Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عمران ناٹ آوٹ: جہانگیر آوٹ :حدیبیہ کیس خارج: سپریم کورٹ فیصلہ

December 16, 2017 0 1 min read
Imran Khan – Jehangir Tareen
Imran Khan – Jehangir Tareen
Imran Khan – Jehangir Tareen

تحریر : میر افسر امان، کالمسٹ
جدید دنیا کی حکومتوں کے آئینی دور میں پارلیمنٹ مقننہ یعنی قانون بنانا، حکومت ملکی معاملات چلانا،عدلیہ پارلیمنٹ کے فیصلوں کی جاچ پڑتال ، حکومت کے عوام کے خلاف ناجائز احکام روکنا اور عوام کو انصاف مہیا کرنا اور صحافت حکومت کے اچھے بُرے کاموں کو عوام کے سامنے اجاگر کرنا تاکہ عوام آنے والے انتخابات میںممبران پارلیمنٹ کا محاسبہ کر کے اقتدار سے علیحدہ کر دے اور اچھی کارکردگی پر دوبارہ منتخب کر کے ایوانوں تک پہنچائے۔ اگر کسی ملک میں یہ چاروں ادارے صحیح کا م کر رہے ہوں تو سمجھ لیجیئے کہ ملک کا جمہوری نظام پٹڑی پر ہے۔اور اگر ان میں سے کوئی بھی ادارہ اپناکام صحیح نہیں کر رہا توجمہوری نظام خطرے میں ہے۔ اس لیے ملک کے تمام لوگوں، جن میں سیاست دان سرے فہرست ہیں عدلیہ کے فیصلوں کو ،چاہے ان کے حق میں ہوں چائے ان کے خلاف ہوں دل سے تسلیم کرنا ہی قانو ن کے پابند شہریوںکا کام ہے۔ جبکہ حکومتی وزرا کہتے ہیں کہ پانچ سا ل کے لیے منتخب کیے گئے کو پارلیمنٹ ہی نکال سکتی ہے کوئی اور ادارہ نہیں نکال سکتا۔ان حکومتی لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ پارلیمنٹ نے ہی قانون بنائے ہیں کہ کوئی ممبر پارلیمنٹ کرپشن کرے گایاصادق اور امین نہ رہے گا تو ملک کی اعلیٰ عدلیہ اس کو قانون کے مطابق سزا دے سکتی ہے۔ اسے تا حیات کسی بھی عوامی عہدے کے لیے تاحیات نا اہل کر سکتی ہے۔جیسے کہ عدلیہ نے نواز شریف اور جہانگیر خان کو تا حیات نا اہل قرار دے دیا ہے۔ آج ہم اسی بات کو سامنے رکھتے ہوئے ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے بیک وقت تین اہم فیصلوں پر اپنے کالم کو مختص کریں گے۔

پہلا فیصلہ نیپ کے خلاف آیا جو اس نے سپریم کورٹ کی آبزرویشن کی روشنی میں نواز فیملی پر حدیبیہ پیپرز ملز کے حوالے سے دوبارا کھولنے کے لیے درج کرایا تھا۔ نیپ عدالت کو مطمن نہیں کر سکی کہ وقت پر اس کیس کو کیوں نہیں کھولا گیا۔عدالت نے اسے یہ کہہ کر خارج کردیا کہ قانون کے مطابق وقت نکل گیا اور اب آپ کیس کر رہے ہیں اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ لہٰذا نیپ کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔ویسے عوام کو یہ بات تو سمجھ نہیں آئی کہ اگر کوئی حکمران ٹولہ کرپشن کرتا ہے۔ کرپشن پکڑنے والے ادارے میں اپنے بندے بھی بھرتی کر وا دیتا ہے، کرپشن کو پکڑنے والے ادارے کسی بھی وجہ سے وقت پر ان پر مقدمہ قائم نہیں کر تے تو اس کی کرپشن پر بعد میں مقدمہ قائم نہیں ہو سکتا۔ چائے وہ کرپٹ ہی ہو؟ دوسرے کیس کا٢٥٠ صفحات پر مشتمل فیصلہ سپریم کورٹ کے معززچیف جسٹس نے پڑھ کر سنایا۔یہ کیس حنیف عباسی صاحب نے داہر کیا تھا۔جس میں عمران خان کے لندن فلیٹ، آف شور کمپنی اور بیرون ملک پارٹی فنڈنگ سے متعلق تھا۔جہانگیرخان کی لندن میں پراپرٹی،اختیارات کے غلط استعمال،قرضوں کی معافی اور ٹرسٹ ڈیڈپرحنیف عباسی نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان صاحب اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین صاحب کو نا اہل قررار دے۔ عدالت نے کیس سال بھر سنا اور عمران خان کو صادق و امین کہا اور اپنے فیصلے میں حنیف عباسی کی درخواست خارج کر دی۔ جہانگیر خان کو٥٢ ون ایف کے تحت جرم کے اقرار اور جرمانہ ادا کرنے کی پادائش میں سیاست سے تاحیات نا اہل قرارنا دے دیا۔ اس فیصلہ کی روشنی میں، الیکشن کمیشن نے انہیںڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا لودھریں حلقے کی سیٹ خالی ہو گئی۔ عمران خان کے متعلق اضافی نوٹ میں جسٹس فیصل عرب نے لکھا کہ نواز شریف پچھلے تیس سال سے عوامی عہدے پر فائز رہے۔نواز شریف عدلیہ کے سامنے صحیح جواب نہ دے سکے۔ جبکہ عمران خان کسی عوامی عہدہ پر فائز نہیں رہے۔ دونوں کے کیس ایک جیسے نہیں۔

صاحبو!ضرورت تو اس امر کی تھی ہر فریق عدلیہ کے فیصلوں کو خوش دلی سے مانتا ،مگر نواز لیگ کے حضرات نے حسب سابق اِف ا ینڈ بٹ کی گردانیں سنانی شروع کر دیں۔اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کو جانبدار فیصلہ کہا اور عدلیہ پر اعتراض کریا۔ جبکہ عمران خان اور جہانگیر خان نے عدلیہ کے فیصلہ کو تسلیم کیا اور پیٹیشن میں جانے کا اعلان کیا۔بلکہ جہانگیر نے تحریک انصاف کی سیکر ٹیری شپ سے مستعفی ہو گئے۔ تحریک انصاف کے سپوک پرسن فواد خان ایڈوکیٹ نے اپنی پریس کانفرنس میںفیصلوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف مخالفوں نے تین الزام لگائے تھے۔لندن فلیٹ، بیرون ملک سے فنڈنگ اور مالی بدعنوانی۔ عمران خان نے فلیٹ ایمنسٹی میں فلیٹ ظاہر کیا گیا تھا۔ اس لیے عدالت نے کلیئر کر دیا۔مالی بدعنوانہ بھی ثابت نہیں ہوئی۔ بیرونی ملکوں سے فنڈنگ کو عدالت نے الیکشن کمیشن کو بھیج دیا۔پانچ سال کی مدت کا بھی تعین کر دیا کہ وہ اس مدت تک کی تحقیق کرے۔ یعنی دو الزام ختم اور ایک الزام الیکشن کمیشن کو تحقیق کے لیے بھیج دیا گیا۔عمران کے خلاف حنیف عباسی کی پیٹیشن خارج کر دی گئی۔جہانگیر خان کو ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریع کی بنیاد پر ٹیکنیکل بیس پر نا اہل قرار دیا گیا۔تحریک انصاف ریویو پیٹیشن دائر کرے گی۔ جہانگیرخان کو سپریم کورٹ نے غلط بیانی کی بنیاد پر تینوں ججز نے نا اہل قرار دیا اور کہا کہ جہانگیر خان صادق اور امین نہیں رہے۔الیکشن کمیشن کو نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا بھی کہہ دیا گیا جو اس نے فوراً جاری کر دیا۔گو کہ ن لیگ والوں نے عمران خان کو کرپٹ اورنواز شریف کے مقابلہ میں پیش کیا تھا۔ مگر عدالت نے ان کی خواہشات پر مٹی ڈال دی اور عمران خان کو صادق اور امین ثابت کر دیا گیا۔ یہ کیس صر ف تحریک کو نقصان پہنچانے کے لیے داہر کیا گیا تھا جو ناکام ہوا۔عمران خان اعلیٰ عدالت بے داغ قرار پائے۔

البتہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اے ٹی ایم خراب ہو گئی اور جہانگیر خان ناک آوٹ ہو گئے ۔ مریم نواز نے کہا کہ آج ثابت ہو گیا کہ نواز شریف کے ساتھ نا انصافی ہوئی۔جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اُٹھ گئے۔شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا۔تمام الزامات سے بری ہو گیا۔فیصلہ میری سیاسی زندگی کا عظیم دن ہے۔عمران خان نے بھی پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے ساٹھ کاغذات ثبوت کے طور پر اعلیٰ عدلیہ جمع کرائے جبکہ نواز شریف ثبوت میں صرف قطری خط پیش کر سکا۔ عمران خان نے کہا کہ میں فیصلہ تسلیم کرتاہوں۔جہانگیر خان کو نا اہل قرار دینے پر افسوس ہوا۔ ہم نظر ثانی کی اپیل دائر کریں گے۔ مجھ پر ایسے شخص نے کیس کیا جو خود منشیات فروش ہے۔اس پر مقدمہ چل رہا ہے۔ نواز شریف ملک سے٣٠٠ ارب روپے منی لانڈرنگ کر کے بیرون ملک لے گیا۔ میں نے پیسا باہر سے کمایا اور واپس پاکستان میں لایا۔ نواز شریف سے عدالت نے کرپشن کیس میں ثبوت مانگا تو صرف ایک قطری شہزادے کے خط کے علاوہ کچھ نہیں بھی ثبوت نہیں دیا۔نواز لیگ والوں نے مجھے ایک کرپٹ شخص سے مجھے ملانے کی کوشش کی۔ مگر اللہ کا شکر ہے کہ عدالت نے مجھے صادق اور امین قرار دے دیا اور ن لیگ والوں کے منہ کالے ہوئے۔ جہانگیر خان ٹیکنیکل بیس پر نا اہل قرار پائے اگر اسی بنیاد پر اتنی باریکی سے کیس دیکھے جائیں تو سارے ممبر پارلیمنٹ نا اہل قرار پا جائیں گے۔جہانگیرخان ایک کاروباری شخص ہیںہر سال مکمل گوشوارے جمع کرواتے ہیں پوراٹیکس دیتے ہیں۔میڈیانے عمران خان سے جہانگیر خان کے جہاز اور ہیلی کاپٹر کے استعمال کی بات کی تو عمران خان نے جواب میں کہا کہ وہ پارٹی کے کاموں کے لیے استعمال ہوتا ہے جس کی پارٹی کی طرف سے پیمنٹ کی جاتی ہے۔

تبصرہ نگاروں نے ٹی وی پر اپنے تبصروں میں کہاکہ نواز شریف اور عمران خا ن ففٹی ففٹی پوزیشن میں آ گئے ہیں۔ کیونکہ تحریک انصاف کے سیکرٹیری جنرل اعلیٰ عدالت سے نا اہل ہوئے۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف فیملی کے حدیبیہ کیس میں نیپ کی مقدمہ دوبارہ کھولنے کی درخواست خارج کر دی۔سپریم کورٹ پر نواز لیگ کی طرف سے الزام لگایا جاتا تھا، کہ کسی کے کہنے پرنواز شریف کو نا اہل قرار دیا۔ وہ آج ثابت ہو گیا کہ سپریم کورٹ کسی کی بھی ناجائزحمایت نہیں کرتی بلکہ انصاف کرتی ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ نیپ نے حدیبیہ کیس صحیح طریقہ سے پیش نہیں کیا۔مافیا نے پہلے ہی اپنے بندے نیپ جیسے اداروںمیں لگائے۔شیخ رشید نے تبصرہ کیا کہ عمران خان بچ گیا اس کو جمانا نے بچایا۔ میں تو کہتا ہوں اگر مذہبی رکاوٹ نہ ہو تو عمران خان کو جمانا سے دوبارہ شادی کر لینی چاہیے۔ تحریک انصاف کو کئی اور جہانگیر خان مل جائیں گے۔ نیپ کے جاوید اقبال صاحب نے حدیبیہ کیس کے پراسکیوٹر کے لیے پانچ لوگ بھیجے مگر نوازحکومت نے ایک کو بھی نہیں لگایا۔ پھر جاوید اقبال نے خود سے پراسکیوٹر لگایا تو وہ بھی نہ لگ سکا۔حدیبیہ کیس نیپ نے صحیح طریقے سے ڈیل نہیںکیا۔تبصرہ نگار کہتے ہیں کہ لوگ اب نواز لیگ سے ٹوٹ کر تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سینئر وکیل اعتزاز احسن صاحب سے میڈیا نے فیصلہ کے بارے معلوم کیا تو انہوں نے فرمایا کہ آج کے دن کو میں ایسے دیکھتا ہوں اور لگتا ہے کہ حدیبیہ کیس پر نواز شریف خاندان کے مقدمے میں سپریم کورٹ تقسیم ہو گئی ہے۔

حدیبیہ کیس سنتے وقت عدالت نے پاناما کیس میں معزز جج آصف سعید کھوسہ کے فیصلہ کا حوالہ بھی نہیں دینے دیا۔ سپریم کورٹ نے حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے اس بات پر رعایت نہیں دی کہ وقت گزر گیا۔ جبکہ نواز شریف کیس ٩ سال کے بعد کھولا گیا تھا تو اُسے تو منظور کیا گیا تھا۔ نواز لیگ کے مصدق ملک سے میڈیا نے سوال کیا کہ دو فیصلے آپ کے حق میں آئے اور ایک فیصلہ آپ کے حق میں نہیں آیا۔بجائے خوش ہونے کے انہوں نے کہا کہ عدالت نے جو ترازو نواز شریف کے لیے استعمال کیاتھا اگر وہی ترازو عمران خان کے لیے استعمال کیا جاتا تو عمران خان بھی نا اہل قرار دیے جاتے۔نواز شریف تو اپنے بچوں کی کمپنی سے تنخواہ نہ لی تو نا اہل قرار پائے ۔جبکہ عمران خان کی نیازی کمپنی پر گرفت نہیں کی گئی۔ اصل میں نواز شریف اپنے بیٹوں کی کمپنی کے ڈاریکٹر تھے جبکہ عمران خان نا تو آف شور کمپنی کے شیئر ہولڈر تھے اور نا ہی ڈائریکٹر تھے۔مصدق ملک نے کہا کہ حساب برابر کرنے کے لیے حدیبیہ کا فیصلہ اور عمران خان کا فیصلہ ایک دن ہی سنایا گیا۔

تبصرہ نگاروں نے کہا کہ عمران خان جب آنے والے ٢٠١٨ء کی کے الیکشن میں جائیں گے تو صادق و آمین کے سرٹیفیکیٹ کے ساتھ جائیں گے جو ان کی جیت ہے۔ان کی کامیابی بھی ممکن ہو جائے گی۔جبکہ نوازشریف پارٹی کے لوگ ایک کرپشن شدہ تاحیات نا اہل سربراہ کے تحت الیکشن میں جائیں گے۔ عمران خان کو صادق و امین ہونے کا فائدہ اور نواز شریف کی پارٹی کا نقصان ہو گا۔ ن لیگ پارٹی پر ٢٠١٨ء کے الیکشن میںبڑا اثر پڑھے گا۔ عمران خان کو اب وزیر اعظم بننے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔مریم اورنگ زیب فرماتی ہیںکہ منتخب وزیر اعظم کو اقامہ پر نا اہل کر دیا کہ اس نے اپنے بیٹوں سے تنخواہ نہیں لی۔ اورعمران خان کی نیازی کمپنی لیے کہا گیا کہ کوئی بات نہیں۔ یہ انصاف کے دو مختلف ترازو ہیں۔دینا ل عزیز کی پریس کانفرنس میں کہا گیا۔ کہ جہانگیر خان کو قربانی کا بکرا بنا کر پہلے سے بنے ہوئے اسکرپٹ کے مطابق عمران خان کو بچا لیا گیا۔غیر ملکی فنڈنگ کو نہیں جانچا گیا۔ عمران خان کی بیرون ملک فنڈنگ کے لیے الیکشن کمیشن کو کہا کہ پانچ سال سے پیچھے نہیں جائیں ۔جبکہ نواز شریف کی ١٩٦٢ء تک ریکارڈ کو دیکھا تھا اور کرپشن دیکھی گئی۔ یہ فیصلہ غلامی دور کے فیصلوںجیسا فیصلہ ہے۔نواز لیگ کے کارکنوں نے اس موقعہ نعرے لگائے کہ عمران خا ن چور ہے۔نواز شریف کی ناجائز شور شرابہ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے عمران خان کے عدالت سے امین و صادق ثابت ہونے پر نواز لیگ کے لوگوں نے سپریم کورٹ کے خلاف غیر قانونی طور باتیں کرنے کی اپنی پرانی روش کا مظاہرہ کیا۔

قارئین جیسے کہ ہم نے کالم کے شروع میں عرض کی تھی کہ معذب جمہوری حکومتوں میں عدلیہ پر اعتماد کیا جاتا۔ مگر نواز شریف اور ان کی پارٹی کے لوگ اس پر عمل نہیں کر رہے۔ ن لیگ کو سمجھ لینا چاہے کہ نواز شریف کے کرپشن کیس میں نا اہل ہونے کے بعد بھی ان ہی کی حکومت ہے۔کسی ادارے نے جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کیا بلکہ جمہوریت چل رہی ہے اور انشاء اللہ جمہوریت چلتی رہے گی۔ہاں ملک کی اعلیٰ عدلیہ نے پہلے پیپلز پارٹی کے دو وزیر اعظموں کو اور اب ن لیگ کے وزیر اعظم کو کرپشن ثابت ہونے پر نال اہل قرار دیا جو صحیح ہے۔ ن لیگ کوملک میںاپنے ترقیاتی پروگرموں کو جاری رکھ کر محب وطن ہونے کا ثبوت پیش کرنا چاہیے۔ نواز شریف ٣٥ سال اقتدرمیں رہے۔ اب اپنی پارٹی کے دوسرے لوگوں کو سیاست کرنے کا موقعہ دیں۔

Mir Afsar Aman
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان، کالمسٹ

Share this:
Tags:
decision supreme court خارج سپریم کورٹ فیصلہ
Sakoot e Dhaka
Previous Post مشرقی پاکستان سے بنگلہ دیش تک
Next Post راجہ ہاسر ہمایوں سرفراز کا خان میرج ہال چکوال میں پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ چکوال NA-60 کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ
PTI

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close