
کھٹمنڈو (جیوڈیسک) نیپال میں زبردست زلزلے نے قیامت برپا کر دی جہاں چھ روز پہلے بستیاں آباد تھیں آج کھنڈرات دکھائی دیتے ہیں۔ فوج اور ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ کھٹمنڈو کے ہلٹن ہوٹل کے ملبے تلے ایک سو چوالیس گھنٹے سے پھنسے پندرہ سالہ لڑکے کو زندہ نکال لیا گیا۔
ایک اور واقعے میں چار ماہ کے بچے کو ملبے سے زندہ نکالا گیا۔ نیپالی حکومت کے مطابق وسیع پیمانے پر تباہی سے نمٹنا اسکے بس سے باہر ہے۔ دور دراز علاقوں میں تاحال امدادی ٹیمیں نہیں پہنچ سکیں۔ ملبے تلے سے ملنے والی لاشوں کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔
تباہ حال نیپال میں تین روز سے جاری بارش نے زلزلہ متاثرین کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ جاپان، امریکا، برطانیہ، چین اور بھارت سمیت مختلف ممالک کی امدادی ٹیمیں امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
