
لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس میں ہالی ووڈ کی مقبول فلم “کاسا بلانکا” سمیت متعدد فلموں میں استعمال ہونے والی تین سو یادگار اشیا کو نیلامی کے لئے پیش کر دیا گیا۔
نیلامی میں رکھی جانے والی اشیا میں بیٹ مین کا ماسک، 1940 کی دہائی میں فلموں میں پہنے والے جانے والے کپڑے، مجسمے اور مختلف اشیا رکھی گئی ہیں۔ نمائش میں مشہور زمانہ فلم ”کاسا بلانکا” میں دکھائی جانے والی کلاسک کار کو بھی رکھا گیا ہے۔
نیلامی کے لئے پیش کی جانے والی اشیا کی تعداد تین سو سے زائد ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صرف کار ہی کی فروخت سے پانچ لاکھ ڈالرز سے زائد آمدنی کی توقع ہے۔
