Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 27-02-2013

February 28, 2013 0 1 min read

ٹھیکیدار عثمان آصف امریکہ کے دورے پر روانہ ہو گئے
گجرات(جی پی آئی)گجرات کی ممتاز کاروباری شخصیت ٹھیکیدار آصف محمود کے صاحبزادے ٹھیکیدار عثمان آصف امریکہ کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ، وہ امریکہ میں اپنے کاروباری کیلئے گئے ہیں ، وہ ممتاز شخصیات نے ملاقاتیں بھی کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور شاہ کے بہنوئی سید عزیز نبی گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے مرحوم کا ختم چہلم جلالپور جٹاں میں منعقد ہوا
گجرات(جی پی آئی)مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور شاہ کے بہنوئی سید عزیز نبی گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے مرحوم کا ختم چہلم جلالپور جٹاں میں منعقد ہوا ، ممتاز عالم دین صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے خصوصی خطاب کیا ، اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیرتعداد نے شرکت کی ،جن میں پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی پیر سید چن پیر شاہ ، سید آل احمد شاہ ، سید وسیم شاہ ، سید عزیز شاہ ، سید عمران شاہ ، قاری یعقوب ، سید عاشق حسین شاہ ، ریاض ڈار ، ظہور شاہ ، احمد فراز ، میاں عمر میاں روشن ، سید ذوالفقار بخاری ، سید محسن بخاری و دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمد عامر بوٹا منعقد ہوا
گجرات(جی پی آئی)پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمد عامر بوٹا ضلعی صدر گجرات منعقد ہوا ، جس میں ضلعی کابینہ کے علاوہ تحصیل کھاریاں سرائے عالمگیر اور گجرات کے نمائندوں نے خصوصی شرکت کی ، اجلاس میں ایجوکیٹرز اساتذہ کو درپیش مسائل زیر بحث آئے ، چیئرمین علی حسن نے بتایا کہ عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود ابھی تک ایجوکیٹرز کی سابقہ سروس اور تنخواہ کی پروٹیکشن کا فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب نے نہیں کیا جو کہ سراسر زیادتی ہے ، حالانکہ جسٹس خالد محمود خان نے جون 2012ء کو چیف سیکرٹری پنجاب کو آرڈر جاری کیا تھا ، کہ سیکرٹری ایجوکیشن اور سیکرٹری فنانس کے ساتھ مشاورت کر کے ایجوکیٹرز کے مسئلہ کو حل کیا جائے ، لیکن 8ماہ گزرنے کے باوجود کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، طارق مجید تحصیل صدر گجرات اور راجہ آفتاب تحصیل صدر کھاریاں نے کہا کہ اساتذہ کی رخصت اتفاقیہ پر پابندی لگا نا غیر قانونی ہے ، خوشی غمی ہر ایک کے ساتھ ہوتی ہے ، لہٰذا ہم ضلعی انتظامیہ ڈی سی او ، ای ڈی او سے استدعا کرتے ہیں کہ اس پر ہمدردانہ غور کریں اور اساتذہ کو اس جبری فیصلہ سے آزاد رکھیں تا کہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں ، محمد عامر بوٹا ضلعی صدر نے کہا کہ اساتذہ کو ڈینگی آگاہی مہم کے لئے اتوار کو بلانے کی بجائے عام دنوں میں ہی پابند کریں تا کہ کسی قسم کی مرد و خواتین اساتذہ کو دشواری نہ ہو ، مذید انہوں نے کہا کہ اگر عدالت کے حکم کے مطابق ہمارے کیس نمبر26930/2010اور 6560/2010کا فیصلہ جلد از جلد نہ کیا گیا تو ہم 3مارچ سے احتجاجی تحریک کا آغاز کریں کے جس کے مطابق 3مارچ سے تحصیل اور ضلع کی سطح پر احتجاج ہو گا اور 11مارچ کو لاہور سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا ، جاوید وڑائچ سینئر نائب صدر نے کہا کہ ہم اپنے قائدین کی آواز پر لبیک کہیں گے ، اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اساتذہ کے جائز حقوق سے انہیں محروم نہ رکھا جائے ، اجلاس میں شہزاد اقبال ، عاطف شفیق ، اسد اقبال ، عاطف غنی ، عطاء جاوید ، رئوف احمد ، فیصل ندیم ، تجمل حسین ، تنویر بٹ ، شاہد بشارت ہاشمی ، میاں منیر احمد ، ڈاکٹر عابد ، فیاض حسین ، محمد افضل ، محمد آصف ، سید عظیم شاہ ، آفتاب احمد ، سلیم شہزاد خرم شہزاد ، حسن محمود نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دریا توی کے کٹائو سے پید ہ شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی او نے متعلقہ افسران کے ہمراہ متاثرہ گائوں کا دورہ کیا
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر نوازش علی نے محکمہ آبپاشی کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ دریا توی کے کٹائو کا شکار گائوں سرخ پور کو مزید تباہی سے بچانے اور مکینوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے فوری ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور اس حوالے سے انہیں آج رپورٹ پیش کی جائے ۔ کٹائو سے پید ہ شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی او نے متعلقہ افسران کے ہمراہ متاثرہ گائوں کا دورہ کیا اس موقع پر ایس ڈی او اریگیشن فرحت عباس، سب انجنیئر محمد ارشاد، تحصیلدار غلام رسول بھی انکے ہمراہ تھے ۔ انہوںنے زمینوں کو کٹائو سے بچانے کے لئے اقدامات میں تاخیر پر محکمہ آبپاشی کے حکام کی سخت سرزنش کی اور ہدایت کی کہ مزید کٹائو روکنے کے لئے آج ہی فوری انتظام کیا جائے اور اس مقصد کے لئے افسران موقع پر موجود رہیںجبکہ بعد ازاں اس انتظام کو مستقل کیا جائے ۔اہل دیہیہ سے بات چیت کر تے ہوئے ڈی سی او ونوازش علی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مشکل کی اس گھڑی میں انکے ساتھ ہے اور دریا کا کٹائو روکنے اور انکی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کا ر لانے کے لئے پرعزم ہے۔واضع رہے کہ دریائے توی کے کنارے واقع سرخ پور گائوں کی زمین کچھ عرصہ سے دریا کے کٹائو سے متاثر ہو رہی ہے جبکہ بھارت کی طرف سے دریا میں اچانک زیادہ پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے کٹائو میں تیزی آگئی ہے، اہل علاقہ کی طرف سے نشاندہی پر ڈی سی او نوازش علی خود موقع پر پہنچے اور اریگیشن افسران کو فوری ہدایات جاری کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ این اے 105کسی کے باپ کی جاگیر نہیں جو کسی کے نام لگا دی جائے :چوہدری احمد مختار
گجرات (جی پی آئی)وفاقی وزیر بجلی و پانی چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 105کسی کے باپ کی جاگیر نہیں جو کسی کے نام لگا دی جائے میں نے کبھی دل دکھانے والی سیاست نہیں کی بلکہ اپنے ساتھیوں میں ہمیشہ اضافہ کیا ہے جو اور جو ساتھی میرے ساتھ مخلص ہوتے ہیں میں ان کے ساتھ مخلص رہتا ہوں نہ میں برا آدمی ہوں اور نہ ہی میں برائی کو برداشت کرتا ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میری وجہ سے کبھی کسی کو تکلیف نہ پہنچے 27سال سے جو میرے ساتھ تھے وہ آج بھی میرے ساتھ ہیں اور میں ہمیشہ اپنے بہترین ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء قیصر سرفراز سندھو کی رہائشگاہ پر گولیکی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاقبل ازیں چوہدری احمد مختار نے مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کیں اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زاہد ظہیر، تحصیل صدر انعام الٰہی بٹ، امیدوار حلقہ پی پی111زاہد حسین سلیمی، عدیل شاہ، عقیل شاہ، رضوان صابووال، امجد اقبال منگووال بھی موجود تھے چوہدری احمد مختار نے اپنے خطاب میں جسوکی میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں وزیر اعظم سے ملاقات کرینگے اور انشاء اللہ کوشش کریں گے کہ جہاں بجلی نہیں وہاں پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ میرے تعلق مضبوط ہوتے ہیں اور میں جہاں بھی ہاتھ ڈالتا ہوں” تگڑا ”ہاتھ ڈالتا ہوں جو لوگ بار بار کہتے ہیں کہ یہ میرا حلقہ ہے میں ان کو باور کروانا چاہتا ہوں کہ گجرات کسی کے باپ کی جاگیر نہیں اور نہ ہی یہ ایک دو کنال کا رقبہ ہے جو کسی کے نام لکھ دیا گیا ہویہاں کے رہنے والے لوگ با شعور ہیں اور وہ بہترین فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انشاء اللہ تعالی میں نے ہی اس حلقہ سے الیکشن لڑنا ہے اور اس حلقہ کی عوام میرے ساتھ ہے اور انہوں نے ہمیشہ برائی کا خاتمہ چاہتے ہیں جب بھی مجھے موقع ملا میں نے برائی کو ختم کرنے کے بارے میں فیصلے کئے ہیں اس موقع پر چوہدری قیصر سرفراز سندھو، چوہدری شوکت ولائیت سابق چیئر مین جھیورانوالی، چوہدری اصغر ڈھلو سابق چیئر مین گولیکی، چوہدری افتخار احمد سابق نائب ناظم، مقصود احمد سندھو ، سعید ، محمد پٹواری، محمد اسلم، مظہر زمان وڑائچ ، نصیر کندھ، توقیر انجم ، اشرف اور دیگر ممتاز شخصیات کی بڑی تعداد شریک تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی ایم اے کی طرف سے گجرات کابلی گیٹ میں تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا
گجرات (جی پی آئی)ٹی ایم اے کی طرف سے گجرات کابلی گیٹ میں تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا تجاوزات کے خاتمہ کے دوران حافظ چنے والوں کے تندور کو بلڈوز کیا گیا جس دوران ٹی ایم اے کے عملہ کا ہوٹل کے مالک اور ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی ہو گئی جس پر ٹی ایم اے ملازمین نے ہوٹل کے ملازمین کو گاڑی میں اٹھا کر ٹی ایم اے آفس لے گئے جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا بعد ازاں کابلی گیٹ کے تاجروں نے ٹی ایم اے عملہ کے خلاف کابل چوک میں دکانیں بند کر کے احتجاج کیا صدر ڈاکٹر خالد ملک نے کہا کہ ٹی ایم اے نے یہ کھلی غنڈہ گردی کی ہے ٹی ایم اے ملازمین کی اس غنڈہ گردی کیخلاف تاجر برادری سراپا احتجاج ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہورمیں آل پاکستان تاجر ایسوسی ایشن کے آٹھ مارچ کو ہونے والے کنونشن کے سلسلہ میں نعیم احمد میر ، محبوب احمد سرکی، شیخ محمد یعقوب نے گجرات کا دورہ کیا
گجرات (جی پی آئی)لاہورمیں آل پاکستان تاجر ایسوسی ایشن کے آٹھ مارچ کو ہونے والے کنونشن کے سلسلہ میں آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری نعیم احمد میر ، محبوب احمد سرکی، شیخ محمد یعقوب نے گجرات کا دورہ کیا اور صدر مرکزی انجمن تاجران جاوید بٹ اور دیگر تاجروں سے ملاقاتیں کیں انہوں نے کہا کہ گجرات کی تاجر برادری اس کنونشن میں بھر پور شرکت کرے کنونشن کا مقصد تاجروں کے حقوق اور سمال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کے لئے لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران جاوید بٹ نے کہا کہ گجرات مرکزی انجمن تاجران آل پاکستان تاجر کنونشن میں بھر پور شرکت کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وفد نے گزشتہ روزگجرات کا دورہ کیا
گجرات(جی پی آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وفد نے گزشتہ روزگجرات کا دورہ کیا اور الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابات سے قبل جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ وفد نے ڈی سی او گجرات نوازش علی سے ملاقات کی اور انہیںہدایت دی کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی طرف سے جاری ترقیاتی کاموں کو فوری رکوانے کی ہدایات جاری کیں۔ جبکہ وفد نے ڈی سی او کو ضلع بھر میں سیاسی راہنمائوں کی طرف سے لگائے گئے ایڈورٹائزنگ بورڈز بھی اتروانے کی ہدایات دیں۔ وفد نے ہدایات پر عمل نہ کرنے والی جماعتوں کے بارے میں فوری آگاہ کرنے کا بھی کہا۔ واضح رہے کہ گجرات میں انتخابات سے قبل ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ جس کیلئے ٹی ایم اے سمیت اور دیگر سرکاری محکمے دھڑا دھڑ کروڑوں کے ٹینڈرز جاری کررہے ہیں۔ ٹھیکیدار شہر بھر میں درست حالت میں قائم گلیوں نالیوں کو اکھاڑ کرنئے سرے سے تعمیر کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن میں کامیابی پیپلز پارٹی کا مقدر ہے:چوہدری احمد مختار
گجرات(جی پی آئی) وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ الیکشن میں کامیابی پیپلز پارٹی کا مقدر ہے۔پیپلز پارٹی ہی قوم کے دکھ درد سمجھنے والی جماعت ہے۔ حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں قانون سازی کرکے بہت اہم فیصلے کئے۔ منصفانہ انتخابات کیلئے حکومت ہر طریقہ اختیار کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گجرات کے گائوں گولیکی میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چوہدری احمد مختار نے کہا کہ حلقہ این اے105 گجرات کسی کی جاگیر نہیں ہے۔ صدر آصف زرداری کی ہدایت پر میرا اس حلقہ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ حتمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بریک ڈائون پر تحقیقات جاری ہیں۔ ذمہ داروں کو جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں ہزاروں نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدار میں آکر ملک و قوم کی خدمت کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف ضلع و تحصیل سطح پر گزشتہ روز ہونیوالے انٹرا پارٹی کے الیکشن کے نتائج آج جاری کئے جائیں گے
گجرات(جی پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف ضلع و تحصیل سطح پر گزشتہ روز ہونیوالے انٹرا پارٹی کے الیکشن کے نتائج آج جاری کئے جائیں گے۔ جبکہ تحصیل کھاریاں کیلئے ووٹنگ بھی آج 28 فروری کو ہوگی۔ منگل کے روز ہونیوالی پولنگ ہلڑ بازی کا شکار ہوگئی تھی۔ تحصیل کھاریاں کے بیلٹ پیپرز بھی امیدوار اپنے حامیوں کے ذریعے اٹھا کر لے گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں ٹی ایم اے اہلکاروں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا
گجرات(جی پی آئی) گجرات میں ٹی ایم اے اہلکاروں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن مزاحمت پر اہلکاروں نے تاجر کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا۔ تاجروں کا سڑک بلاک اور ٹائر جلا کر تی ایم اے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔ گزشتہ روز ٹی ایم اے گجرات نے ڈھکی بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا اور ایک ہوٹل کے اگلے حصہ کو مسمار کردیا جس پر ہوٹل مالک نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی تو ٹی ایم اے اہلکاروں نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ تاجروں نے ٹی ایم اے اہلکاروں کے رویہ اور تاجر کو تشدد کا نشانہ بناے پر کابلی چوک کو بلاک کردیا اور ٹائر جلا کر ٹی ایم اے کے خلاف شدید مظاہرہ کیا اور مقدمہ کے اندراج کیلئے پولیس چوکی کابلی گیٹ کو درخواست دے دی۔ ایڈمنسٹریٹر نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ تاجروں نے ٹی ایم اے اہلکاروں کو معطل کرنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں مختلف حادثات میں چھ افراد شدید زخمی
گجرات(جی پی آئی) گجرات میں مختلف حادثات میں چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ محمد عثمان موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہوا۔ احسان، عاطف محبوب سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار کار کی زد میں آکر زخمی ہوگئے جبکہ احسن اور ریاض ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں سوئی گیس کے زائد بلوں کے خلاف خواتین کا احتجاجی مظاہرہ جاری رہا
گجرات (جی پی آئی) گجرات میں سوئی گیس کے زائد بلوں کے خلاف خواتین کا احتجاجی مظاہرہ جاری رہا۔ گزشتہ روز پرنس چوک گجرات میں سوئی گیس کے زائد بلوں کے خلاف سینکڑوں خواتین جمع ہوگئیں اور زائد بلوں کو کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ بلوں میں کٹوتی تک خواتین نے احتجاجی مظاہرہ ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ خواتین کے مظاہرہ کے دوران ٹریفک بلاک ہوگئی۔ سینکڑوں خواتین کا احتجاجی مظاہرہ چھٹے روز بھی داخل ہونے سے محکمہ سئی گیس نے بلوں کی کٹوتی کیلئے کوئی لائحہ عمل مرتب نہیں کیا۔ سوئی گیس انتظامیہ کا موقف ہے کہ بل فوری طور پر ادا کئے جائیں اگر بل ادا نہ کئے گئے تو تمام ناہندگان کے میٹر اتار لئے جائیں گے۔ احتجاجی خواتین نے احتجاج کے باوجود سوئی گیس انتظامیہ کی طرف سے نوٹس نہ لینے پر غم و غصہ کا اظہار کیا۔ اور بلوں کی کٹوتی کے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے اور بل ادا نہ کرنے پر ڈٹ گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں موسلادھار بارش سے موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا
گجرات (جی پی آئی) گجرات میں موسلادھار بارش سے موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا۔ شہر بھر اور گردونواح میں گزشتہ روز تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم سرد ہوگیا اور نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی اومنڈی بہاوالدین نے جانوچک میں لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت چوری کرنے کا نوٹس لے لیا
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی اومنڈی بہاوالدین نے جانوچک میں لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت چوری کرنے کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق جانو چک کلاں کے معروف سماجی کارکن اور یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے راہنما شفقت عباس نے ڈی سی اومنڈی بہاوالدین کو تحریری درخواست گذاری کہ گجرات ،سرگودھا روڈ پر جانو چک کلاں کے مقام پر مشہور ترین سفیدے والا سٹاپ ہے۔جہاں پر سفیدہ کے درخت لگے ہوئے ہیں۔پہلے ان درختوں کی تعداد سینکڑوں میںتھی مگر بااثر افراد نے محکمہ جنگلات اور مقامی لوگوں کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے مالیت کے سرکاری درخت کاٹ لیے ہیںاور درختوں کی تعداد جو کہ سینکڑوں میں تھی وہ درجنوں میں رہ گئی ہے۔ جس پر ڈی سی او طارق محمود نے فوری ایکشن لیا اور محکمہ جنگلات اور محکمہ ہائی وے کے آفسیران سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔علاوہ ازیں شفقت عباس نے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کو درخواست دی ہے کہ سفیدہ کے درختوں کی جگہ میں گندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں۔بارش کا پانی جوہڑوں کی شکل اختیار کرگیا ہے جسکی وجہ سے موذی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔اس سرکاری زمین پر عوام کی سیروتفریح کے لیے پارک بنایا جائے یا کوئی بھی فلاحی اور عوامی منصوبہ شروع کر کے علاقہ کی عوام کا مطالبہ پورا کیا جائے جس پر کاروائی شروع کردی گئی ہے۔جانو چک کی عوام نے شفقت عباس کی اس کوشش کو سراہا ہے اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ سوئی گیس منڈی بہاوالدین نے عوام دشمنی کے تمام ریکارڈ توڑدیے:یونیورسل ہیومن رائٹس
گجرات (جی پی آئی) محکمہ سوئی گیس منڈی بہاوالدین نے عوام دشمنی کے تمام ریکارڈ توڑدیے ۔میرٹ پر گیس کے کنکشن فراہم کرنے کی بجائے سفارشی لوگوں کو گیس کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے آفس سیکرٹری وقاص اعوان نے اپنے بیان میںکیا۔وقاص اعوان نے بتایا کہ سوئی گیس کا عملہ راتوں رات امیر ہونے کے چکر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف وزیاں کررہا ہے۔رشوت دینے والے لوگوں کے رہائشیں دور ہونے کے باوجود ان کے کنکشن لگائے جا رہے ہیں۔جبکہ میرٹ پر جمع ہونے والے ڈیمانڈ نوٹس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا ۔سوئی گیس عملہ کا کہنا ہے کہ پائپ ڈالنے کے بعد ڈیمانڈ نوٹس جاری ہوں گے جبکہ ممبران اسمبلی کہتے ہیں کہ ڈیمانڈ نوٹس کی رقم جمع کروائو پھر کنکشن لگیں گے ممبران اسمبلی اور سوئی گیس کے عملہ کی ملی بھگت سے عوام پریشان ہیں گذشتہ روز لوگوں نے وفاقی حکومت اور اس کے حواریوں کے خلاف الٹے ہاتھوں سے بددعائیں کی اور کہا کہ اے اللہ اس کرپٹ اور انسان دشمن حکومت کو ہمیشہ کے لیے نیست ونابود کردے۔

Share this:
Tags:
dies gujarat personality USA امریکہ انتقال شخصیت گجرات
Pakistan
Previous Post جب تک جذبوں کی صداقت کا بھرم قائم ہے
Next Post وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام ذہنی مریض بن چکے ہیں : چوہدری شکیل احمد برسہ

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close