Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

چلو تم اُدھر کو، ہوا ہو جِدھر کی

November 17, 2017 0 1 min read
Imran Khan
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
سیاست کبھی بھی ہمارا پسندیدہ موضوع نہیں رہا۔ ہمیں تو ہلکے پھلکے کالم ہی مرغوب ہیں ۔ہم سمجھتے ہیں کہ اگر ہمارے کالم پڑھ کر کسی کے ہونٹوں پر ہلکی سی مسکان بھی پھیل جائے تو ہمارے لکھے کا حق ادا ہوگیا لیکن ”اسباب پڑے یوں کہ کئی روز سے یاں ہوں”۔ پاکستان کی مسموم سیاسی فضاؤں میں پوری قوم کا اوڑھنا بچھونا سیاست بن چکا ہے، خصوصاََجابجا پھیلے ”ویہلے لوگ” سیاست کو ” ٹھونگے” مارتے دکھائی دیتے ہیں۔ اگر اُنہیں اپنے ”بزرجمہری” تجزیے ،تبصرے سنانے کے لیے کوئی سامع میسر نہ ہو تو وہ سوشل میڈیا پر اپنے دِل کی بھڑاس نکال لیتے ہیں۔ صرف ”ویہلے” ہی کیا ،یہاں تو ہر کوئی سیاسی بخار میں مبتلاء ہے اور بخار بھی اتنا شدید کہ تھرما میٹر کا پارہ ریزہ ریزہ۔ صبح جب گوالا دودھ دینے آتا ہے تو اُس کے ارسطوانہ سیاسی تجزیوںسے فضائیں گونجنے لگتی ہیں۔ اُس کا زور اِس بات پر ہوتا ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کا ذِمہ دار صرف میاں نوازشریف ہے۔ سبزی فروش ٹماٹروں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں پر لیکچر دیتے ہوئے یا تو میاں نواز شریف کو ذمہ دار ٹھہرائے گا جنہوں نے جاتی اُمرا میں اپنی سینکڑوں ایکڑ زرعی زمین پر ٹماٹر نہ اُگاکر قوم کا استحصال کیا ہے، یا پھر مجرم میاں شہباز شریف ، جنہوں نے میٹرو چلا دی ،اووَر ہیڈ بنا دیئے، سڑکوں کا جال بچھا دیا لیکن اُنہیں یہ خیال تک نہیں آیا کہ قوم کو اِن ”فضولیات” کی نہیں ٹماٹروں کی ضرورت ہے۔

اگر یہی اربوں روپے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے پر صَرف کر دیئے جاتے تو قوم کم از کم یہ دِن تو نہ دیکھنے پڑتے۔ یہی رونا ہر چھوٹا بڑا کاروباری روتا نظر آتا ہے اور نکتۂ ارتکاز یہ کہ ذمہ دار صرف شریف برادران۔ چائے کی پیالی میں طوفان اُٹھانے والے سرِشام نیوزچینلز پر براجمان ہو جاتے ہیں اور پھر رات گئے تک وطنِ عزیز آگ کے شعلوں میں گھِرا نظر آتا ہے۔ مجال ہے جو اُن کی زبانوں سے کبھی کلمۂ خیر ادا ہوا ہو۔ وہ تو مایوسیوں ،تباہیوں اور بربادیوں کے بیوپاری ہیں، آشاؤں اور اُمیدوں کے نہیں۔ وہ قوم کو یہ بتانا ہرگز پسند نہیں کرتے کہ جس ملک کو سات عشروں سے” گِدھ” متواتر نوچ رہے ہیں،وہ دُنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑاہے۔ وہ کسی کو یہ بتانا بھی پسند نہیں کرتے کہ جِن دہشت گردوں پرسترہ سالہ افغان جنگ میں نیٹو افواج اربوں کھربوں ڈالر اور ہزاروں فوجی مروا کر بھی قابو نہیں پا سکیں، پاکستان کی بہادر افواج نے وطنِ عزیز سے اُن کا صفایا کر دیا ہے۔ اُنہیں اِس سے بھی کچھ غرض نہیں کہ وطنِ عزیز کو رَبّ ِ کریم نے دنیا کی ہر نعمت سے مالا مال کر رکھا ہے اور جغرافیائی حیثیت یہ کہ ساری دنیا کی نظریں زمین کے اِس ٹکڑے پر۔ وہ تو اپنی دُکان پر صرف مایوسیاں بیچتے ہیں کیونکہ اِسی سے اُن کی دُکانداری چمکتی اور ریٹنگ بڑھتی ہے۔ جب ایسی صورتِ حال کا سامنا ہو تو ہمارے جیسا ہر لکھاری یہی سوچے گا کہ ”چلو تم اُدھر کو ، ہوا ہو جِدھر کی”۔ بس یہی وجہ ہے جس کی بنا پر ہم ہلکے پھلکے کالم نہیں لکھ پاتے وگرنہ ”اللہ اللہ ہم کہاں اور سیاست کہاں”۔ اب چلتے ہیں اپنے اصل موضوع یعنی سیاست کی طرف۔ عمران خاں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر میاں نوازشریف کی ضیاء الحق کے ساتھ گالف کھیلنے کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے طنز کیا ”ضیاء کے تربیت یافتہ جمہوریت کا سبق دے رہے ہیں”۔دست بستہ عرض ہے کہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر پھیکنا عقلمندی نہیں۔ یہاں کون ہے جو آمریت کی گود میں نہیں پلا؟۔ذوالفقار علی بھٹو آمر ایوب خاں کو ”ڈیڈی” کہا کرتے تھے۔ وہ ایوب خاں کی اٹھارہ رکنی کابینہ میں واحد سول وزیر تھے ،باقی سب فوجی۔ ضیاء الحق میاں نوازشریف کو اپنی عمر لگ جانے کی دُعائیں دیا کرتے تھے۔

چودھری پرویز الٰہی آمر پرویز مشرف کو 10 بار وردی میں منتخب کروانے کے دعوے کیا کرتے تھے۔ حیرت تو عمران خاں پر ہے جنہوں نے میاں نوازشریف اور ضیاء الحق کی گالف کھیلنے کی تصویر تو لگا دی لیکن یہ سوچا تک نہیں کہ قوم کا حافظہ اب اتنا بھی کمزور نہیں کہ اُسے پرویز مشرف کے جلسوں میں جھنڈا اُٹھائے عمران خان کی بھرپور شرکت یاد نہ ہو ۔ جب پوری قوم پرویز مشرف کے ریفرنڈم کا بائیکاٹ کیے بیٹھی تھی ،خان صاحب ریفرنڈم کے حق میں گلی گلی کمپین کیا کرتے تھے ۔وہ تو بُرا ہو پرویز مشرف کا جس نے عمران خاں کو 2002ء کے انتخابات کے بعد حسبِ وعدہ وزیرِاعظم نہیں بنایا، جس پر ہمارے کپتان صاحب اُس سے روٹھ گئے۔

پرویزمشرف نے بہانہ یہ بنایا کہ پوری تحریکِ انصاف نے پورے پاکستان سے لَگ بھَگ ڈیڑھ لاکھ ووٹ لیے ہیں اور جیتنے والے واحد اُمیدوار صرف عمران خاں ، اِس لیے اُنہیں بھلا کیسے وزارتِ عظمیٰ سونپی جا سکتی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یقیناََ 2002ء کے انتخابات میں بھی تحریکِ انصاف کے ساتھ ”ہَتھ” ہوا ہوگا اور یہ ”ہَتھ ” پرویز مشرف اور چودھری برادران نے مل کر کیا ہوگا وگرنہ یہ کیسے ممکن ہے کہ اتنی ”مقبول” تحریکِ انصاف اور سیٹ صرف ایک۔ ویسے پرویز مشرف تو ہمہ مقتدر تھا ،اگر وہ خاں صاحب کو وزیرِاعظم بنا دیتو تو کِس کی مجال تھی جو چوں چراں کرتا ۔اِس کا فائدہ یہ ہوتا کہ کپتان وزارتِ عظمیٰ سنبھالتے سنبھالتے تھَک بلکہ ”ہَپھ” جاتے اور قوم کو اُس عذاب سے چھٹکارا مِل جاتا جس سے وہ متواتر گزر رہی ہے۔ ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ یہ ساری شرارت پرویز مشرف کی ہے جس نے کپتان کو وزارتِ عظمیٰ کا لالچ دے کر ٹرک کی بَتّی کے پیچھے لگا دیااور تَب سے اب تک وہ دوڑتے ہی چلے جا رہے ہیں۔

ہمیں یقین تھاکہ 2018ء میں ہمارے وزیرِاعظم عمران خاں ہی ہوں گے لیکن اب یہ یقین ڈانواڈول کہ وہ سپریم کورٹ کی ”دَست بُرد” سے بچتے دکھائی نہیں دیتے۔ عمران خاں اور جہانگیر ترین نااہلی مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے معزز جسٹس صاحبان کے رویوں سے تو یہی نظر آتا ہے کہ وہ اِن دونوں کو ”پھَڑکانے” کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔ سپریم کورٹ کے ریمارکس کے مطابق” عمران خاں اور جہانگیر ترین کے مؤقف میں تضاد ہے، عدالت نے مجموعی تصویر سامنے رکھ کر دیکھنا ہے کہ کسی قسم کی بَددیانتی کی گئی یا نہیں”۔ محترم چیف جسٹس نے فرمایا ”اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد عمران اور جہانگیر سے بیان حلفی پر ایک سوال ضرور کروںگا ،ابھی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا”۔ یہ بھی کہا گیا ” سچ بولنے کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو یاد نہیں رکھنا پڑتا کہ پہلے کیا کہا گیا تھا”۔ اِن ریمارکس سے تو صاف نظر آتا ہے کہ فیصلہ حق میں آنے والا نہیں۔ جہاں تک غلطی اور غلط بیانی کا تعلق ہے تو پانچ رکنی بنچ نے میاں نوازشریف کو محض اِس بنا پر نااہل قرار دے دیا کہ اُنہوں نے کبھی وصول نہ کی جانے والی تنخواہ کو ظاہر نہ کرکے غلط بیانی کی۔ اب یہ نظیرتین رکنی بنچ کے سامنے ہے، بھلا وہ پانچ رکنی بنچ کے فیصلے کے خلاف کیسے جا سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو اِس کے خلاف کم از کم نوازلیگ تو شدید احتجاج کرتی سڑکوں پر نظر آئے گی۔ شاید اِسی لیے تین رکنی بنچ پھونک پھونک کر قدم اُٹھا رہا ہے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
imran khan Nawaz Sharif pakistan political politics Prof Riffat Mazhar پاکستان سیاست سیاسی عمران خاں نواز شریف
MOMIN BANDAY
Previous Post مومن بندے
Next Post دودھ کا دودھ اللہ کا نور
Milk

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close