
کوہاٹ (جیوڈیسک) ہنگو اور کوہاٹ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا،فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے، شہر میں کشیدہ حالات کنٹرول کرنے کے لئے فوج نے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
کوہاٹ کے مین بازار میں دو گروپوں میں کشیدگی کے باعث صورتحال اس وقت بے قابو ہو گئی جب مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی، مشتعل افراد نے تیراہ بازار میں 4 دکانوں کو آگ لگا دی۔
پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے موقع پر پہنچ کر مین بازار کو سیل کر دیا اور کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے مزید نفری تعینات کر دی ہے۔مقامی انتظامیہ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کشیدہ صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے فوج طلب کر لی۔
پولیس نے واقعے میں ملوث 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
