
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی جمہوریت ایک بار پھر جوتاباری کی زد میں ہے۔ بھارتی شہر پونے میں بھارتی وزیر مملکت نیتن گڈکری کو ایک شخص نے جوتا دے مارا۔
حکمران جماعت کے سیاستدان نیتن گڈکری کو انتخابی مہم کی ریلی کے دوران ایک مشتعل شہری نے جوتے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ تاہم جوتا نتن گڈکری کو نہیں لگا۔
اور یوں وہ جوتا کھانے والے سیاست دانوں کی فہرست میں آنے سے بال بال بچ گئے۔ جوتا مارنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
