Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

حج انتظامات اور وزارت مذہبی امور کی الزام تراشیاں

September 17, 2017 0 1 min read
Hajj Arrangements
Hajj Arrangements
Hajj Arrangements

تحریر : منذر حبیب
سعودی عرب کی طرف سے گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی حج کے موقع پر بہترین انتظامات کئے گئے جس پر دنیا بھر کے مختلف ملکوں اوران کے عوام کی جانب سے سعودی حکام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ حج انتظامات اس قدر اچھے تھے اور تمام معاملات اس طرح بخیر و خوبی انجام پائے کہ ایران کی جانب سے بھی سرکاری سطح پر خادم الحرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس امر کا اعتراف کیا گیا کہ ان کے 88ہزار باشندوں نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی جن میں سے کسی ایک نے بھی حج انتظامات کے حوالہ سے اپنے خدشات کا اظہار نہیں کیا۔ ایران کی حج تنظیم کے سربراہ علی قاضی عسکر نے حج کے تمام امور بطریق احسن انجام پانے پر سعودی حکام کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیااورکہاکہ ایران کے تمام عازمین ‘حج انتظامات سے مطمئن نظر آتے ہیں۔

اسی طرح دنیا بھر کے دیگر مسلمان ملکوںکی حکومتوں، ان کے عوام اور مختلف تنظیموں کی جانب سے بہترین حج انتظامات پر سعودی عرب کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں صورتحال بالکل مختلف دکھائی دیتی ہے۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے الزامات عائد کئے جارہے ہیں کہ حج کے دوران سعودی کمپنیوں کی جانب سے غیر مناسب انتظامات کئے گئے جس سے پاکستانی عازمین حج کو منیٰ میں ٹرانسپورٹ اور خوراک وغیرہ کی صحیح معنوں میں سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے خطیر رقم کے ذریعہ حج 2017کیلئے مثالی انتظامات کئے جانے اور حج آپریشن کو فول پروف بنانے کیلئے اشتہارات شائع کروائے گئے اور پریس کانفرنسوں کے ذریعہ اس کی زبردست تشہیر کی گئی مگر صورتحال اس کے بالکل الٹ دکھائی دی۔ تقریبا پچاس ہزار کے قریب حجاج کرام کو منی سے عرفات تک پیدل سفر کرنا پڑا۔ سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانے والے پاکستانی عازمین کو منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات میں سخت تکالیف کا سامنا کرنا پڑا اور وہ لاوارثوں کی طرح بے یارومددگار نظر آئے۔یہ بھی کہاجارہا ہے کہ بعض بزرگ اور کمزور لوگ ٹرانسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے عرفات وقت پر پہنچ ہی نہیں سکے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ عزیزیہ میں رہائش نہ رکھنے والے 9ہزار پاکستانی عازمین حج کو تیس سو ریال فی کس اور جنہیں عرفات اور مزدلفہ پیدل جانا پڑا انہیں 250ریال واپس کئے جائیں گے۔ میرا سوال ہے کہ اگر بعض لوگ عرفات نہیں پہنچ سکے تو وزارت مذہبی امور بتائے کہ کیا ان کا حج مکمل ہو گیا ہے؟ ایسے لوگوں کو تو ان کی طرف سے جمع کروائی گئی رقم ساری کی ساری واپس کرنی چاہیے بلکہ انہیں سرکاری خرچ پر دوبارہ حج کروانا چاہیے۔ انہیں جس ذہنی اذیت کا سامناکرنا پڑا ہو گا اس کا تو تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر نگرانی پچھلے سال بہت اچھے انتظاما ت کئے گئے جس پر پاکستان اور سعودی عرب سمیت دیگر ملکوں کی طرف سے بھی ان کی کارکردگی کو سراہا گیا لیکن امسال جس طرح حجاج کرام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ ا ہے اس نے ان کے سابقہ کرداراور وقار کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ دیکھے کہ وزارت مذہبی امور میں کن لوگوں کی غلطیوں اور نااہلی سے حجاج کرام کیلئے مسائل کھڑے ہوئے اور دنیا بھر میں اس حوالہ سے پاکستان کا امیج خراب ہوا ہے۔

وزارت مذہبی امور کی صورتحال اس وقت یہ ہے کہ ایک جھوٹ چھپانے کیلئے سو جھوٹ بولے جارہے ہیں۔ چاہیے تو یہ تھا کہ پاکستانی حکام اپنی غلطی کا اعتراف کرتے اور عازمین حج سے بھی معافی مانگی جاتی لیکن افسوس کہ ایسا کرنے کی بجائے اپنی کرپشن، نااہلی اور جھوٹ چھپانے کیلئے سعودی عرب پر ہی الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیااور انتہائی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کیخلاف سازش ہو رہی ہے۔ جب حجاج کرام کی شکایات کا سلسلہ بڑھا توسب سے پہلے یہ خبر چلوائی گئی کہ سعودی عرب نے ناقص انتظامات پر پاکستان سے معافی مانگ لی ہے’ حالانکہ یہ بات سراسر جھوٹ تھی جس کی تصدیق سعودی سفارت خانہ کی طرف سے جاری کردہ شدید ردعمل سے بھی ہوئی۔ وزارت مذہبی امور نے الزام تراشی کرتے ہوئے کہاکہ امسال حجاج کرام کی تعداد زیادہ تھی لیکن اس کے باوجود سعودی حکومت نے منیٰ میں ٹرانسپورٹ اور ان کے قیام و طعام کی سہولیات کے اچھے انتظاما ت نہیں کئے۔اگر امسال پاکستانی عازمین حج کے کوٹہ میں بیس فیصد اضافہ ہوا اور پاکستانی زیادہ تعداد میں حج بیت اللہ کی سعادت کیلئے گئے تو اس پر ہمیں برادر اسلامی ملک کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ یہ رویہ قطعی طور پر درست نہیں ہے کہ سعودی حکومت کا احسان مند ہونے کی بجائے ان کیخلاف ہی الزامات عائد کرنے کا مذموم سلسلہ شروع کر دیا جائے۔کیا وزیر مذہبی امور بتا سکتے ہیں کہ سعودی کمپنیوں سے پاکستانی عازمین حج کیلئے ٹرانسپورٹ اور خوراک وغیرہ کے معاہدے کس نے کئے تھے؟۔ اگر راجہ بازار راولپنڈی جیسے کسی ہوٹل سے معاہدہ کر لیا جائے اور توقع کی جائے کہ انہیں میریٹ جیسے اعلیٰ ہوٹل کی سہولیات حاصل ہوں گی تو اس بات کی توقع رکھنا محض بے وقوفی ہی کہاجاسکتا ہے۔ سعودی سفارت خانہ کی طرف سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ الزام درست نہیں ہے کہ سعودی کمپنیوں سے مناسب انتظامات نہیں کئے تھے۔

حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی حکام نے اپنے طور پر سعودی کمپنیوں سے معاہدے کئے اور تمام سہولیات انہی معاہدوں کے مطابق ہی فراہم کی گئیں۔ پاکستان سے آنے والے عازمین حج کیلئے رہائش و دیگر سہولیات کی مناسب فراہمی کویقینی بنانے کی ذمہ داری پاکستانی حکومت کی ہے۔اگر ان میں کوئی نقص یا کوتاہی رہ گئی ہے تو اس کا سبب پاکستانی حکام کی جانب سے کئے جانے والے وہ معاہدے ہیں جو انہوںنے اپنی مرضی سے مختلف کمپنیوں سے کئے تھے۔ منیٰ میں پاکستانی عازمین حج کیلئے ٹرانسپورٹ اور خوراک وغیرہ کے حوالہ سے کسی قسم کی غفلت کا ذمہ دار سعودی عرب کو قرار نہیں دیا جاسکتا۔ سعودی سفارت خانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امسال 2017ء میں سعودی عرب نے حج کیلئے خصوصی طور پر 50پاکستانی شخصیات کی میزبانی کی اور انہیں مناسک حج کی ادائیگی میں بھرپور مدداور سہولت فراہم کی گئی ۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی جس طرح سعودی عرب کیخلاف مسلسل الزام تراشیاں کر رہے ہیں اس سے تو یوں لگتا ہے کہ جیسے انہیں محسن ملک سے پاکستان کے تعلقات خراب کرنے کا خصوصی مشن سونپا گیا ہے۔ انہوںنے تو یہاں تک کہہ دیا کہ رواں برس خادم الحرمین شریفین کی خصوصی دعوت پر حج کیلئے جانے والے تین ہزار عازمین حج کو بھی وہاں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں صرف ویزہ فراہم کیا گیا مگر ان کیلئے رہائش ، خوراک اور ٹرانسپورٹ کا کوئی انتظام نہیں تھا اس لئے انہیں فٹ پاتھوں پر سونا پڑا۔

انتہائی دکھ اور افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وزارت مذہبی امو رکے ترجمان کی جانب سے اس سفید جھوٹ اور الزام تراشی کے بعد بھی کسی حکومتی ذمہ دارکی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔جس طرح انہوں نے جھوٹ اور دروغ گوئی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خادم الحرمین شریفین کے پچاس پاکستانی مہمانوں کی تعدادبڑھا کر تین ہزارکر دی ‘ ان کی باقی باتیں بھی اسی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ اپنی کرپشن اور جھوٹ پر پردہ ڈالنے کیلئے پاکستان کے جس محسن ملک کیخلاف بہتان بازی کی جارہی ہے وہ مہمان کے طور پر جن پچاس لوگوں کے ویزے جاری کر سکتا ہے تو اس ملک کی طرف سے چند روزکیلئے ان کی خوراک اور رہائش وغیرہ کا بندوبست کرنا کیا مشکل کام ہے؟ یہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ دنیا بھر سے جو لوگ خادم الحرمین شریفین کے مہمان ہوتے ہیں ان کیلئے ویزہ اور سفری سہولیات سے لیکر ان کی رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ وغیرہ کا مکمل بندوبست سعودی حکومت کی طرف سے ہوتا ہے۔میں سمجھتاہوں کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جس طرح جھوٹ اور بددیانتی کا سہارا لیتے ہوئے برادر اسلامی ملک کی کردار کشی کی کوشش کی گئی ہے اس کے ذمہ دار عناصر کیخلاف سختی سے نوٹس لینا چاہیے اور ایسے اہل اور ایماندار افراد کو ذمہ داریاں تفویض کرنی چاہیے جو حجاج کرام کی خدمت کو سعادت اور اسلامی فریضہ سمجھ کر ادا کرنے والے ہوں۔اس وقت یہ باتیں بھی سننے میں آرہی ہیں کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ بھارت سمیت بعض دیگر ممالک کو منی میں نزدیکی مکاتب اس وجہ سے ملتے ہیں کہ وہ زیادہ رقم ادا کرتے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں ہم سرکاری حج سکیم کے تحت حجاج سے کم رقم وصول کرتے ہیں اس لئے مشکلات پیش آتی ہیں لہٰذا آئندہ برس وزارت مذہبی امور حج مہنگا کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ پاکستانی حجاج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔میں سمجھتاہوں کہ حجاج کرام کی حالیہ شکایات کی آڑ میں اب حج مہنگا کرنے کے ارادے ظاہرکرنا درست نہیں ہے۔ پاکستان کی طرف سے پہلے بھی جو رقم وصول کی جارہی ہے وہ کسی طور کم نہیں ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی ذمہ داران اپنی غلطیاں چھپانے اورعوام پر حج اخراجات کا مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے دینی خدمت اور اسلامی فریضہ سمجھتے ہوئے حجاج کرام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا جذبہ پیدا کریں ‘ اللہ تعالیٰ انہیں اجر عظیم سے نوازے گا اور آئندہ سے ان شاء اللہ اس طرح کے مسائل بھی پیدا نہیں ہوں گے۔

تحریر : منذر حبیب

Share this:
Tags:
accusations Arrangements hajj Ministry saudi arabia الزام انتظامات حج سعودی عرب وزارت
Election
Previous Post نظریں حلقہ 120 پر
Next Post الیکشن کمیشن کی ہدایت ہے تو عمران خان کو گرفتار کریں گے، وزیر اعظم
Shahid Khaqan Abbasi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close