Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 5/2/2014

January 6, 2014 0 1 min read

گلوبل پریس انٹرنیشنل (GPI)کے آفس میں چوری کی واردات پر ممتاز شخصیات کا اظہار افسوس ، تفصیلات کے مطابق گلوبل پریس انٹرنیشنل آفس میں چوری کی واردات پر ممتاز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہ
گجرات( جی پی آئی) گلوبل پریس انٹرنیشنل (GPI)کے آفس میں چوری کی واردات پر ممتاز شخصیات کا اظہار افسوس ، تفصیلات کے مطابق گلوبل پریس انٹرنیشنل آفس میں چوری کی واردات پر ممتاز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ، اور ملزمان کے خلاف قرار واقعہ کاروائی کی جائے ، اور چوری کو برآمد کیا جائے ، مذمت کرنے والوں میں سابق نائب ناظم مہر رفاقت علی پرنس ، راجہ شوکت علی خاں ، ضیغم آف ڈنگہ ، ارشد نت ، سیٹھ ظہیر عباس صراف ، عامر جاوید چوہدری ، رانا مشرف علی ناز ، خاور بشیر بٹ ، شیخ عرفان پرویز و دیگر شامل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہنشاہ ولایت پیر سید ولایت حسین شاہ کی صاحبزادی اور سید اختر حسین شاہ کی اہلیہ ، سید غلام حسین شاہ اور سید عابد حسین شاہ کی والدہ محترمہ کا سالانہ ختم پاک دربار شہنشاہ ولایت میں منعقد ہوا
گجرات( جی پی آئی) شہنشاہ ولایت پیر سید ولایت حسین شاہ کی صاحبزادی اور سید اختر حسین شاہ کی اہلیہ ، سید غلام حسین شاہ اور سید عابد حسین شاہ کی والدہ محترمہ کا سالانہ ختم پاک دربار شہنشاہ ولایت میں منعقد ہوا ، خصوصی خطاب صاحبزادہ پیر سید علی حسین شاہ نے کیا ، جبکہ تلاوت کلام پاک کا شرف سید نذر حسین شاہ نے حاصل کیا ، نعت رسول مقبول ۖ محمد افضل نقشبندی ، حافظ افتخار محمود ، سید دلدار حسین شاہ ، سید منظور حسین شاہ ، محمد اکمل دریائی ، حاجی محمد فیروز ، شبیر احمد قادری ، حافظ محمد صدیق ، سید عمران افگن ، سید محمد حسین شاہ ، حافظ غلام حسین و دیگر نے حاصل کیا ، اس موقع پر پیران کرام کی کثیر تعداد موجود تھی ، جن میں پیر سید خادم حسین شاہ ، چوہدری شوکت علی ، پیر سید مظفر حسین شاہ ، پیر سید بشیر حسین شاہ ، پیر سید شاہد حسین شاہ ، قاری محمد نوید ، سید منیر حسین شاہ ، برکات احمد و دیگر شامل ہیں ، نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک کے معروف شاعر ادیب و ماہر تعلیم پروفیسر تفاخر محمود گوندل کی منفرد کتاب جلوہ ہائے جمال کی تقریب رونمائی
گجرات( جی پی آئی) ملک کے معروف شاعر ادیب و ماہر تعلیم پروفیسر تفاخر محمود گوندل کی منفرد کتاب جلوہ ہائے جمال کی تقریب رونمائی مشرقی سائنس کالج ہال گوجرانوالہ میں منعقد ہوئی ، جس کی صدارت ممتاز ماہر تعلیم عبدالمجید منہاس نے کی ، مہمان خصوصی بریگیڈیر محمد سرفراز چیئرمین پاکستان بیت المال ، کرنل محمد الطاف ، پروفیسر مصطفی کمال ریڈیو پاکستان لاہور ، عرفانہ امر گوجرانوالہ تھیں ، اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد حمید المشرقی تحریک کارِ خیر نے انتظامات کیے ، نقابت کے فرائض محمد نعیم صادق نے سرانجام دئیے ، پروفیسر ہارون بخاری ، منیر صابری کنجاہی و دیگر نے منظوم کلام پیش کیا ، شہباز ساخر ، غلام رسول عدیم ، عبدالمجید ندیم ، غلام مجتبیٰ ، اسماء ماجد مشرقی و دیگر نے اپنے خطاب میں منفرد کتاب جلوہ ہائے جمال کو خراج تحسین پیش کیا اور پروفیسر تفاخر محمود گوندل کو مبارک باد پیش کی ، گجرات ، گوجرانوالہ و دیگر مقامات سے آئے ہوئے ممتاز ماہر تعلیم نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور ہائی کورٹ کے جج مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا ہے کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے بار اور بینچ کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار
گجرات( جی پی آئی) لاہور ہائی کورٹ کے جج مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا ہے کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے بار اور بینچ کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کی طرف سے سالانہ عشائیہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات خالد نوید ڈار، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن محمد حنیف راجہ اور وکلاء اور ججز کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے عشائیہ سے قبل نو تعمیر شدہ لائیرز کمپلیکس کابھی افتتاح کیا جس میں وکلاء کیلئے 122چیمبرز تعمیر کیے گئے ہیں۔ مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بالخصوص نوجوان وکلاء کی بہبود کا بھرپور عزم رکھتے ہیں اور اس مقصد کیلئے تمام وسائل فراہم کررہے ہیں انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے منعقدہ پروقار سالانہ عشائیہ کو بھرپور سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ڈسٹرکٹ بار گجرات کے ممبران بار کی فلاح و بہبود کیلئے اسی عزم سے مشترکہ کاوشیں کرتے رہیں گے۔ سالانہ عشائیہ کے موقع پر شرکاء کیلئے پر تکلف کھانوں اور موسیقی کا اہتمام کیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات پولیس لائن میں DPO گجرا ت سیدعلی ناصر رضوی کی زیر صدارت تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیا گیاتفصیلات کے مطابق جناب IG پنجاب کے حکم سے پنجاب کے تمام اضلاع میںسمن و وارنٹ
گجرات (جی پی آئی)گجرات پولیس لائن میں DPO گجرا ت سیدعلی ناصر رضوی کی زیر صدارت تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیا گیاتفصیلات کے مطابق جناب IG پنجاب کے حکم سے پنجاب کے تمام اضلاع میںسمن و وارنٹ کی درست تعمیل کے حوالے سے تربیتی ورکشاپس منعقد کی گئیں جس کے سلسلہ میں پولیس لائن گجرات میںبھی DPOگجرات سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔ورکشاپ میں ،DSPسٹی غلام مصطفی گیلانی ،DSPلیگل اختر محمود گوندل ،DSPصدر سرکل راجہ صداقت علی ،اورضلع ہذا کے تمام SHOsاورتمام انسپکٹرز، تفتیشی افسران ،محرران تھانہ جات اور محرران چوکیات نے شرکت کی ۔ورکشاپ کا آغاز تلاوت قرآن پاک کے بابرکت کلام سے کیا گیا ورکشاپ کا بنیادی مقصدعدالتوں کے سمن و وارنٹ کی بر وقت اور درست تعمیل کے طریقہ کار کے بارے میں افسران و ملازمان کی تربیت کرنا تھا۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر اسد اسحاق ،انسپکٹر ملک مظہر ،DSPلیگل اختر محمود گوندل ،DSPسٹی غلام مصطفی گیلانی ،DSPصدر راجہ صداقت علی نے سمن و وارنٹ کے درست طریقہ کارکے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ ورکشاپ کے اختتام میں جناب DPOصاحب گجرات نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کے تمام DSPاور SHOs اس بات کو یقینی بنائیں کے سمن اور وارنٹ کی بروقت اور درست تعمیل کروائی جائے اوراس حوالے سے اپنے ماتحت عملہ کی تربیت کی جائے ۔اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحر یک انصاف تحصیل گجرات کے کو آرڈی نیٹر سابق امیدوار حلقہ پی پی 111چوہدری سلیم سرور جوڑا نے گجرات میں بجلی ، گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
گجرات (جی پی آئی)پاکستان تحر یک انصاف تحصیل گجرات کے کو آرڈی نیٹر سابق امیدوار حلقہ پی پی 111چوہدری سلیم سرور جوڑا نے گجرات میں بجلی ، گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ گجرات کے پوش علاقوں سمیت ضلع بھر کے عوام بجلی گیس اور پانی نہ ملنے کے باعث پریشان ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ حاصل کرنے والو ں نے گجرات کو لاوارث چھوڑ دیا ہے بڑے بڑے دعوئے کرنے والے جھوٹ اور عوام کو سہانے خواب دکھانے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے ہیں ان کی نظریں صرف لوگوں کی جیبوں پر ہیں ،ان میں کچھ نہ کرنے کی صلاحیت نہیں لوگوں کو آگے لگا کرنمبر بنانے والے نااہل لوگ حکمرانی کے قابل نہیں ہیں گجرات کے تمام علاقوں میں لوگوں کے چولہے بند پڑے ہیں ۔غریب لوگ تو مٹی کا تیل بھی نہیں خرید سکتے ،خدا را کم از کم عوام پر رحم کریں، بجلی، گیس ، پٹرول کو مہنگا کر نے کے باوجود عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ 2014کے پہلے مہینے کے پہلے ہفتہ میں عوام کا حکمرانوں نے جینا حرام کر دیا ہے ابھی تو پورا سال باقی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز بزنس مین حاجی محمد احسن (ثناء اللہ فونڈری)کی شادی ٹھیکیدار انصر آف اٹلی کے صاحبزادے مستنصر علی سے بخیر و خوبی سر انجام پا گئی
گجرات(جی پی آئی )ممتاز بزنس مین حاجی محمد احسن (ثناء اللہ فونڈری)کی شادی ٹھیکیدار انصر آف اٹلی کے صاحبزادے مستنصر علی سے بخیر و خوبی سر انجام پا گئی مہمانوں اور بارات کا استقبال ٹھیکیدار ثناء اللہ ، ٹھیکیدار ذکاء اللہ، ٹھیکیدار محمد عارف، اعتزاز احسن، ٹھیکیدار آصف محمود، چوہدری وقار، حاجی محمد بشیرنے کیا اس موقع پر ایم پی اے حاجی عمران ظفر، ملک اسحاق اعوان، سابق چیئرمین پیفما آف پرواز فین، ملک اظہار ، ملک اعجاز سٹارکو فین، میاں خورشید احمد، میاں غلام محی الدین، میاں سعید احمد، میاں شہزاد احمد خورشید فین، حاجی علی حسن، ارشد چیمہ، مرزا جمشید اقبال الاحمد فین، نصیر الدین پال، تنویر عباس، زاہد محمود، حاجی علی حسن مرسڈیز فین، مرزا اکرام اللہ ، مرزا انعام اللہ ، مرزا منظور حسین محور فین، حاجی محمد افضل، چوہدری محمد یوسف تیمور فین، مرزا محمد اکرم سانیو فین، چوہدری صغیر وڑائچ، ٹھیکیدار اسلم رحمانی، حاجی محمد افضل، بشیر ڈیئزائن فرنیشنرز، حاجی ایوب صراف، رانا عارف آف دوبئی، میر انجم، ذوالفقار بھٹو، محمد یاسین، محمد نواز بٹ گجرات فلور ملز، نوید احسن، محمد جمیل گارڈ میکرز ، ٹھیکیدار ذوالفقار سابق ایڈمنسٹریٹر ، محمد نعیم ،حاجی لال خان ،ظفر اقبال رحمانی، پرویز اقبال رحمانی، حاجی محمد اسلم رحمانی، ٹھیکیدار رشید احمد ،ٹھیکیدار فیاض محمود،ذکاء اللہ عوامی ، حافظ جنید، محمد یاسین، طارق سندھو، خالد بٹ، اور دیگر معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سماجی شخصیت مختار نبی دھول کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی ممتاز شخصیات کا اکٹھ بن گئی
گجرات(جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت مختار نبی دھول کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی ممتاز شخصیات کا اکٹھ بن گئی۔ ضلع گجرات اور ملک بھر سے ممتاز سماجی کاروباری شخصیات نے شرکت کی جبکہ سعودی عرب کے بزنس مینوں کی بڑی تعداد موجود تھی مہمانوں کا استقبال چوہدری انصرمحمود دھول، چوہدری آصف محمود دھول، اور دیگر خاندان کے افراد نے کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ضلع گجرات کے صدر چوہدری وجاہت حسین ، سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین، خالد الحرطانی،خالد الخوانی،برگیڈیئر ظفر اقبال، برگیڈیئر ندیم حسین، کرنل ارشاد اللہ وڑائچ، میجر نسیم کوکب، سابق تحصیل ناظم ندیم اصغر کائرہ، وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ میا ں خالد کریم، صوبائی سیکرٹری وسیم مختار، عبدالرشید ترابی امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر، اظہر اقبال حسن امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب سابق ایم پی اے میجر (ر) صادق اٹک، ایم پی اے ناصر چیمہ، زین الٰہی، عباس گوندل ، کرنل طارق، چوہدری شجاع زیب جوڑا، ندیم اختر ملہی،چوہدری پرویز اقبال پلاسکو پی وی سی پائپ، الحاج محمد افضل گوندل، صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی ،پروفیسر نصیر، چوہدری محمد صفدر وڑائچ، اسلم ساہی، اجمل علی خاور ایڈووکیٹ، چوہدری رخسار میلو، سابق ضلع ناظم منڈی بہائو الدین چوہدری ریاض اصغر، ڈاکٹر طارق سلیم، ڈاکٹر سید احسان اللہ، ندیم شہزاد کوکب، چوہدری سجاد مسعود وڑائچ، ناصر وڑائچ،چوہدری اویس سابق ناظم، چوہدری افتخاراحمد ورک، منشاء بٹ، قاری گل شیر، چوہدری طاہر حسین ترکھا، سید خادم حسین شاہ، چوہدری اعجاز چاہ بڈھے، شہباز وڑائچ گوندل، چوہدری اخلاق وڑائچ، چوہدر ی مقصود گوندل، چوہدری محمد اشرف گوندل، چوہدری حسنین اشرف گوندل، چوہدری حسن زبیر، محمد علی اقبال، حاجی محمد رمضان، وحید اسلم چٹھہ ، طاہر صادق بٹ، راجہ نعیم خاور، راجہ ساجد شریف، راجہ ارشد محمود، چوہدری لطیف لنگڑیال، چوہدری ضیاء احمد مرالہ، چوہدری گلزار سابق جنرل مینجر پھالیہ شوگر ملز، وسیم اشرف بٹ صدر گجرات پریس کلب، محمود اختر محمود جنرل سیکرٹری ، بشارت لودھی، احمد حسن مٹو، دائود خان ، مشتاق چوہدری، عبداللہ اعجاز وڑائچ، ذوالفقار پپن، عاطف ایوب، شمشا د اللہ ملہی، خرم صادق ایڈووکیٹ، اجمل علی خاورایڈووکیٹ، احسان اللہ وڑائچ، چوہدری محسن اقبال، مقصود احمد، سید عرفان جعفری ، اور دیگر ممتاز شخصیات شریک تھیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
باہر وال تحصیل کھاریاں کے رہائشی پیر محمد ولد چوہدری احمد خان قوم گجر نے جناب وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ،چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان تصدق حسین جیلانی
گجرات (جی پی آئی)باہر وال تحصیل کھاریاں کے رہائشی پیر محمد ولد چوہدری احمد خان قوم گجر نے جناب وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ،چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان تصدق حسین جیلانی ،گورنر پنجاب محمد سرور خان،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف،آئی جی پنجاب خان بیگ ،RPOپنجاب سعد اختر بھروآنہ ، ڈی پی او گجرات سی علی ناصر رضوی صاحب سے گذارش ہے کہ میرے بھتیجے محمد اشرف ولد فضل داد سکنہ باہر وال تحصیل کھاریاں کو مورخہ16دسمبر2013ء کو صبح06:30گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے جس کی FIRنمبر183/13تھانہ گلیانہ میں درج ہو چکی ہے اور نامزد ملزمان کو ابھی تک پولیس نے گرفتار نہیں کیا بلکہ ان کی باثر شخصیات سمیت پولیس پشت پناہی کر رہی ہے اور ہمیں مقدمہ کی پیروی کرنے سے بھی روکا جارہا ہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس سے ہمارے خاندان کے لوگ خوف زدہ ہیں ہماری داد رسی کی جائے نامزد ملزمان جو کہ باہر وال میں سر عام دندناتے پھر رہے ہیں ان کوگرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوا کر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو گذشتہ روز ممتاز شخصیات نے گجرات پریس کلب میں جا کر مبارکباد دی
گجرات (جی پی آئی)گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو گذشتہ روز ممتاز شخصیات نے گجرات پریس کلب میں جا کر مبارکباد دی جس میں خالد عطاری امیر دعوت اسلامی، اکرام عطاری میڈیا انچارج دعوت اسلامی ، اکرام بٹ، صبغت اللہ بٹ، شہباز بٹ، چوہدری ظفر بھائی آف نیو یارک، طاہر حسن کالرہ، اور دیگر شامل تھے ۔ دعوت اسلامی کے مبلغین نے نو منتخب صدر وسیم اشرف بٹ، جنرل سیکرٹری محمود اختر محمود اور تمام عہدیداران کومبارکباد دیتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے مرکز کے دورہ کی دعوت بھی دی اور گجرات پریس کلب کے ممبران کو بہترین انتخاب پر خراج تحسین بھی پیش کیا اسموقع پر جائنٹ سیکرٹری نوازش علی نوازش، نائب صدر ظہیر مرزا، فنانس سیکرٹری اعجاز ، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹررزاق احمد غفاری، مرزا محمد یونس، اوردیگر ممبران موجودتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات پریس کلب کے صدر وسیم اشرف بٹ، جنرل سیکرٹری محمود اختر محمود ، سنیئر نائب صدر فیاض حسین بٹ، نائب صدر ظہیر مرزا، جائنٹ سیکرٹری نوازش علی نوازش
گجرات(جی پی آئی)گجرات پریس کلب کے صدر وسیم اشرف بٹ، جنرل سیکرٹری محمود اختر محمود ، سنیئر نائب صدر فیاض حسین بٹ، نائب صدر ظہیر مرزا، جائنٹ سیکرٹری نوازش علی نوازش، اوردیگر ممبران نے گجرات پریس کلب کے سیکرٹری اطلاعات چیف ایڈیٹرنیوز ایجنسی GPIڈاکٹر رزاق احمد غفاری کے دفتر میں چوری کی واردات کی مذمت کی ہے اورکہا کہ گجرات پولیس ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی چوری برآمد کرے انہوں نے کہا کہ چوری کی واردات کیخلاف گجرات کی صحافی برادری سراپا احتجاج ہے۔منیر پگانوالہ پلازہ میںنیوز ایجنسی GPIکے تالے توڑ کرڈکیتی کرنے والے گینگ کو پولیس فوری طور پر گرفتار کرے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ناروے کی ممتاز شخصیت انعام اللہ ڈار ، شیخ ثاقب مشتاق ساقی، چوہدری زاہد مہمدچک نے مشترکہ بیان
گجرات(جی پی آئی)ناروے کی ممتاز شخصیت انعام اللہ ڈار ، شیخ ثاقب مشتاق ساقی، چوہدری زاہد مہمدچک نے مشترکہ بیان میں گجرات پریس کلب کے نو منتخب صدر وسیم اشرف بٹ، جنرل سیکرٹری محمود اختر محمود، سنیئر نائب صدر فیاض بٹ، نائب صدر ظہیر مرزا اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ گجرات پریس کلب کے ممبران نے بہترین ، مخلص باکردار قیادت کا انتخاب کیا ہے۔ گجرات کے صحافی عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک کے ممتاز نامور بزنس مین ملک رائس ملز کے چیف ایگزیکٹو کریم عزیز ملک کے بھائی او ر صدر گجرات چیمبر طارق بلال ملک کے چچا ہمایوں عزیز ملک کو سپرد خاک کر دیا گیا
گجرات (جی پی آئی )ملک کے ممتاز نامور بزنس مین ملک رائس ملز کے چیف ایگزیکٹو کریم عزیز ملک کے بھائی او ر صدر گجرات چیمبر طارق بلال ملک کے چچا ہمایوں عزیز ملک کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحوم کا ختم قل آج اسلام آباد میں ہو گا نماز جنازہ میں حاجی ناصر محمود ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ، حاجی عمران ظفر ایم پی اے ، ثناء اللہ بٹ، حاجی شفیع جاوید ، چوہدری شجاع زیب جوڑا، سید آصف رضا نقوی، میاں محمد اعجاز آف جی ایف سی فین، فرقان ایوب، ملک اظہار احمد، افتخار دیوان، شیخ نصیراحمد ، وسیم اشرف بٹ، طارق محمود بٹ برائو سپورٹس، علی مرتضی، علی انصر گھمن، خواجہ بدر حفیظ ، نعیم امتیاز گوندل، عدنا ن اقبال مکی، شیخ حفیظ ، میاں اکمل، چوہدری طارق سعید، انصر جاوید باجوہ، یاسرمحمود، حاجی محمد شفیق، غلام رسول شارق، عثمان بیگ، حاجی محمد صدیق، یوسف ترہنگی، ندیم احمد چیمہ، سلیم احمد طاہر ، طارق سلامت ، امجد مجید بٹ، حاجی عبدالحمید ، ماجد منیر، احمد حسن مٹو، چوہدری افتخار مٹو، سفران ناظر، محمود اختر محمود، ملک زمان، اور دیگرممتاز شخصیا ت شریک تھیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات پولیس لائن میں DPO گجرا ت سیدعلی ناصر رضوی کی زیر صدارت تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیا گیا
گجرات (جی پی آئی) گجرات پولیس لائن میں DPO گجرا ت سیدعلی ناصر رضوی کی زیر صدارت تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیا گیا گزشتہ روز IG پنجاب پولیس کے حکم پرپنجاب کے تمام اضلاع میںسمن و وارنٹ کی درست تعمیل کے حوالے سے تربیتی ورکشاپس منعقد کی گئیں جس کے سلسلہ میں پولیس لائن گجرات میںبھی DPOگجرات سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔ورکشاپ میں ،DSPسٹی غلام مصطفی گیلانی ،DSPلیگل اختر محمود گوندل ،DSPصدر سرکل راجہ صداقت علی ،اورضلع ہذا کے تمام SHOsاورتمام انسپکٹرز، تفتیشی افسران ،محرران تھانہ جات اور محرران چوکیات نے شرکت کی ۔ورکشاپ کا آغاز تلاوت قرآن پاک کے بابرکت کلام سے کیا گیا ورکشاپ کا بنیادی مقصدعدالتوں کے سمن و وارنٹ کی بر وقت اور درست تعمیل کے طریقہ کار کے بارے میں افسران و ملازمان کی تربیت کرنا تھا۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر اسد اسحاق ،انسپکٹر ملک مظہر ،DSPلیگل اختر محمود گوندل ،DSPسٹی غلام مصطفی گیلانی ،DSPصدر راجہ صداقت علی نے سمن و وارنٹ کے درست طریقہ کارکے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ ورکشاپ کے اختتام میں جناب DPOصاحب گجرات نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کے تمام DSPاور SHOs اس بات کو یقینی بنائیں کے سمن اور وارنٹ کی بروقت اور درست تعمیل کروائی جائے اوراس حوالے سے اپنے ماتحت عملہ کی تربیت کی جائے ۔اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئی جی پنجاب نے 2013میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی ناصر رضوی کو لاہورمیں ایک میٹنگ کے دوران شاباش دیتے ہوئے
گجرات (جی پی آئی)آئی جی پنجاب نے 2013میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی ناصر رضوی کو لاہورمیں ایک میٹنگ کے دوران شاباش دیتے ہوئے انہیں 2013ء کے بیسٹ ڈی پی او قرار دیا ہے یاد رہے کہ ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی نے گجرات میں عرصہ چھ ماہ کی تعیناتی کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگین ملزمان کی گرفتار ی اور ٹاپ ٹین جیسے اشتہاری ملزمان کوپولیس مقابلہ میں ہلاک کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جنرل بس اسٹینڈ پر تعینات اڈا سپریٹنڈنٹ نے دوبارہ تعیناتی کے بعد لوٹ مار کا بازار ایک بار پھر گرم کردیا
گجرا ت(جی پی آئی) جنرل بس اسٹینڈ پر تعینات اڈا سپریٹنڈنٹ نے دوبارہ تعیناتی کے بعد لوٹ مار کا بازار ایک بار پھر گرم کردیا ‘جنرل بس اسٹینڈ پر واقعہ ہوٹلو ں سے کھانا کھانے کے بعد کھانے کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی جاتی گزشتہ روز اڈا سپریٹنڈنٹ چوہدری رخسار وڑائچ نے تھانہ لاری اڈا کیساتھ واقع شاہین ہوٹل سے اپنے مہمانوں کیلئے کھانا منگوایا ہوٹل کا ملازم جب کھانے کابل لینے گیا تو اڈا سپریٹنڈنٹ رخسار وڑائچ نے بل دینے کی بجائے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر اپنے دفتر سے باہر نکال دیا اور کہا کہ اگر کھانے کے پیسے مانگے تو شاہین ہوٹل کے سامنے لگی ہوئی کنوپیوں کو نہیں اتارنے دونگا جس پر ہوٹل کے مالک نے ٹی ایم او گجرات کو اڈا سپریٹنڈنٹ کی بدمعاشی اور کھانے کے پیسے نہ دینے پر آگاہ کیا ٹی ایم او گجرات خرم ترہنگی نے اڈا سپریٹنڈنٹ کیخلاف انکوائری کرنے کا حکم دیدیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلی دفعہ رسم داڑھی منڈائی تقریب ‘کلمہ گو لوگوں کے ربیع الاول کے ماہ مبارک میں ایسے فعل شنیع سے یہودبھی شرما جائیں
گجرات (جی پی آئی) پہلی دفعہ رسم داڑھی منڈائی تقریب ‘کلمہ گو لوگوں کے ربیع الاول کے ماہ مبارک میں ایسے فعل شنیع سے یہودبھی شرما جائیں سنت رسول ۖ کی توہین دراصل رسول کریم ۖ کی توہین ہے ان خیالات کااظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع گجرات کے امیر صاحبزادہ مولانا حافظ طارق یزدانی ‘ضلع ناظم گجرات مولانا عبدالواحد سلفی نے نواحی گائوں میں منعقدہ تقریب سے متعلق شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا ضلع ناظم تبلیغ حاجی محمد ارشد نے کہاکہ ایسی قبیح حرکت یہود و ہنود سے دو قدم آگے بڑھ کر گستاخانہ جسارت ہے ضلعی ناظم نشر و اشاعت حافظ عبدالوہاب عابد ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ذیشان مسعود قدوسی نے کہا کہ رسم داڑھی منڈائی کی باقاعدہ تقریب اور سونے کے استرے کا استعمال ذہنی پسماندگی اور جہالت اور ایمانی دیوالیہ کی علامت ہے ایسے لوگ توبہ کرکے تجدید ایمان کریں اور ایسی ہذیان نما شر انگیز ی سے پرہیز کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شعائر اسلام کی کھلم کھلا توہین و گستاخی یہود ہنود کی تعالیٰ اور اسلام سے نا واقفیت کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار اہلحدیث یوتھ فورس ضلع گجرات کے صدر ذوالفقار فاروقی’جنرل سیکرٹری
گجرات ( جی پی آئی) شعائر اسلام کی کھلم کھلا توہین و گستاخی یہود ہنود کی تعالیٰ اور اسلام سے نا واقفیت کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار اہلحدیث یوتھ فورس ضلع گجرات کے صدر ذوالفقار فاروقی’جنرل سیکرٹری حافظ محمد شعیب ‘علامہ بشارت صدیقی’حافظ عثمان حفیظ اور قاری نوید الرحمن عاصم نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ایسے کفریہ ہغوات کا نوٹس لے اور کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آنے والے اسلامی ملک میں ربیع الاول کے مہینے میں اسلامی شائرکی بیانگ دھل اور اعلانیہ توہین انتہائی شرمناک المیہ ہے اور گستاخانہ حرکت کاارتکاب کرنیوالوں کا کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونین کونسل 12وارڈ نمبر5سے لیبر کونسلر کے امیدوار سینر صحافی انو ر حسین بھٹی کے کاغذات نامزدگی
گجرات (جی پی آئی) گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر عابدحسین بھٹی نے منظور کرلئے کاغذات منظور ہونے کے بعدعلاقہ بھر کی اہم شخصیات نے انور حسین بھٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے بھر پور طریقہ سے کامیاب کروانے کا وعدہ کیا ہے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد انور حسین بھٹی کے باقاعدہ طور پر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود کے قریبی ساتھی خرم شہزاد بٹ فخر اسلام نگر نے ایک تعزیتی بیان میں صابووال کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری مہندی خاں
گجرات ( جی پی آئی) سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود کے قریبی ساتھی خرم شہزاد بٹ فخر اسلام نگر نے ایک تعزیتی بیان میں صابووال کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری مہندی خاں نے جواں سالہ صاحبزادے عاشر مہندی کی وفات پر ان کی رہائشگاہ صابووال جاکر اظہار افسوس کیا اورمرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور بلنددرجات کیلئے خصوصی طور پر اللہ تعالیٰ سے دعا کی پسماندگی کو صبر و جمیل کی تلقین کی اس موقع پر خرم شہزاد بٹ نے کہا کہ ہم چوہدری مہندی خاں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء خرم شہزاد بٹ فخر اسلام نگر کی صاحبزادی اذکا نے ایگزسکول سسٹم میں سالانہ امتحان میں سینئر مونٹی سکول اور سینئر کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل
گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے رہنماء خرم شہزاد بٹ فخر اسلام نگر کی صاحبزادی اذکا نے ایگزسکول سسٹم میں سالانہ امتحان میں سینئر مونٹی سکول اور سینئر کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے سکول میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی ‘سکول کی پرنسپل اور شہر بھر کی شخصیات نے خرم شہزاد بٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جلوس جشن عید میلاد النبی ۖ مرکزی میلاد کمیٹی کا اہم اجلاس ’12ربیع الاول کو پورے تزک و احتشام سے جلوس نکالا جائیگا
گجرات (جی پی آئی) جلوس جشن عید میلاد النبی ۖ مرکزی میلاد کمیٹی کا اہم اجلاس ’12ربیع الاول کو پورے تزک و احتشام سے جلوس نکالا جائیگا اجلاس میں مولانا محمد دین راجووری ‘فیاض احمدہاشمی ‘علامہ عبدالخالق نقشبندی’علامہ عبدالرشید اویسی ‘مولانا اکرم دیونہ ‘صاحبزادہ ظہیر معظمی ‘امیر علی منہاس ‘حافظ نقیب چشتی ‘حاجی سعید بھٹہ ‘عثمان سعید جوڑا ودیگر کی شرکت ‘تفصیلا ت کے مطابق مرکزی انجمن نوجوانان میلاد کمیٹی (ر) گجرات کا اہم اجلاس گزشتہ روز جامع مسجد عید گاہ زیر صدارت بزرگ عالم دین مولانا محمد دین راجوری ہوا ‘جس میں 35ویں سالانہ جلوس جشن عید میلاد کی تیاری کے حوالے سے صلاح ومشورہ کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ یہ حسب سابق بھر پور تیاری اور تزک و احتشام کیساتھ نکالا جائیگا گجرات شہر اور مضافات سے عاشقان مصطفی ۖ کے قافلے مرکزی جلوس میں شریک ہونگے اجلاس میں سید فیاض احمد ہاشمی سرپرست اعلیٰ مرکزی میلاد کمیٹی ‘علامہ عبدالخالق نقشبندی ‘صاحبزادہ ظہیر الدین ودیگر شریک ہوئے اجلاس میں مرکزی انجمن نوجوانان میلاد کمیٹی جماعت اہلسنت ادارہ صراط مستقیم ‘انجمن محی الاسلام صدیقیہ انجمن تاجران ودیگر تنظیمات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ق شجاعت گروپ کے امیدوار برائے جنرل کونسلر حلقہ یوسی 33شیخ پور سابق اسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری محمد انور اور پروفیسر عبدالحمید اقبال
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق شجاعت گروپ کے امیدوار برائے جنرل کونسلر حلقہ یوسی 33شیخ پور سابق اسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری محمد انور اور پروفیسر عبدالحمید اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چوہدری برادران ہی ملک وقوم کے مخلص اور محب وطن راہنماء ہیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ق ملک کی مقبول اورمضبوط جماعت ہے جن کی جڑیں عوا م میں ہیں چوہدری شجاعت ‘چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری وجاہت حسین کی قیادت میںپارٹی کو مضبوط بنائینگے ‘چوہدری برادران کی قیادت میں بلدیاتی الیکشن میں بھر پورکامیابی حاصل کریں گے اور سیٹ جیت کر ان کو تحفہ میں دینگے ‘حکمران ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے عوامی مسائل کو نظر انداز کررہے ہیں چوہدری برادران کا دور ترقی اور خوشحالی کا دور تھا چوہدری برادران کا سنہری دور تھا عوام آج بھی یاد کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتا زسماجی شخصیت مرزا عبدالرئوف آف شاہین چوک نے سابق نائب ناظم یوسی 45مرزا عطاء محمد کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ
گجرات (جی پی آئی) ممتا زسماجی شخصیت مرزا عبدالرئوف آف شاہین چوک نے سابق نائب ناظم یوسی 45مرزا عطاء محمد کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اور سوگواران کو صبر جمیل عطاء کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انوکھا جواء ‘انوکھی ریس ‘برہنہ ریس لگانے والے چھ روشن خیال جواریے پولیس نے گرفتا رکرلئے
گجرات (جی پی آئی)انوکھا جواء ‘انوکھی ریس ‘برہنہ ریس لگانے والے چھ روشن خیال جواریے پولیس نے گرفتا رکرلئے گزشتہ روز گورالی سے گائوں نت تک ننگے دوڑنے کی شرط لگانے والے چھ نوجوان گرفتار اور دائو پر لگی ہوئی 20ہزار کی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا برہنہ ریس لگانے والوں میں مکین علی ‘عابد حسین ‘احسان ‘عارف ‘ارشدراٹھور اور قادر شامل ہیں پولیس گورالی کے انچارج خاور حسین گوندل نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا

Share this:
Tags:
arrested gujarat international news انٹرنیشنل خبریں گجرات گرفتار واردات
Pervez Musharraf
Previous Post غداری کیس، مشرف کو مزید ایک دن کا استثنا، سماعت کل تک کیلئے ملتوی
Next Post سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ
Cement

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close