Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 2/7/2016

July 2, 2016 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت و مجاہد ملت صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی تبلیغی دورہ پر امریکہ پہنچ گئے۔ وہ امریکہ میں مختلف مقامات پر محافل سے خطاب کریں گے۔ وہ طیبہ سنٹربروکلین میں عید الفطر کی نماز پڑھائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی نے ہمراہ تنویر عباس گجر ٹی او آر تحصیل کھاریاں اور محمد طارق تحصیل فوڈ انسپکٹر و دیگر سٹاف گورمے بیکرز لالہ موسیٰ کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے دوران چیکنگ باسی اشیاء خوردونوش اور غیر معیاری اشیاء برآمد ہونے پر گورمے بیکری کو سیل کردیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)یوم القدس ریلی مسجد و امام بارگاہ حسینیہ (حسینیہ ٹرسٹ رجسٹرڈ گجرات) سے یوم القدس ریلی چوہدری منظور حسین موسوی کی قیادت میں بعد از نماز جمعہ آغاز ہوئی۔ ریلی کے شرکائ’ مردہ باد امریکہ’ مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگاتے ہوئے چوک نواب تمبل چوک میں پہنچے۔ تو شرکاء سے آغا سید مبارک علی موسوی اور سید الطاف عباس کاظمی نے خطاب کیا۔ آغا صاحب نے کہا کہ مسلمانوں کی ہر مصیبت کے پس پشت امریکہ کا ہاتھ ہے۔ اسرائیل امریکہ کی سرپرستی میں نہتے مسلمانوں بچوں اور مرد و خواتین پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ حکومت وقت اپنے سفارتی اختیارات استعمال کرے اور القدس کی اسرائیل کے چنگل سے آزاد کروانے کی کوشش کرے۔ پاکستان میں عزاداری کو محدود کرنے کی ہر کوشش ناکام ہو گی اور پابندی لگانے والوں کا حال یزید ملعون جیسا ہی ہو گا۔ شام میں روضہ سیدہ زینب پر حملے کرنے والوں اور شہزادی سکینہ سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کو نقصان پہنچانے والوں کو اپنا بھیانک انجام دیکھنا ہو گا۔ پاکستانی حکومت کسی امریکی سازش کا آلہ کار نہ بنے اور نہ ہی سعودی ایجنٹ کے طور پر اسلام دشمن شیعہ دشمن کارروائیاں کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی ظلم و بربریت کے بارے میں عالمی رائے عامہ ہموار کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران اسلام آباد راولپنڈی آقائے علی نوری نے یوم القدس اور ممتاز شاعر و ادیب تفاخر محمود گوندل کے اعزاز میں منعقدہ عظیم الشان تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو فلسطینی غیور مسلمانوں پر ہونیوالا ظلم و ستم کیوں نظر نہیں آ رہا۔ کیوں عالمی ضمیر خاموش ہے۔ ایسے میں شعراء کرام اور مصنفین کا فرض ہے کہ وہ اپنی تحریروں کے ذریعے عالمی رائے عامہ ہموار کرے انہوں نے تفاخر محمود گوندل کی ادبی کاوشوں کو بے حد سراہا۔ جس میں وہ عالمی اُمہ کو فلسطینی ظلم و ستم کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں۔ تفاخر محمود گوندل جیسے شعراء کرام ہمارے لئے باعث افتخار ہیں۔ ممتاز شاعر و ادیب قائم نقوی نے کہا کہ اہم قلم کا فریضہ ہے کہ وہ قلم کے ذریعے عالم اسلام کی سوئی ہوئی روحوں کو بیدار کرے تاکہ اسلام کے خلاف ہونیوالی سازشوں کو بے نقاب کیا جا سکے۔ تفاخر محمود گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے شاعر و ادیب بیدار نہیں ہوں گے قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ شعراء کرام و ادبی شخصیات کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تفاخر محمود گوندل نے خانہ فرہنگ ایران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ممتاز علمائے کرام ‘ مصنفین نے شرکت کی۔ محفل مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر کے ممتاز شعراء کرام نے حصہ لیا۔ اور اپنا کلام پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)حضرت سائیں کرم الٰہی المعروف سائیں کانونوالی سچی سرکار کا سالانہ عرس مبارک مورخہ 16-17-18-19 جولائی بروز ہفتہ ‘ اتوار ‘ سوموار’ منگل منعقد ہو گا۔ جس میں سائیں ساجد حسین 16 جولائی کو بعد نماز مغرب کو دربار شریف کو عرق گلاب سے غسل دیں گے ۔ محفل میلاد مصطفی ۖ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ممتاز علماء کرام مشائخ عظام بھی شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)جمعتہ الوداع کے سلسلہ میں جامعہ شہنشاہ ولایت میں خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر حسن محمود شاہ گجراتی نے کہا کہ اُمت مسلمہ کو بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ ہمیں رمضان المبارک میسر آیا جس میں ہم نے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے روزے رکھے۔ ہمیں چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے عبادت کو جاری رکھیں جس طرح ہم رمضان المبارک میں مساجد بھر جاتی تھیں یہ سلسلہ رمضان کے بعد بھی جاری رہنا چاہئے۔ قاری محمد شعیب نے خطاب کرتے ہوئے جمعتہ الوداع کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ضلع بھرمیں جمعتہ الوداع اور یوم القدس کے موقع پر لوڈ شیڈنگ کی انتہاء ہو گئی۔ لوگ گرمی سے نڈھال رہے اور مساجد میں وضو کیلئے پانی کی قلت پیدا ہو گئی عوامی حلقوں نے واپڈا حکام کی طرف سے لوڈ شیڈنگ کی ظالمانہ کارروائیوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اب تو عوام عبادت کرنے سے بھی محروم ہو رہے ہیں کیا یہی گڈ گورننس ہے ۔ کہ حکومت لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے سنجیدگی سے کام نہیں کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ضلع بھرمیں جمعتہ الوداع اور یوم القدس کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات۔ جگہ جگہ پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ۔ کسی بھی ممکنہ حادثہ سے نمٹنے کیلئے ضلعی حکومت کی جانب سے بہترین اقدامات کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ارکان صوبائی اسمبلی چوہدری اشرف دیونہ ، میجر (ر) معین نواز اور مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری مبشر حسین کے ہمراہ رمضان سستا بازار ظہورالٰہی اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں پر انہوںنے آٹا ، چاول ، مارکیٹ کمیٹی ، فروٹ و سبزی و دیگر سٹالز کا معائنہ کیا اشیاء خورد و نوش کی کوالٹی چیک کی ۔ ڈی سی او نے خریداری کے لئے آنیوالے افراد سے بھی فراہم کی جانیوالی سہولیات اور قیمتوں کے حوالے سے دریافت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان بازار میں تمام اشیائے خورد و نوش وافر مقدار میں موجود ہونی چاہیں ، ڈبوں میں پیک دودھ، بوتلیں اور دیگر اشیا ء برانڈڈ ہوں اور ان پر ایکسپائری کی تاریخ بھی درج ہو، نیز ایگری فئیر پرائس شاپس سمیت تمام سٹالز پر اعلی کوالٹی سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کی ہدایت کی ۔ بعد ازاں انہوں نے فروخت کے لئے رکھے گئے آٹے کے تھیلو ں کا وزن چیک کیا ۔ بعد ازاں انہوں نے ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا ڈی ایس او ندیم بٹ نے انہیں تعمیراتی کام کے بارے میں بریفنگ دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)اٹھارہ کروڑ روپے لاگت سے تعمیر ہونیوالی شادیوال روڈ اور شہبا ز شریف پارک رو ڈ کا افتتاح کر دیا گیا ہے، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری مبشر حسین کے ہمراہ تختی کی نقاب کشائی کی، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، ڈی او روڈز رائے نواز، چیئرمین چوہدری نواز ریحانیہ و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ ساڑھے 8کلو میٹر طویل شادیوال روڈ کی تعمیر پر 17کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں، کارپٹ روڈ کے دونوں اطراف سیوریج نالے بھی تعمیر کئے گئے ہیں تاکہ سیوریج اور بارش کے پانی سے اس اہم ترین روڈ کو نقصان نہ پہنچ سکے۔ انہوں نے بتایا کہ سٹرک کی تعمیر اہل علاقہ کا دیرینہ مطالبہ تھا ، منصوبے کی تکمیل سے نہ صر اس علاقہ کے لاکھوں مکینوں بلکہ نواحی دیہی علاقوں کے عوام کو بھی سہولیات میسر ہوں گی۔ شہباز شریف پارک روڈ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ جی ٹی روڈ پر کے ایف سی کے قریب دریائے چناب کے ساتھ 3700فٹ سٹرک کی تعمیر پر 9.58ملین روپے خرچ ہوئے ہیں، بیس فٹ چوڑی کارپٹ روڈ کی تعمیر سے شہباز شریف پارک میں سیر و تفریح کے لئے آنیوالوں کی رسائی آسان ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن کے سب سے بڑی تفریحی منصوبے کی تکمیل میں تمام امور کو مد نظر رکھا جارہا ہے تاکہ شہری اس سے بھرپور اور تادیر مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے ٹی ایم اے گجرات کو ہدایت کی کہ دریا کے ساتھ بنچ رکھے جائیں تاکہ یہاں سیر کے لئے آنیوالوں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری مبشر حسین نے کہا کہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنائے بغیر ترقی کا خواب پورا ہونا ممکن نہیں ، وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف کے وژن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی اعلی معیاری میٹریل سے تکمیل اسی وژن کی عکاس ہے۔ انہوںنے دونوں منصوبوں کی بروقت تکمیل پر ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ اور انکی ٹیم کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)پنجاب پریژن فائونڈیشن لاہور کی طرف سے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کے ہیڈ وارڈر راجہ محمد سید کو انکی بیٹی کے شادی کے اخراجات کی مد میں 1لاکھ روپے، والد کے کفن دفن کے اخراجات کی مد میں 40ہزار روپے کا چیک ادا کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک بابر علی نے دیگر افسران کی موجودگی میں چیک مذکورہ اہلکار کے حوالے کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے محمود خان اچکزئی کی جانب سے افغان مہاجرین کی حمایت میں خیبرپختونخواہ کو افغانستان کا حصہ قرار دینے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے سینئر سیاستدان کی جانب سے یہ بیان نہایت افسوسناک ہے جن کے نہایت قریبی عزیز بھی موجودہ بلوچستان حکومت میں اعلیٰ عہدوں کے مزے لے رہے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا کہ مشرق و مغرب سمیت دنیا بھر کے کسی ملک میں بھی جمہوریت کی آڑ میں کسی کو اپنے ہی ملک کے خلاف ایسی باتیں کرنے کی آزادی دیکھنے یا سننے میں نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک افغان مہاجرین کا تعلق ہے افغانستان پر روسی قبضہ کے بعد پاکستان واحد ملک ہے جس نے 40لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی اور یہاں ان سے برادرانہ سلوک کیا جبکہ دس لاکھ افغان مہاجرین ابھی تک پاکستان میں رہ رہے ہیں، محمود خان اچکزئی کو اگر ان مہاجرین کی اتنی ہی فکر ہے تو انہیں چاہئے کہ وہ ان کی باعزت وطن واپسی کیلئے افغان حکومت کو قائل کریں، اچکزئی صاحب کو یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہئے کہ پاکستان نے اپنے ان افغان بھائیوں کو پاکستان میں بھائیوں کی طرح رکھنے کی بہت بھاری قیمت ادا کی ہے، ان کے باعث امن عامہ کی دن بدن خراب ہوتی صورتحال ابھی تک قابو میں نہیں آ رہی تھی لیکن جنرل راحیل شریف کی جرأت مندانہ قیادت میں ضرب عضب جیسے کامیاب آپریشن کے بعد امید کی کرن پیدا ہوئی۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ میرے خیال میں افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے یہ ایک آئیڈیل وقت ہے، کابل اور اسلام آباد کو اس معاملہ کو مل کر احسن طور پر حل کرنا چاہئے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کو محمود خان اچکزئی کے ایسے بیان کی نہ صرف پرزور مذمت کرنی چاہئے بلکہ مادر وطن کی سالمیت اور یکجہتی کیخلاف بیان بازی کرنے والے سینیٹ اور اسمبلیوں کے ارکان کے بارے میں قانون سازی کرنی چاہئے جس کے تحت ایسا کرنے والوں کی نہ صرف ان کی رکنیت ختم ہوجائے بلکہ ان کے 10سال تک سیاست میں حصہ لینے پر پابندی عائد ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم سیاستدان اپنے مفاد کیلئے پندرہ دن میں قانون بنا سکتے ہیں تو اسی جذبہ سے کام لیتے ہوئے پاکستان کی سالمیت اور یکجہتی کے تحفظ کیلئے فوری طور پر قانون سازی کرنی چاہئے اور ایسے مزید ملک دشمن بیانات کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) چار سالہ کمسن بچہ پراسرارطورپر قتل،نعش قریبی کھیتوںسے برآمد،علا قہ میںشدید خوف وہراس۔حافظ آباد کے علاقہ کولو تارڑ کے رہائشی محمد امین کا چارسالہ کم سن بیٹا ثمامہ15روز قبل اپنی والدہ کے ہمراہ وزیرآبادکے نواحی گائوں کوٹ خضری میں اپنی ننھیال آیا ہوا تھا کہ اچانک لاپتہ ہوگیا۔ تھا نہ صدر پولیس نے اغواکامقدمہ درج کرلیاتھا۔مگر پولیس کی طرف سے بھی بچے کی تلاش کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھائے جاسکے،۔گزشتہ روز راہگیر وں نے کھیتوں میں پڑی ہوئی نعش کی باقیات دیکھیں تو لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ بچے کی نعش مسخ ہوچکی تھی ورثاہ نے کپڑوںاورجوتوںسے شنا خت کرلی ۔ کم سن بچے کی پراسرار ہلاکت کے افسوسناک واقعہ کے بعدعلاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جبکہ بچے کی والدہ کو غشی کے دورے پڑنے لگے۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کسی درندہ صفت ملزم نے مبینہ زیادتی کے بعد بچے کو قتل کرکے کھیتوں میں پھینک دیا ہے۔نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچادی گئی تاحال قتل کی وجہ اورملزمان کاسراغ نہ لگ سکا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) رمضان المبارک دعائوںکی قبولیت اورگناہوںکی معافی کامہینہ ہے اس ماہ مبارک میںمومن اپناظاہری باطنی محاصبہ کرتا ہے ۔مسلمان کھانے پینے سے بازرہ کراوراپنے نفس کوقابوکرکے رب کریم کی رضاحاصل کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہارممتازعالم دین پروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی نے انجمن مہریہ نصیریہ کی طرف سے دی گئی افطارپارٹی کے موقع پر کیا۔ابو ذکوان زاروی،عامر سہیل لاڈھی،محمدنذیراحمد،طاہر رشید چشتی،محمدعمیر شانی رومی،ڈاکٹرنثاراحمد،عمررضا،حافظ محمدجمیل،احمدرضا چوہان،حافظ جنید،علی نظامی،احمدبٹ،یاسر،خاورجمیل،محمدسعید،چوہدری کلیم اللہ،عرفان الٰہی ہیرا ،جمشید مغل ودیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہا کہ روزہ مشرق ومغرب،شمال وجنوب میںاپنے ایمان والوںکے درمیان وحدت کاشعوراجاگرکرتا ہے۔اس ماہ مبارک میںمسلمان اپنے گناہوںپرنادم ہوکرمفادات رب کریم کی حمدوثناء اورعبادات کے ذریعے اپنے خالق حقیقی کوراضی کرتا ہے جواس مقصدکوپالیتے ہیںوہی لوگ کامیاب وکامران ہوتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) 92 ایکڑزاراضی پر شہباز شریف پارک گوجرانوالہ ڈویثرن میں سب سے بڑی تفریحی گاہ ہے محل وقوع کے لحاظ سے برلب دریائے چناب پر واقع ہے وزیرآباد اور گجرات کی عوام کیلئے خاص تحفہ ہے۔192 ملین روپے کی خطیر فنڈز سے اس میں فلڈ لائٹ کرکٹ اسٹیڈیم،ڈھائی کلومیٹر عالمی معیار کا جاگنگ ٹریک اور کھانے پینے کی تمام تر سہولیات ،بچوں کیلئے عمدہ جوائے لینڈ،جھولے، فوارے ،چھوٹی نہر تک بنائی گئی ہے۔ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے بیوٹیشن کمیٹی کی طرف سے شلہباز شریف پارک میںدیے افطار ڈنڑ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پارک کے فیز 1 کو عید پر عوام کیلئے کھولا جارہاہے پارک میں سیکورٹی کیلئے پولیس چوکی قائم کی گئی ہے ،عید الفطر پر سات روزہ عید میلہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے،پارک میں500گاڑیوں کی پارکنگ گجرات سائیڈ جبکہ وزیرآباد کے عوام کیلئے بھی دریائے چناب پر 500 گاڑیوں کی پارکنگ بنائی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد انور بریار،اسسٹنٹ کمشنر کھاریاںذوالفقار باگڑی،اے ڈی سی گجرات عرفان کاٹھیا،چیئرمین بیوٹیشن کمیٹی اورنگ زیب بٹ،انور فاروق ،محمد رفیق بھٹی،لالہ محمد خلیل ،ناصر محمود اللہ والا،حاجی ارشد محمود سلیمی ،اعجاز پارس والے،صدر پریس کلب افتخاراحمدبٹ،شیخ صلا ح الدین،سیف اللہ بٹ، محمداشرف نثار،مہرطاہر جاوید مٹھو،تنویرگوندل بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) جامع توحیدیہ اہلحدیث کٹڑامائی وزیرآبادمیںنمازتراویح میںتکمیل قرآن پاک کے موقع پرمورخہ2جولائی کوسالانہ تقریب میںصوبائی امیرپنجاب مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان پروفیسرعبد الستار حامدقرآن اورہماری زندگی کے عنوان پرخطاب کرینگے۔بعدازاںجامع سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء وطالبات میںانعامات اوراسناد تقسیم کی جائینگی اوردستاربندی ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)معروف سماجی راہنماکیپٹن(ر)ڈاکٹرمحمدرفیق فضل نے کہا ہے کہ روزہ ایک ایسی عبادت ہے جس کاتعلق بندہ اوررب کے ساتھ بغیرکسی رابطہ کے تعلق کاذریعہ بنتاہے اس کااجراورثواب رب کریم خود عطاء کرتا ہے۔ رمضان میںایسا ماحول میسرہوتا ہے کہ ہرکوئی نیکی میںآگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے جب یہی ماحول ہرسال معاشرے میںقائم ہوگا توبرا ئی سے بازرہنااورنیکیاںکرنابہر آسان ہوجائے گا۔رسول کریم ۖ کاارشادپاک ہے جس کسی نے اللہ کی خاطرکسی روزہ دارکاروزہ افطارکروایااللہ تعالیٰ اسکے گناہ معاف فرمادے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) سیکرٹری ہیلتھ نجم شاہ نے وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال میں 24 گھنٹے ایمرجنسی چالو کرنے کیلئے سینئر ڈاکٹر کی بھرتی ایم ایس ڈاکٹر علی محمد شاہد،ڈاکٹر نورالصباء ہاشمی،ڈاکٹر شاہد امین پی آئی سی لاہور،نمائندہ محکمہ ہیلتھ اور ڈی جی سی سمیت5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی12 جولائی کو ایسوسی ایٹ پروفیسر،اسسٹنٹ پروفیسر،سینئر رجسٹرار،پتھالوجسٹ اور بائیو کمیسٹ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے انٹرویو کریں گے۔ایم ایس کارڈیالوجی ہسپتال ڈاکٹر علی محمد شاہد نے بتایا کہ بھرتی کا عمل مکمل ہوتے ہی ہسپتال میں 24 گھنٹے ایمرجنسی میں مریضوں کی دیکھ بھال شروع کردی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) مسلم لیگ (ن)کے رہنماوسابق صوبائی وزیرشاہنوازچیمہ نے میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنے ملک پاکستان کی معاشی حالت کو بہتر بنانے اور ملک دشمن عناصر کی سازشوں کا ناکام بنانے میں سرگرم عمل ہیں ۔ اس لئے ہمارے ملک کی دیگر سیاسی پارٹیاں ملک کی موجودہ حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک کو مستحکم اور معاشی حالت بہتر بنانے اور ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے میں وہ وزیراعظم پاکستان کا ساتھ دیں اس وقت ذاتی اختلافات دور کر کے ہمیں اپنے ملک کی بہتری کے لئے ایک ہو نا ہو گا ۔ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف ہیں جو اپنے ملک پر کسی قسم کی سازش برداشت نہیں کریں گے اور اپنی بہترین خارجہ پالیسی کے زریعے ان سازشوں کا ناکام بنا دیں گے ۔شاہنواز چیمہ نے کہا کہ دشمن عناصر ہمارے ملک میں افراتفری مچانے میں مگن ہیں انڈیا اور مغربی طاقتیں ہمیں پوری دنیا میں تنہا کر نے کا سوچ رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں دعا ہے ہمارے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کو اللہ تعالیٰ جلد صحت یابی عطاء کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) ارض حرمین الشریفین کے دفاع ، سلامتی ، تحفظ اور الاقصیٰ کی آزادی کیلئے امت مسلمہ کا اتحاد وقت کا تقاضہ ہے ۔ انتہاء پسند اور دہشت گرد تنظیموں کو ناکام بنانے کیلئے شام ، عراق اور فلسطین کے مسئلہ کو حل کرنا ہو گا۔ اسلامی ممالک میں بیرونی مداخلتوں کی وجہ سے امت مسلمہ اضطرابی کیفیت میں ہے ۔ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف فکری اور نظریاتی جدوجہد کرنے کیلئے اتحاد بنانا ہو گا۔ حرمین الشریفین کے امن اور سلامتی کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ”یوم تحفظ ارض حرمین الشریفین والاقصیٰ ” کے موقع پر ملک بھر میں ہونے والے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی ۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی (جامع مسجد معاذ بن جبل اسلام آباد)،مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی(جامع مسجد گول فیصل آباد)،مولانا ایوب صفدر(گوجرانوالہ)،مولانا عبد الکریم ندیم (خانپور)،مولانا عبد الحمید وٹو(قلعہ دیدار سنگھ)،مولانا اسد اللہ فاروق(جامع مسجد منظور الاسلامیہ لاہور)،مولانا حافظ محمد امجد ،مولانا مشتاق لاہوری(جامع مسجد نہر والی جلو موڑلاہور)،مولانا نعمان حاشر(راولپنڈی)،مولانا اسعد زکریا (کراچی)،مفتی وحید احمد (کوئٹہ)،قاری خلیل احمد سراج(ڈیرہ اسماعیل خان)،مولانا انوار الحق مجاہد(ملتان)، ولانا شفیع قاسمی (ساہیوال)،مفتی عمر فاروق (خانیوال)،مولانا سعد اللہ شفیق (رحیم یار خان)،مولانا ابوبکر حمزہ(چکوال) ، مولانا عمر عثمانی (گجرات)، قاری وقار احمد عثمانی(سرگودھا)،مولانا شکیل الرحمن (اوکاڑہ)،مولانا احمد مکی (مظفر گڑھ)، مولانا سمیع اللہ ربانی(لیہ)،مولانا فہیم الحسن فاروقی(شیخوپورہ)،مولانا طارق ندیم(پاکپتن)،مولانا محمد اعظم (فیصل آباد)،مولانا سعد اللہ لدھیانوی (ٹوبہ ٹیک سنگھ)،مولانا ارشاد احمد (نارووال)،میاں راشد منیر(سیالکوٹ)،حافظ امجد محمود معاویہ(گوجرانوالہ)،سید عبد الغفار شاہ حجازی(لودھراں)،مولانا مبشر حضور (بہاولپور)،مولانا خورشید نعمانی(بہاولنگر)،مولانا اصغر کھوسہ(ڈیرہ غازیخان)،مولانا عبید اللہ صابر(راجن پور)،مولانا عبد العلیم (جھنگ ) ، مولانا رسال الدین آزاد(قصور)،حاجی محمد طیب شاد قادری(ننکانہ ) میں خطاب کیا۔ مختلف شہروں میں اجتماعات ، ریلیوں اور مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شام اور عراق میں روسی اور ایرانی مداخلت کے بعد اب بحرین میں خانہ جنگی کی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔ اسلامی ممالک میں بیرونی مداخلتیں اور مختلف فرقہ وارانہ گروہوں کی بعض ممالک کی طرف سے سرپرستی امت میں انتشار پیدا کر رہی ہے ۔ ایران سمیت تمام ممالک کو دوسرے ممالک کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے ۔امت مسلمہ کے مسائل کا حل فرقہ وارانہ نفرتوں کے خاتمے میں ہے ۔ اجتماعات میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے حجاج اور زائرین کیلئے سعودی حکومت کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ حجاج اور زائرین کیلئے مشکلات پیدا کرنے والے کسی بھی گروہ یا ملک کے لوگوں پر پابندی لگانا سعودی عرب کا حق ہے اور سعودی حکومت پر لازم ہے کہ وہ حجاج اور زائرین کیلئے ارض حرمین الشریفین کے امن کو بحال رکھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) شیعہ علما کونسل کے زیر اہتمام قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں نماز جمعتہ الوداع کے بعد القدس ریلیوں کا انعقاد کرکے ناجائز اسرائیلی ریاست کے وجود کو مسترد اور فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ۔ یہ ریلیاں پنجاب ،سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں میں نکالی گئیں۔ لاہور میں صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی قیادت میں القدس ریلی پریس کلب سے پی آئی اے بلڈنگ تک نکالی گئی۔ جس میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، جعفریہ یوتھ، وفاق المدارس الشیعہ،شیعہ علما کونسل لاہور شعبہ خواتین ، اسلامک ایمپلائیزکے کارکن شریک ہوئے۔ خواتین کی بڑی تعداد بھی بچوں کے ساتھ ریلیوں میں شامل تھی جنہوں نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور امریکی پرچم نذر آتش بھی کیا۔ کارکنوں نے امام خمینی، رہبرمعظم آیت اللہ خامنہ ای اور قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کی تصاویر اور مطالبات کے حق میں پلے کارڈز اوربینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ جماعت اسلامی کے قائم مقا م امیر لیاقت بلوچ اور جمعیت علما پاکستان پنجاب کے صدر علامہ قاری زوار بہادر سمیت علامہ افضل حیدری، مولانا اشتیاق کاظمی،حافظ کاظم رضا نقوی، مولانا نثار حسین،توقیر حسین بابا، شہباز حیدر نقوی ، آصف علی زیدی، جعفر شاہ، صغیر ورک،قاسم علی قاسمی،ملک شوکت علی اعوان،ملک فقیر حسین،عامر علی خاں بھٹی ، مولانا یعقوب رضا حیدری ، فخر عباس بٹر،محمود علی بھٹی اور دیگر نے ریلی سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ فلسطین امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، جس سے کوئی آزاد پسند انسان الگ تھلگ نہیں رہ سکتا۔ امام خمینی کی ہدایت پر شروع ہونے والا القدس قافلہ فلسطین کی آزادریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی پرہی اختتام پذیر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع نے دنیا بھر میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرکے فرض کفایہ خوب نبھایا ہے اور استعمار دشمنی کی بھاری قیمت بھی ادا کی ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ دیگر مسالک کے پیر وکار بھی اس جدوجہد میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، جوکہ اتحاد امت کا بہترین موقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مظالم کے مقابلے کے لئے امت مسلمہ کو اتحاد مضبوط بنانا چاہیے۔ریلی سے خطاب میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے مسائل کا حل اتحاد امت ہے، جس کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسلامی تحریکوں کے رہنما کوشاں ہیں۔ قاری زوار بہادر کا کہنا تھاکہ مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے اور پاکستان میں اتحاد کی فضا قائم کرنے میں علامہ ساجد علی نقوی کا کلیدی کردار قابل تحسین ہے۔ علامہ افضل حیدری نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد رنگ لائے گی۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو اسرائیلی مظالم کیوں نظر نہیں آتے۔ مولانا اشتیاق کاظمی نے کہا کہ مسلم ممالک بہادر اور متقی قیادت میں متحد ہوجائیں تو فلسطین کی آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد (جی پی آئی) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں تحفظ ارض حرمین الشریفین ولاقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ تحفظ ارض حرمین الشریفین ولاقصیٰ کے لیئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیئے تیار ہے۔عالم اسلام کو جن خطرات کا سامنہ ہے ان کا مقابلہ باہمی اتحاد سے ہی کیا جا سکتاہے۔پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم تحفظ ارض حرمین الشریفین ولاقصیٰ منایا گیا۔وفاق المساجد پاکستان سے متصل ملک بھر کی 74ہزار سے زائد مساجد میں دہشتگردی ،انتہاپسندی ،فرقہ ورانہ تشدد کے خاتمے اور ارض حرمین الشریفین کے دفاع و سلامتی اور بیت المقدص کی آزادی کے لیئے جد و جہد جاری رکھنے کا عظم کیا گیااجتماع میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی بیرونی مداخلت کو روکا جائے کچھ بھارتی تنظیمیں پاکستان کو کمزور کرنے اور ملک میں انارکی پھیلانے میں مصروف عمل ہیں ملک دشمن عناصر اور ان کے آلہ کاروں کو بے نقاب کیا جائے عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات بہتر سے بہتر بنائے جائیں فیصل آباد میں مسجد جامعہ قاسمیہ میں صاحبزادہ خالد محمود قاسمی،ڈویژن فیصل آباد کے زیر اہتمام مسجد عمر مولانا حبیب الرحمن ،مکی مسجد میں قاری عصمت اللہ ،ضلعی صدر قاری محمد اعظم ،جناح ٹائون،اقبال ٹائون ،مدینہ ٹائون کے صدور نے اپنی اپنی مساجد میں تحفظ حرمین پر جمعہ کے اجتماعات میں قرار داد منظور کی۔

Share this:
Tags:
commissioner construction food gujrat Sahibzada United States امریکہ خطاب صاحبزادہ فوڈ کمشنر کھاریاں گجرات
protest
Previous Post حکومت کے کھوکھلے دعوے
Next Post گجرات کی خبروں کی تصویری جھلکیاں

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close