
لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہدائے پشاور کا خون رنگ لا رہا ہے، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ سنجیدگی اور دیانت داری سے عمران خان کو مطمئن کرنے کی کوشش کریں گے۔
