Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

تاریخِ تصوف اور موجودہ ڈھانچہ

April 9, 2017 0 1 min read
Sargodha killing
Sargodha killing
Sargodha killing

تحریر: مبشر ڈاہر
برصغیر پاک و ہند کی برگزیدہ ہستی حضرت شیخ المشائخ نظام الدین اولیاء محبوب الہی، اپنی اوائل عمری میں جب علم و فضل کی تلاش میں سرگرداں تھے۔تو مختلف ہستیوں سے علوم و فنون حاصل کیے، یہ سلسلہ ابھی جاری تھا کہ آپ نے جنوبی پنجاب کی دو ہستیوں شیخ بہاؤلدین زکریا ملتانی اور بابافرید الدین گنج شکر کے کمالاتِ علم وفضل کے بارے میں سنا، بالاتفاق ربی دلی میں شیخ نجیب الدین متوکل کی ہمسائیگی میسر آئی، تعارف بڑھا تو پتہ چلا کہ شیخ صاحب تو بابا فریدالدین گنج شکر کے بھائی ہیں، باباجی کے نورِ معرفت کے تزکرے چل نکلے تو دل میں بابافرید گنجِ شکر کی زیارت اور حصول علم و فیضان کا شوق پیدا ہوا۔ دلی سے اجودھن (پاکپتن) کا رختِ سفر باندھا اور بابافرید کی بارگاہ میں حاضر ہوئے تو ان کیعلمی ذوق و شوق اور روحانی استعداددیکھ کر ان سے بے حد متاثر ہوئے اوراس سلسلہئِ فیضان کو مکمل کرنے کے لییسالوں پر محیط دہلی سے پاکپتن کا قریب دس بار سفر کیا، بابا جی کی قربت میں وقت گزارا، چلہ کشی کی، شب و روز کی عبادات میں مشغول رہے، بعیت و خلافت پائی، علم وفضل سے مستفید ہوئے اور سند ِخلافت حاصل کی،پھر کچھ عرصے کے بعد اسی سند خلافت کی توثیق کی خاطر دوبارہ دہلی سے پاک پتن کا سفر باندھا اور بابا جی سے حاصل کردہ سندِ خلافت کی تصدیق کے لیے بابا جی کے معروف خلیفہ اور خلافت کے توثیق کار قطب جمال الدین ہانسوی، جو بابا جی کے قریبی عزیز بھی تھے، سندکی توثیق حاصل کی، اس زمانے میں سندِ خلافت جمال الدین ہانسوی کی توثیق کے بغیر نامکمل سمجھی جاتی تھی۔ قطب جمال الدین ہانسوی نے جب خواجہ نظام الدین اولیاء کی سند خلافت کی خوب دیکھ بھال کرکے توثیق کی توخواجہ نظام الدین اولیائ کے لیے یہ خوبصورت ارشاد بھی فرمایا۔

خدائے جہاں را ہزاراں سپاس
کہ گوہر سپردہ بہ گوہر شناس

اس زمانے میں صوفیاء کی خلافت ااور گدی نشینی کا ایک مربوط طریق کار موجود تھا، جس پر چل کر آپ اپنے شَیخ سے علم و فضل اور خلافتِ روحانی حاصل کرسکتے تھے، چونکہ اشاعتِ اسلام فی الہند کے اوائل ادوار میں عہد حاضر کے برخلاف، صوفیائعظام اور متوصلین طریقت مرجعِ خلائق ہوا کرتے تھے۔ لوگ اپنے بادشاہوں سے زیادہ ان بزرگوں کی قدر کیا کرتے تھے،یہاں تک کہ بادشاہان دہلی بھی ان بزرگوں کی اس حد درجہ شہرت کی وجہ شدید پریشان ہوتے تھے اور ان بزرگوں کے خلاف ہر زہ سرائی بھی کیا کرتے تھے۔خلافت ہمیشہ سے زہدو تقوی کی بنیاد پر صاحبان علم و فضل کومنتقل ہوتی رہی ہے، علم و عمل کی پختگی اساسِ اولی ٹھہرتی، صاحبان گدی و طریقت کی طرف سے سندِ خلافت عطا ہوتی اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ سند خلافت کی توثیق بھی کی جاتی، اس طرح علوم اور روحانی فیضان سینہ سینہ منتقل ہوتا۔

چند دن پہلے سرگودھا کے نواحی گاؤں میں بعید از شرع و طریقت گدی نشین نے گدی کی جھگڑے بنا پر بیس معصوم انسانوں کو اذیتیں دے کرقتل کردیا۔اس دلخراش واقعے نے وطنِ عزیز کے تمام سماجی، معاشرتی،سیاسی اور بالخصوص مذہبی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔گدی و طریقت کی اس درجے تنزلی پر اہلیان درد و دل ماتم کناں ہیں۔سمجھ سے بالا تر ہے کہ ایک سفاک، بے دل، اور ہٹلر مزاج آدمی کس طرح ایک صوفی درویش کا گدی نشین بن گیا۔ احکامِ شرع اور دین تو کجا یہ شخص تو انسانیت سے بھی نابلد ہے۔ وہ سارے شرعی ضابطے اور قاعدے کیوں اختیار نہ کیے گئے جو صدیوں سے انتقالِ طریقت کے لیے صوفیاء میں مروج ہیں۔تاریخ عالم گواہ ہے کہ برصغیر پاک وہند میں ترویج اور اشاعتِ اسلام سلف صالحین ، بزرگانِ دین،صوفیاء اور صاحبان طریقت کی مرہون منت ہے۔حجاز مقدس میں طلوعِ اسلام کے بعد جب محمد بن قاسم سندھ میں اسلام کی داغ بیل ڈال کر واپس ہوئے تو اس وقت سے لے کر برصغیر پاک و ہند کے آخری بادشاہ بہادر شاہ ظفر تک پوری کی پوری تاریخ دینِ متین کی تبلیغ، ترویج و اشاعت اور بالخصوص مقامی آبادی کے تقبیلِ اسلام کے حوالے سے صوفیاء اور سلاسلِ طریقت نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

طریقت ہمیشہ سے تارک دنیا اورہر حال میں حوسِ مال و زر سے دور رہی ہے حالانکہ بادشاہانِ وقت نے بیشتر مرتبہ بیش قیمتی تحائف مال و جاہ اور جائیدادیں سلف،صوفیاء اور صالحین کو پیش کی لیکن صوفیاء نے انہیں قبول کرنے سے یکسر انکار کر دیا۔بزرگانِ دین نے ہمیشہ خود بھی اربابِ ثروت اور متوسلین ِحکومت سے عملی دوری اختیار کی اور اپنے متوسلین سلاسل کو ہمیشہ اس سے دوری کا درس دیتے رہے۔ اس ضمن میں یہ واقعہ نقل کرتا چلوں کہ با با فرید گنج ِ شکر کی ریاضت،خدا خوفی اور علم و فضل کی دھمیں جب ایوانِ دہلی تک پہنچیں تو دہلی کیمشہور درویش منش بادشاہ سلطان ناصر الدین محمود خلجی نے اپنے اپنے نائب السلطنت (اور بعد کے مشہور بادشاہ سلطان غیاث الدین بلبن) کے ہاتھوں تین گاؤں کی جائیدادوں کی سندیں بابا جی کی خدمت میں دہلی سے پاکپتن بھیجیں اور بابا جی کی خدمت میں پیش کیں، اور قبولیت کو شرف گردانا، بابا جی نے ان شاہی جائیدادوں کو قبول کرنے سے یکسر انکار کر دیا۔ بلکہ تارک دنیا رہنے کو ترجیح دی، جنگل میں سکونت اختیار کی، پھٹے پرانے کپڑے پہنیاور پیلوں اور سبزیات پر گزارا فرمایا، اسی عملی اثر کی وجہ سے پنجاب کے نامورقبیلے سیال، وٹو، راجپوت اور بے شمار جاٹ قبیلے آپ کے ہاتھ پر مشرف بہ اسلام ہوئے۔

تصوف کا وہ حقیقی آسمانِ فضل و فن آج معدوم ہوتا نظر آ رہا ہے، درگاہیں علم و فضل کی میراث سے خالی دکھائی دیتی ہیں، حقیقی طریقت و تصوف کی جگہ صاحبان سطوت و نمود لے رہے ہیں۔ درویشی کو خواجگی کے مکرو فن سے مزین کیا جا رہا ہے۔تارکین صوم و صلواة اورتارکین شرع گدی نشین ہو رہے ہیں، خلافتوں کی بندر بانٹ شروع ہو گئی ہے،جعلی پیروں، جعلی عاملوں، اور تعویز گنڈے والوں کی بھر مارنظر آ رہی ہے،عقیدت کے نام پر عصمتوں کو تار تار کرنے کا دھندہ عروج پکڑ رہا ہے، آئے روز تصوف و طریقت کے خوش رنگ چہرے پر کالک ملنے کی مذموم کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ایسے میں تصوف کا وہ حسین چہرہ جس سے برصغیر پاک و ہند اسلام کا سورج طلوع ہوا تھا معدوم ہوتا جا رہا ہے۔طریقت کی وجدانی کیفیات جو لاکھوں دلوں کو کفر کے اندھیرو ں سے نکال کر مزین بہ اسلام کرتی تھی کہیں گم ہو گئیں،تصوف کے نام پر ” ان گنت محفلیں محروم چراغاں” سجتی دکھائی دے رہی ہیں، رقص و سرور کو دین متین کا نام دینے کی مذموم کوششیں ہو رہی ہیں، صوفیاء کی وہ میراث مال و زر کی حوس نے چھین لی ہے۔صوفی کے دست عطا کو دستِ گدا بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

صوفی سے ہونے والی عقیدت کا رنگ بدل دیا گیا ہے۔ صوفیت کی چھتری کے نیچے بھیٹھنے والوں میں سے ہی صوفیت کا سب سے زیادہ نقصان کر رہے ہیں۔ ذاتی مشاہدہ بیان کرتا ہوں کہ لوگ رمضان المبارک میں ایک عرس پر بڑی عقیدت سے پہنچے لیکن اسی عقیدت و محبت کے ساتھ روزے کا اہتمام نہ کر سکے، لوگ بیعت اور دست بوسی کرتے تو دکھائی دئیے پر اسی عقیدت کے ساتھ نمازِ باجماعت میں نظر نہ آئے۔لوگ سماع و قوالی پر تو جھومتے نظر آئے لیکن ذکر اللہ کی محفل میں وہ سرور نظر نہ آیا۔سوال یہ ہے کہ کیا عرس کا یہ سفر ان نمازوں سے زیادہ اہم ہے جو قضا کر دی گئیں۔بغیر صوم وسلوة عرس میں شمولیت کا انتظام و انصرام کرنا بہتر ہے یا کم از کم اسی دن کی نماز کا بندو بست کر کے باجماعت نماز ادا کرنا بہتر ہے،سال میں ایک بار عرس کی محفل میں عقیدت و محبت کے ساتھ حاضر ہونا احکامات دینیہ کا بدل ہو سکتا ہے? ایسے معتقدین اور مریدین کی تر بیت کس نے کرنی ہے? انہیں عرس میں شمولیت کے طریق کار اور احکامات صوم و صلوة کی تربیت کس نے دینی ہے? ایسے میں بھاری ذمہ داری علما ء مشائخ حق اور حقیقی وارثان طریقت و شریعت پر عاید ہوتی ہے کہ وہ پیرانِ عظام، خلفاء اور گدی نشینوں کے منصبِ اصلی اور نقلی کا فرق واضح کریں، عوام الناس اور مریدین کی تربیت کے طریق وضع فرمائیں،سلاسلِ طریقت میں چھپی ہوئی کالی بھیڑوں کو نکال کر ان کے حقیقی چہرے سے عوام الناس کو روشناس فرمائیں،گدی نشینی اور حصول خلافت کے اصول و ضوابط کی عوام الناس کو تعلیم دیں۔گدی نشینی و خلافت کیعظیم الشان منصب کا طریقہ کار اور ذمہ داریوں کی تعلیم دیں،فقہ،شرع، اور طریقت کے مابین تطبیقات کا علم دیں، تاکہ عوام الناس ملعونیانِ دین و طریقت سے اپنے ایمان بچا سکیں۔

Mobushir Dahr
Mobushir Dahr

تحریر: مبشر ڈاہر
+966596744226
الریاض سعودی عریبیہ
mobushirdahr@gmail.com

Share this:
Tags:
knowledge sufi علم
Cecil
Previous Post سیسل اور زندگی کی قدر و اہمیت‎
Next Post ڈاکٹر فرائیڈرک سیموئیل ہانیمن
Samuel Hahnemann

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close