
کیف (جیوڈیسک) یوکرائنی شہریوں نے روسی فوج کی مداخلت کو مسترد کر دیا۔ ملک بھر میں فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
ہزاروں شہریوں نے روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ روسی صدر یوکرائن فوج بھیجنے کا فیصلہ واپس لیں۔ ان کا کہنا تھا یوکرائن میں روسی فوج کی مداخلت غیرضروری اور غلط ہے۔
دوسری جانب روسی پارلیمنٹ کی جانب سے یوکرائن میں فوج بھیجنے کی منظوری کے بعد یوکرائن میں فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ملک کے کئی شہروں میں فوج گشت کر رہی ہے۔
یورپی یونین کا کہنا ہے روسی اقدام سے پورے یورپ کا امن تباہ ہو جائے گا۔ امریکی صدربراک اوباما نے روسی فوج کی مداخلت کو بین الااقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
