
نئی دہلی (جیوڈیسک) عام آدمی پارٹی کے بعد بھارت میں خاص آدمی پارٹی بھی بن گئی جس میں صرف کرپٹ اور بد عنوان لوگ ہی شرکت کر سکتے ہیں۔
خاص آدمی پارٹی کی بنیاد ناریش سنگھ بہادریہ نامی ایک بھارتی سیاستدان نے رکھی ہے جو اس سے پہلے ” پول کھول پارٹی ” کے نام سے جماعت بنا کر خبروں کی زینت بن چکےہیں۔
ناریش سنگھ کا کہنا ہے خاص آدمی پارٹی میں غریبوں کیلئے کوئی جگہ نہیں بلکہ بھارت کے کرپٹ، بدعنوان اور نا اہل سیاستدانوں اس جماعت اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔
ناریش سنگھ کئی نامی گرامی سیاستدانوں کے خلاف الیکشن لڑ چکے ہیں جن میں اٹل بہاری واجپائی ، نوجوت سنگھ سندھو جیسے مشہور شخصیات شامل ہیں۔
