
ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات سات اپریل سے شروع ہوں گے۔ نتائج کا اعلان سولہ مئی کو کیا جائے گا۔
بھارتی چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بارہ مئی تک ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات نو مرحلوں میں ہونگے۔
الیکشن کمشنر کے مطابق اس سال اکیاسی کروڑ چالیس لاکھ ووٹرز حق راہ دہی استعمال کریں گے جو گزشتہ انتخابات سے دس کروڑ زیادہ ہے۔
آندھر پردیش، سکھم اور اڑیسہ میں بھی انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمشنر نے بتایا کہ انتخابات کے نتائج کا اعلان سولہ مئی کو کیا جائے گا۔
