
چندی گڑھ (جیوڈیسک) موگا کے علاقے میں خاتون اپنی چودہ سالہ بیٹی کے ساتھ سفر کر رہی تھی کہ کنڈکٹر سمیت چھ افراد نے ماں بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کرنا شروع کر دیا۔
خاتون نے ڈرائیور کو بس روکنے کے لیے کہا لیکن اس نے رفتارمزید بڑھا دی۔ ملزمان نے دونوں ماں بیٹی کو چلتی بس سے دھکا دے دیا۔ چودہ سالہ لڑکی جانبر نہ ہو سکی جبکہ والدہ کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے بس کنڈکٹر کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ عوامی اور سیاسی حلقوں میں واقعے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
