
کرائسٹ چرچ (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ میں چالیس سال بعد ریکارڈ بارشوں نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا۔
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جاری بارشوں کے باعث دریا میں طغیانی آ گئی۔ شہر میں پانی داخل ہونے سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا ہے جبکہ کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔
حکام کے مطابق انیس سو پچھتر کے بعد موجود سیزن میں اتنی شدید بارشیں ہوئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کار روائیاں جاری ہیں۔
