
ویدیشا (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گھی کے گودام میں آگ لگنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔
ویدیشا کی فوڈ مارکیٹ میں گھی کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، واقعے کے وقت ایک درجن کے قریب لوگ گودام میں موجود تھے، آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ لیا، ریسکیو ٹیم نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔
