Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بیچاری بھارتی فوج

March 17, 2019 0 1 min read
Indian Army
Indian Army
Indian Army

تحریر : سعد فاروق

بھارت دنیا کا انوکھا ملک ہے جہاں دنیا کے دیگر ممالک کے برعکس میڈیا اور حکومت ہر وقت جنگ کی دھمکیاں دیتے ہوئے حملوں کے لیے تیار رہتی ہے۔ پیسے لیکر کچھ بھی کرنے اور کوئی بھی جھوٹی خبر چلانے والے بھارتی اینکر دن رات چیخ چیخ کر اپنی فوج کو مشکل میں ڈالتے رہتے ہیں۔ ایک معروف امریکی جریدے نے گزشتہ سال انکشاف کیا تھا کہ بھارت دہشت گردوں کی جنت ہے اور 317 دہشت گردی کیمپوں کی موجودگی کے باعث دنیا کا سب سے خطرناک ملک اور دہشت گرد حملوں میں ہلاکتوں کے لحاظ سے عراق کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے، جبکہ علیحدکی زور پکڑتی تحریکوں کے باعث بھارت 2025ء تک کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا۔ بھارت میں اس وقت 67 علیحدگی کی تحریکیں کام کر رہی ہیں۔ جن میں 17 بڑی اور 50چھوٹی تحریکیں ہیں اور ان تحریکوں نے دہشت گردی کے تربیتی کیمپ بھی قائم کر رکھے ہیں۔ صرف آسام میں 34دہشت گرد تنظیمیں ہیں۔ 162 اضلاع پر انتہا پسندوں کا مکمل کنٹرول ہے، جبکہ نکسل باڑی تحریک نے خطرناک شکل اختیار کرلی ہے۔

اس وقت بھارت میں ناگالینڈ ، مینرد ورام ، منی پور اور آسام میں یہ تحریکیں عروج پر ہیں، جبکہ بھارتی پنجاب میں خالصتان کی تحریک نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیاہے، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک عروج پر ہے۔ چین ، لداخ اور ارونا چل پردیش پر نظریں گاڑے بیٹھا ہے اور نہ صرف کشمیر، بلکہ اروناچل پردیش کے شہریوں کو چین کے ویزا سے مستثنیٰ قرار دے چکا ہے۔ بھارت مسلسل الزام لگارہا ہے کہ چین اروناچل پردیش اور لداخ میں مداخلت کرکے بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ان تحریکوں نے بھارت کے دیگر حصوں بہار،آندھرا پردیش، مغربی بنگال پر بھی اثرڈالا ہے۔ بھارت میں آزادی کے لیے مسلسل عسکریت پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اپنی گھر سے دیشت گردی کو پاک کرنے کی بجائے بھارت ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی کروا کر پاکستان کو دنیا میں دہشت گردی سے متاثرہ ملک متعارف کروا رہا ہے۔ دنیا بھر کو بخوبی علم ہے کہ بھارت میں ہمیشہ پاکستان دشمنی کی بنیاد پر ووٹ دیے جاتے ہیں۔

پاکستان دشمنی تو ہمیشہ سے ہی بھارت کاانتخابی نعرہ رہی ہے۔ اس مرتبہ مودی نے اسے جارحیت میں بدلنے کی کوشش کی۔پہلے پلوامہ سانحہ اور اس میں پاکستان پر الزام تراشی، پھر دو قدم آگے بڑھ کر پاکستان پر نام نہاد فضائی حملہ لیکن ہمارے بھرپور جواب کے بعد مودی کی جارحیت دودھ کے ابال کی طرح بیٹھ گئی۔

اس جارحیت کی وجہ سے بھارت کو جنگی اور سفارتی محاذ پر شدید شرمندگی اٹھانا پڑی۔ پاکستان کے بہتر اور پرامن برتاؤ نے نہ صرف بیرون ملک بلکہ اندرون ملک بھی مودی اور اس کی حکمران جماعت کو شکست فاش دی۔ بھارتی عوام نے بھی اپنی سرکار کا بھیانک چہرہ دیکھ لیا۔ یعنی اب تو انتخابات میں شکست یقینی ہوگئی ۔ بھلا دہشت گرد اور انتہا پسند بی جے پی اور مودی کب اس شکست کو برداشت کرنے والے ہیں،انہوں نے فیصلہ کیا کہ الیکشن کا جو بنے گا سو دیکھا جائے گا لیکن پاکستان کو ضرور جواب دینا ہے۔ لہذا جنگی اور سفارتی محاذ پر ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستان کے اندر دہشت گردی پھیلانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔

پاکستان کے خلاف دہشت گردی کو تیز کرنے کے لئے اپنے پرانے دوستوں اور ایجنٹوں سے رابطے کئے گئے۔ایم کیو ایم لندن، براہمداغ بگٹی اور پی ٹی ایم سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کو اربوں روپے کی فنڈنگ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھارت نے پاکستان کے خلاف ہزاروں نہیں لاکھوں فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنوائے ہیں جن کے ذریعے مذہبی نفرت پھیلانے ، صوبائی عصبیت پیدا کرنے اور حساس اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے اور جعلی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا کام کیا جائے گا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان آئی ڈیز کو افغانستان، ساؤتھ افریقہ، لندن اور بھارت سے آپریٹ کیا جائیگا۔اس کے ساتھ ساتھ جعلی مدارس اور دہشت گردی کے کیمپس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی جائیں گی۔

اس خوفناک منصوبے کے لئے انتہا پسند ہندوؤں کو باقاعدہ تربیت دی جارہی ہے جنہوں نے مسلمانوں کی طرح داڑھیاں رکھی ہوئی ہیں اوران کو مسلمان ظاہر کر کے پاکستان بھیجا جائے گا جہاں ان کی ایسی ویڈیوز بنائی جائیں گی کہ مسلمان دہشت گردی کے تربیتی کیمپوں کو چلا رہے ہیں۔ پھر انہی لوگوں کو بھارت گرفتار کرکے پاکستان کے خلاف میڈیا وار کے تحت پروپیگنڈا کرئے جسکا بنیادی مقصد پاکستان پر عالمی اداروں کا دباو بڑھا کر ایران طرز کی پابندیاں لگوانا ہے۔ پاکستان میں دنیا کے بڑے تجارتی منصوبے سی پیک کی دن بدن کامیابی سے گھبرایا بھارت دنیا کے بڑے ملکوں سعودی عرب، روس ،ملایشیا وغیرہ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے روکنے کے جواز تلاش کر رہا ہے کیونکہ اسے علم ہے کہ سی پیک میں سرمایہ کاری کرنے کے بعد یہ ممالک بھارت کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے اور گوادر پورٹ ایک عالمی تجارتی مقام بن جائے گا۔ دنیا میں دبئی کو سمندر رستے تجارت کے سلسلے میں اہم اہمیت حاصل ہے لیکن سی پیک کے شروع ہوتے ہی دبئی کی اہمیت میں واضح کمی آنے کا امکان ہے۔

اسی سلسلے میں حکومت پاکستان بھی سیاحوں کو پاکستان لانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ کرکٹ کے نامور ٹورنامنٹ پاکستان سپر لیگ کے پاکستان میں میچز کے انعقاد اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد سے بھارتی پروپیگنڈا بے اثر ہو چکا ہے۔ انہی حالات میں بھارت میڈیا مودی پارٹی بی جے پی سے پیسےلیکر پاکستان مخالف سرگرمیوں پر مشتمل خصوصی نشریات چلا رہا ہے۔ دوسری طرف بھارتی اپنی فوج بدترین حالات میں گھری ہوئی ہے۔ اس وقت فوج کو سات ہزار سے زائد افسران کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

چند روز قبل امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھارتی فوج سے متعلق ایک خبر شائع کی جس کی شہ سرخی ’بھارت کی فوج فارغ ہے‘ تھی۔

امریکی اخبار نے لکھا کہ’’اپنی سے آدھی اور چوتھائی بجٹ والی پاکستانی فوج سے دہائیوں بعد پہلے مقابلے میں بھارتی فوج شکست فاش سے دوچار ہوئی۔‘‘ پاکستانی فوج کے ہاتھوں اس ذلت نے بھارتی فوج کا عالمی تاثر بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ایسی فوج کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہے جس کو امریکہ کی مکمل مدد حاصل ہے، یہ مختصر معرکہ بھارتی فوج کیلئے ایک امتحان تھا لیکن شکست نے مبصرین کو حیران کردیا ہے۔

اخبار نے بھارتی حکومت کے اعدادو شمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید جنگ چھڑ گئی تو بھارت اپنے فوجیوں کو صرف 10 دن تک اسلحہ وبارود فراہم کر سکتا ہے۔ بھارتی فوج کے 68 فیصد آلات اتنے پرانے ہیں کہ انہیں ونٹیج یعنی قدیم قرار دیا جاچکا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود بھارتی افواج کے پاس جدید اسلحہ نہیں ہے۔ اخبار کے مطابق دفاعی سودوں میں کرپشن بھارتی فوج کو جدید بنانے میں بڑی رکاوٹ ہے۔

چند سال کے دوران بھارت کے لیے امریکی اسلحے کی فروخت صفر سے پندرہ ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے لیکن بھارتی افواج کی ناقص تربیت اور دفاعی کمزوریوں کی وجہ سے امریکی حکام تشویش کا شکار ہیں۔

2018 میں بھارت نے اپنی فوج کیلئے 45 ارب ڈالر کا بجٹ مختص کیا تھا اور فروری 2019 میں بھی 45ارب ڈالر کا اعلان کیا گیا ہے۔ جنگی جنون اور خطہ میں حکمرانی کے خواب میں مبتلا بھارت دنیا میں اسلحہ کا دوسرا بڑا خریدار بن گیا۔ فروخت ہونے والے اسلحہ کا کل 9.5فیصد بھارت خریدتا ہے۔بھارت 58 فیصد اسلحہ روس اور 15 فیصداسرائیل اور 12 فیصد امریکہ سے خریدتا ہے۔ گلوبل تھنک ٹینک سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیش ریسرچ انسٹیٹیو ٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نومبر میں 59 ارب کی لاگت سے رافیل طیارے بھی خریدے گا۔

جبکہ بھارت روس سے 40 ارب مالیت کا ایس 400 ،میزائل سسٹم خریدے گا ۔ بھارت کی حکومت اور میڈیا جہاں پاکستان کو مسلسل جنگ کی دھمکیاں دے رہے ہیں وہیں بھارتی فوج مسلسل پاکستان کے ساتھ کشیدگی اور جنگ سے پرہیز کرنے کا مشورہ دے رہی ہے۔ ایسے حالات میں مودی حکومت کی پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ میں کشیدگی اور بےگناہ انسانوں کے قتل عام کا باعث بنے گی۔ بھارتی حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنا گھر صاف کرئے اور مسلسل جنگی سازو سامان خریدنے کی بجائے عوام کے پیسے عوام پر ہی خرچ کرئے۔

Saad Farooq
Saad Farooq

تحریر : سعد فاروق

Share this:
Tags:
attacks government indian army Saad Farooq terrorists threats World بھارتی فوج حکومت حملوں دنیا دھمکیاں دہشت گرد
New Zealand Incident
Previous Post نیوزی لینڈ سے صلیبی حملوں کا آغاز
Next Post کرائسٹ چرچ دہشتگردی: حملہ آور کو روکنے والے بہادر پاکستانی کیلئے قومی ایوارڈ کا اعلان
Naeem Rashid - Imran Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close