Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ہندوستان، پاکستان اور مسلہ کشمیر

October 13, 2016January 9, 2019 1 1 min read
Kashmir Violence
Kashmir Violence
Kashmir Violence

تحریر: عبدالرزاق
کشمیریوں پر ظلم وستم کی داستان رقم کرنے والا سفاک ، درندہ صفت ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی ان دنوں ذلت، رسوائی اور بے بسی کا روپ دھار کر نہ صرف اپنی جگ ہنسائی کروا رہا ہے بلکہ ہندوستان کا عالمی سطح پر حلیہ بگاڑنے میں بھی مصروف ہے ۔ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا لباس پہنانے کے شوق میں ہندوستانی وزیر اعظم اپنی پگڑی ہی داغ دار کروا بیٹھا ہے ۔کشمیریوں کی جذبہ حریت کی خوشبو کو قید کرنے کی غرض سے ہندوستان نے پاکستان سے تصادم کی جو روش اختیار کی اس مہم جوئی میں اسے منہ کی کھانی پڑی ۔ ایک طرف سرجیکل اسٹرائیک کا شوشہ چھوڑنے کی بنا پر ہندوستانی فوج رسوا ہوئی تو دوسری جانب پاکستانی فوج کے بروقت اور موثر وار نے ہندوستانی پراپیگنڈے کے غبارے سے بھی ہوا نکال دی اور پاکستان کے مضبوط دفاع کی جھلک پوری دنیا کو نظر آ گئی ۔

مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے ضمن میں رواں دنوں حکومتی کوششیں بھی قابل تعریف اور نمایاں حیثیت کی حامل رہیں بالخصوص میاں نواز شریف کی اقوام متحدہ کے فورم پر جاندار تقریر نے عالمی رہنماوں کی توجہ اس دیرینہ حل طلب مسلہ کی جانب مبذول کروائی ۔تعصب کا طوفان ، مسلمانوں سے نفرت کا علمبردار اور مکروہ عزائم کا حامل جنونی ہندو وزیراعظم نریند رمودی کشمیریوں پر روا رکھی گئی تمام ترچیرہ دستیوں کے باوجود تحریک آزادی کی خوشبو کو محدود رکھنے میں یکسر ناکام رہا بلکہ اب تو اس جدوجہدآزادی کے گیت پوری دنیا میں گائے جا رہے ہیں ۔

Indian Army
Indian Army

البتہ یہ بات میرے فہم سے بالا ہے کہ ہندوستان آخر چاہتا کیا ہے ۔ اگر تو وہ ایشیا کا چوہدری بن کر پاکستان سمیت اس خطہ میں واقع ممالک پر رعب جمانا چاہتا ہے انہیں اپنا غلام بنانا چاہتا ہے تو یہ سوچ دیوانے کا خواب ہی نہیں بلکہ پست ذہنیت کی بھی غماز ہے ۔ہندوستان کو پوری آنکھیں کھول کر اس بات کا ادراک کر لینا چاہیے کہ پاکستان کی فوج ہندوستان کی فوج سے حد درجہ بہتر ہے ۔ پاکستان کا دفاع ہندوستانی دفاع سے کہیں زیادہ مضبوط ہے ۔ پاکستانی قوم ہندوستانی قوم کی نسبت بلند درجہ قوت ایمانی کے زیور سے آراستہ ہے ۔یہ قوم وہ قوم ہے جو عام حالات میں یکجا ہو نہ ہو بیرونی یلغار کی صورت میں سیسہ پلائی دیوار بن کر ناقابل تسخیر قوم کے پیکر میں ڈھل جاتی ہے ۔

مودی تم نے جو نگر نگر کی خاک چھان کر اور سازشوں و ریشہ دیوانیوں کے سبق پڑھ کر پاکستان کے امیج کو دھچکا لگانے کی کوشش کی ہے اس میں بھی تم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور تم پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے اور نیچا دکھانے کے کھیل میں بھی چاروں شانے چت ہو گئے ہو ۔ اور اب نوبت گیدڑ بھبکیوں تک پہنچ گئی ہے اور خوف زدہ اتنے ہو کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کرکٹ کا میلہ سجانے سے بھی کنی کترا رہے ہو اور متعصب اس قدر ہو کہ آئی سی سی کو درخواست کرتے ہو کہ عالمی مقابلوں میں پاکستان اور ہندوستان کو علیحدہ علیحدہ پول میں رکھا جائے ۔ مودی صاحب یہ شرمناک صورتحال ہے ۔ ایک بلند قامت سیاسی رہنما کو اس قسم کے اور آبی جارحیت جیسے عزائم زیب نہیں دیتے ۔ اب بھی ہوش کے ناخن لو اور سدھر جاو ۔ ابھی تو صرف پاکستان میں تمہارے پتلے کو جوتے لگائے جا رہے ہیں اور اسے جلایا جا رہا ہے جبکہ اگر تمہاری عاقبت نااندیشی پر مبنی کرتوتوں کا تسلسل یونہی برقرار رہا تو مذکورہ عمل ہندوستان میں بھی دہرایا جا سکتا ہے اور پھرکہاں منہ چھپاتے پھرو گے۔ اب بھی وقت ہے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ بندکر دو ۔ مسلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے پاکستان سے جامع مذاکرات کی میز سجاو اور کشمیریوں کی حسب منشا اس مسلہ کا مستقل حل ڈھونڈو۔

Kashmir Freedom Movement
Kashmir Freedom Movement

دوسری جانب حقیقت حال یہ ہے کہ تحریک آزادی کشمیر جدوجہد کے اعتبار سے ایک ایسا رخ اختیار کر چکی ہے جس سے یہ نتیجہ اخذ کرنا قطعی مشکل نہیں ہے کہ کشمیری اپنی منزل کے حصول کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں ۔ خوش آئند بات یہ بھی ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام پاکستا ن بھی یکسو ہو کر کشمیری حریت پسند جانبازوں کی ہمت بندھا رہے ہیں ۔ میاں نواز شریف نے مسلہ کشمیر کو جس موثر انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی سعی کی ہے وہ عمل قابل صد تحسین ہے ۔ اب چند اہم ملکوں کی بااثر شخصیات کی جانب سے مسلہ کشمیر پر تشویش سے متعلق بیانات بھی رپورٹ ہو رہے ہیں اور اس سلسلہ میں ہندوستان پر دباو کی صورتحال بھی کسی حد تک جنم لے چکی ہے ۔ یہی فرسٹریشن ہے جس کے تناظر میں ہندوستان بارڈر پر کشیدگی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے تاکہ کشمیر پر زیادہ فوکس نہ ہو سکے ۔لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اپنے ذاتی مفادات کی وجہ سے کچھ عالمی طاقتیں مسلہ کشمیر پر اپنی آنکھیں دانستہ طور پر بند کیے ہوے ہیں جن میں بالخصوص امریکہ سر فہرست ہے ۔ اپنے ملک میں جانوروں اور پرندوں کے حقوق تک کی نگہبانی کے دعویدار امریکہ کو مظلوم کشمیریوں کی پکار کیوں سنائی نہیں دیتی۔

اس سے یہ بات کھل کر سامنے آ جاتی ہے کہ انسانیت کا دم بھرنے والا یہ طاقت ور ملک انسانیت کے حوالے سے دھرے معیار کا حامل ہے ۔ مسلمانوں کے لیے اس کی اقدار کچھ اور ہیں اور دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کے لیے اس کی اقدار کا پیمانہ کچھ اور ہے ۔ اسی رویہ کی بدولت ہی دہشت گردی نے جنم لیا ہے اور مسلسل اس عمل میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ امریکہ بخوبی جانتا ہے کہ کشمیر کی جدوجہد کس نہج پر پہنچ چکی ہے ۔ وہ یہ بھی جانتا ہے کہ ہندوستان طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کے حقوق مسخ کرنے پر مسلسل عمل پیرا ہے ۔ ان چشم کشا حقائق کے باوجود وہ اس مسلہ پر اپنا کردار ادا کرنے کو تیار نہیں ۔اس کی وجہ صاف ظاہر ہے کہ وہ ہندوستان کا پشت پناہ ہے اور جنوبی ایشیا میں ہندوستان کو چائنا کے مقابل کھڑا کرنا چاہتا ہے۔ اسی مقصد کے پیش نظر وہ ہندوستان سے گاہے گاہے دفاعی نوعیت کے معاہدے کرتا رہتا ہے ۔ ان تمام حقیقتوں کے باوجود مودی سرکار کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ اب کشمیریوں کی آزادی کو مذید سلب نہیں کیا جا سکتا ۔ کشمیری جان و مال کی پرواہ کیے بغیر میدان عمل میں کود چکے ہیں اور وہ ہر قیمت پر آزادی حاصل کر کے رہیں گے ۔حکومت پاکستان بھی داد کی حق دار ہے کیونکہ وہ بھی فیصلہ کر چکی ہے کہ کشمیریوں کا ہر سطح پر بھرپور ساتھ دیا جائے گا اور ان کی خوب حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔اس اہم موقع پر اپوزیشن جماعتوں کا بھی فرض ہے کہ وہ کسی بھی ایسے عمل سے پرہیز کریں جس سے مسلہ کشمیر پس پشت چلا جائے اور معمولی قسم کے واقعات میڈیا کی زینت بن جائیں۔

Abdul Razzaq
Abdul Razzaq

تحریر: عبدالرزاق

Share this:
Tags:
beast India Kashmir problem pakistan surgical strike پاکستان ہندوستان
Hazrat Imam Hussain
Previous Post امام ہم شرمندہ ہیں
Next Post سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پی پی پی کی شہدا ریلی
Tragedy Carsaz Martyrs PPP Rlly

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close