Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 22/4/2014

April 23, 2014 0 1 min read

گجرات کی ا ہلسنّت کی اہم شخصیات کو سکیورٹی فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،تمام تر مذہبی ، روحانی شخصیات کو نظر انداز کیا جا رہا ہ۔پیر سید مبشر حسین شاہ

گجرات(جی پی آئی)گجرات کی ا ہلسنّت کی اہم شخصیات کو سکیورٹی فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،تمام تر مذہبی ، روحانی شخصیات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اگر کسی قسم کا نا خوشگوار واقع پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری سکیورٹی اداروں پر ہوگی ان خیالات کا اظہار ضلع گجرات ،سرائے عالمگیر کی ممتاز مذہبی روحانی شخصیت پیر سید مبشر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک امن پسند جماعت ہے ضلع گجرات میں امن و امان قائم کرنے کیلئے سنی تحریک کی اہم ترین خدمات ہیںہم مستقبل میں بھی ضلع گجرات میں امن قائم رکھنے کی بھر پور کوشش کریں گے، اور ہماری تمام تر اہم شخصیات کو سکیورٹی فراہم کی جائے ہم امن کے چاہنے والے ہیں اگر سکیورٹی صورتحال کو بہتر نہ بنایا گیااور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری گجرات پولیس پر ہوگی،اس لئے ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد، ڈی ایس پی سٹی سید مصطفی گیلانی سے اپیل کی جاتی ہے کہ سکیورٹی کے معاملات پر بہتر انتظامات کیے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقبال کی فکر لازوال پیغام کی حامل اور گہرے غور و تدبر کی متقاضی ہے ۔ اقبال کے جلائے ہوئے فکری چراغ کی روشنی وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ پھیلتی چلی جا رہی ہے ، فتح محمد ملک
گجرات(جی پی آئی)اقبال کی فکر لازوال پیغام کی حامل اور گہرے غور و تدبر کی متقاضی ہے ۔ اقبال کے جلائے ہوئے فکری چراغ کی روشنی وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ پھیلتی چلی جا رہی ہے ۔ پاکستان کی نوجوان نسل کے لیے اقبال کی فکر اور شاعری دور حاضر میں زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے کیونکہ اقبال کو فکر فردا کا شاعر کہا جاتا ہے ۔ اقبال کا کلام وظیفۂ عمل ہے اور اس میں ہمارا پورا فلسفۂ بقا چھپا ہوا ہے ۔ اقبال کے لیے مسلمان قوم کے نوجوان اسکے مستقبل کی اصل امید ہیں۔ دور حاضر میں اقبال کی شاعری اور فکر کا صرف ذکر کافی نہیں بلکہ اس پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ پاکستان صرف ایک خطۂ خاک نہیں بلکہ اسلام کی بقاء و تحفظ کا ضامن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی پاکستان کے مشہور دانشور اور ماہر اقبالیات پروفیسر فتح محمد ملک نے یونیورسٹی آف گجرات کی ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا پبلی کیشنز اور شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کی جانب سے منعقدہ ایک قومی سیمینار ”علامہ محمد اقبال کی عصری معنویت” کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پاکستان کی ممتاز شخصیت اور ممبر قومی اسمبلی جسٹس ریٹائرڈ افتخار احمد چیمہ نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ ہماری تمام کامیابیاں پاکستان کے قیام کی بدولت ہیں۔ اقبال ایک عظیم شخصیت تھے انہوں نے ایک مردہ اور بھٹکی ہوئی قوم کو آزادی کی راہ دکھائی ۔ ہماری قوم کی نوجوان نسل کا فرض ہے کہ وہ علامہ اقبال کے افکار سے راہنمائی حاصل کرتے ہوئے اپنی شاندار روایات کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دے ۔ علامہ اقبال مغرب کی ٹیکنالوجی اور مادی ترقی کے مداح تھے انہوں نے مسلمانوں کو بھی یہ پیغام دیا کہ علمی ترقی کے ذریعے مغرب کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرو۔ اقبال دین اور دنیا دونوں میں بھلائی حاصل کرنے کی راہیں سمجھاتے ہیں ۔ ہمیں آج اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنی ساری خدمات اور توانائیاں اپنے وطن پاکستان کی فلاح و بہبودکے لیے وقف کردیں گے۔ وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے سیمینار کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت کئی پہلوؤں کی حامل تھی۔ وہ بیک وقت ایک شاعر بھی تھے اور اعلیٰ درجہ کے مفکر بھی ۔ انہوں نے مسلم امت کے زوال پر غور کر کے مسلم قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے نئی راہیں دریافت کرنے میں مدد کی ۔ اقبال نے مسلم فکر کے حوالہ سے مختلف مسائل میں اجتہاد کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے سیمینار میں شریک تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جامعہ گجرات طلباء و طالبات کی بھرپور ذہنی و فکری نشوونما کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے ۔ معروف سکالر ڈاکٹر خالد مسعود نے اقبال کی دینی تفہیم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلم قوم میں اجتہادی فکر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔ دور حاضر میں بھی فقہی مسائل پر غور و فکر کی اشد ضرورت ہے ۔ اسلام کے عائلی اور مذہبی قوا نین میں اصلاح کی ضرورت ہے ۔ علامہ اقبال کا خطبہ اجتہاد روایتی اسلامی فکر سے انحراف تھا۔ اقبال کے نزدیک اجتہاد اسلام کا اہم موضوع اور اصول حرکت ہے ۔ پاکستانی معاشرہ میں حرکت کا تصور ختم ہو گیا اور ہم جمود کا شکار ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ ممتاز کالم نگار اور سکالر خورشید احمد ندیم نے جدید پاکستان اور فکر اقبال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سہل پسندی اقبال کی فکری حریم میں ہماری معاونت نہیں کر سکتی۔ اقبال کی شاعری اور فکر کا موضوع ہمیشہ نوجوان نسل رہی۔ پاکستان تاریخ کا ایک منفرد تجربہ ہے ۔ اقبال کئی عصری الجھنوں کو سلجھانے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔ دور جدید میں فکر اقبال کی روشنی ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ ہم اپنے اداروں کی از سر نو تشکیل کر لیں۔ سابق چیئرمین مقتدرہ قومی زبان اور معروف تعلیم ماہر ڈاکٹر انوار احمد نے کہا کہ اقبال نے ایک بہترین معاشرہ تشکیل دینے کے لیے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا۔ وہ ایک ایسے معاشرے کا قیام چاہتے تھے جہاں کم وسیلہ لوگ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ایک خوشگوار زندگی گزار سکیں۔ آسٹریلیا میں مقیم شاعر و کالم نگار محمد اظہار الحق نے کہا کہ اقبال کے نزدیک علم و فن اسلامی یا غیر اسلامی نہیں تھے انہوں نے مسلم نوجوان طبقہ کو اپنے پیغام کے ذریعے تمام علم و فن اور ٹیکنالوجی سیکھنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں ترقی یافتہ اقوام کا مقابلہ رجعت پسندی سے نہیں بلکہ صحت مندانہ ترقی پسندی کے ذریعے کیا جاسکتا ہے ۔ بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر محمد آصف نے نوآبادیاتی نظام کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اقبال نوآبادیاتی نظام کی روح اور نفسیات کا ادراک کر چکے تھے۔ موجودہ دور میں نو آبادیاتی نظام اپنی شکل بدل کر تمام دنیا پر حکمرانی کر رہا ہے ۔ نوآبادیاتی نظام پسماندہ قوموں کے استحصال کا نظام ہے۔ دور حاضر میں اقبال کی سیاسی فکر و بصیرت ہمارے لیے راہنما ہے ۔ انسانیت، حریت اور مساوات اقبال کا اصل پیغام تھا۔ ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید نے تمام شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اقبال کی فکر میں دلچسپی کے نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔ اقبال کو نظر انداز کر کے ہم اسلامی تاریخ و فکر کا تجزیہ و جائزہ پیش نہیں کر سکتے۔ اس سیمینار میں طلباء و طالبات کی بھاری تعداد کے علاوہ، مختلف شعبہ کے صدور، اساتذہ ، سینئر انتظامیہ، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علماء و مشائخ پیار و محبت کے پرچار اور عوام الناس کے دلوں کو اسلام اور اسلامی تعلیمات سے منور کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں ، پیر سید انتصار الحسن شاہ

گجرات (جی پی آئی) علماء و مشائخ پیار و محبت کے پرچار اور عوام الناس کے دلوں کو اسلام اور اسلامی تعلیمات سے منور کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں ، ان خیالات کا اظہار پیر سید انتصار الحسن شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چھالے شریف نے گزشتہ روز گجرات پریس کلب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام آستانوں کا مقصد ایک ہی ہے ، کہ بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہ راست پر لایا جائے اور انہیں اللہ تعالیٰ کے قریب کیا جائے ، انشاء اللہ اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ، گجرات میں قیام امن کے لیے علماء و مشائخ کا کردار ہر لحاظ سے مثالی اور قابل ستائش ہے ، جو پیار محبت کی فضا ء کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار گجرات پریس کلب کے صدر ممتاز دانشور وسیم اشرف بٹ نے گزشتہ روز یہاں پریس کلب میں پیر جماعت علی شاہ کی آمد پر استقبالیہ خطبہ میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے کہا کہ حضرت پیر امیر ملت علی پوری کی دینی و سماجی و تعلیمی خدمات ہر لحاظ سے قابل ستائش و قابل تقلید ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قیام پاکستان میں علماء و مشائخ کرام نے عملی جدوجہد کی اور علماء و مشائخ ہی اس کی نظریاتی و جغرافیائی حدود کی حفاظت میں کردار ادا کریں گے،پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی

گجرات (جی پی آئی) ممبر پاکستان نظریای کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک نظریہ کے تحت معرض وجود میں آیا ، علامہ اقبال نے ایک تصور پیش کیا قائداعظم نے نعرہ لگایا اور قیام میں علماء و مشائخ کرام نے عملی جدوجہد کی اور علماء و مشائخ ہی اس کی نظریاتی و جغرافیائی حدود کی حفاظت میں کردار ادا کریں گے ، انہوںنے کہا کہ میرے والد پیر محمود شاہ گجراتی نے انگریز کے خلاف سول نافرمانی تحریک میں حصہ لیا ، اور جیلیں کاٹیں ، تحریک پاکستان سول نافرمانی تحریک کا ہی دوسرا نام ہے ، پاکستان کو بنانے اور اس کی پرورش کے لیے ہمارے آبائو اجداد نے قربانیاں دی ہیں ، قیام پاکستان کے بعد میرے والد مسلم لیگ کے متحرک لیڈر تھے جو اس وقت ایک ایم این اے کی سی حیثیت رکھتے تھے جب کابینہ میں ظفر اللہ چوہدری جیسے وزیر کو لیا گیا جو قادیانی تھا تو میرے والد نے اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا ، اور آواز بلند کی وہ گزشتہ روز گجرات پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کر رہے تھے ، پیر سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا کہ تحریک ختم نبوت ۖ چلانے والے بھی علماء تھے ، جس کے تحت قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا انہوں نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو روکا جائے اور انہیں کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے اور ربوہ کو ان کے قبضہ سے چھڑوا کر ایک کھلا شہر قرار دیا جائے ، انہوں نے کہا کہ حضرت امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی کی خدمات ہر لحاظ سے مثالی ہیں ، اور ہمارے شہر گجرات آستانہ علی پور پیر سید منور حسین شاہ جماعتی آمد ہمارے لیے باعث برکت ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گجرات کے زیر اہتمام ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ U-19کے ٹرائلز مورخہ
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گجرات کے زیر اہتمام ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ U-19کے ٹرائلز مورخہ 16اپریل کو ظہور الٰہی سٹیڈیم میں منعقد ہوئے ، جس میں مندرجہ ذیل کھلاڑیوں سلیکٹ ہوئے ، عقیل فخر ، وسیم علی ، ہنزلہ عثمان ، فیصل منیر ، عابد اکرام ، یاسین ریاض ، محمد رمیض ، ذوالقرنین ، عمیر بشارت ، حمزہ شیراز ، عاشر زاہد ، ساجد محمود ، راجہ شیراز علی ، عمیر حامد ، محمد فیصل ، محمد وقار ، عاصم اکبر ، عثمان علی ، حامد ارشد ، عبدالرزاق ، شوال حسین ، محمد بابر ، نعمان ارشاد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹر منظور الٰہی اور کوچ سیالکوٹ ریجن طاہر محمود اور ڈسٹرکٹ گجرات سے میاں محمد الیاس پرنسپل سپیئریر کالج نے ٹرائلز لیے 25اپریل سے ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں گجرات مقابلہ نارووال سے مقابلوں کا آغاز ہو گا ، ڈسٹرکٹ گجرات کی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا آغاز کر دیا گیا ہے اور صدر DCAگجرات آصف امتیاز کی سربراہی میں ایونٹ میں کامیابی کی ہے ، بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں ، U-19ٹیم کے کوچ صہیب فیصل بوبی اور منیجر خان عبدالقدوس خان مقرر کیے گئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روحانی شخصیت پیر سید مزمل حسین شاہ آف انگلینڈ کے بھتیجے صاحبزادہ امیر حمزہ کی دعوت ولیمہ مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی

گجرات (جی پی آئی) ممتاز روحانی شخصیت پیر سید مزمل حسین شاہ آف انگلینڈ کے بھتیجے صاحبزادہ امیر حمزہ کی دعوت ولیمہ مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی ، جس میں ملک و بیرون ملک سے تشریف لائے ہوئے علمائے کرام و مشائخ عظائم کی اہم شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، جن میں پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف ، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف پیر سید انتصار الحسن شاہ ، سجادہ نشین آستانہ عالیہ دلانوالہ شریف پیر سید منور حسین شاہ بخاری ، پیر سید سجاد حسین شاہ بخاری آف یوکے ، پیر سید ابرار الحسن شاہ آف دلانوالہ شریف ، پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی ، پیر سید علی حسین شاہ گجراتی ، پیر سید نور حسین شاہ گجراتی ، پیر سید جرار حسین شاہ ، پیر سید ابرار حسین شاہ ، پیر سید اسرار حسین شاہ ، پیر سید مظہر حسین شاہ ، پیر سید مظفر حسین شاہ ، پیر سید تصدق حسین شاہ ، پیر سید محمد شاہ ، پیر سید عباس شاہ ، پیر سید نذر شاہ ، پیر سید خضر چشتی و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر علمائے کرام نے خصوصی خطاب کیا ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فرو غ تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے سرکا ری تعلیمی ادا روں میں زیر تعلیم ہونہا ر طلباء کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ،لیاقت چٹھہ
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ فرو غ تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے سرکا ری تعلیمی ادا روں میں زیر تعلیم ہونہا ر طلباء کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جا ئے گی اور ان اداروں کے مسا ئل کا حل یقینی بنا یا جا ئے گا۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری گر لز ہا ئی سکول جلا لپور جٹاں میں ہونہا ر طا لبا ت میں پنجاب بیت المال کی طرف سے سکا لر شپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رکن قومی اسمبلی نوابزا دہ مظہر علی خان، ایم پی اے میجر معین نوا ز، ضلعی چیئر مین بیت المال تنویر احمد گوندل ،اے ڈی سی فا روق رشیدسند ھو، ای ڈی او کا شف طا ہربھی اس مو قع پر موجود تھے۔ تقریب میں اکیا سی طالبات کو 1350 اور 900 فی کس تعلیمی سکا لر شپ کے چیک دیے گئے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے والدین کو ہدایت کی وہ اپنے بچوں کو ہر صورت تعلیمی اداروں میں دا خل کروائیں تا کہ 100%شرخ خواندگی کی منزل حاصل کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ جو والدین سکول جانے کی عمر کے بچوں کو سکول دا خل نہیں کروائیں گے ان کے با رے میں اطلا ع دی جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کی طرح جلالپور جٹاں میں گرین بیلٹ بنا یا جا ئے گااور صفائی کانظام بہترکیا جا ئے گا۔ ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان نے خطاب کرتے ہوئے سکول میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ حکومت وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی زیر قیادت سرکاری تعلیمی اداروں کو تمام وسائل اور سہولیات فراہم کرنے پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے۔ ضلعی چیئر مین بیت المال تنویر احمد گوندل نے کہا کہ ان کا محکمہ تعلیمی سکا لر شپ پر 56 لاکھ روپے خرچ کرے گااس سکالر شپ کے منصوبے سے ہونہار اور مستحق طلبہء اور طالبات کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جا سکے گی۔ تنویر احمد گوندل نے فروغ تعلیم کے لیے بھر پور اقدا مات پر ڈی سی او اور ای ڈی او ایجوکیشن کو خراج تحسین پیش کیا۔بعدازاء ڈی سی او اور عوامی نمائندوں نے میونسپل سکول جلالپور جٹاںکا دورہ کیا۔ پرنسپل کی نشاندہی پرانہوں نے ای ڈی او ایجو کیشن کو ہدایت کی کہ ادارے میں اساتذہ کی کمی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جا ئیں۔انہوں نے پرنسپل کو ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے فراہم کیے جانے والے فنڈزکو شفاف طریقے سے استعمال کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریلوے قومی ادارہ ہے اس کی تنصیبات کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقداما ت اٹھائے جائیںگے،DCOگجرات

گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ریلوے قومی ادارہ ہے اس کی تنصیبات کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقداما ت اٹھائے جائیںگے ریلوے ا فسران ٹریکس اور پلوں کے ساتھ تجاوزات اور گندگی کے ڈھیر وں کی نشاندہی کر یں تاکہ اصلاح احوال کیلئے فوری اقداما ت کئے جا سکیں ۔ ان خیالات کا ا ظہار انہوںنے ریلوے تنصیبات کی سیکورٹی انتظامات کے جائزہ کیلئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اے ڈی سی فاروق رشید’ ڈی او سی محمداحمد’ ریلوے افسران عنائیت حسین اعوان ‘ منظور حسین غضنفر علی’ سلمان خان’ ڈی او سول ڈرینس مظہر گورائیہ اور انسپکٹر رفاقت علی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہاکہ ضلعی پولیس اور سول ڈیفنس ریلو ے سٹیشنوں پر چیکنگ کا نظام بہتر بنانے کے لئے ریلوے حکام سے مکمل تعاون کریں اور سیکورٹی پر مامور اہکاروں کو میٹل ریٹیکٹر فراہم کریں اس کے علاوہ ریلوے سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے لئے حکام سے رابطہ کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ دریائوں کے پلوں اور جنگلات سے گذرنے والے ریلوے ٹریکس کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ انہوںنے کہا کہ گجرات ریلوے سٹیشن سے اہل علاقہ کی آمدو رفت سیکورٹی کے نقطہ نظر سے مناسب نہیں اس کے تدارک کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ ڈی سی او نے کہا کہ ریلوے کے ا فسران تمام ایسے مقامات کی نشاندہی کریں جہاں ریلوے ٹریکس کے ساتھ تجاوزات ہیں یاٹریکس کے ساتھ کوڑے کے ڈھیر یا سیوریج کاپانی کھڑا ہے تاکہ ٹی ایم ایز کو ہدایات جاری کی جا سکیں۔ انہوںنے کہا کہ ریلوے کی تنصیبات کی سیکورٹی کیلئے ہر گز کوئی کو تاہی نہیں ہونی چاہیئے انتظامیہ او رپولیس ریلوے حکام سے مل کر سیکورٹی کا نظام بہتر بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز کاروباری شخصیت سیٹھ وسیم کی والدہ جو کہ گزشتہ روز انتقال فرما گئیں تھیں انکی نماز جنازہ انکی آبائی گاؤںمیں اداکی گئی ا

گجرات(جی پی آئی)ممتاز کاروباری شخصیت سیٹھ وسیم کی والدہ جو کہ گزشتہ روز انتقال فرما گئیں تھیں انکی نماز جنازہ انکی آبائی گاؤںمیں اداکی گئی اور سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ،نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات نے بھر پور شرکت کی جن میں نمایاں ڈسٹرکٹ چیئرمین چوہدری عمر گجر، انسپکٹر ملک مظہر کھوکھر نے شرکت کی، چوہدری عمر گجر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سیٹھ وسیم کی والدہ محترمہ کی وفات سے انتہائی افسوس ہوا ہے ،ہم غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، یاد رہے کہ سیٹھ وسیم کی والدہ محترمہ کی ختم قل کی محفل آج 23اپریل بروز بدھ دن 11بجے منعقد ہوگی،تمام دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری افتخار احمد وارث ، چوہدری مختار حسین وارث عرف طاری کے بھائی چوہدری شہباز احمد وارث گزشتہ روز انتقال فرما گئے

گجرات(جی پی آئی)عادووال کی ممتاز شخصیت امیدوار برائے چیئرمین چوہدری افتخار احمد وارث ، چوہدری مختار حسین وارث عرف طاری، چوہدری بشارت علی وارث، چوہدری ذوالفقار وارث اٹلی کے بھائی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ممتاز راہنما جنرل کونسلر چوہدری نصر علی وارث آف عادووال، چوہدری نثار احمد وارث جرمنی کے والد محترم چوہدری شہباز احمد وارث جو کہ گزشتہ روز انتقال فرما گئے تھے جن کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی گاؤں عادووال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ حافظ محمد طیب نے پڑھائی نماز جنازہ میںضلع بھر کی ممتاز سیاسی، سماجی، کاروباری ، مذہبی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔ جن میں چوہدری اصغر پسوال جج انکم ٹیکس،امیدوار برائے چیئرمین چوہدری رخسار احمد میلو،چوہدری زاہد انور کھوکھر آف دھول خورد، چوہدری عامر انور کھوکھر آف دھول خورد،امیدوار برائے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف راجہ تصدق علی، کونسلر چوہدری ماجد حسین کھوکھر آف دھول خورد،کونسلر میاں بابرانور،کونسلر، مرزا وحید اقبال، کونسلر چوہدری محمد نواز،کونسلر چوہدری غلام سرور، کونسلر محمد ارشد بٹ، کونسلر عبدالرحمن چوہان، کونسلر چوہدری مظہر اقبال، چوہدری محمد آصف کونسلر، چوہدری محمد اختر،چوہدری قمر عباس (قمر برکس کمپنی،جنرل سیکرٹری انجمن نوجوانان میلاد کمیٹی عادووال)،صدر میلاد کمیٹی محمد رضوان اصغر بٹ، چوہدری عبدالرحمن،چوہدری تجمل حسین،چوہدری فاضل،چوہدری لیاقت حسین گورسی جوڑا، چوہدری ذیشان مراڑیاں، بابر بٹ آف گندرہ، چوہدری عثمان علی آف گندرہ، چوہدری ذیشان آف خانووال، چوہدری وارث خانووال، چوہدری خان ملک پیرو شاہ، چوہدری شفاقت علی شہابدیوال، چوہدری عمران جھنڈیوال، چوہدری محمد اسجد جھنڈیوال، چوہدری محمد عامر کلیوال سیداں، چوہدری یوسف کلیوال، راجہ شبیر بھمبر آزاد کشمیر،محمد ریاض بھمبر آزاد کشمیر، چوہدری محمد علی گجر کوٹلہ،چوہدری حنیف بامتہ، چوہدری محمد اکبر گندرہ، راجہ نوید سرائے عالمگیر،اسلم بٹ لالہ موسیٰ، چوہدری مہندی خواص پور، چوہدری فخر زمان دتیوال، چوہدری محمد خاں دتیوال، چوہدری محمد اسلم کونسلر دتیوال،منظور حسین دتیوال، شریف حسین آف دتیوال، چوہدری محمد انور مراڑیاں، چوہدری اقبال الٰہی، چوہدری محمد اکرم ساہنوال، چوہدری ثناء اللہ نمبردار، چوہدری محمد اختر، چوہدری عبدالرحمن، حاجی مشتاق احمد، چوہدری عمران مشتاق آف یونان،چوہدری کامران نادر،مرزا محمد اکرم آ ف (یونان)، چوہدری عمران اکرم فیض علی آف (دوبئی)،مظہر اقبال باگڑا، جاوید اقبال باگڑا، چوہدری احسان الٰہی، چوہدری وقار نبی ممبر میلاد کمیٹی عادووال، چوہدری اجمل میراں ممبر میلاد کمیٹی عادووال، چوہدری اسجد میراں (سرپرست اعلیٰ انجمن نوجوانان میلاد کمیٹی عادووال)،سابق کونسلر محمد اعظم بٹ،باؤ بٹ آف (یونان)،چوہدری محمد عارف میلو، چوہدری نعیم ریاست، حاجی احسان، چوہدری شبیر وارث، عمران ارشد کھوکھر، چوہدری رزاق پسوال کوٹ بیلہ،چوہدری جاوید کوٹ بیلہ،چوہدری میاں خاں دیدڑ، حاجی محمد اکرم، محمد عثمان(عثمان جنرل سٹور)،حاجی عبدالحمید بٹ،سیکرٹری اعجازاحمد،مرزا محمد اسلم آف (اٹلی)،امجد خان، مرزا مسعود بیگ،چوہدری عبدالرحمن وارث، چوہدری علی حسن وارث، چوہدری فیضان وارث، چوہدری غفار گجر وارث،چوہدری علی مشتاق گجر ودیگر سینکڑوں افراد شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عقیدہ ختم نبوت مسلم امہ کا اجماعی ،قطعی اور متواتر عقیدہ ہے ۔جو قرآن عظیم کی نص قطعی سے ثابت ہے ، حضرت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی

گجرات (جی پی آئی)عقیدہ ختم نبوت مسلم امہ کا اجماعی ،قطعی اور متواتر عقیدہ ہے ۔جو قرآن عظیم کی نص قطعی سے ثابت ہے ۔ اس کا منکردائرہ اسلام سے خارج ہے ۔اسی نیک مشن کی ترویج او راسلاف کے روشن کردار کی اشاعت کرتے ہوئے حضرت امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمة اللہ علیہ نے زندگی بسر فرمائی ۔ آج اس معرکہ حق باطل اورحضرت امیر ملت کی مرزاقادیانی کی موت کے حوالے سے پیشنگوئی کو ایک صدی سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے اور قوت حق کی پے در پے فتوحات کے ذریعے عقیدہ ختم نبوت کا ہر طرف بول بالا ہے اور مرزائی پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق غیر مسلم اقلیت قرار دئیے جا چکے ہیں ۔جس کا بلاشبہ سہراء حضرت امیر ملت رحمة اللہ علیہ اور خواجہ گولڑوی رحمة اللہ علیہ کے سر ہے لیکن بد قسمتی سے اندرون و بیرون ممالک مرزائیوں کی ریشہ دیوانیوں کا سدِ باب نہ ہو سکا ۔آج پھر مرزائیوں کی ناپاک جسارتوں کا قلع قمع ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین و جانشین حضرت امیر ملت ،عالمی مبلغ اسلام قائد مشائخ ،مہر الملت حضرت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے پریس کلب گجرات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پریس کانفرنس میں پیر سید انتصار الحسن سجادہ نشین چھالے شریف ،، پیر سید سعید احمدگجراتی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل گورنمنٹ آف پاکستان ، پیر رضوان منصور آوانی آستانہ عالیہ آوان شریف ،صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ،محمود اختر محمود بھی موجودتھے ۔ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کہا دنیا میں دو قومیں اپنے مذہب کے نام پردنیا میں فتنہ برپا کر رہی ہیںجن میں سے ایک یہودی اور دوسرے قادیانی ہیں ۔ان دونوں گروہوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔اس سلسلہ میں حکومت اور عوام کو دینی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے ۔ چنانچہ اس ملی اور دینی ضرورت کے پیش نظر”عالمی تاجدار ختم نبوت فائونڈیشن ” قائم کر کے اکابر ،علمی اور دینی شخصیات پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا ہے ۔جنہوں نے اس پر کام شروع کیا ہے ۔ یہ فورم اتحاد امت کا مظہر اور مقام مصطفےٰ ۖ کا امین اور علمبردار ہو گا۔انہوں نے کہا 11-10مئی کو دربار عالیہ حضرت امیر ملت رحمة اللہ علیہ علی پور سیداں شریف پر سالانہ عرس امیر ملت و عالمی روحانی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے عالم ختم نبوت فائونڈیشن کے کنوینئر و قائد تحریک اویسیہ پاکستان موقعہ پر علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے اعلان کیا کہ سجادہ نشین و جانشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کی زیر صدارت 7ستمبر کو ایوان اقبال لاہور ، 11ستمبرکو قصور ، 18ستمبر کو ملتان اور 21ستمبر کو چنیوٹ میں بڑی ختم نبوت کانفرنسز منعقد کر کے ہم مرزائیوں کے خلاف تحریک چلانے کا بھر پور اعلان کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر سید انتصار الحسن شاہ آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف نے گجرات پریس کلب میں پریس کانفرنس کے موقع پر پیر سید منور حسین شاہ جماعتی و دیگر مہمانوں کے اعزاز میں عصرانے کا اہتمام کیا

گجرات (جی پی آئی) ممتاز روحانی شخصیت پیر سید انتصار الحسن شاہ آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف نے گجرات پریس کلب میں پریس کانفرنس کے موقع پر پیر سید منور حسین شاہ جماعتی و دیگر مہمانوں کے اعزاز میں عصرانے کا اہتمام کیا ، اس موقع پر صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی ، صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی و دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فروغ تعلیم کیلئے ہونے والی کاوشیں قابل تحسین ہیں :جاوید بٹ

گجرات (جی پی آئی) فروغ تعلیم کیلئے ہونے والی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور پرائیویٹ سیکٹرز فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی انجمن تاجران جاوید بٹ نے دی ایگزا سکول گجرات کے دورہ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ دی ایگزا سکول سسٹم بلاشبہ ایک معیاری تعلیمی درس گاہ ہے جس میں فروغ تعلیم کیلئے کام ہو رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ضیغم ثناء وڑائچ نے جس انداز میں اپنے ادارے کا آغاز کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ، خصوصاً حفظ اور بچوں میں عشق رسول ۖ کے بارے میں شعور کی بیداری وقت کی اہم ضرورت ہے ، ہم دی ایگزا سکول سسٹم کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، جو کہ ایک نیک مقصد کیلئے کام کر رہے ہیں ، جاوید بٹ نے کہا کہ دی ایگزا سکول سسٹم بلاشبہ ایک سکول آف آرٹ ہے ، جس میں بچوں کی ذہنی ، و جسمانی نشوونما کیلئے کام ہو رہا ہے اور ہم امید ظاہر کرتے ہیں کہ دی ایگزا سکول سسٹم اسی طرح عوام کی خدمت کرتا رہے گا ، چھوٹے ننھے منھے بچوں نے جس انداز میں خوبصورت انداز میں ہدیہ نعت بحضور سرور کائنات ۖ پیش کیا وہ بھی قابل تحسین ہیں ، بچوں میں عشق مصطفی ۖ کا جذبہ پیدا ہونا چاہیے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فروغ تعلیم کیلئے ہونے والی کاوشیں قابل تحسین ہیں :رانا مشرف علی ناز

گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے کہا کہ ضیغم ثناء وڑائچ کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، کہ وہ جس انداز میں ننھے منھے بچوں کی تعلیم و تربیت کا مشن پورا کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہو جائے تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں ، میں دی ایگزا سکول سسٹم کی کامیابیوں کو سراہتا ہوں اور امید ظاہر کرتا ہوں کہ یہ ادارہ نوجوان نسل کی بہترین تعلیم و تربیت کا مشن احسن طریقہ سے سرانجام دے گا ، ممتاز تاجر راہنما شفیق الرحمن بٹ نے دی ایگزا سکول سسٹم کی انتظامیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دی ایگزا سکول سسٹم کا معیار بلا شبہ شاندار ہے ، اور ہم دی ایگزا سکول سسٹم کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ جس مثبت انداز میں اپنی صلاحتیں برئوے کار لا رہے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ دی ایگزا سکول سسٹم وقت کے ساتھ ساتھ ترقی کی راہ گامزن ہو گا اور یہاں سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات بہتر انداز میں اپنے فرائض سرانجام دینگے ، چیئرمین دی ایگزا سکول سسٹم ضیغم ثناء و ڑائچ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بچوں میں آفیسر بننے کا جذبہ پیدا ہو اور وہ اعلیٰ سے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ، ہم اس سلسلہ میں جدید ترین طریقہ کے مطابق بچوں کو تعلیم فراہم کر رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریاں پریس کلب کے آئین کے تحفظ،ہائوس اور ممبران پریس کے وقار کیلئے ممبران پریس کلب کا اعجاز مرزا اور عبدالعزیز گوندل کی قیادت پراظہار اعتماد،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمرشل فیس ادانہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی ،ایڈمنسٹریٹرمحمدشعیب نسوانہ نے TMAافسران کے ہمراہ موقع پرجاکرچھ عمارتوں کو سیل کردیا

گجرات/سرائے عالمگیر (جی پی آئی)کمرشل فیس ادانہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی ،ایڈمنسٹریٹرمحمدشعیب نسوانہ نے TMAافسران کے ہمراہ موقع پرجاکرچھ عمارتوں کو سیل کردیا،تفصیل کمرشل فیس ادانہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹرTMAسرائے عالمگیرمحمدشعیب نسوانہ نے ہمراہ TMAافسران TMOقیصرامین وڑائچ،تحصیل آفیسرI&Sراناشفقت اللہ،چیف آفیسرثاقب الرحمن چوہدری وانفورسمنٹ افسران موقع پرجاکرایڈمورسی این جی ،رضا سی این جی،ماریوسی این جی،بلال سی این جی،سیکنڈلانسرسی این جی اورصدیق پلازہ کی عمارتوں کو سیل کردیا،اس موقع پرایڈمنسٹریٹرمحمدشعیب نسوانہ نے کہا کہ کمرشل فیس ودیگرگورنمنٹ فیسز کی ادائیگی کے بغیرکاروبارکرنے والوں کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اوربغیرنقشہ پاس کروائے عمارتیں تعمیرکرنے اورناجائزغیرقانونی تجاوزات اورتعمیرات کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی،

Share this:
Tags:
gujarat news security situation transaction up خبریں سکیورٹی صورتحال قائم گجرات معاملات
Asif Zardari, Altaf Hussain
Previous Post آصف زرداری کا الطاف حسین کوفون، سندھ حکومت میں شمولیت پر مبارکباد
Next Post بی جے پی کی دھمکیاں
Pakistani Nation

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close