کراچی : ممتاز عالم دین مفتی مامون الرشید قادری نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے عالم اسلام کی لازوال محنت کی ان کی خدمات روز قیامت تک یاد رکھی جائیں گی حضرت عمر کا اسلام قبول کرنا عام انسانوں کی طرح نہیں کیونکہ جس نے بھی اسلام قبول کیا اس نے اپنی مرضی سے کیا اور حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے دعا رسول سے کیا اس لئے کہا جاتا ہے کہ تمام انسان مرید اسلام ہیں اور حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ مراد اسلام ہیں۔
انہوں نے مزید عالم اسلام کے نام پیغام دیتے ہو ئے کہاکہ اہل اسلام یکم محرم کو کم سے کم ایک دفعہ سورہ فاتحہ پڑھ کہ ان کی روح کو ایصال ثواب کریں تاکہ اللہ تعالی ان کی برکت سے ہمارے بھی گناہوں کو معاف فرما کہ جنت میں داخلہ نصیب فرمائے
