Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 20/4/2016

April 20, 2016 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ACاشتمال ملک غضنفر اعوان گزشتہ روز تعزیت کیلئے سیٹھ یاسر لطیف صراف کے گھر گئے۔ ملک غضنفر اعوان نے سیٹھ لطیف صراف کی اہلیہ اور سیٹھ یاسر لطیف صراف کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ماں کا رتبہ سب سے اول بنایا ہے اور ماں جیسی ہستی انسان کیلئے کوئی اور نہیں ہو سکتی۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور ان کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر سیٹھ ناصر لطیف’ سیٹھ ظہیر عباس’ اورنگزیب بلو (ناروے)’ و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما سید عدیل عباس شاہ دورہ انگلینڈ پر روانہ ہو گئے۔ سید عدیل عباس شاہ انگلینڈ دورہ کے دوران وہاں پر مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتیں کریں گے اور مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) تبلیغ دین کی عالمی تنظیم ”تبلیغ اسلامی” کے زیر اہتمام تین روزہ اسلامی تربیت بتاریخ 22,23,24 اپریل بروز جمعتہ المبارک ہفتہ اتوار کو مرکز تبلیغ اسلامی نزد دربار حضرت سائیکل کرم الٰہی سرکار میں منعقد ہو رہی ہے۔ اسلامی تربیت میں اعمال کو سدھارنے عقیدت کو نکھارنے اور اخلاق کو سنوارنے کیلئے امیر تبلغ حضرت علامہ مولانا الحاج محمد ابراہیم عاجز قادری اپنے بیانات سے سرفراز فرمائیں گے۔ اس اسلامی تربیت میں گجرات کے علاوہ دوسرے شہروں سے بھی قافلے شرکت کریں گے۔ یہ اسلامی تربیت دین کے بنیادی مسائل سیکھنے کا بہترین موقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) جمعیت علما اہل حدیث پاکستان کے سربراہ قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ جنگلوں کے چھوٹو ڈکیت اور اقتصادی ،سیاسی دہشت گردی کرنے والے چھوٹو سمیت سب اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں اور پاکستان کے عوام، جن کے کان اچھی خبر سننے کے لئے ترس گئے ہیں، وہ پر امید نظر آرہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے بہت جلد کئی ڈاکٹر عاصم حکومتی صفوں سے بھی ملنے والے ہیں۔ جو سب کی نا م نہاد خود ساختہ عصمت تار تار کردیں گے۔تخت لاہور ہچکولے لے رہا ہے،بادشاہ سلامت کو اب اپنی ہی پڑگئی ہے۔ لندن یاترا بھی معمول کی کارروائی نہیں۔ اس کے پیچھے بڑی کہانیا ںموجود ہیں۔ قاضی عبدالقدیر خاموش نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کی جائے کہ سیاست میں حصہ لینے والا کوئی بھی شخص ، مولوی ہو، سرمایہ دار،جاگیر دار اور صنعتکار وڈیرہ، سب اپنے اکاونٹس بیرون ملک منتقل کرسکتے ہیں اور نہ ہی کسی ملٹی نیشنل کمپنی میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔ یہ منزل کی طرف واحد راستہ ہے جس سے پاکستانیوں کو اقتصادی سیاسی دہشت گرد قیادت سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ کو بے اختیار بنانے والے شکنجے میں آنے والے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد آج گجرات کا دورہ کریں گے وہ نو بجے محکمہ تعلیم کے حوالے سے ڈی سی او آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں بعد ازاں صوبائی وزیر مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ بھی کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) وفاقی محتسب پنجاب نے عامر عباس صدر مدینہ ورکرز ویلفیئر سوسائٹی گجرات کی درخواست پر سب انجینئر شہزاد بشیر انچارج مدینہ ورکرز لیبر کالونی گجرات کے خلاف کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے۔ عامر عباس نے صوبائی محتسب پنجاب کو تحریری درخواست دی کہ شہزاد بشیر ورکرز ویلفیئر کالونی کے فلیٹس کو غیر قانونی طور پر کرائے پر چڑھا کر ان سے رقم وصول کر رہا ہے۔ اور بجلی چوری جیسے سنگین فعل میں بھی ملوث ہے۔ اور کمیونٹی سنٹر کے پیسے بھی وصول کر رہا ہے۔ جس پر سماعت کے بعد صوبائی محتسب نے حکم دیا ہے کہ لیبر کالونی سے کرپشن کے خاتمہ کے سلسلہ میں سیکرٹری لیبر اور ہیومن ریسورس لاہور تفصیلی انکوائری کے بعد ذمہ دار کیخلاف کارروائی کرے اور صوبائی محتسب کو رپورٹ پیش کرے مگر تاحال اس سلسلہ میں کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت قاضی سلطان محمود آوانی کا سالانہ عرس مبارک 2 مئی بروز پیر دن گیارہ بجے آوان شریف ضلع گجرات میں منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف صاحبزادہ منصور الحق آوانی کریں گے۔ جبکہ مہمان خصوصی صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی’ صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری’ پیر سید انور حسین شاہ بخاری لاہور’ پیر سید زاہد صدیق شاہ بوکن شریف’ پیر سید زاہد حسین شاہ ڈھینڈہ شریف ہوں گے۔ ممتاز ثناء خوان رسول ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) آزاد کشمیر کی ممتاز شخصیت حافظ مدثر شہزاد نے دبئی میں آزاد کشمیر کے وزیر محمد مطلوب انقلابی کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا۔ عشائیہ تقریب میں ممتاز شخصیات اور بزنس مینوں نے بھر پور شرکت کی۔ مطلوب انقلابی نے آزاد کشمیر کے مسائل کے حوالہ سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور حافظ مدثر کی خدمات کو بے سراہا اور کہا کہ عنقریب حافظ مدثر شہزاد کی رہائشگاہ موضع ہیلاں ناوڑیاں میں تقریب منعقد ہو گی جس میں آزاد کشمیر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی اور علاقہ کے ترقیاتی کام بھی فائنل کئے جائیں گے۔ حافظ مدثر نے وزیر آزادکشمیر مطلوب انقلابی کی خدمات کو بے حد سراہا وہ جس طرح علاقہ کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ شرکاء نے وزیر محمد مطلوب انقلابی کی خدمات کو بے حد سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق جنرل کونسلر ماجد حسین ساجد اور چوہدری مزمل حسین کے بھتیجے زبیر الحسن کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہو گی۔ شادی کی تقریب میں ضلع گجرات کی اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جن میں ممبر صوبائی اسمبلی خدیجہ فاروقی’ سابق تحصیل ناظم میاں ہارون مسعود’ مرزا خالد جاوید کویتی’ شبیر حیدر گیلانی’ چوہدری تنویر احمد’ ناصر محمود’ اشفاق بٹ’ اسامہ مزمل’ چوہدری شفیق’ مرزا عاصم ‘ ڈاکٹر ظفر کمال’ ارشاد احمد’ مہر سہیل’ چوہدری تنویر’ صالم مزمل’ حاجی جمشید الحسن’ نعمان نوید’ زین العابدین’ عظیم سلطان’ شیزوان ملک’ حسنین جاوید’ تحسین جاوید’ برہان ملک’ و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) روایتی کلچر اور کھیلوں کے فروغ کے لئے 4روزہ جشن گجرات کا آغاز کر دیا گیا ہے پہلے روز نیزہ بازی کے مقابلے ہوئے ، افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ارکان اسمبلی میجر(ر)معین نواز، حاجی عمران ظفر، مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری رضا علی متہ، نوابزادہ طاہر الملک، چوہدری تنویر گوندل، نواز ریحانیہ، شیخ شاہد انور، حاجی ریاض ابراہیم ودیگر تھے ، جبکہ گجرات اور نواحی علاقوں سے تعلق رکھنے والے شائقین کی بڑی تعداد نے مقابلے دیکھے اور گھڑ سواروں کو بھرپور داد دی۔ افتتاحی تقریب میں آمد کے موقع پر مہمانان خصوصی کا پر تپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، گھڑ ڈانس کا مظاہر ہ اور کبوتر آزاد کئے گئے جبکہ مہمانان خصوصی کو پنجاب کی روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی۔ جلالپور جٹاںسپورٹس اسٹیڈیم میں جاری جشن گجرات میں پنجاب بھر کے علاوہ خیبر پختونخواہ اور دیگر اضلاع سے سینکڑوںگھڑ سوار مقابلوں میںشریک ہیں جبکہ سنگل مقابلے اور گروپ مقابلوں میں ماہر گھڑ سوار اپنی مہارت سے دیکھنے والوںکو سحر زدہ کرتے رہے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ضلعی حکومت کے زیر اہتمام جشن بہاراں گجرات کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو تفریح کے بھرپور مواقع کی فراہمی ہے گذشتہ سال بھی میں اس نوعیت کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اہل گجرات نے بھرپور شرکت کی۔ انہوںنے کہا کہ رواں سال جشن بہاراں گجرات میں نیزہ بازی مقابلوںمیں ملک بھر سے گھڑ سوار شرکت کر رہے ہیں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے گھڑ سوار کو ٹرافی اور ایک لاکھ روپے، دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالے کو پچاس ہزا رروپے اور ٹرافی جبکہ تھرڈ پوزیشن حاصل کرنیوالے کو پچیس ہزارروپے اور ٹرافی دی جائے گی۔ انہوںنے بتایا کہ جشن گجرات کے دوران نیزہ بازی کے مقابلے 21اپریل تک جاری رہیں گے جبکہ 22اپریل کو واپڈا اور پولیس کے ٹیموں کے مابین ظہور الہی اسٹیڈیم میں کبڈی میچ اور آتش بازی کا شاندار مظاہر ہ کیا جائے گا۔ منتخب عوامی نمائندوں نے بات چیت کرتے ہوئے جشن گجرات کے انعقاد کو بھرپور سراہا اور کہا کہ روایتی کھیلوں اورصحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر قیادت صوبے میں یونین کونسل سطح سے صوبائی سطح تک کھیلوں کے مقابلوںکا انعقاد کرکے نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپو ر مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی گجرات میں اس نوعیت کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ نیزہ بازی مقابلے دیکھنے کے لئے جلالپور جٹاں اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے جشن گجرات کے انعقاد پر حکومت پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور مقامی ارکان اسمبلی کے کردار کو زبردست سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) حکومت پنجاب کیطرف سے ضلع گجرات کے لئے مقررہ ہدف 2لاکھ 80ہزار بوری گندم کی خریداری کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ضلع بھر میںپانچ خریداری مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں کوارڈینشن کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز انتظامات کی نگرانی کے مجاز ہوں گے، ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی زیر صدار ت ویڈیو کانفرس کے دوران ضلع گجرات میں گندم خریداری کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ویڈیو کانفرنس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ گندم خریداری کیلئے مراکز گجرات ، جلالپور جٹاں ، ڈنگہ ، لالہ موسیٰ اور منگووال میں قائم کیے گئے ہیں جہاں خریداری کے عمل کی نگرانی کیلئے کمیٹیاں قائم کر کے کوارڈی نیٹرز مقرر کر دئیے گئے ہیں جبکہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز خریداری کے تمام عمل کی نگرانی کریں گے ۔ انہوںنے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق بار دانہ کے فوری اجراء کا آغاز کیا جا رہا ہے جبکہ کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پالیسی میں تبدیلی کر دی گئی ہے اب پانچ ایکڑ تک اراضی پر گندم کاشت کرنے والوں کو بھی باردانہ کا اجراء کیا جائیگا اور فی ایکٹر 8بوری کی بجائے 10فوری بار دانہ جاری کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ باردانہ کا اجراء شفاف بنانے کیلئے ضلع بھر کے تمام پٹوار سرکلز کی گرداوری کی فہرستیں متعلقہ تحصیل آفسز اور یونین کونسلز کے دفاتر میں پہلے ہی آویزاں کی جا چکی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ نے تمام خریداری مراکز پر کسانوں کی سہولت کیلئے سایہ ، پینے کیلئے ٹھنڈے پانی اور بیٹھنے کیلئے کرسیوں کا انتظام کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) موسم برسات میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے، دریائے چناب اور دیگر آبی گذر گاہوں پر حفاظتی بندوں کی مشترکہ انسپکشن کی جا چکی ہے جبکہ ہنگامی صورتحال میں متاثرین کی امداد کیلئے اشیائے ضروریہ اور خوردو نوش مناسب مقدار میں موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف کی زیر صدار ت ویڈیو لنک کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی وقار خان، اے سی گجرات/ڈسٹرکٹ فلڈ ریلیف آفیسر نورالعین ، اسسٹنٹ کمشنرسرائے عالمگیر شعیب نسوانہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ ضلع گجرات کی حدود میںحفاظتی بندوں کی تعمیر کا کام مکمل کیا جا چکا ہے جس کی رپورٹ سیکرٹری آبپاشی کو بھی بھجوائی دی گئی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ریسکیو 1122کے زیر اہتمام تربیتی مشقیں رواںماہ 25اپریل کو ہوں گی جبکہ تمام اداروں کے پاس موجودہ مشینری کی مجاز افسران نے انسپکشن مکمل کرلی ہے۔ انہوںنے کہا کہ سیلاب کی صورت میںمتاثرین کو فراہم کرنے کے لئے ٹینٹ ، اشیائے خورد و نوش ، ادویات کا مناسب سٹاک موجود ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر صوبائی حکومت سے بھی تعاون حاصل کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا اور مختلف بیرکوں، کچن، جیل ہسپتال اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا، سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔جیل ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے مریض قیدیوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ کچن کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے قیدیوں کے لئے تیار کئے جانیوالے کھانے کو چیک کیا اور اسکے معیارکی تعریف کی۔ انہوںنے مختلف بیر کو ں کے دورہ کے موقع پر قیدیوں سے انکے مسائل دریافت کئے ۔ انہوںنے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قیدیوں کو مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ موجودہ حالات کے پیش نظر جیل کی سکیورٹی کا اعلی ترین معیار برقرار رکھا جائے۔ اس سے قبل سپرنٹنڈ نٹ جیل منصور اکبر نے ڈی سی او کو بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /پریذائڈنگ آفیسر کنزیومر پروٹیکشن کورٹ محمد خلیل ناز نے دوران سروس جاں بحق ہونیوالے اہلکار بابر حسین کے والد محمد افضل کو امدادی رقم مبلغ 4 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ متوفی اہلکار بابر حسین ساکن کالر ہ خاصہ کا چند ماہ قبل ٹریفک حادثہ میں انتقال ہوگیا تھا ۔ فاضل جج کی ذاتی کوششوں سے حکومت نے متوفی بابر حسین کے اہلخانہ کے لئے امداد رقم کی منظوری دی تھی ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /پریذائڈنگ آفیسر کنزیومر پروٹیکشن کورٹ محمد خیل ناز نے محمد افضل سے بات چیت کرتے ہوئے بابر کے انتقال پر رنج غم کا بھی اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) جدید ٹیکنالوجی ملکی معیشت کے فروغ کے لیے بے پایاں اہمیت کی حامل ہے۔ مقامی صنعت کے فروغ کے لیے مقامی سطح پر ایسے ماہرین کی اشد ضرورت ہے جو صنعت وحرفت کی ضروریات اور وسائل کا ادراک کرتے ہوئے مسائل کا حل تلاش کرنے میں معاون ثابت ہوں۔جامعہ گجرات مقامی صنعتوں کے فروغ کے لیے بیش قیمت خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ سائنس کے فروغ میں عملی علوم اور مہارتیں اہم حیثیت رکھتی ہیں۔ لیبارٹریاں اور تجربہ گاہیں سائنس کی ترویج کے لیے بہت اہم ہیں۔ بہترین اوزار اور مہارتوں کو برتنے کا سلیقہ جدید ٹیکنالوجی کے پھیلائو کا اہم حصہ ہیں۔ جامعہ گجرات کا شعبۂ کیمیکل انجینئرنگ اپنے طلبہ کی بہترین ذہنی و تعلیمی نشوونما کے ذریعے جامعہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمانِ خصوصی ڈین فیکلٹی برائے سائنسز جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد فہیم ملک نے شعبۂ کیمیکل انجینئرنگ کی سٹوڈنٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ چار روزہ تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تربیتی ورکشاپ میں ملک کی مختلف جامعات، UETلاہور، UETپشاور، پنجاب یونیورسٹی، NFCانسٹی ٹیوٹ فیصل آباد اور شریف انجینئرنگ کالج لاہور سے تعلق رکھنے والے تقریباً150طلبا وطالبات شرکت کر رہے ہیں۔ اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد طلبا وطالبات کو کیمیکل انجینئرنگ کے حوالہ سے نئے تصورات و خیالات اور سافٹ وئیر و مہارتوں سے روشناس کروانا تھا۔ ملک کی ممتاز جامعات سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور کیمیکل انجینئرز پروفیسر ڈاکٹر سید محسن علی کاظمی، پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم، پروفیسر ڈاکٹر نوید رمضان، پروفیسر ڈاکٹر سعید گُل نےMATLAB، ASPEN,EXCEL,CHEMCADکے حوالہ سے طلبہ کی عملی تربیت کا فریضہ سرانجام دیا۔ ڈین فیکلٹی برائے انجینئرنگ و ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے کہا کہ طلبہ میں تحقیقی سرگرمیوں کا فروغ علمی معیار کو بہتر بنانے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ ٹیکنالوجی ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی جزو بن چکی ہے۔ طلبہ اپنی بہترین تحقیقی و علمی کاوشوں کے ذریعے ملک کی مقامی صنعت کے فروغ میں بہترین معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ جامعہ گجرات کا شعبۂ کیمیکل انجینئرنگ اپنی بہترین سرگرمیوں کی بدولت ملکی جامعات میں ایک اہم مقام حاصل کر چکا ہے۔ امسال اس شعبہ کے اساتذہ کے بیس کے قریب ریسرچ پیپر ملکی و غیر ملکی تحقیقی رسائل میں شائع ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر سلیمان طاہرنے CHESSکو اس اہم ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ کوآرڈینیٹر کیمیکل انجینئرنگ سٹوڈنٹس سوسائٹی انجینئر خرم شہزاد نے کہا کہ طلبہ کے ذہنی اُفق کو وسیع کرنے اور تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بار آور بنانے کے لیے طلبہ میں علمی مہارتوں کا فروغ از احد اہمیت کا حامل ہے۔ چار روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر محمد دانش، شہزادہ بابر، اساتذہ اور طلبہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) جامعہ گجرات کے بزنس انکوبیشن سنٹر اور سٹوڈنٹس سروسز سنٹر کے اشتراک سے طلبہ اور انتظامیہ کے لیے سوشل انٹر یپر ینیئر شپ کے حوالہ سے ایک اہم ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ سوشل انٹر یپر ینیئرشپ کے موضوع پر اس دو روزہ ورکشاپ کا بنیادی مقصد طلبہ و اساتذہ میں سماجی و معاشرتی خدمت کے جذبہ کو فروغ دیتے ہوئے اس مقصد کے لیے ان میںعملی مہارتوں کو پروان چڑھانا تھا۔ کنسلٹنٹBICجامعہ گجرات محمد حیدر معراج نے بتایا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے وژن کے مطابق جامعہ گجرات میں بزنس انکو بیشن سنٹر بڑی کامیابی سے اپنے سفر پررواں دواں ہے اور ہمیں اُمید ہے کہ ہم طلبہ میں دورانِ تعلیم انٹر پرینیئر شپ کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں انتہائی کامیاب ہونگے تاکہ فارغ التحصیل ہونے کے بعد جامعہ گجرات کے طلبا و طالبات ملک و قوم کے لیے قیمتی انسانی اثاثہ ثابت ہوں۔ جامعہ گجرات ڈاکٹر ضیاء القیوم کی قیادت میں سماجی و معاشرتی خدمات کے دائرہ کو وسیع تر کرتے ہوئے عوامی فلاح کے منصوبوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے بہترین معاونت فراہم کر رہی ہے۔ جامعہ گجرات میں منعقدہ سوشل انٹر یپرینیئر شپ کے حوالہ سے منعقدہ اس ورکشاپ میں برٹش کونسل کے نمائندگان بشمول مصطفی ممتاز نے بطور مبصر شرکت کرتے ہوئے ورکشاپ کی مختلف سرگرمیوں اور طلبہ و اساتذہ کے انہماک و جذبہ کو سراہا۔ اس دو روزہ ورکشاپ میں سوشل انٹر یپر ینیئر شپ و ایکویٹی ڈویلپمنٹ کی جانب سے تشریف لائے ہوئے ماہر محمد اسامہ بھڈیلیہ نے بطور ریسورس پرسن طلبا و اساتذہ کو سوشل انٹر پرائز کے حوالہ سے تربیت فراہم کی۔

Share this:
Tags:
gujrat leaders man meeting Muslim League pakistan اللہ انسان پاکستان راہنما گجرات مسلم لیگ ملاقات
Khawaja Ghulam Farid Tomb
Previous Post خواجہ غلام فرید کوریجہ اور سرائیکستان کیلئے جدوجہد
Next Post کھاریاں کی خبریں 20/4/2016
Election

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close