
کراچی (جیوڈیسک) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی، جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم گروپ اے میں بھارت، اسکاٹ لینڈ اور پاپوانیوگنی کیساتھ شامل ہے۔ پندرہ فروری کو گرین شرٹس پہلا میچ دفاعی چمپئن بھارت کیخلاف کھیلیں گے۔
ایونٹ کے 48 میچز سات مختلف گراونڈز پر ہوں گے۔
