
کوہاٹ (جیو ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے ہنگو کے علاقے درسمندر میں ایک پہاڑ میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر کے تخریب کاری کا بڑٓا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں 3 مشین گنیں، 8 مارٹر گنیں، 31 بم، 3 ہزار 900 مشین گولے، ایک راکٹ لانچر، 32 راکٹ گولے، 34 فیوز اور 8 دستی بم شامل ہیں۔
