
لاس اینجلس ( جیوڈیسک) ہالی وڈ کی ایکشن اور سنسنی خیز فلم”تھری ڈے ٹوکِل کا نیا ٹریلر آ گیا۔
فلم میں اداکار کیون کو سٹنر ایک خطرناک جاسوس کے کرادار میں نظر آئیں گے جنہیں ان کے پیشے کے اہم اور آخری مشن پر بھیجا جاتا ہے، وہ اس مشن کو چیلنج کے طور پر لیتے ہیں۔
اس جاسوس کو مشن کے ساتھ فیملی کے ساتھ اپنا ٹوٹتا ہوا رشتہ بھی بچانا ہے۔ ایکشن اور سنسنی خیز مووی آئندہ سال اکیس فروری کو ریلیز ہو گی۔
