
لاہور (جیوڈیسک) بھارتی ویزے میں تاخیر کی وجہ سے سعید اجمل اور محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ تاخیر کا شکار ہو گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ قومی آف سپنر سعید اجمل اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بھارت میں ٹیسٹ کروانے کا خواہاں ہے۔
سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر انگلینڈ میں اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کافی کام ہو چکا ہے جس کے بعد اب ان کا بھارت میں معائنہ کروایا جانا ہے جبکہ بورڈ کا محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو بھی بھارت ہی میں موجود اکیڈمی میں ٹیسٹ کروایا جانے کا ارادہ ہے۔ بورڈ کے مطابق دونوں سپنرز کے ٹیسٹ کی تاریخ ویزے ملنے کی صورت میں طے ہوگی۔
