Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 8/9/2014

September 8, 2014 0 1 min read
Gujarat
Gujarat
Gujarat

گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں دھرنا میں گجرات سے سینکڑوں افراد نے محسن جاوید بٹ اور شاہد لطیف بٹ کی قیادت میںشرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محسن جاوید بٹ اور شاہد لطیف بٹ کی سربراہی میں سینکڑوں کارکن اسلام آباد میں دھرنا میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے۔ قافلہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شامل تھی۔ محسن جاوید بٹ نے راستہ میں شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جبکہ شرکاء کیلئے کھانے وغیرہ کا انتظام محسن جاوید بٹ کی طرف سے ہے شرکاء عمران خان کی ہدایت پر شریک ہوئے ہیں ‘ اور جب تک عمران خان نہیں کہیں واپس نہیں آئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محسن جاوید بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر طرح سے ناکام ہو چکی ہے ‘ عوام کو کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا جا رہا ‘ سیلاب میں بھی حکومت کی کارکردگی ناقص رہی ہے ‘ اب تک سینکڑوں گھرانے ایسے ہیں جنہیںامداد نہیں پہنچ سکی اور وہ اب تک کھلے آسمان تلے حکمرانوں کی راہ تھک رہے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے سلسلہ میں ہر ممکن طریقہ سے کام کر ے گی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک نواز شریف اور شہباز شریف مستعفی نہیں ہوتی ہم مقابلہ کرتے رہیں گے ‘ اور دھرنا جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر فیضان خالد بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اپنے قائد عمران خان کی سربراہی میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے کام کرنا چاہتی ہے ‘ مگر موجودہ حکومت اس کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے ‘ کیونکہ ہمارے گھروں پر پولیس کے چھاپے جاری ہے ‘ اگر ہمیں موقع دیا جائے تو ہم سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریلیف پہنچانے کے سلسلہ میں اپنا کردار اداکر سکتے ہیں ۔ فیضان خالد بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم میں جذبہ پیدا کیا ہے اور یہ قوم مخالفین کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہورہی ہے ۔
۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز کی رہائشگاہ پر ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی نے اُن سے ملاقات کی اور اہم سیاسی و سماجی امور پر تبادلہ خیال کیا انہوں نے رانا مشرف علی ناز کی صحت یابی کیلئے بھی دعائیں کئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) فخر المشائخ پیر طریقت حضرت صاحبزادہ میاں جمیل احمد شرقپوری نقشبندی مجددی رحمتہ اللہ علیہ کے پہلے سالانہ ختم پاک کے موقع پر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ہائی سکول میں 11ستمبر بروز جمعرات صبح دس بجے سالانہ فخر المشائخ کانفرنس منعقد ہو گی جس کی صدارت سجادہ نشین آستالیہ شرقپوری شریف حضرت صاحبزادہ حافظ میاں وحید احمد جواد شرقپوری نقشبندی مجددی کرینگے جبکہ خصوصی آمد صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نقشبندی ‘ صاحبزادہ میاں سعید احمد شرقپوری نقشبندی ‘ صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری نقشبندی مجددی ہونگے ۔ خصوصی خطاب حضرت صاحبزادہ علامہ غلام بشیر نقشبندی آستانہ عالیہ بائولی شریف کرینگے ۔ مہمانان اعزاز میں صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ‘پیر سید زمان شاہ ‘ سید اعجاز شاہ ‘ حاجی عمران ظفر ایم پی اے ‘ صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی ‘ شیخ محمد ارشد پشاور ‘ صاحبزادہ رضوان منصور اوانی ‘ ماسٹر علی احمد ‘ محمد اسحاق بھنڈر حیدر آباد ‘ حاجی محمد سعید ‘ پروفیسر خالد بشیر ‘ ذوالقرنین ‘ حاجی انجم ‘ قاضی عبدالرحمن ودیگر علماء و مشائخ شریک ہونگے ۔ صاحبزادہ محمد شہزاد شفیق نقشبندی مجددی شرقپوری میزبان محفل ہونگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )ممتاز سماجی شخصیت قاری عامر رضوان قادری نے اپنے بیان میں ٹی ایم اے گجرات کی ناقص کارکردگی کی شدید مذمت کی ہے جسکی وجہ سے بارش کے دوران پورے شہر میں پانی کھڑا رہا اور شہر میں سیلاب کی سی صورتحال نظر آئی ٹی ایم اے کے حکام پلاننگ کرتے تو صورتحال بہتر ہو سکتی تھی انہوں نے کہا ہے کہ گجرات شہر میں صفائی کی صورتحال ابتر ہے صفائی کا عملہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام نہیں دے رہا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ‘ لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہو چکا ہے ۔ جبکہ کئی ایک مقامات پر مکانات بھی گر چکے ہیں ۔ حکام اس سلسلہ میں فوری نوٹس لیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ہوش کے ناخن لیں چاہیے کیونکہ اس وقت پاکستان نازک ترین صورتحال سے گزر رہا ہے مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور پاکستان کے دشمن چاروں طرف سے پاکستان کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھانے کیلئے تیار ہیں ۔ اگر حکومت یا اپوزیشن نے اس صورتحال میں کوئی مثبت قدم نہ اٹھایا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ اس لئے موجودہ صورتحال میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا کی ضرورت ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) اولیاء کرام کے آستانے محبت اور امن کا درس دیتے ہیں پیر سید نادر حسین شاہ گیلانی نے اولیا ء کرام کے اس مشن کو آگے بڑھایا ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مفتی سید جمال الدین بغدادی آف فیصل آباد نے ممتاز روحانی شخصیت پیر سید نادر حسین شاہ گیلانی سروری قادری کے عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ اولیاء کرام نے ہمیشہ اپنے حسن سلوک سے اسلام کی تبلیغ کی اور لوگوں تک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیغام پہنچا برصغیر پاک و ہند میں اسلام اولیاء کرام کی محبتوں سے پھیلا انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں چاہیے کہ کسی کو حقارت کی نگاہ سے نہیں دیکھیں کیونکہ کوئی بھی اللہ تعالیٰ کا محبوب ہو سکتا ہے ۔ اور ہم نادانست طور پر اللہ تعالیٰ کے محبوب کی شان میں گستاخی نہ کر سکیں ۔ سید نادر حسین شاہ سرور ی قادری نے ملہو کھوکھر کے قرب و جوار میں اسلام کی تعلیمات کو پھیلا اور لوگوں کو محبت کا درس دیا سجادہ نشین سید عثمان حیدر گیلانی سرور ی قادری نے کہا ہے کہ آستانہ عالیہ ملہو کھوکھر میں پیر سید نادر حسین شاہ سرور قادری کے مریدین اسلام کے تبلیغ کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ سید عارف شماز قادری نے کہا ہے کہ پیر سید نادر حسین گیلانی سروری قادری نے لوگوں سے محبت کا پیغام دیا ۔ اور آج بھی اس آستانہ سے یہ ہی پیغام دنیا تک پہنچ رہا ہے ۔ حاجی محمد اسلم نے کہا ہے کہ ہمارے پیر نے ہمیشہ لوگوں کو انسانیت کے احترام کا درس دیا ۔ اور ہم بھی اس پر عمل پیرا ہیں ۔ ممتاز مذہبی رہنما محمد عارف عطاری قادری نے کہا ہے کہ ملہو کھوکھر میں اولیاء کرام کا خاص کرم ہے اور اس علاقہ میں اولیاء کرام کی تعلیمات کی وجہ سے اسلام پھیلا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ضلع گجرات کے ممتاز روحانی شخصیت پیر سید نادر حسین شاہ گیلانی سروری قادری کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ عرس کی تقریبات کی صدارت پیر سید عثمان حیدر گیلانی سروری قادری نے کی ۔ جبکہ تقریبات کی نگرانی سید عارف شماز قادری نے کی ۔ تقریبات کا آغاز غسل دینے کی تقریب سے ہوا ‘ آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت سے پیر سید ولی حسین شاہ کے حکم پر محمد یونس نقشبندی ‘ محمد اقبال نقشبندی ‘ منصور احمد نقشبندی ‘ علی رضا نقشبندی اور محمد عرفان نقشبندی نے پیر سید عثمان حیدر گیلانی سروری قادری اور سید عارف شماز قادری کی معیت میں دربار شریف کو غسل دیا اور چادر چڑھائی خصوصی محفل بعدازا عشاء منعقد ہوئی جس میں نقابت کے فرائض محمد عمران چشتی نے سرانجام دیئے ۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری نور احمد چشتی ‘ قاری خادم بلال اور ڈاکٹر محمد یعقوب نے حاصل کیا ۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ممتاز ثناء خوان رسول سید زبیب رسول ‘ قاری احمد رضا جماعتی ‘ سید دلدار شاہ عارف عطاری ودیگر نے پیش کی ۔ ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے سیلاب کی تباہ کاریوں میں اضافہ ہوا ہے، حکومت ناکام ہی نہیں بلکہ بے نقاب بھی ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دوست مودی صاحب کم از کم ان کو بتا ہی دیتے کہ پانی چھوڑ رہے ہیں جبکہ دوسری طرف نوازشریف ان کو چونسا آم تحفہ میں بھیج رہے ہیں، وفاق اور پنجاب حکومت نے حفاظتی بندوں کی مرمت کی طرف توجہ نہیں دی جبکہ میرے دور میں ہر سال سیلاب سے پہلے ان علاقوں کا سروے کروایا جاتا تھا، حفاظتی بندوں کی مرمت کیلئے فنڈز جاری کیے جاتے تھے، نیا پتھر ڈالا جاتا تھا، موجودہ حکومت نے 8 سالوں میں ایک روپیہ تک مرمت کی مد میں جاری نہیں کیا۔ انہوں نے اس مد میں خرچ ہونے والی ساری رقم جنگلہ بس اور دیگر ناکام منصوبوں پر لگا دی جس کی وجہ سے آج ہسپتالوں میں دوائیاں نہیں، بوٹ پہن کر کشتیوں میں بیٹھ کر ڈرامہ کیا جاتا ہے اب وہ زمانہ گیا، لوگ حالات و واقعات سے ہر پل آگاہ ہیں ان کی ڈرامہ بازیاں اب عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتیں، سیلاب کی تباہ کاریاں سب کے سامنے ہیں، اگر یہ بروقت مرمت کرتے تو اتنا نقصان نہ ہوتا، انتظامات کا ہر سال جائزہ لیا جانا چاہئے تھا انہوں نے کچھ نہیں کیا کوئی ریسکیو نہیں کیا اس لیے فوج کو آنا پڑا جو کام ان کے کرنے کے تھے وہ فوج کو کرنا پڑ رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) صوبائی وزیر صنعت چوہدری محمد شفیق نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض روکنے کے لئے انسانوں اور مویشیوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں خصوصا ڈینگی کی روک تھام کے لئے فوری سپرے کیا جائے نیزمتاثر ہ علاقوں میں سرکاری ہسپتالوں میں تمام ضروری ادویات کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع گجرات کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ شہباز پور کے دورہ کے موقع پر کیا، انہوں نے ریلیف کیمپ و بنیادی مرکز صحت محمود آباد کا بھی معائنہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خالد مسعود، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اے سی گجرات افشاں رباب نے صوبائی وزیر کو سیلاب سے نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر قیادت صوبائی حکومت متاثرین سیلاب کی بحالی اور آباد کاری اور انکی مشکلات کم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے اور اس مقصد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کے سروے کے لئے پہلے ہی احکامات جار ی کر دیے ہیں اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ لائیو سٹاک کسانوں کا قیمتی اثاثہ ہے سیلاب کے بعد ان علاقوں میں جانوروں میں وبائی امراض پھیل سکتی ہیں انہوں نے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی سیلاب زدہ علاقوں میں مویشیوں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لئے فوری ویکسینیشن مہم چلائی جائے۔ ریلیف کیمپ اور بنیادی مرکز صحت محمود آبادکے دورہ کے موقع پر صوبائی وزیر چوہدری محمد شفیق نے ہسپتال انتظامیہ سے بی ایچ یو میں موجود سہولیات اور ادویات کے بارے میں استسفار کیا۔ انہوںنے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ موجو دہے جس کی روک تھام کے لئے بروقت اقدامات ناگزیر ہیں ۔صوبائی وزیر انڈسٹریز نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر قیادت سیلاب متاثرین کے لئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ محکمہ صحت کے افسران نے انہیں بتایا کہ بی ایچ یو میں تمام ضروری ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔اے سی افشاں رباب نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ضلع گجرات میں سیلاب کی وجہ سے ساڑھے سات ہزار ایکٹر رقبہ پر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک نوجوان سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ دریائے چناب سے ساڑھے نو لاکھ کیوسک سیلابی پانی کا ریلا گذرا ہے جو ایک ریکارڈ ہے تاہم اب پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے ۔ انہوںنے صوبائی وزیر کو متاثرین کے لئے کیمپوں میں فراہم کی جانے والے سہولیات بارے بھی آگاہ کیا۔

Share this:
Tags:
gujarat islamabad news Pakistan Tehreek e Insaf participation protest اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف خبریں دھرنا شرکت گجرات
Qari Ashfaq Speech
Previous Post عقیدت ختم ہونے کے بغیر ہمارے ایمان مکمل نہیں ہو سکتے۔ قاری اشفاق سعیدی
Next Post سیلاب متاثرین کیلئے جماعۃالدعوۃ کی خدمات
Flood Pakistan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close