Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عدمِ استحکام

February 13, 2018 0 1 min read
Imran Khan
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : طارق حسین بٹ شان
ایمپائر کی انگلی اٹھنے والے عمران خان کے اعلان سے مختلف دھرنوں اور احتجاجوں سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ختم کرنے کے کئی حربے آزمائے گے لیکن وہ سارے ثمرات دینے سے قاصر رہے کیونکہ پاکستانی عوام جمہوریت سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ عمران خان نے شدید عوامی دبائو کی وجہ سے اپنی انگلی والی حماقت کو خدا کی انگلی سے تشبیہ دے کر گلو خلاصی کروانے کی بڑی کوشش کی لیکن بات نہ بن سکی کیونکہ کسی بھی غیر حقیقی ،بچگانہ ،بے سرو پا ،اور بے تکی منطق کو غلط دلائل سے صحیح ثابت نہیں کیا جا سکتا۔ انگلی کی غلط تشبیہ عمران خان کو لے ڈوبی کیونکہ ان کا اعلان جمہوریت کے خلاف کھلا اعلانِ جنگ تھا لہذا اور انھیں دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور ہونا پڑا جبکہ رہی سہی کسر باغی نے پوری کر دی۔حکومت تو نہ جا سکی البتہ میاں محمد نواز شریف ٢٨ جولائی کو ایک متنازعہ عدالتی فیصلے سے نا اہل قرار پائے ۔جس کے بعد بڑے جتن ہوئے،بڑا شور مچا ،بڑی سازشیں ہوئیں، بڑے منصوبے بنے،بڑے پاپڑ بیلے گے کہ کسی نہ کسی طرح سے سینٹ کے انتخابات کوالتوا میں ڈال دیا جائے اور مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری کے خواب کوخاک میں ملا دیا جائے تا کہ اسٹیبلشمنٹ کی قوت کو زک نہ پہنچے اور سارے سٹیک ہولڈرز اس کے سامنے سر نگوں رہیں۔ لیکن حالات کے جبر اور مسلم لیگ (ن) کی دیدہ دلیری سے اس طرح کی ساری کاوشیں ناکامی سے ہمکنارہو تی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

اگرچہ اس بارے میں حرفِ آخر کہنا ابھی بھی آسان نہیں ہے کیونکہ انتخابات رکوانے کی کاوشیں اب بھی زورو شور سے جاری و ساری ہیں اور پاکستانی سیاست اپنی عجوبہ پسندی اور غیر یقینی پسِ منظر سے بھری پڑی ہے ۔ جو سوچا نہیں ہوتا وہی ہو جاتا ہے اور سارے اس انہونی کے سامنے سجدہ ریز ہو جاتے ہیں۔کسے معلوم ہے کہ کب چھڑی گھوم جائے اور ایک اور طالع آزما اقتدار کی دیوی کو اپنے چرنوں میں رکھ کر اس کے حسن کے جلووں سے اپنی دنیا روشن کر لے ۔ہر بار وعدے اور یقین دہا نیاں کروائی جاتی ہیں کہ غیر جمہوری اقدام سے گریز کیا جائے گا لیکن پھر آنا فانا میرے ہم وطنوں کی سریلی آواز سے پاکستان کے دشت و جبل اور گلیاں گونج اٹھتی ہیں اور جمہوریت کو کسی کونے کھدرے میں پھینک دیا جاتا ہے۔

میاں محمد نواز شریف کو زچ کرنا اور انھیں عدالتوں میں گھسیٹنا سینیٹ میں ان کی اکثریت کو تہہ و بالا کرنے کی مختلف کڑیاں ہیں لیکن قرائن سے اندازہ ہو رہا ہے کہ سینیٹ انتخابات شائد اب رکوائے نہ جا سکیں اور میاں محمد نواز شریف کو سینیٹ میں اکثریت سے محروم نہ کیا جا سکے۔در اصل میاں محمد نواز شریف نے سیاست میں ایک نیا بیانیہ اختیار کر کے سب کو حیران کر دیا ہے ۔ وہ لوگ جو میاں محمد نواز شریف کو اسٹیبلشمنٹ کا پر وردہ اور بغلی بچہ قرار دیتے نہیں تھکتے تھے ان کیلئے نیا نواز شریف نا قابلِ فہم ہوتا جا رہا ہے ۔میاں محمد نواز شریف نے اپنی سیاسی سمجھ بوجھ اور بصیرت سے ساری بازی ہی پلٹ کر رکھ دی ہے ۔عمران خان کے پاس ٢٨ جولائی ٢٠١٧ کو سنہری موقعہ تھا کہ وہ نا اہل نواز شریف کو اپنے تابڑ توڑ حملوں سے مزید بے ہمت کر کے ناک ڈائون کردیتے لیکن ان کی کاہلی اور غلط حکمتِ عملی کے سبب میاں نواز شریف صاف بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے ۔ مریم نواز نے اپنے والد کو جس طرح حوصلہ دیا اور انھیں ڈٹ جانے کا مشورہ دیا وہ سب کے اذہان سے ماوراء تھا۔کوئی اس بات سے لاکھ اختلاف کرے لیکن یہ بات اظہر من الشس ہے کہ مریم نواز کی للکار سے پاکستان کی فضا دلکش اور پر کشش ہو گئی ہے اور عوام مریم نواز کی جراتوں کے مداح بنتے جا رہے ہیں۔

جرات مند انسان ہی تاریخ کا دھارا بدلا کرتے ہیں اور مریم نواز کی جراتیں ایک نیا باب رقم کر رہی ہیں ۔جنرل پرویز مشرف کے ظلم و جبر سے خوفزدہ ہو کر سعودی عرب جلا وطن ہو جانے والے نواز شریف سے یہ امید کیسے کی جا سکتی تھی کہ وہ جمہوری شمع کا پاسبان بن کر ابھرے گا اور اسٹیبلشمنٹ کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑا ہوجائیگا۔وہ موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہر اس قوت کو للکارنے کی جسارت کرے گا جن کے سامنے بڑے بڑوں کا پتہ پانی ہو جاتا ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان بزمِ خویش یہ سمجھ رہے تھے کہ میاں محمد نواز شریف ایک بھولی بسری داستان بن گئے ہیں اور پاکستانی سیاست سے ان کا کردار ہمیشہ کیلئے ختم ہو گیا ہے اور اب ان کی فتح کی راہ میں کوئی شہ مزاہم نہیں ہو سکتی لیکن جی ٹی روڈ مارچ اور عدلیہ کو للکارنے کے بیا نیہ نے سب کچھ تہس نہس کر کے رکھ دیاہے۔در اصل عمران خان سیاست کی نفسیات کو سمجھنے سے قاصر رہے اور بر وقت فیصلہ کرنے سے معذور رہے جس سے میاں محمد نواز شریف کو نئی زندگی مل گئی اور جس کا انھوں نے بھر پور فائدہ اٹھا یا اور خود کو زیادہ مضبوط اور معاملہ فہم ثابت کیا۔

عمران خان فتح کے جشن میں ایسے الجھے کہ بنیادی فیصلے کرنے کی صلا حیت کھو بیٹھے اور فوری انتخابات کے نعرہ کو حقیقت نہ بنا سکے۔برادرم سہیل وڑائچ نے اپنے کئی کالموں میں فوری انتخابات کے مطا لبے کو شدو مد سے اٹھا یا لیکن جھنیں اٹھا نا چائیے تھا وہ اسے اٹھانے میں ناکام رہے اور اپنی خود ساختہ فتح کے تصور میں مگن رہے۔٢٨ جولائی ٢٠١٧ کا وقت ہی اسمبلیوں سے مستعفی ہو کر وزنی ہتھوڑا مارنے کا تھالیکن پی ٹی آئی کی اندرونی سیاست اور وزیرِ اعلی پرویز خٹک کی ضد ،ہٹ دھرمی اور انکار کی وجہ سے فوری انتخابات کا نعرہ پھسپھسا ہو گیا جس سے اقتدار کی ڈور کا سرا عمران خان کے ہاتھوں سے کھسکنا شروع ہو گیا۔ اور اب حالت یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کے گڑھ پشاورمیں تاریخی جلسے کے انعقاد سے انھیں مشکل میں ڈال دیا ہے اور ان کی مقبولیت پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔وہ شہر جہاں سے پی ٹی آئی نے اے این پی جیسی مضبوط جماعت کو ناکوں چنے چبوائے تھے وہاں پر اسے مسلم لیگ (ن) جیسی کمزور جماعت سے خطرات محسوس ہو رہے ہیں۔تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ پی ٹی آئی کسی پر کشش بیانیہ کی عدم موجودگی میں سیاسی گرائونڈ کھوتی جا رہی ہے اور ٢٠١٨ کے انتخابات میں پشاور سے اس کی کامیابی پر کئی سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔،۔

کیا ایک ناا ہل شخص اتنا طاقتور ہو سکتا ہے کہ وہ بیک وقت اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کو للکارے اور وہ صفائیاں پیش کرتے رہیں ۔جو عدالت سے سزا یافتہ ہونے کے باوجود بھی عوامی عدالت میں خود کو بے گنا ثابت کر دے اسے ایک شاطر،چالاک اور ذہین سیاستدان ہی کہا جا سکتا ہے ۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ میاں محمد نوازشریف کے بارے یں عمومی تاثر یہی ہے کہ وہ بات کو بآسانی سمجھنے کے جو ہر سے نا بلد ہیں لیکن جب کوئی بات ان کی سمجھ میں آ جاتی ہے تو پھر انھیں اس سے روکنا نا ممکن ہو جاتا ہے۔مریم نواز نے اپنے باپ کے کان میں جو سر گوشی کی ہے اسے انھوں نے اپنی زندگی کا محور بنا لیا ہے اور فتح و شکست سے بے نیاز اس ڈگر کے مسافر بن گے ہیں جس کی آخری منزل وہ نظامِ عدل ہے جس میں منتخب وزیرِ اعظم کو نکالا نہ جا سکے ۔سینیٹ کے انتخابات سے بہت سی جماعتیں اور گروہ پریشان ہیں کیونکہ ان انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری کے امکانات پوشیدہ ہیں۔

ہارس ٹریڈنگ سے مسلم لیگ (ن) کا راستہ روکا جا سکتا ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ میاں محمد نواز شریف کو پنجاب اور وفاق سے کس طرح روکا جائے کیونکہ وہاں کے ممبران اپنی بولی لگوانے اور سرِ عام بقائو مال بننے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔وہ اب بھی میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور سینیٹ میں اپنی جماعت کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔میاں محمد نواز شریف بنیادی طور پر پنجاب کے لیڈر ہیں بالکل ویسے ہی جیسے پی پی پی سندھ کی جماعت ہے، پی ٹی آئی کے پی کے کی پارٹی ہے اور ایم کیو ایم کراچی کی جماعت ہے۔ان کے اپنے گڑھ میں انھیں کمزور کرنا اور ہارس ٹریڈنگ سے ووٹ ہتھیا لینا شائد آسان نہیں ہے۔کوششیں تو بہت کی جا رہی ہیں کہ میاں محمد نواز شریف کو پنجاب میں کمزور کیا جائے لیکن ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔پیر سیالوی کا کارڈ اور ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا شوشہ بھی پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو عدمِ استحکام سے ہمکنار نہ کر سکے جس سے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو مزید استحکام نصیب ہوا۔،۔

Tariq Hussain Butt Shan
Tariq Hussain Butt Shan

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلسِ قلندرانِ اقبال

Share this:
Tags:
democracy elections government imran khan pakistani people protest احتجاج انتخابات پاکستانی عوام جمہوریت حکومت عمران خان
Asma Jehangir
Previous Post سچائی کی بے خوف آواز خاموش ہو گئی
Next Post عصمت دری کے واقعات پس پردہ حقائق
Rape

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close