
دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ بولنگ میں سعید اجمل اور آل راؤنڈ درجہ بندی میں محمد حفیظ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ایک روزہ کرکٹ کی نئی درجہ بندی جاری کی گئی ہے جس میں قومی آف اسپنر سعید اجمل تا حال سر فہرست ہیں۔ بولنگ ہی میں محمد حفیظ کی 12 ویں اور فاسٹ بولر جنید خان کی 15 ویں پوزیشن ہے۔
بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی کا پہلی پوزیشن پر تا حال قبضہ بر قرار ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق 2 درجے تنزلی کے بعد 10 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
محمد حفیظ اور احمد شہزاد کی 17 ویں پوزیشن ہے جبکہ عمر اکمل کی 19 ویں نمبر پر آ گئے۔ آل راؤنڈ درجہ بندی میں پاکستان کے محمد حفیظ سر فہرست ہیں جبکہ شاہد آفریدی ساتویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
