Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عمران خان صاحب اسلامی جمہوریہ پاکستان کو انتشار سے بچائیں

November 28, 2018 0 1 min read
Imran Khan
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : میر افسر امان

آسیہ ملعونہ کی قید سے رہائی کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف ملک میں دینی جماعتوں نے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے بھر پور ملک گیر احتجاج کیا تھا ۔ حکومت نے دانشمندی سے دینی جماعتوں سے مذاکرات اور معاہدہ کر کے ملک میں امن و امان بحال کر دیا۔ملک کے بہی خواہوں نے سکھ کا سانس لیا۔ احتجاج کے دوران ملک میں احتجاج کی آڑ میںکچھ شرپسندوں نے توڑ پھوڑ کی ۔جس سے پاکستان کے عوام اور ملکی املاک کو نقصان پہنچا۔ جو کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔اس پر دینی حلقوں نے بھی ناپسندیدگی اظہار کیا۔سپریم کورٹ نے نقصانات کا جائزہ لے کر حکومت کو عوام کے نقصانات کی تلافی کا بھی حکم جاری کیا۔

حسب معمول اس سال بھی ملک میں ربیع اول کے مہینے میں سیرتۖ کے پروگرام ساری دینی جماعتیں پر امن طریقے سے کر رہی ہیں۔تحریک لبیک سے معاہدہ پر عمل درآمند میں اختلافات کے وجہ سے جماعت نے ٢٥ تاریخ کو پھر سے احتجاج کی کال دے دی تھی۔ پہلے کے احتجاج کے مزاج کو سامنے رکھتے ہوئے اورملک میںامن امان کی خاطر اس جماعت کے سربراہ کو حکومت نے حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔ اُسی دن سے ملک بھر میں دینی جماعت کے کارکنوں کی بھی پکڑ دھکڑ شروع ہوئی ہے۔ بے شک جدید جمہوری حکومتوں میں عوام کو پر امن طریقے سے اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت دے ہوئی ہے۔ ہمارے آئین بھی اس اظہار کی آزادی ہے۔ مگراس حق کو استعمال کرتے ہوئے عوام اور ان کے نمایندوں کو اس بات کا خیال بھی رکھنا چاہیے کہ ان کا احتجاج پر امن ہو۔ عوام اور ملکی املاک کو نقصان نہ پہنچے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ کسی کو بھی آزادی نہیں کہ ذبردستی راستے بلاک کر کے یا ملک میںافراتفری پھیلا کر ملک کے نظام کو مفلوج کر دے۔ موجودہ حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے بے سکونی کی کیفیت ہے۔ وزیر اعظم صاحب نے چند دن پہلے بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں اپنے کلیدی خطاب میں ملک کے مذہبی اسکالر سے درخواست کی تھی کہ ملک کے عوام کی تربیت کریں کہ کسی بھی معاملہ پر احتجاج کریں تو اسے پر امن طور پر کیا جائے۔ جب غیرممالک جب دیکھتے ہیں کہ احتجاج کے دوران پاکستان کے لوگ آپے سے باہر ہو جاتے ہیں۔ توڑ پھوڑ کرتے ہیںجو چیز سامنے آتی ہے اسے نقصان پہنچاتے ہیں۔ پھرغیر ممالک پروپیگنڈہ کرتے ہیں کہ مسلمان انتہا پسند اورمتشدد ہیں۔ان میں برداشت نہیں۔ اس سے ملک کے امیج کو نقصان پہنچتا ہے۔

صاحبو١پاکستان کو دشمنوں نے چاروں طرف سے گھیرے میں لیا ہوا ہے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگ کی سی کیفیت پیدا کی ہوئی ہے۔ بھارت پاکستان کو اشتعال دلانے کے لیے کشمیر کی باڈر پر بلا جواز فائرنگ کر کے بے گناہ سرحدی مسلمانو ں کو شہید کرتا رہتا ہے۔ کشمیر کنٹرول لائن کی بھارتی سائڈ پر مسلمان آبادی کا خیال کرتے ہوئے ہماری فورسز بھارتی بنکرز پر فائرنگ کر کے اپنے شہیدوں کا بدلہ لیتے ہیں اور بھارتی فوجیوں کو جہنم رسید کرتے رہتے ہیں۔ بھارت سفارتی محاذ پر چانکیہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہوکر پاکستان سے ازلی دشمنی نباتے ہوئے ہمارے پڑوسی مسلمان ملکوں کو ہمارے خلاف کر لیا ہے۔ بھارت ہمارے ملک میں اعلانیہ دہشت گردی کر رہا ہے۔ کراچی میں چین کے کونصل خانہ پر دہشت گرد خود کش حملہ اسی کی پلائنگ سے ہوا۔ بلوچستان کے باغی بلوچوں کوبھارت میں پناہ دی ہوئی ہے۔ آئے دن افغانستان سے بھارت کی شہ پر پاکستان کے اندر دہشگردانہ کاروائیاں ہوتی رہی ہیں۔ ابھی کچھ ہی دن پہلے فاٹا میںدہشت گردی ہوئی ہے۔

ہمارے ایک پولیس آفیسر کو اسلام آباد سے اغواہ کر کے افغانستان پہنچایا گیا اور وہاں اس کو قتل کر دیا گیا۔ بین الاقوامی اصولوں کی سرے عام خلاف وردی کرتے ہوئے لاش حکومت پاکستان کے نمایندوں کے حوالے کرنے کے بجائے علیحدیگی پسند ،قوم پرست تنظیم کے کارکنوں کے حوالے کی گئی۔ یہ قوم پرست تنظیم بھارت کی شہ پر پاکستان میں نام نہاد حقوق کی تحریک جاری کیے ہوئے ہے۔بھارت میں اس کی اپنی غلط پالیسوں کی وجہ سے کوئی دہشت گردی کا واقع ہو جاتا ہے تو اسے بغیر تحقیق کے فوراً پاکستان کے سر دھوپ دیتا ہے۔ ممبئی حملے کے متعلق بھی دنیا میں کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں کہ بھارت کی خود ترتیب دی ہوئی دہشت گردی تھی۔ مگر بھارت نے اسے پاکستان کے خلاف گیرا تنگ کرتے ہوئے اسے پاکستان کے سر تھونپ دیا۔ ابھی کل ہی اخبارات نے خبریں شائع کی ہیں کہ اجمل قصاب بھارت کا شہری ہے۔ بھارت اسے پاکستان کا شہری ظاہر کرممبئی ہوٹل حملے میں جعلی طور پر ملوث کر کے پھانسی پر چڑھا چکا ہے۔

آج کل دہلی کی دیواروں بھارت حکومت کی طرف سے دو پاکستانی طالب علموں کے فوٹوں کے ساتھ پوسٹر لگا کر بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہا کہ یہ دو دہشت گرد پاکستان سے بھارت میں داخل ہو چکے ہیں۔ بھارتی عوام ہوشیار ہو جائیں۔ بھارتی میڈیا نے بھی اسے خوب اُچھالا۔ جبکہ یہ دونوںطالب علم پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موجود ہیں۔ مدرسہ کے مہتمم نے پریس کانفرنس میں ان کوبیٹھا کر دنیا کے سامنے پیش کر دیا۔ در اصل یہ کراچی میں چین کے کونصل خانے پر بھارتی دہشت گردی سے دنیا کی نظریں ہٹانے کی بھونڈی کو شش ہے۔

ان حالات میں پاکستان میں مکمل امن کی ضرورت ہے۔حکومت اور احتجاج کرنے والے صاحبان حوش کے ناخن لیں۔ ملک کی دینی سیاسی پارٹیوں کو آسیہ معلونہ کی رہائی کو بھی ملک کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے افہام وتفہم سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ملک میں لا اینڈ آڈر کا مسئلہ نہ بننا چاہیے۔اس میں کوئی شک نہیں آسیہ ملعونہ کا مسئلہ ،پاکستان بلکہ دنیا کے مسلمانوں کے دین و ایمان کا حساس معاملہ ہے۔ مغرب ایک سازش کے تحت اسے پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ اس لیے حکومت کو احتیاط برتنی چاہیے۔ وزیر اعظم عمران خان کو چاہیے کہ اپنے وزیروں کو بھی کنٹرول میں رکھے۔ ان کے وزیروں کے اشتعال انگیز بیانات جب میڈیا میں آتے ہیں تو ہر پاکستانی سوچتا ہے کہ یہ بیانات ملک میں امن و امان خراب کرنے کے موجب بنتے ہیں۔عمران خاں کو چاہیے کہ وہ وزیروں کو اشعال انگیز بیانات دینے سے روکے۔پاکستانی عوام اپنی سپریم کورٹ کی کارکردگی سے بہت خوش تھے۔ مگرآسیہ ملعونہ کی رہائی کے فیصلہ سے عوام سپریم کورٹ کے بھی خلاف ہو گئے ہیں۔ اس نازک موقعہ پر دونوں طرف سے صبر و تحمل کے مظاہرے ضرورت ہے۔

دینی پارٹیوں کو چاہیے کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میںنہ لیں۔عوام کو پر امن رہنے کی تلقین کریں۔ سپریم کورٹ کو لارجر بینچ کے بجائے فل کورٹ یعنی سپریم کورٹ کے سترہ کے سترہ جج صاحبان پر مشتمل بینچ بنا کر درج شدہ ریویو اپیل کو سننا چاہیے۔ ملک کی دینی سکالر اور ساری دینی پارٹیوں کے سربراہوں یا ان کے نمائندوں کو عدالت کی معاونت کے لیے طلب کرناچاہیے ۔ عوام کو چاہیے کہ اس بڑی عدالت سے جو بھی فیصلہ آیا اس کو من و عن تسلیم کریں۔ اس میںہی ملک کی بہتری ہے۔ حکومت پر یہ ذمہ داوری ہے کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں آگے بڑھ کر اپنا فرض ادا کرے۔ عمران خان وزیر عظم صاحب کوچاہیے کہ وہ اپنے اختیار استعمال کر کے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو انتشار سے بچائیں۔ اللہ مثل مدینہ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حفاظت فرمائے ۔آمین۔

Mir Afsar Aman
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Tags:
dialogue imran khan Mir Afsar Aman pakistan Peace supreme court امن پاکستان سپریم کورٹ عمران خان مذاکرات
Sushma Swaraj
Previous Post کرتارپور راہداری کا مطلب یہ نہیں کہ دوطرفہ مذاکرات شروع ہو جائیں گے، بھارتی وزیرخارجہ
Next Post ڈیم فنڈ ریزنگ قومی کمپین
Dame Fundraising

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close