Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

یہ ہسپتال ہے یا موت کدہ

January 15, 2017 0 1 min read
Benazir Bhutto Hospital Rawalpindi
Benazir Bhutto Hospital Rawalpindi
Benazir Bhutto Hospital Rawalpindi

تحریر : انجینئر افتخار چودھری
میرا تو خیال ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید راولپنڈی ہسپتال کی انتظامیہ کی شہباز شریف سے کوئی پرانی دشمنی ہے جو اس کی طرف سے دی گئی جملہ سہولتوں کے باوجود اسے ناکام بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ بے حس لوگوں کا مسکن ہیں یہ سرکاری ہسپتال۔ میں نے کب کہا ہے کہ عمران خان نے کے پی کے میں دودھ کی نہریں بہا دی ہیں سارے معاملات ٹھیک ہو گئے لیکن سچ پوچھیں جتنا ظلم پنجاب میں روا ہے کے پی کی نہیں ہے چلیں اس بات کو چھوڑیں کہ میں آپ کو ڈیرہ غازی خان راجن پور یا پنجاب کے کسی دور دراز کے ہسپتال کے بارے میں بتائوں یہ راولپنڈی شہر کا سب سے بڑا سرکاری ہسپتال ہے جسے کسی وقت سنٹر ہسپتال کہا جاتا ہے بی بی نے مر کر اسے اپنے نام کر لیا ہے۔ میں اس ہسپتال کی بات کررہا ہوں جہاں اپنی زوجہ کو لے جانا شدید ترین غلطی تھی یہ وہ ادارے ہیں جہاں پاکستان کے غریب لوگ باعزت مرنے جاتے ہیں۔

میں ہمیشہ سے اس بات کا قائل رہا ہوں کہ جو دوسروں کے لئے پسند کرتے ہو اسے اپنے لئے بھی پسند کرو۔میرے نزدیک گھر کے قریب اس ہسپتال کو چھوڑ کے کسی مہنگے ہسپتال میں جانا پاکستان کے عام غریبوں کے ساتھ زیادتی ہے۔تجربے نے کان پکڑوا دئیے۔ یہ میری سب سے بڑی غلطی تھی کہ گزشتہ رات کو بیگم کی طبیعت خراب ہونے پر اسے وہاں لے گیا۔رات دوبجے کا وقت تھا ان کی طبیعت سخت خراب ہو گئی گلے کا انفیکشن ہوا تھا کھانسی بھی تھی خیال نہ رکھنے کی وجہ سے کان درد میں بھی شدید اضافہ ہوا رات دو بجے بچی نے بتایا کہ ماما رو رہی ہیں میں جلدی اٹھا اور اپنے مساعد افضل کے ساتھ انہیں لے کر بے نظیر بھٹو ہسپتال کی طرف چل نکلا ذہن میں اور بہت سے ہسپتال بھی تھے۔

کچھ پرائیوٹ پمز اور دیگر بھی۔میں یہ سمجھا کہ اب جناب شہباز شریف نے ان ہسپتالوں کو ٹھیک کر دیا ہے اور مجھے بھی یہاں جا کر علاج کی سہولت حاصل کرنی چاہئے۔مجھے یہ کہنے میں باک نہیں کہ ہسپتال بہت صاف تھا استقبالئے پر بیٹھے دو نوجوان بھی بڑی محنت سے مریضوں کی خدمات میں مصروف تھے استقبالیہ سے مفت پرچی لے کر دو خواتین کی جانب بڑا جو ساتھ ہی بیٹھی گپ شپ لگا رہی تھیں ان کے پاس گیس ہیٹر ماحول کو اچھا بنائے ہوئے تھے ان خواتین نے استقبالی پرچی پر مہر لگا کر ایمرجینسی میں بیٹھے ڈاکٹر کی جانب روانہ کیا ایک چالیس پینتالیس سالہ ڈاکٹر کمرے میں موجود تھے(یہی وہ کاہل تھا جس نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔یہ چودہ جنوری صبح اڑھائی بجے کا واقعہ ہے) انہوں نے کیس کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔اور ہمیں علاج کرنے کی بجائے کہا کہ آپ سامنے بلڈنگ میں ای این ٹی وارڈ میں چلے جائیں یہ رات اڑھائی بجے کا وقت تھا مریضہ میں اور بیٹی اپنے ڈرائیور کے ساتھ سامنے والی بلڈنگ پہنچے۔ہماری بد قسمتی کا آغاز اس ڈاکٹر سے ہوا تھا جس نے علاج کرنے کی بجائے ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا اگلے ایک گھنٹے میں ہم پیدل چل چل کر ہف گئے۔مجھے محسوس ہوا ہم یہاں آ کر کوئی غلط فیصلہ کر چکے ہیں۔

وارڈ کو تلاش کرنا ایک مشکل کام تھا گیٹ پر دو تین لوگ بیٹھے ہیٹر سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔یہ حرام خوروں کا ٹولہ تھا جو یہاں سے اٹھ کر چند قدم چل کر ہمیں بتا دیتا تو ہم خوار نہ ہوتے ۔میں نے ان سے وارڈ کا پوچھا جس کا جواب یہ تھا سیدھے چلے جائیں جہاں دیوار ختم ہو وہاں سے بائیں اور پھر اوپر آپ تصور کریں مریضہ جو پچاس سال سے اوپر کی تھیں ساتھ میں بچی ہم تینوں اب دیوار کے ساتھ ساتھ آگے بڑھے رستے میں ایک دو افراد ملے جنہیں ای این ٹی وارڈ کے بارے میں سرے سے معلوم نہیں تھا کوئی سائن بورڈ ہماری رہنمائی نہیں کر رہا تھا حالنکہ مشن سٹیٹمنٹ اور بے انتہا سائن بورڈ تھے شہباز شریف کی تصویروں کی بھرمار تھی ایسا لگ رہا تھا کہ انتحابی بینر آویزاں ہیں۔

ہم ڈھونڈتے ایک اور اسٹیشن پر پہنچے وہاں بھی دو نرسیں نیم سوئی ہوئیں اپنے ماحول کو خوب گرم رکھے ہوئے بڑے تنک کر جواب دے رہی تھیں انہیں جب میں نے مخاطب کیا تو سمجھ گئیں بابا جی سے بات سنبھل کے کرنی ہیں ان بیچاری بیٹیوں کو بھی ای این ٹی وارڈ کا علم نہیں تھا۔میں ایک تیسری بار گیٹ پر آیا اور گارڈ سے کہا خدا کے لئے وارڈ بتا دو اس کا کہنا تھا میں اٹھ کر نہیں جا سکتا۔اتنے میں بیرونی دروازے پر کھڑے نوجوان جو ایک پرائویٹ مریض کے ساتھ آیا ہوا تھا،نے میرے ساتھ چلنے کی حامی بھری وہ ہمیں اوپر والی منزل پر لے گیا ۔یہ تھی ای این ٹی وارڈ جسے ہم پچھلے آدھے گھنٹے سے تلاش کر رہے تھے وہاں جا کر دیکھا کہ وارڈ کے سارے مریض خاموشی سے سو رہے ہیں نرسوں نے پارٹیشنز کو بڑے اچھے انداز سے کور کیا ہوا ہے اور حکومت پنجاب کی مہربانیوں کو استعمال کر رہی ہیں ہیٹر نے گرم ماحول بنا رکھا ہے۔ میں حیران ہوں کیا یہ بچیاں چوبیس گھنٹے کام کر رہی تھیں اگر شفٹ میں ڈیوٹی تھی تو چاق و چوبند کیوں نہ تھیں۔

Shahbaz Sharif
Shahbaz Sharif

سارے کمرے بند تھے حتی کے ڈاکٹرز آن ڈیوٹی کا کمرہ بھی اندر سے بند تھا میں دروازہ کھٹکھٹاتا رہا لیکن وہاں سے کوئی جواب نہیں آیا۔پوری وارڈ خاموش تھی ۔جہاں تک میرا خیال ہے ایمرجینسی پر بیٹھے نالائق ڈاکٹر نے اپنے سر سے مصیبت ٹالنے کے لئے ہمیں دوسری منزل کی جانب دھکیل دیا۔میرا بیٹا بھی ڈاکٹر ہے اس نے مجھے کہا کہ نمس کی ایک گولی دے دیں وہ گجرانوالہ سے متواتر فون پر بہن کو بتاتا رہا کہ امی کو نمس کی گولی دیں ارمگمنٹن دیں اس نے بہن کو کہا آپ کہاں آ گئے ہیں یہاں سے فورا نکلیں اور پرائیوٹ ہسپتال جائیں۔میں نے میڈیسن لینے کے لئے میڈیکل سٹور کی جانب قدم بڑھائے نوجوان نے ڈنڈے کے ساتھ کھڑکی کھولی اور سننے کے بعد کہا معاف کیجئے نمسز یہاں نہیں باہر روڈ پر میڈیکل سٹور کھلے ہیں وہاں جائیے میں نے اس کی آسانی کے لئے کھڑکی کو خود بند کیا۔میں جگہ جگہ شکرئیے کے پھول بانٹ رہا تھا۔ہم لوگ گاڑی کی پارکنگ فیس بیس روپے اور ڈیڑھ گھنٹہ ذلیل ہو کر گوسرکاری ہسپتال سے نکلے۔مری روڈ کے داخلی گیٹ سے خارجی تک پریشانی کا یہ پہاڑ بیس روپے میں خریدا۔سامنے میڈیکل سٹور سے دوائیاں لیں اور واپسی اختیار کی راستے میں صادق آباد میں ایک پرائیوٹ ہسپتال جس کا نام بلال ہسپتال ہے وہاں جانے کی ٹھانی خدا خدا کر کے وہاں پہنچے۔یہاں معاملہ مختلف تھا ڈیڑھ سو روپے کی پرچی لے کر ڈاکٹر کے پاس پہنچے جنہوں نسخہ تجویز کیا ٹیکہ لگایا اور ہم کوئی ساڑھے چار بجے گھر کو لوٹے۔قارئین اس سارے ایپی سوڈ میں کیا سیکھا اور آپ نے کیا سمجھا؟اسے کیا اکیلے میاں شہباز شریف کی ذمہ داری ٹھہرا کر خاموش ہو جائوں قطعا نہیں۔

اس نے تو اس ہسپتال کا چہرہ مہرہ بدل کے رکھ دیا ہے۔صفائی کا اعلی انتظام عملے کو بہترین سہولتیں۔لیکن افسوس یہ عملہ سویا ہوا تھا اس کا ایم ایس اس کے ڈاکٹر اس کے گارڈز اس کی نرسیں سب سوئی ہوئی تھیں۔ایسا لگ رہا تھا کہ ہسپتال میں مکمل چھٹی ہے۔میرے سامنے میٹرو کی لائن تھی۔ ایک جانب یہ ماڈرن سہولت تھی دوسری طرف اس کے ساتھ جڑے ہوئی سرکاری عمارت قتل گاہ بن گئی تھی۔شہباز شری فکا سب سے بڑا قصور یہ ہے کہ اس نے اس ہسپتال کی نالائق انتظامیہ پر نگاہ رکھنے کے لئے کے پی کے کی طرح این جی اوز کو ان کے اوپر نہیں لگایا تھا۔وہاں دور دراز کے ہسپتالوں اسکولوں کو کنٹرول کرنے کے لئے این جی اوز کی ذمہ داری ہے کہ وہ وزٹ کریں اور رپورٹ دیں۔
میں نے دیکھا کہ ہسپتال کا ایم ایس اپنی ڈیوٹی نہیں کر رہا اس شہرکے عوامی نمائیندے سکون سے سو رہے ہیں اس کی دوائیاں سامنے کے سٹوروں پر بیچ دی جاتی ہیں ۔وہاں کوئی آفیسر آن ڈیوٹی نہیں پایا گیا ۔اسے کہتے ہیں بیڈ گورننس کہ ایک جانب آپ نے بہترین عمارت صاف ستھرا ماحول مہیا کر رکھا ہے لیکن دوسری جانب سارا عملہ سو رہا ہے ایمرجینسی کا ڈاکٹر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر کے مریضوں کو اس وارڈ کی جانب بھیج رہا ہے جہاں اندھیر نگری ہے جہاں ہے ہی کوئی نہیں اس ڈاکتر کو یہ بھی علم نہیں کہ گلے کے انفیکشن کا علاج کیا ہے۔اسے یہ بھی علم نہیں کہ ای این ٹی اس وقت کام نہیں ک رہی وہاں کے لوگ کام نہیں کر رہے۔اتصالتی نظام نہیں ہے کوئی فون کون رابطہ کہ فلاں مریض آ رہا ہے کیا آپ موجود ہیں؟خدا نخواستہ اس دوران کوئی مسئلہ ہو جائے تو پھر لواحقین اور ڈاکٹر کی لڑائی ہو جاتی ہے۔

میں سخت پریشان اور نادم تھا اپنے آپ کو کوس رہا تھا کہ بیمار بیوی کو کدھر لے کر آگیا ہوں ۔میرے بچے کیا کہیں گے کہ ابو پیسے بچانے نکلے ہیں۔مجھے علم تھا کہ میں ایک ایسے ادارے میں جا رہا ہوں جو حنیف عباسی کی ناک کے نیچے کام کر رہا ہے ۔جس کاکا دعوی ہے کہ اس نے راولپنڈی انسٹٹیوٹ آف کارڈیالوجی دیا ہے جہاں کی مشینیں ٹیسٹ تک نہیں کر سکتیں انجیو گرافی اگر بی پی ہائی ہے تو آپ وہاں نہیں کروا سکتے آرمی ہسپتال جائیے۔حضور اگر ٹیسٹ بھی آرمی نے کرنے ہیں سیلاب میں لوگوں کی جانیں آرمی نے بچانی ہیں زلزلے میں مر کر آپ کو زندگی بھی انہوں نے دینی ہے بارڈروں پر مرنا بھی ہے تو خدا را کوئی کام آپ بھی کر لیجئے۔مجھے وہ دن اچھی طرح یاد ہے کہ سرور پیلیس میں میاں شہباز شریف بہت آزردہ تھے میں نے دریافت کیا تو کہنے لگے آپ کو علم نہیں کہ پنجاب میں آج جب ڈاکہ پڑا تو ایک بیٹی نے مجھے پکارا ہے۔میں اس محمد ابن قاسم سے یہ پوچھنا چاہوں گا کہ کاش آج بیگم نصرت شہباز وارڈ وارڈ گھومتی تمہارا حمزہ بھی خوار ہوتے اور آپ خود بھی۔آپ اس لحاظ سے کمال کیی جانکاری رکھتے ہیں کہ جب بھی بیمار ہوتے ہیں تو لندن چلے جاتے ہیں۔آپ توحضور طیارے بھی چارٹرڈ کرا لیتے ہیں ہمیں بتائیے جو ڈائیوو پر بھی نہیں جا سکتے؟کدھر جائے یہ جنتا ۔یہ ہے راولپنڈی کے سب سے بڑے ہسپتال کی صورت حال۔میں مایوس ہو چکا تھا مجھے لگ رہا تھا کہ اس دنیا میں اس ملک پاکستان میں کوئی کام ڈھنگ کا نہیں ہے مسیحا ڈاکو اور محافظ چور ہیں۔

صادق آباد کے بلال ہسپتال نے کہا نہیں انسانیت ابھی زندہ ہے ڈیڑھ سو روپے میں ایمرجینسی میں ایک تجربہ کار ڈاکٹر کی موجوگی ایک باوقار نرس کی خدمت وہاں موجود تھی اس نے ثابت کیا کہ پاکستان ابھی مرا نہیں کیا ہوا کہ نون لیگ کی حکومتی عہدے داروں اسمبلی کے اراکین سرکاری ڈاکٹروں کے ضمیر مر چکے ہیں انہیں کسی کا احساس نہیں مگر کچھ لوگ ابھی بھی زندہ ہیں جن کا مقصد حیات پیسا نہیں وہ آخرت کے لئے یہیں سے کچھ لے جانا چاہتے ہیں۔پرائیوٹ ہسپتالوں میں معزز ڈاکو بھی پائے جاتے ہیں جس کسی نے دیکھنے ہوں اسلام آباد کے آئی ایٹ میں چلا جائے لیکن جاتے ہوئے سوزوکی گاڑی نوٹوں کی بھی لے جانا نہ بھولئے ایک بانیء پاکستان کے نام پر پشاور روڈ پر چھریاں چلا رہا ہے۔ متوسط آمدنی اور غریبوں کے لئے بلال ہسپتال سے بہتر کوئی جگہ نہیں یہ میرا دوسرا تجربہ تھا۔میں نے توبہ کی ہے کہ آج کے بعد کسی سرکاری ہسپتال میں نہیں جائوں گا۔ جہاں کے ہاتھ تاپتے ہوئے گارڈز کسی ادھیڑ عمر جوڑے کو اٹھ کر یہ بھی نہ بتا سکیں کہ کس طرف جانا ہے۔مشن سٹیٹمنٹ دیواروں پر کندہ کرنے سے نہیں عملی طور پر دیکھنے کو ملنی چاہئے میں اس ایم ایس سے یہ پوچھنا چاہوں گا کہ ای این ٹی وارڈ ڈھونڈنے کے لئے کون سے بورڈ لگائے ہیں آپ نے؟ کہ انسان ایمرجینسی کی کی سامنے والی بلڈنگ میں جا کر اس وارڈ تک پہنچ سکیں میرا تو خیال ہے کہ اس ہسپتال کی انتظامیہ کی شہباز شریف سے کوئی دشمنی ہے جو اس کی طرف سے دی گئی جملہ سہولتوں کے باوجود اسے ناکام بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔بے حس لوگوں کا مسکن ہیں اس جیسے سرکاری ہسپتال۔ اللہ تعالی بلال ہسپتال کے مالکان کو اجر عظیم دے جو اس لالچ سے بھری دنیا میں ایک اچھے مسیحا کا کام دے رہے ہیں۔

Engineer Iftikhar Chaudhry
Engineer Iftikhar Chaudhry

تحریر : انجینئر افتخار چودھری

Share this:
Tags:
Death Engineer Iftikhar Chaudhry Facilities hospital Punjab Shahbaz Sharif انتظامیہ پنجاب سرکاری ہسپتال سہولتوں موت ہسپتال
Karachi
Previous Post پاکستان کا روشن مستقبل نظام مصطفیۖ کے نفاذ میں پوشیدہ ہے، انقلاب مدرسے سے ہی آئے گا،اویس نورانی صدیقی
Next Post مسیحا کی تلاش
Islam

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close