Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 25/1/2016

January 25, 2016January 25, 2016 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) کلر ڈے منانے کا مقصد بچوں میں رنگوں بارے شعور بیدار کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی نے گزشتہ روز شعبہ پری سکول دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے زیر اہتمام ریڈ ڈے کے موقع پر کیا۔ جس میں پری سکول کے بچوں اور بچیوں نے سرخ کلر کے کپڑے اور سرخ رنگ کے کھلونے اور فروٹ وغیرہ لائے تھے۔ اس موقع پر بچوں نے مختلف آئٹم سانگز پیش کئے جس میں سرخ کلر کے متعلق بتایا گیا۔ شہزاد شفیق نے بتایا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہمارے طلبہ بہترین شہری بن سکیں۔ اور وہ معاشرے میں اپنا مقام بنا سکیں۔ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کیونکہ آج کے بچے ہی کل کے حکمران ہیں۔ اس موقع پر بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) موضع سدوال میں ساتواں سالانہ بیلوں کا اکھاڑا منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او سپورٹس آفیسر ندیم بٹ’ امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم’ رانا ثاقب مشرف’ چوہدری ظہور الٰہی اور سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ تھے۔ حاجی رحمت خاں مرحوم کی یاد میں یہ کھاڑا منعقد ہوا۔ جس کے بانی چوہدری محمد شکیل آف ککرالی چوہدری محمد شفیع’ آف سدوال چوہدری ندیم اسلم صبور’ ملک خالد پرویز’ چوہدری ظفر اقبال و دیگر تھے۔ اس موقع پر چالیس سے زائد بیلوں کی جوڑیوں نے حصہ لیا اور بذریعہ قرعہ اندازی شرکاء میں سے ایک خوش نصیب کو موٹر سائیکل تحفہ دیا گیا۔ مہمان خصوصی ندیم بٹ ‘ چوہدری ظہور الجہی نے اپنے دست مبارک سے انعامات دئیے۔ پہلا انعام چوہدری شبیر آف ککرالی کے بیلوں نے حاصل کیا جنہوں نے مقررہ وقت میں 171 چکر لگائے۔ انہیں 35 ہزار روپے نقد’ کپ اور جھنڈا اور ایک گھوڑی انعام دیا گیا۔ دوسرا انجام چوہدری بوٹا خاں آف جہلم کے بیلوں نے 169 چکر لگا کر حاصل کیا انہیں 30 ہزار روپے نقد’ گھوڑی’ ٹرافی اور جھنڈا انعام دیا گیا۔ جبکہ تیسرا انعام چوہدری بوٹا خاں آف جہلم نے 167 چکر لگا کر تیسرا انعام حاصل کیا جو کہ 25 ہزار روپے ‘ گھوڑی’ ٹرافی دی گئی۔ چوتھا انعام چوہدری اظہر محمود آف گجرات کے بیلوں نے حاصل کیا جنہیں 15 ہزار روپے نقد’ اور ٹرافی دی گئی۔ پانچواں انعام راجہ شاہ نواز اف نصیرہ کے بیلوں نے حاصل کیا ‘ چٹھا انعام ملک خالد پرویز کے بیلوں نے حاصل کیا جنہیں 5 ہزار روپے نقدی دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے دن رات کوشا ں ہے۔ اس سلسلہ میں دن رات مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس سے نوجوان نسل کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت مخیر حضرات کے اشتراک سے اس طرح کے اقدامات کرتی رہے گی اور بچوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ موضع سدوال کے عوام خوش نصیب ہیں جنہیں چوہدری شفیع ‘ اور چوہدری ندیم جیسے نوجوان میسر آئیں ہیں جو کہ دن رات نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر شرکاء کو نقد انعاما ت بھی دئیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ کے اعزاز میں موضع صبور میں پر تکلف ظہرانہ کا انعقاد کیا۔ جس میں رانا ثاقب مشرف ناز’ چوہدری ظہور الٰہی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ ٹھاکر صاحب موجود تھے۔ اس موقع پر ندیم بٹ کی سپورٹس کیلئے خدمات کو سراہا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم چوہدری محمد انصر کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم دسواں و ختم چالیسیواں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جس میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ویل ڈن پٹرولنگ پولیس گجرات منڈی بہاوالدین سال 2015کارکردگی انتہائی شاندار رہی،ڈی ایس پی پٹرولنگ گجرات منڈی بہاولدین مرزا طاہر سکندر کی قیادت میں پٹرولنگ پولیس گجرات منڈی بہاوالدین کی کارکردگی نمایاں رہی ڈی ایس پی مرزا طاہر سکندر کی قیادت میں پٹرولنگ پوسٹوںگجرات ضلع منڈی کی پٹرولنگ پوسٹوں نے11-479,279,پی پی سی اسلحہ CNASمنشیات پی ایچ پی اور دیگر مقدمات درج کیے،جنکی تعداد سال 2015میں دوسوسولہ اور ضلع منڈی بہاولدین میں سو مقدمات کا اندارج کیا گیا اس کے علاوہ ضلع گجرات کی پٹرولنگ پوسٹوں نے1855اور ضلع منڈی بہاولدین کی پٹرولنگ پوسٹوں 4819افراد کو مدد فراہم کی جو سال کی بہتر کارکردگی ہے یادرہے کہ پٹرولنگ پولیس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ڈی ایس پی مرزا طاہر سکندر کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے بہترین کارکردگی پر گجرات منڈی بہاولدین اضلاع کے رہنے والوں نے شاندار کارکردگی پر ڈی ایس پی اور پٹرولنگ پولیس کو مبارک باد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پٹرولنگ پولیس ائندہ بھی شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کے لیے دن رات کام کرے گی اور شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل رہے گی پٹرولنگ پولیس کی شاندار کارکردگی سے ساف ظاہر ہو تا ہے کہ ڈی ایس پی پٹرولنگ مرزا طاہر سکندر ایک اچھے اور محنتی پولیس آفیسر ہیں جوکہ ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں تیم ورک میں ان کے ریڈرنعیم احمد ہیڈ کانسٹیبل اور دفتر کے دوسرے ملازمین کو بھی مبار کباد پیش کی ہے ۔ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس گجرات،منڈی بہاولدین مرزا طاہر سکندر نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کے دن رات گشت کی وجہ سے جرائم میں کافی کمی واقع ہوئی ہے اور شہری اور مسافر بے خوف خطرہ اپنا اپنا کام کر رہے ہیں اور پولیس کے جوان دن رات شہریوں کی خدمت میں مسروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس گشت کے زریعے وارداتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے جو کہ ایک اچھا اقدام ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں شہری پر کال کرسکتے ہیں پٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)آر پی او گو جرانوالہ محمد طاہر نے گجرات کے رہائشی سب انسپکٹر سید نعیم شاہ کو تھانہ سٹی وزیر آبادمیں بطور تفتیشی آفیسر تعینات کر دیا ہے انہوں نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ،یاد رہے کہ سید نعیم شاہ کا شمار ایماندار پولیس آفسران میں کیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ممتاز سماجی راہنما مرزا شفقت علی مرحوم کی اہلیہ بشریٰ ناز نے یونین کونسل چھ سے پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے لیڈی کونسلر کی سیٹ پر کاغذات نامزدگی جمع کر ادئیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گجرات شہر اور گردونواح میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیران بنا دی گجرات شہر کے لوگ کھانا کے لیے ترس گئے گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگ تیل کے چولہے اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو گئے گجرات کے عوامی منتخب نمائندے بھی ناکام ہو گئے ،گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوما ہ سے جاری ہے مگر اعلی احکام بھی اس طرف کو ئی توجہ نہیں دے رہے اور نہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں گیس سارا سارا دن غائب رہتی ہے جبکہ رات کے بارہ بجے تھوڑی تھوڑی آنا شروع ہوتی اس وقت شہر ی سوئے ہوتے ہیں یا پھر صبح کے اوقات میں گیس آتی ہے مگر ایک یا دو گھنٹے رہنے کے بعد پھر گیس کی شارٹیج شروع ہو جاتی ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے گیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے کام ٹھپ ہو چکے ہیں مگر حکومت اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے گیس سے چلنے والی کئی فیکٹریاں بھی بند ہو چکی ہیں اور ان میں کام کرنے والے ہزاروں کی تعداد میں کام کرنے والے مزدور بھی بے روز گا ہو چکے ہیںجو کہ موجودہ حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ناروے کے رہائشی 29سالہ سیماب شفقت کو ناروے واپس جاتے ہو ئے محلہ شفیع آبادسے آصف وغیرہ سات افراد نے زبزدستی اغواء کر لیا اغواء کرنے کے بعد ملزمان نے سیماب شفقت پر تشدد بھی کیاجس سے وہ زخمی ہو گیا بعدازاں سیماب شفقت میاں جی ہوٹل کے قریب کھڑی ہو ئی گاڑی سے فرار ہو کر دوبارہ واپس اپنے گھر پہنچ گیا پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم پولیس نے ابھی تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا یاد رہے کہ ناروے پلٹ سیماب شفقت واپس ناروے جا رہا تھا کہ اسے راستہ میں اغواء کیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)کمشنر گوجرانوالہ عامر جان نے اسپیشل پرسن لالہ جی سعید اقبال مرزا کو امن کمیٹی گوجرانوالہ ڈوثرن ممبر نامزد کر دیا ہے یاد رہے کہ لالہ جی سعید اقبال مرزا عرصہ 35 سال سے معذور افرادکی خدمت میں مصروف عمل ہیں کمشنر گوجرانوالہ نے باقاعدہ لالہ جی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے ،دوسری طرف لالہ جی سعید اقبال مرزا کو گوجرانوالہ امن کمیٹی کا ممبر بننے پر ضلع گجرات کی سیاسی سماجی شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)جی ٹی ایس چوک میں کار اور موٹر سائیکل سوار میں حادثہ ،موٹر سائیکل سوار کی ٹانگ ٹوٹ گئی پولیس نے گاڑی قبضہ میں لے لی ،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز جی ٹی ایس چوک میں ایک تیز رفتار کا ر نمبری ایل ای ایف7832نے ایک موٹر سائیکل سوار مدثر کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار کی ٹانگ ٹوٹ گئی زخمی کو 1122کی گاڑی کے زریعے عزیز بھٹی ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ کار پولیس نے قبضہ میں لے لی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے راہنما اور سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود کے قریبی ساتھی عرفان مٹو کے بھائی حامد محمود بٹ ایڈووکیٹ نے ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر انتخابات لڑنے کے لیے اپنے ساتھون کے ہمراہ گزشتہ روز ٹی ایم اے گجرات میں ریٹرننگ آفیسر افضل بٹ کے پاس کاغذات جمع کرادئیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ایم پی اے حا جی عمر ان ظفر سعود ی عر ب کے دورہ پرعمر ہ کی سعا د ت حا صل کر نے کے دوران مد ینہ شر یف پہنچ گئے ،انہو ں نے مد ینہ شر یف میں ر وضہ رسو ل ۖ پر حا ضر ی پیش اور دیگر مقد س کی زیا ر ت حا صل کی ، ایم پی اے حا جی عمر ان ظفر نے اس موقع پر مسجد نبو ی ۖ پر نو افل ادا کیے اور ملک وقو م کے استحکا م کیلئے خصو صی دعا کی ، حا جی عمر ان ظفر مختصر دور ہ پر سعود ی عر ب پہنچنے جہا ں انہو ں نے پا کستا نی کمیو نٹی کے لو گو ں سے ملاقا ت کی اور اپنے ما مو ں جا ن کے نما ز ہ جنا ز ہ میں شر کت کی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما ،تاجر مرزا یونس قمر کے سسر سالک محمودجنجوعہ لالہ موسیٰ میں انتقال کر گئے مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان شیخاں جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ میں سپردخاک کر دیا گیا نمازجنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعدا میں شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)حیدر کرار فاونڈیشن ملکہ کی طر ف سے ملکہ قبر ستان کی صفائی مہم کا دوسرا ہفتہ ۔مکمل صفائی کرنے پر اہلیان ملکہ کی طر ف سے حیدر کرار فاونڈیشن ملکہ کو خراج تحسین ۔تفصیل کے مطابق حیدر کرار فاونڈیشن ملکہ نے ملکہ قبرستان میں صفائی کا کام جو گزشتہ کئی سالوں سے رکا ہو ا تھا ۔گزشتہ ہفتے سے صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ۔صفائی مہم چیئرمین یو سی ملکہ کی قیادت میں حیدر کرار فاونڈیشن ملکہ نے نہیات قلیل عرصہ میں مکمل کیا ۔اور ملکہ قبرستان کے صفائی کا کام مکمل کیا ۔بڑے بڑے درخت کاٹ کر ملکہ کے مکینوں نے ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کے لئے لوگوں کو دے دیا ۔قبرستان کی صفائی کے ساتھ ساتھ اہلیان ملکہ ایندھن بھی استعمال کریں گے ۔ملکہ علاقہ بھر میں ایک مثالی قصبہ ہے ۔جس کو دیکھ کر دیگر دیہاتوں کے نوجوان بھی اپنے اپنے ترقیاتی کام خود کرتے ہیں ۔اہلیان ملکہ نے حیدر کرار فاونڈیشن ملکہ کو صفائی مہم کو مکمل کرنے اور ترقیاتی کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)چوہدری ندیم اسلم سدوال کی طر ف سے سالانہ اکھاڑہ بیلاں کے شاندار مقابلے ۔شدید سردی میں بھی بیلوں نے اپنا لوہا منوایا ۔تفصیل کے مطابق چوہدری ندیم اسلم سدوال آف فرانس کی طر ف سے سالانہ اکھاڑہ بیلاں کے شاندار مقابلے ہوئے ۔شدید سردی میں بھی بیلوں نے اپنا لوہا منوایا ہے ۔ضلع جہلم اور ضلع گجرات کے نامو ر بیلوں کی جوڑیوں نے شدید سردی اور دھند میں بھی اکھاڑہ کو چار چاند لگا دئیے ۔171:169 167چوہدری شکیل ککرالی کے بیلوں نے مقررہ دس منٹ میں 171چکر لگائے ۔ بوٹا چتڑکے بیلوں نے 167/169چکر لگا کر دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا :بوتا چتر۔ خان صابر کے بیلوں نے 166/25چکر لگا کر چوتھا اور ملکہ کے رہائشی ملک انور کمال اعوان۔166چکر لگا کر پانچواں انعام حاصل کیا ۔اکھاڑہ بیلاں کے موقع پر چوہدری ندیم اسلم کی طر ف سے شائقین کے لئے ایک موٹر سائیکل بذریعہ قر عہ اندازی دیا گیا ۔تمام شائقین نے اپنے اپنے شناختی کارڈ ڈبے میں ڈالے ۔اور موٹر سائیکل علی آف نورا منڈھالہ حصے آیا ۔ یا د گار اکھا ڑہ بیلاں کے آرگنائزر چوہدری ندیم اسلم سدوال نے کہا کہ ہم دیار غیر میں رہ کر بھی اپنے کلچر کو نہیں بھولے ۔اور ہماری کوشش ہے کہ یہ کلچر آئندہ نسلوں میں منتقل کیا جائے ۔جس کے لئے ہماری کاوشیں جاری رہیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نارووال(جی پی آئی)معروف روحانی شخصیت امیر جماعت صدائے حق پاکستان پیر سید احمد حسن شاہ بخاری کے وصال پرپیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف،پیر غلام رسول اویسی سجادہ نشین آستانہ عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف، علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال، پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی سجادہ نشین واصفی آستانہ بڈیانہ شریف ،چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ صدر تحریک اویسیہ پاکستان ضلع نارووال ، پیر محمد عارف ہزاروی سجادہ نشین درگاہ شیخ القرآن وزیر آباد، علامہ ریاض الدین صدیقی صدر جمعیت علمائے پاکستان سیالکوٹ، مولانا حافظ محمد عرفان اسلام اویسی صدر بزم رضائے محمد ۖ ضلع نارووال، علامہ محمد لقمان اویسی صدر تحریک اویسیہ پاکستان ضلع سیالکوٹ ، علامہ قاری محمد ارشد اویسی ناظم تحریک اویسیہ پاکستان ضلع نارووال ،علامہ مفتی محمد یامین مدنی چیئرمین انٹرنیشنل امن فورم ، محمد محسن اویسی، صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی اور ملک بھر کی روحانی ،مذہبی، علمی، ادبی،سیاسی اورسماجی شخصیات نے صاحبزادگان صاحبزادہ سید احمد رضا شاہ،صاحبزادہ حسن رضا شاہ، صاحبزادہ حسین رضا شاہ ، صاحبزادہ حسنین رضا شاہ اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور پیر سید احمد حسن شاہ بخاری رحمة اللہ علیہ کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کیلئے دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجا ز احمد ہاشمی نے استفسار کیا ہے کہ سابق آمر جنرل پرویز مشرف نواب اکبر بگٹی کا قاتل نہیں تو کون ہیں؟ بلوچ رہنما کا اختلاف سابق فوجی جرنیل ہی سے تھا اور متعدد بار مرحوم کو دھمکیاں بھی دے چکا تھا۔عدلیہ پرویزمشرف کو بری کربھی دے، تاریخ سابق آرمی چیف کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو انصاف دلانے کے لئے پاکستان میں عدالتی نظام کی بہتری کے ساتھ مقدمات کی آزادانہ،غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات بھی ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواب اکبر بگٹی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بلوچستان میں بڑے ساتھی تھے، جنہوںنے تحریک پاکستان کو کامیاب کروانے میں بابائے قوم کا ساتھ دیا۔ پھر آمریتوںکے خلاف بننے والے اتحادوں میں بھی نواب اکبر بگٹی کی جمہوری وطن پارٹی حصہ لیتی رہی ہے۔ پیر اعجا ز ہاشمی نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کو از خود نوٹس کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اکبر بگٹی قتل کیس کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دینا چاہیے تاکہ بگٹی خاندان کو انصاف دلا کر مطمئن کیا جاسکے اور ناراض بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھی جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے بانی ،سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان نے نئے مرکزی عہدیداروں کے انتخاب تک اہل سنت بریلوی مکتب فکر اورورلڈ پاسبان کے بانی ممبر مفتی سید عاشق حسین رضوی کو ورلڈ پاسبان ختم نبوت (پاکستان)کا قائمقام مرکزی صدر مقرر کردیا ہے جبکہ مولانا اسلم ندیم قاسمی ،قاضی معین الحق علوی چشتی،مولانا شیخ نعیم بادشاہ سلفی اور علامہ سیدوقارالحسنین نقوی جماعتی الیکشن کرانے میں انکے معاون ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد (جی پی آئی) شیخ الحدیث مولانا حق نواز خالد کو پاکستان علماء کونسل ڈویژن فیصل آباد کا سرپرست اعلیٰ ۔شیخ الحدیث مولانا نواس کو پاکستان علماء کونسل ضلع فیصل آباد کا سرپرست اعلیٰ نامزد کر دیا گیا۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے جامع قاسمیہ میں ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان علماء کونسل ملک کی ایک معتدل جماعت ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے کہ اس جماعت میں علماء کی اکثریت ہے جو نوجوان نسل کی ذہنی اور فکری تربیت کر رہے ہیں ملک سے انتہاء پسند ی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے ممبر و محراب سے آواز بلند کر رہے ہیں جن تنظیموں کو علماء کی سرپرستی حاصل ہو اس کے کارکن ہمیشہ امن ،محبت اوررواداری کو فروغ دیتے ہیں۔ پاکستان علماء کونسل پنجاب کے صدر حافظ محمد امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 10فروری کو پیغام اسلام کانفرنس کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منقعد ہو گی۔ پاکستان علماء کونسل پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانا شبیر احمد عثمانی نے کہاکہ پیغام اسلام کانفرنس ملک سے انتہا ء پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیئے اہم پیغام ثابت ہو گی۔ پاکستان علماء کونسل ڈویژن فیصل آباد کے سیکرٹری جنرل قاری عصمت اللہ نے کہاکہ فیصل آباد ڈویژن کی تمام باڈیاں مکمل کر لی گئیں ہیںتمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے علماء ڈویژن میں امن و امان کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔پاکستان علماء کونسل فیصل آباد کے صدر مولانا اعظم فاروق نے کہاکہ فیصل آباد سے 10 فروری کو پیغام اسلام کانفرنس میں 500علماء اور مشائخ شریک ہونگے۔ اس موقع پر جامعہ قاسمیہ کے نائب مہتمم صاحبزادہ خالد محمود قاسمی نے مولانا حق نواز خالد اور مولانا نواس کو علماء کونسل میں شمولیت ڈویژن اور ضلعی سرپرست نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھالیہ(جی پی آئی)عظمت مصطفی ۖ کے ترانے تا قیامت گونجتے رہیں گے ۔ وعدۂ خدا وندی کے مطابق ہر آنے والا وقت عظمت رسول ۖ میںاضافے کا باعث ہے ۔نبی کریم ۖ اور آپ ۖ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے تذکرے سابقہ کتب سماویہ میں ہوتا رہے ۔ سابقہ انبیائے کرام امت رسول ۖ میں ہونے کے خواہش مند رہے۔ ہر زمانے میں ہر طبقہ وسیلہ رسول ۖ سے برکات حاصل کرتا رہا ۔ متولیٔ کعبہ حضرت عبد المطلب نے خشک سالی میں سرکار دو عالم ۖ کے ذریعے نزول بارش کی التجا بارگاہ خدا وندی میں کی تو بارش نازل ہو گئی ۔ پاک صلبوں سے پاک رحموں کی طرف منتقل ہونے والے پیغمبر آخر الزماں ۖ نے انسانیت کو معروف خدا سے آشنا فرمایا ۔ آج ملک و قوم کے ترقی کیلئے ہر شعبے میں تعلیمات مصطفےٰ ۖ سے راہنمائی کی ضرورت ہے ۔پاکستان میںنفاذِ نظام مصطفےٰ ۖ کر دیا جائے تو ہم تمام مسائل کی دلدل سے نکل سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے جامع مسجد نارنگ منگووال میں عظمت مصطفےٰ ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ عظمت رسول ۖ کے نغمے الاپنے والے دو جہاں میں شان و شوکت حاصل کرتے ہیں ۔ مسلمانوں کی پستی کی وجہ اپنے رسول ۖ کی تعلیمات سے دوری ہے ۔سنت رسول ۖ کو عام کر کے کردار و اطوار کو اسلامی سانچے میں ڈھال کر ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنا سکتے ہیں۔اس موقعہ پر چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ، صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی،محمد محسن اویسی اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث حکومت کو 6ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 201ارب روپے کا منافع ہوا،عالمی منڈی میں تیل کی قیمت27ڈالر فی بیرل سے بھی کم ہوچکی ہے لیکن حکومت نے ملک کے اندر قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی جس کے باعث پٹرولیم مصنوعات انتہائی مہنگے داموں فراہم کرکے عوام کا استحصال کیا جارہا ہے سید بلال شیرازی نے کہا کہ مستقبل میں جب بھی پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں حکومت نے فوری طور پر اس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو جواز بنا کر بجلی کے فی یونٹ قیمتوں میں مسلسل اضافہ کردیا جاتا رہابجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث عوام کو بجلی بلوں کی ادائیگی میں پریشانی کا سامنا ہے اب جبکہ پٹرولیم مصنوعات 11سال کی انتہائی کم سطح 27ڈالر فی بیرل سے بھی کم ہیںتو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ تمام اضافے واپس لے کر بجلی کی قیمتوں میں اسی تناسب سے کمی کی جائے تاکہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حقیقی ریلیف منتقل ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی)گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے سنٹرل جیل گوجرانوالہ کا نان آفیشل وزیٹر مقررہونے والے جناب صاحبزادہ جناب سعود سلطان خان ایڈووکیٹ نے تعیناتی کے بعد سنٹرل جیل کا دورہ کیا۔سنٹرل جیل کے اندر موجود ہسپتال کے وزٹ کے دوران انہوں نے جیل کی انتظامیہ کی طرف سے جیل کے قیدیوںکو دی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ لنگر خانے کے صاف ستھرے ماحول میں تیار ہوتے کھانے کو دیکھ کرانہوں نے لنگرخانے کی انتظامیہ کو شاباش دی ۔جیل کے اندر موجود خوبصورت مسجد میں نمازیوں کی کثیر تعداد دیکھ کر صاحبزادہ سعود سلطان خان نے قیدیوں کی اخلاقی تربیت پر مامور عملہ کی کوششوں کو سراہا۔جیل کے دورہ کے آخر میںانہوں نے جیل سپرانٹنڈنٹSSP کامران انجم اور دیگر عملہ سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی ملاقات کے دوران جناب صاحبزادہ سعودسلطان خان نے جیل کے اندر بہترین انتظامات کرنے پرجیل سپرانٹنڈنٹSSP کامران اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی بلدیاتی اداروں کے معاملے میں بدنیتی سے تحریک انصاف کے موقف کی تائید ہو گئی ہے حکومتی آرڈیننس بلدیاتی اداروں کی توہین ہے مسلم لیگ ن کی حکومت پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو اختیارات دینے کو تیار نہیں لولے لنگڑے بلدیاتی ادارے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچائیں گے۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظام کو بدلنے تک تبدیلی نہیں آسکتی، صحیح بلدیاتی نظام آئیگا تو تبدیلی آئیگی۔ خیبر پی کے جیسا بلدیاتی نظام کسی اور صوبے میں نہیں، خیبر پختونخواکی حکومت نے بلدیاتی نظام کو مضبو ط کرنے میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے اور اختیارات کو عملی طور نچلی سطح پر منتقل کیا ہے جبکہ پنجا ب میں سارے اختیارات وزیراعلیٰ نے اپنے پاس رکھے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ تبد یلی جھو ٹے وعدو ں ، دعوؤ ں ، فو ٹو سیشن اور فیتے کاٹنے سے نہیں آتی بلکہ عملی اقدامات کرنے سے آتی ہے پنجاب اور سندھ میں نچلی سطح پر اختیارات منتقل نہیں کئے جا رہے۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کو بلدیاتی انتخابات کرانے پڑے پنجاب حکومت آرڈیننس کے ذریعے بلدیاتی اداروں پر شب خون مارنا چاہتی ہے لیکن تحریک انصاف پنجاب حکومت کو من مرضی نہیں کرنے دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام پر قہر بن کر نازل ہوئی ہے آئے روز بجلی کے کریک ڈائون نے معمولات زندگی درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے حکومتی نااہلی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی اسی طرح صحت کے شعبے میں حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے پنجاب میں کبھی ڈینگی کا حملہ ہوتا ہے تو کبھی سوائن فلو کا۔ عوام کو نہ تو روزگار میسر ہے اور نہ ہی تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولتیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یو سی 7 کے عہدیداران نعیم احمد مغل، ڈاکٹر عامر گیلانی، اکرم کمبوہ ننھا، نعیم چوہان ایڈووکیٹ، احسن خان، عرفان اعوان، شیخ قیصر، حبیب الرحمن تنولی، ملک قیصر، سعید مغل، شہباز خان، علی رضا گیلانی، عرفان رحمانی، شان گجر اور علی کاظمی کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت باقی ماندہ اڑھائی سال بھی اشتہاروں کے زریعے سب اچھا کا ٹنڈورا پیٹ کر گزارنا چاہتی ہے لیکن تحریک انصاف حکومت کو عوامی وسائل پر عیاشی نہیں کرنے دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)شیعہ علما کونسل پنجاب اور اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ سبطین سبزواری، سینیر نائب صدر موسیٰ رضا جسکانی اور جنرل سیکرٹری مولانا مشتاق ہمدانی نے کہاہے کہ بلوچستان کے سابق وزیر اعلٰی نواب اکبر بگٹی کے خاندان کو انصاف نہ ملنا ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور عدلیہ کے لئے چیلنج ہے۔ نواب جمیل بگٹی اور شاہ زین بگٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نواب اکبر بگٹی کے طرز سیاست سے اختلاف ہوسکتا ہے، مگر ان کی حب الوطنی اور جمہوریت پسندی پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔ صوبائی خود مختاری اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لئے انہوںنے اپنی جان قربان کی تھی۔ اس وقت حکمران جنرل پرویز مشرف ہی تھے۔ انہیں اس کیس سے لاتعلق کرنا افسوسناک ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجرموں کا چھوٹ جانا ہمارے عدالتی نظام کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ شاید پراسیکیوشن نے تحقیقات مناسب طریقے سے نہ کی ہوں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کو اپنے وعدوں کو ایفا کرنا چاہیے۔ اب تو بلوچستان کی حکمران جماعت بھی مسلم لیگ ن ہی ہے۔ بلوچ عوام کا اعتماد حاصل کیا جائے۔ اور ناراض بلوچوں سے کی گئی بات چیت کو آگے بڑھانا چاہیے تاکہ وہ بھی قومی دھارے میں شامل ہوکر اپنا سیاسی کردار ادا کریں۔ اس سے وفاق پاکستان مضبوط ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)پی ایم ایل کیوکے سابقہ صوبائی سیکرٹریٹ پر پی ٹی آئی کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔حلیم عادل شیخ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد ان کے سینکڑوں ساتھیوں نے بھی تحریک انصاف کے رہنماعمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے PTIمیں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے بطور مہمان خصوصی نئے شامل ہونے والوں کا خیرم مقدم کیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے حلیم عادل شیخ کی پارٹی میں شمولیت کو خوش آمدید کہا ہے عمران خان نے کہا کہ میں نے اس کاکام دیکھا ہے یہ بڑا آدمی ہے ،سندھ میں آجکل ہاریوں اور عام آدمی کو کوئی نہیں پوچھتا حلیم عادل شیخ تھرکے کونے کونے میں جاکرغریبوں کی مدد کررہا ہے ،جس ہاری اور عام آدمی کا نام لیکر بھٹو سندھ سے اٹھا اس کی جماعت نے اسی ہاریوں کا جینا حرام کررکھا ہے ،عمران خان بھی ایک سوشل ورکر تھا آج بھی وہ غریب طبقے کی بات کرتا ہے غریبوں کے لیے مفت علاج اور ہسپتالوں کی بات کرتا ہے ،کراچی میں لوگ گندہ پانی پی رہے ہیں متحدہ اور پیپلزپارٹی سندھ میں غریبوں کا خون نچوڑ رہی ہیں ۔ڈاکٹر عارف علوی نے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے جن میںسابقہ ایم پی اے اور لیڈیز ونگ سندھ کی صدر بانو صغیر صدیقی ، نعیم عادل شیخ ،آغا رفیع اللہ ، فیاض لغاری ،میر حسن خان رند،امام دین کیریو،ذیشان پنہور ،کریم بخش لاشاری ،صداقت سموں ،عمران قریشی، کاشف نظامی ،حاجی لکھمیر چاچڑ،فریدہ لغاری اور دیگر بے شمار لوگوں کی شمولیت کا خوش آمدید کہا ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر سندھ کو مضبوط کرنے کے لیے بہت سی ذمہ داریاں تھیںحلیم عادل شیخ کی صورت میں بہت مدد ملے گی سندھ میں عمران خان کا ساتھ دینے پر کارکنوں کے ساتھ ظلم ہوئے بلدیاتی انتخابات میں ہمارے کینڈیٹوں پرایف آردرج کروائیگی کے وہ دستبردار ہوجائیں،پیپلزپارٹی میں بہت کرپشن ہے ،اس میں جو وزیر بنتا ہے پہلے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہر کا چکر لگاتا ہے کہ کو نسا پلاٹ خالی ہے جس پر قبضہ کیاجائے اربوں کھربوں کی کرپشن دبئی میں بھیجی جاتی ہے کابینہ کا اجلاس بھی احتساب کے خوف سے دبئی میں بلایا جاتا ہے ،تھر میں اربوں کا پلانٹ لگاکرکہا جاتا ہے کہ یہ ایشیاء کا سب سے بڑاپروجیکٹ ہے مگر یہ پروجیکٹ چلنے سے پہلے ہی جواب دے جاتے ہیں ،ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تھر میں سالانہ پچاس ہزار بچے بھوک سے مررہے ہیں اس سے نہ کسی وزیرکوکوئی فرق پڑتا ہے اور نہ ہی چیف منسٹر کو اس کااحساس ہوتا ہے لوگ اس ظلم کو دیکھ کر پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔تھر میں اس قدرکوئلہ ہے کہ اس سے انرجی کی تمام ضروریات پوری ہوسکتی ہیں پاکستان ایک معدنیات سے مالامال ملک ہے پاکستان کو اس وقت ایک دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے جو عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرے اور یہ ساریاں خوبیاں عمران خان میں موجود ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 1993میں جب عملی سیاست کا آغاز کیا اس وقت بھی ایک کارکن کی حیثیت سے کام کیااس طرح آج بھی ایک کارکن کی حیثیت سے کام کرکے خوشی محسوس کررہاہوں ،کراچی کا بلدیاتی انتخاب ڈپٹی کمشنروں اور پٹواریوں کا تھاستر فیصد لوگوں نے ووٹ ہی نہیں دیا ہم ان ستر فیصد لوگوں کو جنھوں نے ووٹ نہیں دیا ان کے گھر گھر جائینگے ۔ہم پی ٹی آئی میں ایک سپاہی اور کارکن کی طرح کام کرینگے اور سندھ کو قبضہ گروپوں سے نجات دلائینگے ،ان لوگوں نے سندھ کی عوام کو یرغمال بنارکھا ہے، پورے سندھ میں پی ٹی آئی اور اس کے کارکن کو مظبوط بنائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)سندھ اسمبلی کے پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے سبب مسمار کے گئے کوارٹروں کے باعث دوسرے روز بھی متاثرہ لوگوں کی دادرسی کو کوئی نہیں پہنچا جس کے باعث حلیم عادل شیخ جدید سہولیات سے لیس انصاف بس لیکر پہنچ گئے بس کے اندر سونے کھانے پینے اور واش روم کی سہولت موجود ہے۔یہاں پر موجود متاثرہ لوگوں سے ملاقات میں میڈیا سے بات چیت میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ سندھ حکومت کی بے حسی ہے کہ تھر ایک طرف بچے بھوک سے مررہے ہیں تو دوسری جانب کراچی کو بھی تھر بنادیا گیا ،سندھ اسمبلی کے ایک طرف ایم پی اے ہاوس ہے تو دوسری طرف گورنر ہاوس مگر غریبوں کی کوئی مدد نہیں کرنے والااس موقع پر تحریک انصاف کے ممبر اسمبلی خرم شیرزمان خان اور ڈاکٹر سیماضیا بھی متاثرین کی داد رسی کے لیے پہنچے جن کا کہنا تھا کہ حکومت نے متاثرین کو ارٹردینے کا وعدہ کیا تھا جسے پورا کرنے سے پہلے ہی ان کے گھروں کو مسمار کردیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر کی خبریں
بھمبر(جی پی آئی)بین الصوبا ئی نو سر با ر گروہ کا سر غنہ شفاعت حسین پو لیس کے ہتھے چڑ گیا نو سر باز گر وہ بھمبر ،بر نا لہ اورکو ٹلہ کے شہر یوں کے ساتھ کرڑوں کا فراڈ کر کے رفو چکر ہو گیا تھا نو سر باز گروہ نے شہر یوں سے کروڑوں کا لین دین کیا اور جعلی چیک دے دیتے تھے جو کہ سب کے سب ڈس آنر ہو گئے نو سر باز گروہ کیخلا ف جعلی چیک دینے اورفراڈ کر نے کے کئی مقدما ت مختلف پو لیس تھا نو ں میں درج ہیں نو سر باز گرو ہ کے ہا تھوں ڈسے افراد زند گی کی جمع پو نجی سے محروم ہو کر خود کشیاں کر نے پر مجبو ر متا ثر ہ لو گوںکا نو سر باز گرو ہ کے دیگرافراد کو بھی گرفتا رکر نے کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر بر نا لہ اور کو ٹلہ کے علاقوں میں لو گوں کیساتھ کروڑوں رو پے کا فراڈ کر نیوا لے بین الصوبا ئی گرو ہ کا سر غنہ شفاعت حسین ولد محمد حسین قوم را جپوت ساکن ابووالہ بھمبر پو لیس کے ہتھے چڑ گیا نو سر باز کیخلا ف جعلی چیک دینے اور فراڈ کرنے کا مقدمہ درج تھا یاد رہے کہ بین الصوبا ئی نو سر باز گروہ کا تعلق تحصیل بر نا لہ کے علاقہ ابو والہ سے ہے اور یہ گروہ 4بھا ئیوں را جہ مجا ہد ،را جہ شہزاد اور را جہ طا رق پر مشتمل ہے جو ملکر لو گوں کیساتھ نو سر بازی اور فراڈ کرتے ہیں نو سر باز گرو ہ نے کچھ عر صہ قبل بھمبر ،بر نا لہ اور کوٹلہ کے لوگوں کیسا تھ کروڑوں رو پے کا لین دین کیا اور لوگوں کو تقر یبا10کروڈ روپے ما لیت کے جعلی چیک دئیے جو لو گوں نے بینکوں میں جمع کروائے تووہ سب کے سب ڈس آنر ہو گئے یوں نوسر باز گرو ہ لو گوں کیساتھ کروڑوں کا فراڈ کرکے رفو چکر ہو گیا تھا اور بیرو ن مما لک اور علاقہ پا کستان میں رو پوش تھا نو سر باز گرو ہ کیخلا ف مختلف پولیس تھا نوں میں جعلی چیک دینے اور فراڈ کرنے کے کئی مقدما ت درج ہیں پو لیس کو اطلا ع ملی کہ نو سر باز گروہ کا سر غنہ شفا عت حسین ابو والہ میں اپنے گھر آیا ہوا ہے جس پر پو لیس نے را ت کو چھا پہ ما ر کر نو سر باز گروہ کے سر غنہ شفاعت حسین کو گر فتا ر کر لیا یا د رہے کہ نوسر باز گروہ کے ڈسے افراد ایک طرف تو زند گی کی جمع پو نجی سے جہاں محروم ہو گئے ہیں وہی متا ثر ہ افراد انصا ف نہ ملنے پر خود کشیاں کر نے پر بھی مجبور ہو رہے ہیں نو سر باز گرو ہ کے متاثر ین نے وزیر اعظم آزادکشمیر ،چیف سیکرٹر ی ،آئی جی پو لیس اور ڈی آئی جی میر پو ررینج سے مطا لبہ کیا ہے کہ نوسر باز گرو ہ کے گر فتار سر غنہ ملزم کیخلا ف سخت سے سخت قانو نی کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے اور گروہ کے دیگر روپوش ملزمان کو گرفتارکر کے لو گوں کی کروڑوں رو پے کی رقم واپس دلا نے میں اپنا کر دار ادا کر یں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)تحر یک انصا ف برنالہ کے نو جوان رہنما ملک افتخا ر طیب اعوان تحر یک انصا ف تحصیل بر نا لہ کے اتفاق را ئے سے صدر منتخب تحر یک انصا ف برنا لہ کے کا رکنا ن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلا ت کے مطا بق تحریک انصا ف بر نا لہ کیلئے نو جوان را ہنما ملک افتخا ر طیب اعوان کو اتفاق را ئے سے تحصیل بر نا لہ کا صدر منتخب کر لیا گیا تحر یک انصا ف تحصیل بر نالہ کے گزشتہ روز ہونیوا لے اجلاس میں جس میں امیدوار اسمبلی ملک عبدا لمالک ،عمر شہزاد جرال سمیت علاقہ بھر کے پارٹی کے زعما نے شر کت کی اور متفقہ طو رپر تحریک انصا ف بر نا لہ کے تحصیل صدر کیلئے ملک افتخا ر طیب اعوان کو منتخب کر لیا گیا اس موقع پر ملک افتخا ر طیب اعوان نے پا رٹی قیادت کی طرف سے نئی ذمہ د اریاں دینے پر شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ میں پا رٹی صدر بیر سٹر سلطا ن محمو د چو ہدر ی اور بر نا لہ کی مقامی قیادت کا مشکو ر ہوں انشااللہ پا رٹی کی دی گی ذمہ دا ری احسن انداز سے نبھا ئوںگا اور حلقہ میں تحر یک انصاف کی مضبو طی اور دئیے گئے اعتماد پر پورا اتر نے کی بھر پو ر کوشش کرو نگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)آزادکشمیر میں ما لی بد عنوانی عروج پر ہے میرٹ ،قانو ن کی حکمرا نی اور انصا ف دیوا نے کا خواب بن کر رہ گیا ہے ان خیا لا ت کااظہار انجینئر خا لد پرو یز بٹ صدر کشمیر فریڈ م موومنٹ نے آزادکشمیر میں پیپلز پا رٹی کی حکومت اور مسلم لیگ ن کے درمیان جا ری سیاسی رسہ کشی پر تبصرہ کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نو ن کی غلط حکمت عملی نے پیپلز پا رٹی کو آزادکشمیر میں مز ید کر پشن کی سہو لت چھپا کر دی ہے مسئلہ آزاد کشمیر میں گڈ گو رننس کا ہے جس سے پہلو تہی اختیا ر کرتے ہو ئے الیکشن مہم شروع کر دی ہے نجیب نقی اور فاروق طا ہر کا یہ کہنا کہ پیپلز پا رٹی کا پا رلیمنٹ کے سامنے مظاہر ہ پا کستا ن مخا لف جذبا ت بڑ ھا نے کی کوشش ہے ایسے ہی ہے کہ یہ لو گ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفا دا ر اپنے آپ کو ثابت کر نے کی کوشش کر رہے ہیں دوسر ی طرف پا رلیمنٹ کے سامنے پیپلز پا رٹی کا احتجا ج کر نے پر 2ارب رو پے کشمیر کو نسل سے جاری کر نا بھی کشمیر ی عوام سے زیادتی ہے کیو نکہ موجودہ حکومت جو تعمیر وترقی کی آڑ میں اور ایجوکیشن کے شعبہ میں کا لجز اور یو نیو رسٹیاں بنا کر اور نو کر یاں پیچ کر دونوں ہا تھوں سے قومی دو لت لوٹ رہی ہے اسے مز ید 2ارب رو پے مز ید کر پشن کر نے کیلئے دے دینے کی حکمت عملی بھی ہماری سمجھ سے با لا تر ہے انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پا کستان سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ کشمیر ی عوام کا استعما ل کروانے کی بجا ئے آزاد کشمیر میں میر ٹ ،قانو ن کی حکمرا نی اور انصا ف فرا ہم کیا جائے ہم حکومت پا کستان سے مطا لبہ کر تے ہیں ہمیں نو آبا دیا تی کی حیثیت دینے کی بجائے ہمیں بہتر ین حکومتی مشینر ی دی جا ئے کیو نکہ آزاد کشمیر میں نام نہاد جمہوریت کو ہم نہیں ما نتے کیو نکہ آزاد کشمیر میں قائم ہو نیوا لی ہر حکومت پا کستان میں مر کز ی حکومت کی مر ضی سے بنتی ہے جو بظا ہر الیکشن کے ذریعہ ووٹ کی طاقت سے قائم ہو تی ہے لیکن وہ کشمیر کو نسل کے فنڈز کے ذریعے عوامی خر یدوفرو خت اور پاکستا نی ایجنسیوں کی بھر پو ر مداخلت اور پا کستان میںمہا جر ین کی قانو ن ساز اسمبلی آزادکشمیر کی سیٹوں پر حکومت پا کستان کی مضبوط گر فت کی مر ہون منت ہو تی ہے انہوں نے کہا کہ انتہا ئی افسوسناک صورتحا ل ہمارے عوام کی ہے غلا می کو آزادی سمجھتے ہیں اورپارٹیا ں تبد یل کر نا ان کا و طیر ہ بن چکا ہے کیو نکہ تمام معاملا ت زند گی میں برادری ازم کو فو قیت حا صل ہے جس سے آزاد کشمیر میں کر پشن روکنا بھی مشکل ہو جا تا ہے رہا سر کاری ادا روں کی کا کر دگی کا سوال تو تما م ملازمین تنخواہیں لینے کی حد تک محدود ہو چکے ہیں اور بااختیا ر سر کاری ملازم اپنی مر اعات بڑ ھانے کی تگ ودو میں لگے ہو ئے ہیں ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے انجام گلستان کیا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)کشمیر سٹو ڈنٹس سوسائٹی کے زیر اہتما م ویلکم اینڈ فیئرویل پا رٹی کا انعقاد ،کشمیر ی طلبا ء کی بڑ ی تعداد میں شر کت پا کستا ن میں یو نیو رسٹیوں میں زیر تعلیم طلبا ء کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھر پو ر کو شش کر نے کا عزم ریاست جمو ں وکشمیر کے قومی دن اور تحر یک آزادی کی منا سبت کے دن بھر پو ر جو ش وجذ بے سے منا نے کا عزم تفصیلا ت کے مطا بق پا کستا ن کی مختلف یو نیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبا کی تنظیم کشمیر سٹو ڈنٹس سوسائٹی کے زیر اہتما م گزشتہ روز ایک مقامی ہو ٹل میں ویلکم اینڈ فیئرویل پا رٹی کا انعقا د کیا گیا پا رٹی میں پاکستا ن کی مختلف یو نیو رسٹیو ں میں زیر تعلیم طلباء نے بڑ ی تعدا د میں شر کت کی اس موقع پر صدر کشمیر سٹو ڈنٹس سوسا ئٹی جنید بو کن نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ پا کستا ن یو نیو رسٹیوں میںا زادکشمیر کے سینکڑوں طلباو طا لبا ت زیر تعلیم ہیں جنہیں ہا سٹل میں رہا ئش سمیت دیگر کئی ایک مسائل کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جن کے حل کیلئے کشمیر سٹو ڈنٹس سوسائٹی اپنا بھر پو ر کر دار ادا کر ے گی مختلف یو نیو رسٹیوں میں زیر تعلیم طلبا ء ریاست جموں وکشمیر کی تحر یک آزادی اور قومی مناسبت سے جڑ ے دن پورے جوش وجذ بہ سے منا ئیں تا کہ کشمیریوں کے اپنے تشخص کو بھی فروغ مل سکے اس موقع پر پا رٹی میں چو ہدری عدیل گجر چیف ایگز یکٹو کی پا کستا ن کے مختلف یو نیو رسٹیوں میں جا کر طلبا کو در پیش مسائل کے حل کیلئے کئی گئیں گراں قدر خد مات کو بھی سرا ہا گیا اس موقع ہر پا رٹی میں چیئر مین را جہ چا ند ،نا ئب صدر سلیما ن حمید ،جنر ل سیکرٹر ی عمرا ن اسلم ،سیکرٹر ی اطلاعا ت چو ہدر ی سر مد اور شا ہ زیب سمیت در جنوں طلبا نے شر کت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)الیکشن پوری قوت سے لڑوں گا حلقہ کی عوام کی عوام میرا سر مایہ ہے ان کے حقوق کیلئے کسی بھی قربا نی سے در یغ نہیں کرو نگا جلد گجرات میں ایک بڑا جلسہ کر کے مخا لفین کو شکست سے دو چار کردوں گا ان خیا لا ت کااظہا ر ممتاز قانو ن دان وامیدوار اسمبلی حلقہ جموں5را جہ شا ہد اقبا ل ایڈووکیٹ نے مختلف عوامی دفود سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ جموں 5کی عوام نے جو محبت مجھے دی ہے اس پر انکا شکر گزار ہوں ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ مختلف جما عتیں ٹکٹ دینے کیلئے میر ے ساتھ را بطہ کر رہے ہیں لیکن جس جماعت کو منا سب سمجھوں گا اس جما عت کے ٹکٹ سے الیکشن میں بھر پو ر حصہ لوں گا انہوں نے کہاکہ میرے مخا لفین نے حلقہ جموں 5کی عوام کا استحصال کیا ہے الیکشن جیت کر تما م محرومیوں کا خاتمہ کردونگا۔

Share this:
Tags:
campus character gujrat leaders ایجوکیٹرز بچوں تحائف حکمران کردار کیمپس گجرات
Mrs Khakwani
Previous Post بکھر جائیں گے
Next Post ملائشیا میں داعش سے وابستہ سیل کے 7 مشتبہ ارکان گرفتار
Arrested

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close