کراچی : عبدالراشد خان ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی تعینات،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کا چارج سنبھالنے کے بعد شاہ فیصل زون میں بلدیہ کورنگی کے محکماجاتی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالراشد خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی تعاون اور خدمت کے جذبے سے سرشار افسران و عملے کے باہمی ٹیم ورک کے ذریعے ضلع کورنگی کو بلدیاتی مسائل پاک اور عوام کو مثالی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں گے اجلاس میں میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن ،شاہ فیصل ،لانڈھی کورنگی زونز کے فوکل پرسن بلدیہ کورنگی کے تمام محکمہ جاتی سربراہان بھی موجود تھے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے افسران سے کہاکہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور باہمی ٹیم ورک کے ساتھ علاقائی ترقی اور عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کے حوالے سے شکایات کا ازالہ ممکن بنا ئیں انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر گلیوں اور محلوں میں صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کے ساتھ ساتھ شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔
سرکاری اراضی کا مکمل تحفظ یقینی بنائی جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے صوبائی وزیر بلدیات کے احکامات پر بلدیہ کورنگی کے تحت منعقدہ کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل کے فوری ازالے کے لئے تمام تر محکماجاری کاوشوں کو بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے افسران سے کہاکہ وہ عوامی مسائل سے آگاہی اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے شکایاتی مراکز کو فعال بنائیں اور علاقائی سروے کے ذریعے علاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا تدارک ممکن بنائیں۔اجلاس میں سانحہ پشاور کے شہداء کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔

