
کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ٹیلی فون کر کے الطاف حسین نے بات چیت کی۔ انہوں نے رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کو ظلم کی انتہاء قرار دیا۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پرویز مشرف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی کو قتل کیا جا چکا ہے۔ طاہرہ آصف کو بھی ٹارگٹ کرکے نشانہ بنایا گیا۔ رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کے باوجود ایم کیو ایم کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ آزمائشوں کے باوجود عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔
