Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

خواتین اور اسلامی تعلیمات !

August 4, 2014 0 1 min read
Sahir Qureshi
Allah
Allah

خالق کائنات نے عورت کو جو مقام اور مرتبہ عطا کیا ہے وہ اہل بصیرت و اصحاب معرفت پر مخفی نہیں ہے دور حاضر میں مغربی تمدن اور لادینی تہذیب نے معاشرتی اقدار کو تباہ اور گھریلو ماحول کو بگاڑ کررکھ دیا ہے ، عورتوں کو بعافیت و پرسکون گھریلو ماحول سے نکال کر مختلف اداروں اور دفاتر کی زینت بنا دیا گیا ہے جس سے بچوں کی تربیت اور شوہر کے حقوق ہی پامال نہیں ہورہے بلکہ خود عورت کی بھی توقیر و تکریم میں کمی واقع ہورہی ہے، آج مرد و عورت کو یکساں قرار دیکر جو بے بنیاد انسانی مساوات کا ڈھنڈورہ پیٹا جارہا ہے۔

وہ صنف نازک پر بہت بڑے ظلم مترادف ہے، اسلام نے جہاں عورت کو شوہر کی خدمت اور اولاد کی تربیت کا ذمہ دار ٹھرایا ہے تو وہاں عورت کو حقوق کے لحاظ سے زیادہ اہمیت کا حامل بھی قرار دیا ہے، دور حاضر میں مغربی تعلیم کے ذریعے یورپین کلچر اور تہذیب و تمدن سے متاثر کرکے ایک طرف تو خواتین کو شریعت اسلامیہ سے دور تو دوسری طرف گھریلو امن و سکون کو بھی غارت کیا جارہا ہے۔

خداوند کریم نے اسلامی تعلیمات میں نبی کریم ۖ کی زبانی اس صنف نازک کے رشتہ کو با احسن و مفصل بیان کرنے کیساتھ اصلاح اوروہ امورکہ جن میں دینی و دنیاوی فلاح کا راز مضمر ہے کے متعلق ارشادات کی روشنی میں واضح کیا ہے تاکہ رہنمائی حاصل کی جاسکے، جبکہ خواتین قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اس دنیا میں پر سکون اور عفت و عافیت کی زندگی گزارسکتی ہیں تو گھریلو ماحول میں رہ کر اصلاح و تقویٰ کے عمل سے آراستہ ہو کر جنت کی مستحق ہوسکتی ہیں۔

حضرت انس سے مروی ہے کہ ”آپ ۖنے فرمایا کہ تم کو جنتی عورت کے بارے میں فرمادیتا ہوں کہ شوہر پر فریفتہ ، زیادہ بچے جننے والی، غصہ ہو جانے پر اسے کچھ برا بھلا کہہ دیا جائے یا شوہر ناراض ہو جائے تو یہ عورت (شوہر کو راضی کرتے ہوئے)کہے میرا ہاتھ تمہارے ہاتھ میں ہے میں اس وقت تک نہ سوئوں گی جب تک تم راضی نہ ہوجائو۔

ایک جگہ ارشاد پاک ہے کہ” زیادہ بچے جننے والی عورت کے ساتھ شادی کروتاکہ امت کے افراد میں اضافہ ہو” مگر بدقسمتی ہے کہ آج عورتیں بچے نہیں چاہتیں یا کم سے کم چاہتی ہیں تاکہ عیش و آرام ملے اور پرورش کی مشقت سے بچی رہیں یہ خدا اور اسکے رسول ۖ کے نزدیک ناپسندیدہ عمل ہے ، البتہ مرض یا بیماری کے پیش نظر ہو تو الگ بات ہے، اس سلسلہ میں ایک روایت میں ہے کہ آپ ۖ نے فرمایا کہ حمل سے لیکر بچہ جننے تک اور دودھ چھڑوانے تک عورت ایسی ہے کہ جیسے اسلام کی راہ میں سرحد کی حفاظت کرنیوالا سپاہی، اور اگر اسی دوران انتقال ہو جائے تو مرتبہ شہادت اسکے حصہ میں آتا ہے، بڑی خوش نصیب ہے۔

وہ عورت جو اپنے شوہر کی دین اور عبادت پر مددکرے، اسکے کپڑے پاک اور صاف رکھنے کا اہتمام اوروضو اور غسل کا انتظام کرتی ہو تاکہ اسکا شوہر بروقت اور پرسکون انداز میں اللہ تعالیٰ کی عبادات کرسکے، ایسی عورت خود بھی جنتی ہے اور اپنے شوہر کیساتھ جنت میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے رہے گی،۔

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ جو عورت پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہو ، اپنی عزت و ناموس کی حفاظت کرتی ہو اور شوہر کی اطاعت و فرمانبردار ہو وہ جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو گی،۔

ایک اور روایت ہے کہ آپ ْۖ نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور حضرت فاطمہ الزہرہ کے درمیان فیصلہ کرتے ہوئے (جب انہوں نے کام اور خدمت کے متعلق شکایت کی ) فرمایا کہ فاطمہ تو گھر کے اندر کا کام انجام دے اور حضرت علی گھر کے باہر کا کام کیا کریں گے ، ”ابن حبیب کے مطابق گھر کی خدمت سے مراد آٹا گوندھنا، کھانا پکانا، بستر بچھانا، جھاڑو دینا اور کنویں سے پانی نکالنے سمیت دیگر گھریلو امور شامل ہیں ” اللہ تعالیٰ نے مرد کو گھر کے باہر کے کام جس میں معاشی امور بنیادی اہمیت کا حامل ہے کو سرانجام دینے پر حاکم جبکہ خاتون خانہ کو گھر کی حاکمہ کا درجہ دیتے ہوئے تمام گھریلو امور کی نگہبان بنایا ہے۔

ایک روایت حضرت ام سلمہٰ سے مروی ہے کہ نبی پاک ۖ نے فرمایہ کہ جب عورت کا انتقال اس حالت میں ہو کہ اسکا شوہر اس سے راضی ہو تو وہ عورت جنت میں جائے گی، حضرت علی نبی پاک ۖ سے روایت نقل کرتے ہیں کہ آپۖ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس عورت کو محبوب رکھتا ہے۔

جو اپنے شوہر کے ساتھ محبت رکھتی ہو ، خوش مزاج ہو اور دوسرے مردوں سے اپنی عزت وناموس کی حفاظت کرنے والی ہو، حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول خداۖ سے پوچھا کہ عورتوں پر سب سے زیادہ حق کس کا ہے آپ ۖ نے فرمایا اسکے شوہر کا، پھر پوچھا کہ مرد پر سب سے زیادہ حق کس کا ہے فرمایا اسکی والدہ کا، عورت کو شوہر کی اس حد تک فرمانبرداری کا درس دیا گیا ہے کہ حضرت انس بن مالک نبی پاکۖ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص گھر سے باہر جاتے ہوئے اپنی بیوی سے کہہ گیا کہ گھر سے مت نکلنا، جب اس عورت کے والد بیمار ہوئے تو اس نے نبی کریمۖ کی خدمت میں عرض گزاری جس میں معلوم کیا کہ وہ اپنے گھر کے نچلے حصہ میں رہنے والے اپنے بیمار والد کی تیمارداری کرسکتی ہے؟

جبکہ اسکے شوہر نے گھر سے نکلنے سے منع کررکھا ہے، آپۖ نے فرمایا کہ اپنے شوہر کی بات مانو، چنانچہ اس عورت کے والد کا انتقال ہو گیا تو اس نے نبی کریمۖ سے کسی کے توسط سے استفسار کیا کہ میرے والد کا انتقال ہوگیا اب کیا کروں ، آپۖ نے فرمایا کہ شوہر کی اطاعت کرو ، بعدازاں نبی کریم ۖ نے اس عورت کو پیغام بھیجا کہ اللہ پاک نے تمہاری طرف سے شوہر کی اطاعت کے باعث تمہارے والد کی مغفرت کردی۔

اس بابت وضاحت کیلئے ایک اور حدیث مبارکہ بیان کی جا رہی ہے، حضرت جابر سے مروی ہے کہ آپۖ نے فرمایا کہ جس عورت کا شوہر اس سے ناراض ہوگا اس کی نماز قبول ہوگی اور نہ ہی کوئی نیکی مقبول ہوگی، ایک اور ارشاد حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ رسول پاک ۖ نے فرمایا کہ اگر (خدا کے بعد) کسی کو سجدہ کا حکم دیا جاتا تو عورت کو دیا جاتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے،۔

حضرت زید بن ارقم سے مروی ہے کہ آپۖ نے فرمایا کہ عورت خدا کا حق ادا کرنیوالی اس وقت تک ہرگز نہیں ہوسکتی کہ جب تک کہ شوہر کا پورا حق ادا نہ کرے، ایک روایت حضرت ابوہریرہ سے مروی کہ شوہر جب اپنی بیوی کواپنے بستر پر بلائے اور وہ انکار کرے تو فرشتے لعنت کرتے رہتے ہیں یہاں تک کہ صبح ہو جائے،۔

Islam
Islam

اسلام میں شوہر کی فرمانبرداری، اولاد کی پرورش اور گھریلو امور کی بجاآوری کے بعد عورت کیلئے پردہ کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے، حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ رسول اللہۖ نے فرمایا کہ عورت کیلئے دو ہی مقام قابل ستر ہیں 1۔ شوہر کا گھر 2۔ (موت کے بعد)قبر قارئین ! بیان کی گئی احادیث مبارکہ کی روشنی میں دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ 1۔ شوہر کی اطاعت، 2۔ گھریلو امور کی بجاآوری، 3۔ بچوں کی نگہداشت، 4۔ پردہ کا اہتمام ، یہ وہ پہلو ہیں کہ جن سے عورت کی ذمہ داریوں کی باخوبی وضاحت ہوتی ہے اور جب کوئی عورت ان پہلوئوں پر عملدر آمد یقینی بناتی ہے۔

تو یقینا اس کیلئے بیان کردہ دنیاوی و اخروی نعمتیں تو اس کا مقدر بنتی ہیں ساتھ ہی ساتھ ایک پروقار معاشرہ بھی ترتیب پاتا ہے گویا عورت معاشرتی بہتری میں کلیدی حیثیت کی حامل ہے، آج دیکھیں تو عورت جس کیلئے پردہ کا اہتمام لازمی قرار دیا گیا ہے اسے بازاروں اور دفاتر کی زینت بنادیا گیاہے،یہاں قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ لفظ ”عورت” کا لغوی معنی ”پردہ” ہیں جس سے خواتین کیلئے پردہ کی اہمیت مزید واضح ہوتی ہے، جبکہ عورتوں کی گھریلو امور میں عدم توجہی گھرانوں کی ٹوٹ پھوٹ کا سبب توبن ہی رہی ہے ساتھ ہی ساتھ بچوں کی پرورش و نگہداشت پر بھی گہرے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ شوہر کی اطاعت و خدمت کا جو درس دیا گیا ہے۔

وہ دور حاضر کی خواتین کیلئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے ، آج معاشرتی تبدیلیوں اور دین سے دوری کے باعث ایسے قوانین وضح کئے گئے ہیں کہ جو خواتین کے حقوق کے تحفظ کی بجائے بے راہ روی کا موجب بن رہے ہیں جن میں تبدیلی ناگزیر ہے، دور جہالت میں جب بچیوں کو پیدائش کے فوری بعد زندہ درگور کردیا جاتا تھا تو مذہب اسلام نے عورت کو نہ صرف زندہ رہنے کا حق دیا بلکہ انکے حقوق کی فراہمی بھی یقینی بنائی اور وہ عورت جسے بدنصیبی کی علامت سمجھا جاتا تھااسے وہ مقام دیا کہ جس کا تصور بھی نہیںکیا جاسکتا تھا، اگر عورت بیوی ہے تو گھر کی حاکمہ، ماں ہے تو اسکے پائوں تلے اولاد کی جنت، اگر بیٹی یا بہن ہے تو باپ اور بھائیوں کو اسکی عزت و ناموس کا محافظ اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کا ذمہ دار قرار دیا۔

مگر بدقسمتی سے آج کی عورت اسلامی تعلیمات تو دور کی بات اخلاقی روایات کی بھی دھجیاں اڑاتی دیکھائی دے رہی ہے،مگر دین سے دوری و جہالت کے باعث اکثر انکی دین ودنیا جاتی رہتی ہے ، خواتین کے ماحول میںاین جی اوز اور تنظیمیں اصلاح و تقویٰ کے خلاف و راہ مستقیم کے برعکس لٹریچر ز کی فراہمی سمیت اعمال صالح سے دوری پر مبنی معاشرتی زندگی و آزادی نسواں کا ڈھنڈورہ پیٹ رہی ہیںجن کے مقاصداور انکے لٹریچر پر غور کیا جائے تو ناصرف دین سے دوری کے موجب بننے کا واضح ثبوت فراہم ہوتا ہے بلکہ دور جہالت کو زندہ کرنے کی سعی کا بھی انکشاف ہوتا ہے اور جوخواتین جاہلانہ لٹریچر اور آزادی نسواں کے واویلہ کو حقوق نسواں کا حصہ سمجھنے لگتی ہیں۔

ان سے جنت تو چھن ہی جاتی ہے بلکہ دنیا میں بھی ان کی حیثیت نمود و نمائش کیلئے پیش کرنے کے سوا کچھ نہیں رہتی اور انکا چنا ہوا یہ راستہ دنیاوی تباہی و بربادی اور آخرت میں جہنم کے عمیق گڑھے پر پہنچ کر ختم ہوتا ہے، اس تباہی میں کئی عوامل شامل ہیں مغربی میڈیا، نفاذ شریعت کا فقدان اور سب سے بڑی وجہ ہمارا معاشرتی نظام ہے کہ جو عورت اور مرد کو یکساں قرار دیکر ایک طرف تو اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ڈالے ہوئے ہے تو دوسری طرف عورت کو بے عزت و بے توقیر کرنے کا بھی سبب ہے، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آج کی خواتین کو اسلامی احکامات کے مطابق زندگیاں بسر کرنے کی توفیق و ہمت عطا فرمائے۔(آمین ثم آمین)

Sahir Qureshi
Sahir Qureshi

تحریر: ساحر قریشی
0300-5059236
sahir.qureshi@yahoo.com

Share this:
Tags:
basic Husband Islam statement teachings women اسلام بنیادی بیان تعلیمات شوہر عورت
Quetta
Previous Post کوئٹہ : فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک
Next Post قومی اسمبلی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا
National Assembly

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close