
نیویارک ( جیوڈیسک) نیویارک میں ہالی وڈ فلم” دی وولف آف وال سٹریٹ ” کا پریمئر ہوا جس میں اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔
دی وولف آف وال سٹریٹ میں اداکار اور مارٹن سکارسیسی بینکنگ کی دنیا میں ہونے والے فراڈ کو دنیا کے سامنے لائیں گے، نیویارک میں پریمئر کے موقع پر دونوں اداکار شریک تھے۔
فلم کی کہانی سابق تاجر جارڈن بلفورڈ کی کتاب سے ماخوذ ہے جسے سیکورٹیز فراڈ سکینڈل میں بائیس ماہ کی قید کاٹنی پڑی، ایکشن فلم، سترہ جنوری کو ریلیز ہو گی۔
