
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں آتشبازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ دھماکا ریاست تامل ناڈو میں واقع آتشبازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں اس وقت ہوا جب متعدد مزدور کام میں مصروف تھے۔
