
ابھی تو آنکھ ہی کھُلی تھی رخ باطن کی
عمر زنداں کی دیواروں پہ سر پٹکتی رہی
کیسا حسن تھا جو بن گیا عذاب جاں
زندگی پنجہء استبداد میں سسکتی رہی
شمع بھی جلتی ر ہی دل میں آزادی کی
اور بار بار ظلم کی پھونکوں سے بجھتی رہی
آزمائشوں نے بھی ہر دم پژمردہ رکھا
کلی اُمید بھی اندھیروں میں کھلتی رہی
خوش نصیبی نے تو دیکھا کبھی کبھی پلٹ کر
بد نصیبی مگر روز گلے ملتی رہی
تحریر: مسز جمشید خاکوانی
