
سبی (محمد طاہر عباس ) سانحہ پشاور کے خلاف سبی کے مختلف سرکاری اسکولز کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی میں مختلف اسکولز کے سینکڑوں طلباء اساتذہ ،سول سوسائٹی اور اعلیٰ افیسران نے شرکت کی احتجاجی ریلی مختلف شاہرائوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر احتجاجی جلسے کی شکل اختیارکرگئی ریلی سے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھار رکھے تھے۔
جن پر احتجاجی نعرے درج تھے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوفی سلیمان نقشبندی سمیت دیگر اساتذہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل جو واقعہ پشاور میں پیش آیا ہے اس پر پوری قوم ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اس طرح کی کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہم دہشت گردوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم مل کر ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائے گی انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے جو تعلیم اداروں کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
اس سے ان کے ناپاک عزائم کا پتہ چلتا ہے کہ وہ ناصرف پاکستان کی بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ کل کے سانحے پر نہ صرف پشاور بلکہ پوری پاکستانی قوم غمزدہ ہے اور شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں آخر میں سانحہ پشاور کے معصوم شہدا ء کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے علاوہ ازیں سانحہ پشاور کے خلاف سبی میں انجمن تاجران کی جانب سے شہر بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی تمام تر کاروباری مراکز بند رہے۔
