
لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں جماعت الدعوۃ کے مرکز القادسیہ سے وزیرستان آپریشن کے متاثرین کے لئے 50 لاکھ کا خشک راشن روانہ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید کا کہنا تھا کہ قبائلی محب وطن ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے لئے قربایناں دیں ہیں۔
حافظ محمد سعید نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو مشورہ دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک بار پھر اکھٹا کرکے آپریشن کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے۔ امیر جماعت الدعوۃ کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات عوام کے سامنے نہ لائیں تو بہتر ہو گا۔ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے۔
وزیرستان میں آپریشن بہت حساس معاملہ ہے۔ اس موقع پر دس ٹرکوں پر 2000 خاندانوں کے لئے خشک راشن، خیمے سمیت دیگر سامان بھی روانہ کیا گیا۔ حافظ محمد سعید نے ملک میں امن اور آپریشن کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی۔
