
بھارت (جیوڈیسک) میں شدید گرمی سے بچنے اور بارشوں کی آمد کیلئے ہندوں کا مذہبی تہوار چندن چھیٹا کا آغاز ہوگیا ۔ جسمیں بھگوان شیوا اور پاروتی کی شادی کروائی گئی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی بھارت کی مشرقی ریاست ادیشامیں۔ مون سون کی بارشوں کی آمد کیلئے ہندوں کی مذہبی تہوار کا آغا ہوگیا۔
تہوار میں ہندوں کے بھگوان شیوا اور پارواتی کی شادی کروائی گئی۔ اس تہوار کا مقصد بھارت میں پڑنے والی شدید گرمی سے چھٹکارا حاصل کرنا اور بارشوں کی آمدہے۔ مذہبی تہوار میں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت شادی کے موقع پر پنڈتوں نے بھگوانوں کی پوجا کی۔ مذہبی تہوار کے دوران لوگوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
