کراچی : سولنگی اتحاد کے چیرمین امیر علی سولنگی نے کہا ہیکہ قومی و صوبائی اسمبلی کہ وہ ممبران جن کے پاس وقت نہیں کہ وہ عوامی مسائل سن کے حل کر سکیں تو ان کو یہ حق بھی حاصل نہیں کہ وہ عوامی ٹیکسزکی مد میں ملنے والے پیسوں سے مراعات حاصل کریں وہ جو عوامی خدمت کئے بغیر مراعات حاصل کرتا ہے وہ ملک و ملت کا قوم کا دشمن اور ان کا ناحق مال کھانے والا ہے۔
اس لئے تمام ممبران کو چاہے کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر اس ملک و ملت کی اور عوام کی خدمت کریں تاکہ وہ مراعات کے مستحق ہونے کے ساتھ ساتھ مظلوموں کی دعاوں کے بھی حقدار ہوں وگرنہ وہ اس ملک و ملت کے مجرم ہو نے کے ساتھ ساتھ اپنے ضمیر کے بھی مجرم ہیں۔
