Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بھارت کی مودی سرکار کا اصل چہرہ

October 14, 2015 2 1 min read
Extremist Hindu Group Shiv Sena
Nathuram Godse
Nathuram Godse

تحریر: سید انور محمود
ناتھورام گوڈسے پڑھا لکھا تھا، وہ ایک اخبار کا ایڈیٹر تھا مگر مسلمانوں کا بدترین مخالف تھا۔ 30 جنوری 1948ء کو ہندوستانیوں کے باپو موہن داس گاندھی کو ناتھو رام گوڈسے نے گولیاں چلاکر ہلاک کردیا ۔ گوڈسے مہاراشٹر کا براہمن تھا جو آر ایس ایس (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ) کا رکن تھا۔ گاندھی کے قتل کے بعد آر ایس ایس پر ہندوستانی حکومت نے پابندی عائد کر دی تھی اور تنظیم کو چلانے والے مادھو سداشو گووالکر سمیت آر ایس ایس کے تمام رہنماؤں کو جیل میں بند کر دیا تھا مگربعد ازاں آر ایس ایس پر سے پابندی ہٹا لی گئی تھی۔ آر ایس ایس (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ) کی حقیقت یہ ہے کہ یہ تنظیم روزِاوّل سے ہی پورے طور پر فاشسٹ سیاسی نظریات سے متاثر ہندو آمریت کی حامی رہی ہے اور مضبوط تاریخی شواہد بتاتے ہیں کہ اس کے رہنماؤں نے ہٹلر اورمسولینی کے قومی و سیاسی نظریات سے براہِ راست استفادہ کیاہے اور اُن سے بے حد متاثر ہیں۔

اس کے بڑے بڑے لیڈروں نے اٹلی و جرمنی جاکر فاشزم کی تعلیم و تربیت حاصل کی ہے،چنا چہ ہندوسماج کو فوجی تربیت دینے کی ضرورت و اہمیت کو اُنھوں نے اٹلی و جرمنی کے ماڈلوں کو دیکھنے کے بعد ہی محسوس کیا اور ہندوفاشزم کے زہریلے جراثیم پھیلائے۔ بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کا اصل تعلق اسی فاشسٹ تنظیم آر ایس ایس سے ہے۔

کل کی جن سنگھ اور آج کی بھارتیہ جنتا پارٹی بھی دراصل آر ایس ایس ہی کا ایک سیاسی حصہ ہے۔ آر ایس ایس چونکہ ایک بدنام زمانہ تنظیم ہے لہذا بھارتیہ جنتا پارٹی بنائی گی تاکہ ہندوستان کی باگ ڈور کسی انتہا پسند ہندو ڈکٹیٹرکے ہاتھوں میں ہو۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دور حکومت میں فروری 2002ء میں جب بھارت کا موجودہ وزیر اعظم اور سنگھ پریوارکا رہنما نریندر مودی گجرات کا وزیر اعلی تھا تب گجرات میں بدترین مسلم کش فسادات ہوئے جس میں دوہزار سے زیادہ مسلمانوں کا قتل عام ہوا تھا۔

Musharraf
Musharraf

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے اُسی سال اقوام متحدہ میں ان مسلم کش فسادات کے خلاف آواز اٹھائی اور نریندر مودی کو اس کا ذمہ دار قرار دیا جس کے جواب میں نریندر مودی نے بڑی بے شرمی سے ایک جلسہ عام میں پرویز مشرف کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ اب اُسکا نام اقوام متحدہ میں بھی لیا جارہا ہے۔ دنیا بھر کی عالمی تنظیموں نے گجرات کے فسادات کی براہ راست ذمہ داری نریندرمودی پرعائد کی تھی جب کہ امریکا نے تو مودی کو ان فسادات کا براہ راست ذمہ دارٹھہراتے ہوئے اس کا اپنے ملک میں داخلہ ہی بند کردیا تھا۔ لیکن مئی 2014ء کو نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سفارتی آداب کے تحت امریکی صدر براک اوباما نے اُسے فون کر کے واشنگٹن آنے کی دعوت دی، جس کے بعد نریندر مودی پر سے امریکہ میں داخلے کی پاپندی ختم ہوگئی۔

بمبئی (حالیہ ممبی) کا رہنے والا ایک کارٹونسٹ بال ٹھاکرے 1966ء میں تنخواہ پر جھگڑا ہو جانے کی وجہ سے اُس نے نوکری چھوڑ دی اور لسانی اور مذہبی بنیادوں پر ایک تنظیم شیو سینا کے نام سے قائم کی اور بمبئی سے غیر مراٹھی لوگوں کو باہر رکھنے کے لئے ایک تحریک شروع کی۔ بال ٹھاکرے کھلم کھلا ہٹلر کو اپنا سیاسی پیشوا تسلیم کیا، اس کا کہنا تھا کہ جرمنی کے فسطائی رہنما کے بارے میں لوگ جو بھی کہیں، ہٹلر نے جو بھی کیا جرمنی کے حق میں ہی کیا۔ بال ٹھاکرے کی پوری سیاست اسی نظریہ کے ارد گرد گھومتی رہی اور اپنے مسلمان مخالف نظریہ کو وہ اسی تناظر میں پیش کرتا رہا۔

1992ء میں جب بابری مسجد مسمار کی گئی تو بال ٹھاکرے نے کہا کہ یہ ’عظیم‘ کام شو سینکوں نے انجام دیا تھا جس پر مجھے فخر ہے۔ شیو سینا کو آپ آر ایس ایس (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ) کی کاپی بھی کہہ سکتے ہیں،بس فرق اتنا تھا کہ بال ٹھاکرے مسلمانوں کا دشمن تو تھا ہی اسکے ساتھ ساتھ غیر مراٹھیوں کا بھی دشمن تھا۔ اپنی پاکستان دشمنی کا برملہ اظہارکرتا تھا سال 2002ء میں بال ٹھاکرے نے ہندوئوں کے خودکش اسکواڈ کا اعلان کیا کہ وہ مسلمانوں کے خلاف استعمال ہوگا۔ شیوسینا نے چالیس لاکھ مسلمانوں کو مہاراشٹر سے نکلنے پر مجبور کیا اور یہ نعرہ بلند کیا کہ یہاں سب سے پہلے ہندو مذہب ہے، اس کے بعد دوسرے مذاہب کے بارے میں سوچا جائے گا۔ شیوسینا کا رہنما بال ٹھاکرے سیاسی لیڈر کم دہشت گرد زیادہ تھا۔

Extremism
Extremism

سابق کانگریسی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے ایک محفل میں ہندو انتہا ءپسندی پھیلنے کی بات کی اس محفل میں اسوقت کے وزیراعظم منموہن سنگھ اور حکمران جماعت کانگرس کے رہنما راہول گاندھی بھی موجود تھے۔ سابق وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے بی جے پی اور آر ایس ایس کی جانب سے ہندو انتہا پسندوں کو دہشت گردی کی تربیت دینے کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ بھارت میں دہشت گردی کے تربیتی کیمپ موجود ہیں، بی جے پی اور آر ایس ایس کے کیمپوں میں دہشت گردی کو فروغ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس، مکہ مسجد بم دھماکہ، مالیگاؤں بم دھماکوں میں ہندو انتہا پسند ملوث تھے۔

سشیل کمار شندے کے مطابق دہشت گرد کارروائیوں کے ذمہ دار شیوسینا اور بی جے پی ہیں لیکن ان کارروائیوں کا الزام بعد میں مسلمانوں اور پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے۔ بھارت میں بی جے پی اور آر ایس ایس انتہا پسند عناصر کی ٹریننگ کر رہی ہیں، یہ دونوں انتہا پسند تنظیمیں لوگوں کو بھرتی کرتی ہیں اور ملک میں ہندو دہشت گردی کے کیمپ چلارہی ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ درحقیقت تو یہ الزام اپنی اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی پر لگا رہےتھے لیکن ساتھ ہی یہ اعتراف بھی کررہے تھے کہ بھارت میں دہشت گردوں کے کیمپس موجود ہیں، جو ہندو انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں۔

گذشتہ دس سال سے پاکستان مستقل دہشت گردی کا شکار ہے ہمارے ساٹھ ہزار کے قریب لوگ شہید ہوئے ہیں، جن میں ہمارے عام لوگ بشمول عورتوں اور بچوں کے ساتھ ساتھ ہمارے فوجی ، رینجرز اور پولیس کے جوان بھی شامل ہیں۔ دہشت گردی کی وجہ سے ابتک پاکستانی معیشت کو 103 ارب ڈالر سے زیادہ کا زخم لگ چکا ہے۔ 30 ستمبر 2015ء کو جب پاکستانی وزیر اعظم نوازشریف نے بھارت کو چارنکاتی امن ایجنڈاپیش کرتے ہوئے کہاکہ سیاچن سے غیرمشروط فوجی انخلاء کیاجائے، کشمیر کو غیرفوجی زون بنایاجائے، دونوں ملک کنٹرول لائن پر سیزفائر معاہدے کی پابندی کریں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کودھمکیاں دینے اور طاقت کے استعمال سے گریزکریں۔

Sushma Swaraj
Sushma Swaraj

اگلے دن جواب میں بھارت کی وزیرخارجہ سُشماسوراج نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کا نام لیکر اُن کے چار نکاتی امن منصوبے کو مسترد کردیا۔ سُشماسوراج کا کہنا تھا کہ کسی چارنکات کی ضرورت نہیں، نکتہ صرف ایک ہے کہ پاکستان دہشت گردی ختم کرئے تو بات چیت شروع ہوسکتی ہے۔ پاکستان سے مذاکرات صرف بھارت کی شرائط اورایجنڈے کے مطابق ہوں گے۔ بھارت کی وزیرخارجہ سُشماسوراج کا تعلق بھی فاشسٹ تنظیم آر ایس ایس سے ہے۔

بھارتی رہنماوں نے کبھی بھی پاکستان کو تسلیم نہیں کیا۔ بھارتی انتہا پسندوں اوردہشت گردمودی سرکار کا اصل چہرہ بیان کرنے کے بعدیہ واضع ہوجاتا ہے گذشتہ دس سالوں سے دہشت گردی بھارت کی جانب سے ہورہی ہے اور آج بھی بھارت کی جانب سے دہشت گردی اور شرپسندی جاری ہے، ساری دنیا جانتی ہے کہ پورئے پاکستان اورخاصکر کراچی اور بلوچستان ہونے والی ہر دہشت گردی کی پشت پناہی بھارت کررہا ہوتا ہے۔بھارتی فوج آئے دن بغیر کسی وجہ کے کنٹرول لاین پر فائرنگ کرکے بے گناہ پاکستانیوں کو مار دیتے ہیں، حال ہی بغیر کسی وجہ کے سمجھوتہ ایکسپریس منسوخ کردی۔ شیوسینا کا رہنما بال ٹھاکرے عرصہ ہوا مرچکا ہے لیکن شیوسینا کی غنڈا گردی جاری ہے۔

Extremist Hindu Group Shiv Sena
Extremist Hindu Group Shiv Sena

پاکستان کی کرکٹ ٹیم جائے، ہاکی ٹیم جائے یا کوئی اداکار شیوسینا کا دخل سب میں ہوتا ہے، چند روز پہلے ہی کی بات ہے انتہا پسند ہندو تنظیم شیوسینا کی مخالفت کی وجہ سے ممبئی میں پاکستانی غزل گلوکار غلام علی کا پروگرام منسوخ کر دیا گیا، اسکے بعدشیوسینا نے پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشیدمحمود قصوری کی کتاب کی ممبئی میں تقریبِ رونمائی کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ شیوسینا کا ایک احمقانا مطالبہ یہ تھا کہ اگر خورشید محمود قصوری پاکستان کی جانب سے جنگ میں مارے گئے بھارتی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں تو انھیں پروگرام کرنے دینے کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔

شیوسینا کی مخالفت کے باوجود پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی لیکن اُس سے پہلے شیوسینا کے کارکنوں نے کتاب کی رونمائی کا اہتمام کرنے والے ادارے کے سربراہ سدھیندر کلکرنی کو اُن کی کار سے اتار کر اُن کے چہرے پر سیاہ رنگ مل دیا۔ اس واقعہ کے بعد سندھیندر کلکرنی نے خورشید محمود قصوری کے ساتھ ممبئی میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ “یہ بھارتی ثقافت، جمہوریت اور آئین کی مخالفت ہے”۔ افسوس سندھیندر کلکرنی کو شاید یہ نہیں معلوم کہ آر ایس ایس (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ) کی حکومت میں بھارتی ثقافت دہشت گردی کو کہا جاتا ہے باقی سارئے الفاظ بے معنی ہیں۔ سندھیندر کلکرنی نے تو ابتک اپنے چہرے کی سیاہی صاف کرلی ہوگی لیکن شیوسینا کی اس حرکت سے بھارت اور بھارتی سرکار کا سیاہ ہونے والا چہرہ مشکل سے ہی صاف ہوگا، کم از کم جبتک تو نہیں جبتک دہشت گرد مودی کی سرکار موجود ہے کیونکہ یہ ہی بھارت کی مودی سرکار کا اصل چہرہ ہے۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر: سید انور محمود

Share this:
Tags:
India Modi government reality Syed Anwar Mahmood بھارت حقیقت سید انور محمود مودی سرکار
Electricity
Previous Post گرین پیس
Next Post مفتی محمود ۔۔۔ایک باکردار سیاست دان
Jamiat Leader Mufti Mahmood

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close