ہال میں منعقد ہو گا ۔ صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین کریں گے جبکہ پرنسپل NSMC ڈاکٹر سجاد حسین مہمان اعزاز ہوں گے ۔ شعبہ فورانزک میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر سید طلعت اقبال ایسوسی ایٹ پروفیسر میڈیسن ڈاکٹر طاہر صدیق، ڈاکٹر ضمیر بٹ اور ڈاکٹر ماریہ نذر خطاب کریں گے ۔ ڈاکٹر سید طلعت اقبال اور ڈاکٹر زاہد اعظم میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔ جامعہ گجرات اور نواز شریف میڈیکل کالج کی ڈینگی کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کے دیہاتوں میں نالہ بھمبر کا بند ٹوٹنے سے پانی داخل ہو گیا
گجرات ( جی پی آئی) گجرات کے دیہاتوں میں نالہ بھمبر کا بند ٹوٹنے سے پانی داخل ہو گیا لوگوں کو مشکلات کا سامنا ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی سے لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ گذشتہ روز برساتی نالہ بھمبر کے کٹائو کے باعث گائوں وہند کلیوال اور جی ٹی روڈ پر پانی آ جانے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ وہند میں پانی سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اہل دیہہ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹس نہ لیے جانے پر عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث احتجاج کیا جبکہ گائوں گورالہ میں نالہ کا بند دوسری مرتبہ ٹوٹنے سے پانی گائوں میں داخل ہو گیا اور گائوں کے رہائشی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصری فوج اپنے ہی لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنا بند کر دے اور صدر مرسی کے حامیوں پر مظالم بند کرے :چوہدری نثار احمد
گجرات ( جی پی آئی) جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ مصری فوج اپنے ہی لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنا بند کر دے اور صدر مرسی کے حامیوں پر مظالم بند کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جی ٹی ایس چوک گجرات میں ایک احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پہلے مصر میں حالات خراب کیے اور اب مذمت کر رہا ہے مصر میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے باعث دنیا بھر میں مسلمانوں کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے اور امریکہ مصری حالات کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیر اہتمام حضرت فاطمہ کے روضہ مبارک کو شہید کرنے پر جی ٹی ایس چوک میں دھرنا دیا گیا
گجرات ( جی پی آئی) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ تحصیل گجرات کے زیر اہتمام حضرت فاطمہ کے روضہ مبارک کو شہید کرنے پر گذشتہ روز جی ٹی ایس چوک میں دھرنا دیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ کی قیادت ڈویژنل صدر چوہدری اکرم طاہر سید حیدر شاہ قمر زمان گھریرہ اور سید الطاف کاظمی نے کی چوہدری اکرم طاہر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ کے روضہ کو شہید کرنا قابل مذمت فعل تھا حضرت فاطمہ کی سیرت طیبہ کی پوری دنیا مثال دیتی ہے مظاہرین نے حضرت فاطمہ کے روضہ مبارک کو شہید کرنے پر نعرے بازی کی اس موقع پر دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس لائن گجرات میں گذشتہ روز پولیس شہداء کے ورثاء کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی
گجرات ( جی پی آئی) پولیس لائن گجرات میں گذشتہ روز پولیس شہداء کے ورثاء کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی، ڈی ایس پی لیگل اخترگوندل ، ڈی ایس پی سٹی سرکل ذوالفقار حیدر ،ایس ایچ او صاحبان سٹی سرکل RIپولیس لائن اور پولیس شہداء کے ورثاء کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ پولیس لائن گجرات میں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔شہدء کے ورثا نے ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی کی تعریف کی اور کہا کہ پہلی دفعہ ہماری عزت افزائی کی گئی ہے ڈی پی او گجرات نے پولیس لائن میں شہداء کے ورثاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی نے پولیس شہداء کے ورثاء سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ شہد اء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ہمیں شہداء کے مشن کو جاری رکھنا ہے جو انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پیغام دیا ہے کہ جرم اور برائی کی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا ہے چاہے جان ہی کیوں نہ چلی جائے ۔ڈی پی او گجرات نے تجدید عہد کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی آنیوالی نسلوں کو پر امن اور جرائم سے پا ک معاشرہ فراہم کرنے کے لئے اپنے حصے کا کردار اد ا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق 18اگست بروز اتوار ضلع بھر میںانسداد ڈینگی کا دن منایا جائے گا
گجرات(جی پی آئی)پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق 18اگست بروز اتوار ضلع بھر میںانسداد ڈینگی کا دن منایا جائے گا، اس موقع پر عوام الناس میں آگاہی کے لئے واک اور سیمینار ہوگا جبکہ تمام سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے۔یہ فیصلہ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گے جس میں ای ڈی اوز ڈاکٹر خالد فیض، چوہدری محمد نواز، رائو خالد محمود،سماجی کارکن خادم علی خادم، تمام اداروں کے ضلعی سربراہان ، ٹی ایم اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام الناس میں ڈینگی کے خلاف آگاہی کے لئے صبح ساڑھے 9بجے سیشن کورٹ سے ضلع کونسل ہال تک واک ہوگی جس کی قیادت ڈی سی او آصف بلا ل لودھی کریں گے جبکہ اس میں سرکاری افسران، عوامی نمائندے اور این جی اوز کے عہدے دار شرکت کریںگے۔ بعد ازاں ضلع کونسل ہال میں سیمینار ہوگا جس میں شرکاء کو ڈینگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی اور اس سے بچائو کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اسی نوعیت کی واک اور سیمنار کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں بھی ہوں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او آصف بلال لودھی نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری افسران اور ملازمین 18اگست کو اپنے دفاتر میں بروقت حاضر ہوں اور افسران اپنی نگرانی میں سرکاری عمارتوں میں صفائی کرائیں ، ایسے گڑھے ختم کیے جائیں جہاں پانی کھڑا ہوکر ڈینگی مچھر کی افزائش کا موجب بن سکتا ہے انہوں نے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی اپنے علاقہ جات میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کے ساتھ سڑکوں ، گلیوں، پارکوں اور کھلے مقامات سے پانی کا نکاس یقینی بنایا جائے جبکہ اس بارے اپنے اقداما ت سے تصویری ثبوتوں کے ساتھ فوکل پر سن و ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد فیض کے توسط سے ڈی سی او آفس کو آگاہ کیا جائے۔ ڈی سی او نے واضع کیا کہ انسداد ڈینگی کے لئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نہایت پر عزم ہیں اور اس مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی قابل برداشت نہیںہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر سید اعجاز حسین کاظمی کو میڈیکل سپر نٹنڈنٹ سوشل سکیورٹی ہسپتال گجرات تعینات کر دیا ہے
گجرات(جی پی آئی)سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب نے ڈائریکٹر میڈیکل سوشل سکیورٹی گجرات ریجن ڈاکٹر سید اعجاز حسین کاظمی کو میڈیکل سپر نٹنڈنٹ سوشل سکیورٹی ہسپتال گجرات تعینات کر دیا ہے ۔ انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ انکے پیشرو ڈاکٹر عطاالرحمان علوی کا سوشل سکیورٹی ہسپتال گوجرانوالہ تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سید اعجاز حسین کاظمی امراض شوگر کے ماہر اور مثالی شہرت کے حامل منتظم ہیں۔ وہ اس سے قبل ایم ایس سوشل سکیورٹی ہسپتال گوجرانوالہ اور ڈائریکٹر میڈیکل گوجرانوالہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ بطور ایم ایس سوشل سکیورٹی ہسپتال گوجرانوالہ انہوں نے ادارے کی بہتری کے لئے نمایاں کردار ادا کیا۔ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر سید اعجاز حسین کاظمی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سو شل سکیورٹی ہسپتال میں محنت کشوں اور انکے زیر کفالت افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے واضع کیا کہ ادارے میں کرپشن اور فرائض میں غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز عالم دین صوفی با صفاء بابا جی محمد علی کا سالانہ عرس مبارک آج ہو گا
گجرات ( جی پی آئی) ممتاز عالم دین صوفی با صفاء بابا جی محمد علی کا سالانہ عرس مبارک آج 17 اگست بروز ہفتہ جامع مسجد گلزار مدینہ گجرات میں ہو گا عرس مبارک کی صدارت صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی کریں گے عقیدت مند و ذائرین خصوصی شرکت کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات سینئر صحافی محمود اختر محمود ناروے سے بلیجئیم روانہ ہو گئے
گجرات( جی پی آئی)گجرات سینئر صحافی محمود اختر محمود ناروے سے بلیجئیم روانہ ہو گئے ۔ وہ 3 دن ناروے میں 14 اگست کی تقریبات میںشریک ہونے کے بعد اب وہ بلجیئم مختصر دورہ پر روانہ ہو گئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز شخصیات نے رانا مشرف علی ناز کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی
گجرات ( جی پی آئی) گجرات پریس کلب کے سابق صدر عثمان طیب سابق جنرل سیکرٹری انور شیخ سینئر صحافی محمد اسلم بٹ ( پی ٹی وی ) مرزا خرم حسنین سیکرٹری یونین کونسل 54 سید خالد شاہ سید علی حمزہ شاہ محمد آصف ٹی وی والے و دیگر نے مسلم لیگ ن کے رہنما الحاج رانا مشرف علی ناز کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ رانا مشرف علی ناز کو بار بار اپنے گھر کی حاضری نصیب فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری قاسم یعقوب کا ختم قل پڑھا گیا
گجرات ( جی پی آئی) لالہ موسیٰ کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری طارق یعقوب کے چھوٹے بھائی چوہدری قاسم یعقوب کے ایصالِ ثواب کیلئے ختم قل آج مورخہ 17 اگست بروز ہفتہ صبح 10 بجے ان کی رہائش گاہ حاجی اصغر ٹائون لالہ موسیٰ میں پڑھا جائے گا دوست احباب سے شرکت کی استدعا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوجوان نسل کی بہتری کیلئے لبیک میرج بیورو کا قیام عمل میں لایا جائیگا :شیخ عرفان پرویز
گجرات (جی پی آئی) نوجوان نسل کی بہتری کیلئے لبیک میرج بیورو کا قیام عمل میں لایا جائیگا ، تا کہ نوجوان نسل کے مسائل حل ہو سکیں، ان خیالات کا اظہار سرپرست لبیک یا رسول اللہ ۖ شیخ عرفان پرویز نے اجتماعی شادیوں کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایسے نوجوان جو کہ معاشی مجبوری کی وجہ سے شادی نہیں کر سکتے اور وہ بیروزگار ہیں ، ان نوجوانوں کوروزگار کی فراہمی کے بعد ان کی شادی کا اہتمام کیا جائیگا ، اس سلسلہ میں لبیک یا رسول اللہ ۖ کے تمام ممبران بڑھ چڑھ کر کام کرینگے ، شیخ عرفان پرویز نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کا پروگرام بہت ہی شاندار رہا ہے ، اور لوگوں نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے زیر اہتمام یوم آزادی وعید ملن پارٹی کی تقریب منعقد کی گئی
گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے زیر اہتمام یوم آزادی وعید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز دانشور اور یونیورسٹی آف گجرات میں تاریخ اور سیاست کے استاد پروفیسر سید شبیر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستانی قوم ذہین اور بے پناہ صلاحیتوں کی حامل ہے، برصغیر کے مسلمانوں نے قائداعظم کی زیر قیادت علیحدہ وطن حاصل کر کے اپنے تاریخی اور قومی ورثہ کو ہمیشہ کیلئے محفوظ بنا لیا ہے، آج وطن عزیز کی سلامتی کے خلاف باتیں کرنے والے صرف اپنی محرومیوں اور مایوسیوں کا رونا روتے ہیں، پاکستانی قوم کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے مربوط اصلاحات اور اداروں کے استحکام کی ضرورت ہے، جس کیلئے گلوبل لیبر مارکیٹ کیلئے مزدور اور ٹیکنیشن پیدا کرنے کی بجائے سائنسدانوں اور ایجادات کی ضرورت ہے ، دنیا میں وہ قومیں ترقی کر رہی ہیں، جو کہ آئے روز نت نئی مشینری اور انسانی سہولیات کی اشیاء تیار کر رہی ہیں، جس سے زندگی آسان اور علاج معالجے کی بہتر سہولتیں حاصل ہو رہی ہیں ، کیونکہ وہ انسانی و سائل پر خاصہ روپیہ خرچ کرتی ہیں، جبکہ پاکستان میں شعبہ تعلیم اور صحت پر بہت کم خرچ کیا جا رہا ہے، بلکہ ان شعبوں نے پرائیویٹ سیکٹر میں ایک تجارت کی شکل اختیار کر لی ہے، جس سے لوگوں کی محرومیوں میں اضافہ ہوا ہے ، جس نے سماجی اور معاشی تضادات کو جنم لیا ہے، آج جس کے شاخسانے دہشت گردی ، صوبائیت ، لاقانونیت اور بے روزگاری کی شکل میں موجود ہیں، ہم عرب ریاستوں سے زیادہ بلوچستان میں معدنی وسائل رکھنے کے باوجود انہیں استعمال میں لانے کی صلاحیتوں سے محروم ہیں، ان تمام معاملات کے حل کیلئے خود مختار فیصلوں کی ضرورت ہے ، جس کیلئے پاکستانی باعزم قوم کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے، جس سے پاکستان کا مستقبل تابناک بن جائے گا ، چوہدری علی ابرار جوڑا ضلعی صدر سٹیزن فرنٹ نے کہا کہ 14اگست 1947کو دنیا کے نقشے پر پاکستان کا ابھرنا یقینا ہماری تاریخ کا بہترین لمحہ تھا، لوگوں کو اس کی صورت میں آزادی ملی ، جو کہ قائداعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کا بھرپور دستاویزی ثبوت ہے ، پاکستان افرادی قوت سے مالا مال ملک ہے، جو کہ تعلیم، میڈیسن انجینئرنگ اور دوسرے شعبوں میں عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو تسلیم کروا چکی ہے ، ہم نے بحرانوں کے باوجود ترقی کی ہے ہم ملک میں دہشت گردی کی وباء سے قومی یکجہتی کے ذریعہ نجات حاصل کر سکتے ہیں، ہمیں باہمی اختلافات ختم کر کے وسیع تر مفادات کی خاطر دہشت گردی، فرقہ واریت، ناانصافیوں، کرپشن اور اندرونی اور بیرونی سازشوں کے خلاف جنگ شروع کرنا ہو گی، تا کہ پاکستان کو پر امن اور سرمایہ کاری کیلئے ساز گار بنایا جا سکے ، معروف دانشور چیئرمین سٹیزن فرنٹ تھنکرز فورم افتخار بھٹہ نے کہا آج ہم اندرونی اور بیرونی دبائو کے ماحول میں یوم آزادی منا رہے ہیں ، ہندوستانی میڈیا اور متعدد انتہا پسندوں نے بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر نفرتوں اور منفی پراپیگنڈا کا طوفان برپا کر رکھا ہے تو دوسری طرف بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے واقعات ہیں ، فرقہ وارانہ قتل اور افغانستان ایشو ہیں، وہاں پر آئندہ علاقے کا کونسا ملک اپنی پالیسیاں چلائے گا ، بدقسمتی سے جب بھی بھارت کے ساتھ امن کی بات کی جاتی ہے یا اندرونی معاملات کو سدھارنے کیلئے فیصلہ کرنے کا وقت آتا ہے تو سرحد کی دونوں طرف بعض جنگجو عناصر سرگرم عمل ہو جاتے ہیں ،جس سے تمام منصوبے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں ، جس سے ناپسندیدہ قوتیں فائدہ اٹھاتی ہیں ، ہم نے ماضی کے کئی سال محاذ آرائی اور باہمی مخالفتوں میں ضائع کر دئیے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم یہاں پر غربت مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے اندرونی امن کو یقینی بنائیں ، جس کیلئے نیشنل سیکورٹی اور معاشی پالیسی کی ضرورت ہے، ملک کی چالیس فیصد سے زیادہ سطح غربت سے نیچے کی زندگی گزارنے والی آبادی کو سستی خوراک، آٹا ، گھی، چینی کی فراہمی کیلئے فوڈ سیکورٹی بینک کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، جس سے غریب عوام کی اقتدار اور جمہوریت میں حقیقی شمولیت کو اجاگر کیا جا سکتا ہے، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد یاسین ناصر نے کہا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہو گا کہ پاکستان کو ایک عظیم فلاحی ریاست بنانا ہے ، اور اس کیلئے ہم سب کو یکجا ہو کر کام کرنا ہو گا، ضلعی نائب صدر محمد اشرف منہاس نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا تھا اور پاکستان کو بنانے میں جن قائدین اور بزرگوں نے دن رات کام کیا وہ سب خراج تحسین کے مستحق ہیں ،سٹی جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ گولڑوی نے کہا کہ آج ہم اندرونی و بیرونی عناصر کی ریشہ دیوانیوں کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں ، شر پسند عناصر ، ملک کو توڑنے کے در پے ہیں ، آج ہمیں تجدید عہد کرکے ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانا ہے ، تقریب سے مہر مشتاق احمد اور سید صفدر حسین شاہ نے بھی خطاب کیا ، جبکہ صاحبزادہ پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی نے استحکام پاکستان اور اتحاد امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا کی ، تقریب کے آخر میں تمام شرکاء کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا، تقریب میں سٹیزن فرنٹ کے عہدیداران و ممبران کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Share this:
Tags:
gujarat news خبریں گجرات
Airport
Previous Post اسلام آباد: بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سکیورٹی ہائی الرٹ
Next Post اضلاع کی خبریں 17.08.2013

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close