Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بی جے پی کی دھمکیاں

April 23, 2014 0 1 min read
Pakistani Nation
India
India

بھارت کی طرف سے طویل عرصہ سے پاکستان کے خلاف شدید پروپیگنڈا کیاجارہا ہے کہ یہاں ہندو ئوں کے اقلیت میں ہونے کی وجہ سے ان کے جان و مال محفوظ نہیں ہیں۔اس سلسلہ میں نہ صرف پوری دنیامیں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں کی گئیں بلکہ وطن عزیز پاکستان خاص طور پر سندھ میں موجود ہندو ئوں کو گمراہ کرنے کی مذموم سازشیں کی گئیں اور سبز باغ دکھائے گئے کہ وہ بھارت آجائیں تو انہیں وی آئی پی پروٹوکول دیاجائے گا۔ وہ امن و سکون سے رہیں گے۔ ان کے کسی لڑکی کے مسلمان ہونے کا خطرہ باقی نہیں رہے گا۔

بھارت سرکار کی جانب سے پاکستانی ہندوجو بڑی تعداد میں وہاں مندروں میں پوجا پاٹ کیلئے جاتے ہیں۔ ان کی ذہنی سازی کی گئی کہ آپ ایک ماہ کیلئے وزٹ ویزا پر آتے ہیں۔ آپ چھ یا سات برسوں تک آسانی سے اس کی توسیع کرواسکتے ہیں جس کے بعدبھارتی شہریت حاصل کرناانتہائی آسان ہوجاتا ہے۔انہیں بتایا گیا کہ آپ سے قبل بھی کئی پاکستانی ہندوبھارتی شہریت حاصل کر چکے ہیں۔ بھارت کی طرف سے سندھ کے جن علاقوںمیں ہندو اکثریت میں ہیں وہاں ایسی این جی اوز کھڑی کی گئیں جنہیں باقاعدہ یہ مشن سونپا گیا کہ وہ اس حوالہ سے ہندوئوں کی ذہن سازی کریں اور انہیں بھارت ہجرت کرنے کے فوائد بتلائے جائیں۔ مذکورہ این جی اوز نے عمر کوٹ، مٹھی ، تھرپارکر اور دیگر دور دراز کے علاقوںمیں آباد نہایت غریب ہندوئوں کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کیا اورسادہ لوح لوگوں کو طریقے بتلائے گئے کہ لاہور سے براستہ واہگہ بھارت جانا بہت مہنگا پڑتا ہے۔

اس کے مقابلہ میں کھوکھرا پار مونا بائو ٹرین روٹ کے ذریعے بھارت جانا بہت آسان ہے اور اس میں صرف چند سو روپے لگتے ہیں۔ ایک مرتبہ یہ چند سو روپے خرچ کر کے آپ اپنے اور اپنے بچوں کا مستقبل بہتر بناسکتے ہیں اور اگر آپ اتنابھی نہیں کر سکتے تو ہم اس سلسلہ میں بھی آپ کی مدد کو تیار ہیں۔ جیکب آباد، سکھر ڈویژن، لاڑکانہ اور بلوچستان میں موجود ہندوئوں کو بھی یہی سبق پڑھایاجاتا رہا ۔ چند سال قبل کئی ہندو خاندان اس پروپیگنڈا کا شکار ہوئے اور بھارت چلے گئے جس پر انڈیا نے اس مسئلہ کو بہت زیادہ اچھالا، پوری دنیا پر واویلا کیاگیا اوراس کے ایک ریاستی وزیر ایم راما چندن نے راجیہ سبھا میں تحریری بیان جمع کروایا کہ 2009ء سے 2011ء تک تین سالہ مدت کے دوران بھارت نے سات سوسے زائد پاکستانی ہندوئوں کو بھارتی شہریت دی ہے اور ہمیں مزید ہندوئوں کی درخواستیں بھی موصول ہوئی ہیں۔بھارت سرکار نے چند سو ہندوئوں کی مبینہ ہجرت پربہت شور مچایااور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک میں اقلیتوں کے غیر محفوظ ہونے کا ڈھنڈورا پیٹا گیا لیکن وہ ہندو جو بیچارے بھارتی پروپیگنڈے کا شکار ہو کر یہاں سے چلے گئے

وہ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہو گئے اور شدید سردی کے ایام میں دہلی کی سڑکوں پر راتیں بسر کرتے رہے مگر کوئی انہیں وہاں پوچھنے اور پناہ دینے والا نہیں تھا۔ خود بھارتی میڈیا میں یہ خبریں نمایاں انداز میں شائع ہوئیں کہ پاکستان سے ہجرت کر کے جانے والے بچے اور عورتیں سرد موسم کے رحم و کرم پر ہیں اور دہلی میں جنتر منتر کے قریب کھلے کیمپ میں زندگی کے ایام گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔اس دوران بھارتی حکومت کی جانب سے یہ ہدایات بھی جاری کر دی گئیں کہ یہ لوگ بھارت چھوڑ کر واپس پاکستان نہ جائیں اور دوسری طرف لمبے عرصہ تک ان کی شہریت کابھی بندوبست نہیں کیا گیا جس سے یہ متاثرین دوہرے کرب کا شکار ہو کر رہ گئے کیونکہ ایک جانب وہ پاکستان چھوڑ کر آچکے تھے اور دوسری طرف بھارت میں کوئی ان کا حال پوچھنے والا نہیں تھا۔بھارت سرکار کا یہی وہ رویہ تھا کہ اس کا ہندوئوں کی ہجرت اور ان کے پاکستان چھوڑنے کا مذموم پروپیگنڈا زیادہ دیر نہیں چل سکا۔پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کے تحفظ کی ذمہ داری اٹھائی گئی ہے۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی اپنے خطبات میں بارباریہ بات کہی تھی کہ پاکستان میں ہندوئوں اور دیگر اقلیتوں کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ ویسے بھی اسلام اقلیتوں کے حقوق کا مکمل محافظ ہے اور دنیاکے کسی مذہب میں اقلیتوںکو اتنی آزادی نہیں جتنی پاکستان میں انہیں حاصل ہے۔ وہ آزادی سے اپنے تہوار مناتے اور عبادت کرتے ہیں انہیں کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔تھرپارکر، عمر کوٹ اور مٹھی کے وہ علاقے جہاںکے ہندوئوں کو بھارت ہجرت کے سبق پڑھائے جاتے رہے ہیں وہاں قحط سالی صورتحال پیدا ہوئی تو بھارت کی پروردہ یہ این جی اوز کہیں نظر نہیں آئیں بلکہ رفاہی و فلاحی تنظیم جماعةالدعوة جس کے بارے میں شدت پسندی کا بے بنیاد پروپیگنڈا کیاجاتا ہے اس کے رضاکارہر طرف انسانیت کی خدمت کرتے نظر آئے۔دو دن قبل جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے خود مٹھی، تھرپارکر اور دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیااور اپنے ہاتھوں سے بلاتفریق مذہب مسلمانوں اور ہندوئوں میں لاکھوں روپے مالیت کا خشک راشن، سلائی مشینیں، بکریاں اور امدادی سامان پر مشتمل اشیاء تقسیم کیں۔ان کی آمد پر مٹھی میں ایک بڑے جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جسمیں اتنی کثیر تعداد میں ہندوئوں نے شرکت کی کہ مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔

Jama ud Dawa
Jama ud Dawa

وہ اس بات پر حیران تھے کہ جماعةالدعوة جیسی تنظیم کے جلسہ میں اتنی بڑی تعداد میں ہندو کیسے پہنچ گئے؟ایسا ہی ایک مرتبہ پہلے بھی دیکھنے میں آیا تھاکہ جب جماعةالدعوة کے ادارہ خدمت خلق پر پابندیاںلگائی گئیں تو سینکڑوں کی تعداد میں ہندو عورتوں، بچوں اور بوڑھوںنے اپنے خاندانوں کے ہمراہ حیدر آباد اور کراچی میں اس پابندی کے خاتمہ کیلئے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے اور میڈیا کو بتایاکہ یہ لوگ برسوں سے ہماری خدمت کر رہے ہیں اور ہمارے جینے کا سہارا بنے ہوئے ہیں۔ بی بی سی ہندی سروس نے حافظ محمد سعید کے دورہ کے دوران لیاجانے والا انٹرویو نشر کیاہے جس میں بار بار نریندر مودی اور یہاںموجود ہندوئوں کی امداد کے حوالہ سے سوالات کئے گئے ہیں جس پر انہوںنے بغیر کسی مذہب اور رنگ ونسل کے انسانیت کی خدمت کو اپنا اسلامی فرض قرار دیا اور کہاکہ پاکستان میں ہندوئوں سمیت تمام اقلیتوں کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔ اس لئے نریندر مودی کوپاکستان میں بسنے والے ہندوئوں کو بھڑکانے کی بجائے بھارت میںموجود مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔

حافظ محمد سعیدنے یہ بھی کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ مودی سنیں کہ پاکستان میں ہندوئوں کی زندگی کس قدر محفوظ ہے اور ان کی حالت ویسی نہیں ہے جیسی بھار ت میںمسلمانوں کی ہے۔ بی بی سی ہندی سروس نے ان کے ایک ٹویٹ کا بھی حوالہ دیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ اسلام ہمیں دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کے خلاف تشدد کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ ان کا یہ انٹرویو ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ نے مودی کے مخالفین کو پاکستان ہجرت کرنے اور وشوا ہندو پریشد کے سربراہ پراوین توگاڑیہ کی طرف سے مسلمانوںکو دو دن میں ہندو علاقوںسے نکل جانے کی دھمکیاں دی ہیں۔ اس سے دنیا کوبخوبی سمجھ لینا چاہیے کہ دہشت گرد ی کون پھیلا رہا ہے؟ اور امن کون چاہتا ہے؟جماعةالدعوة کی طرف سے ہندوئوں کی امداد کی اس کے مخالفین بھی تحسین کر رہے ہیں۔

پچھلے کچھ عرصہ میں بعض مقامات پر ہندوئوں پر حملے کئے گئے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بھی بہت بڑی سازش ہے تاکہ ہندوئوں کے دلوں میں نفرت اور عدم تحفظ کا احساس پیدا کیاجاسکے۔جماعةالدعوة کے رضاکار پچھلے کئی برسوں سے ان علاقوںمیں ہندوئوں کی مدد کر رہے ہیں جس سے سینکڑوں کی تعداد میں ہندوخاندانوںنے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا ہے۔ جماعةالدعوة تھرپارکر اور دیگر علاقوںمیں کروڑوں روپے مالیت کے واٹر پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔ ہزاروں خاندانوںمیں خشک راشن تقسیم کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ فلاح انسانیت فائونڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرئوف مسلسل ان علاقوں میں موجود رہ کر خدمت انسانیت کے اس عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ جماعةالدعوة کے رضاکار ان دور دراز علاقوں میں پہنچ کر انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں جہاں تک کوئی نہیں پہنچ رہا۔ اللہ تعالیٰ ان کے اس عمل کو ضرور شرف قبولیت سے نوازے گا۔

Pakistani Nation
Pakistani Nation

پوری پاکستانی قوم کی دعائیں ان شا ء اللہ ان کے ساتھ ہیں۔ اس طرح یہ بات بھی مدنظر رہنی چاہیے کہ پاکستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہیں، جان و مال اور عزت و آبرو سب کچھ محفوظ ہے۔جب ہندوئوں کو جماعةالدعوة کی خدمت پر کوئی اعتراض نہیں ہے تو بھارتیوں کو بھی اس پر پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

تحریر: حبیب اللہ سلفی
برائے رابطہ: 0321-4289005

Share this:
Tags:
bjp Hindus India service Sindh threats بھارت بی جے پی خدمت دھمکیاں سندھ ہندوئوں
Previous Post گجرات کی خبریں 22/4/2014
Next Post بھارتی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل اسکینڈل تحقیقاتی کمیٹی کو مسترد کردیا
Supreme Court

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close