
کیلیفورنیا (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنگلز کے دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ دوسرے راؤنڈ میں سابق ورلڈ چیمپئن روجر فیڈرر نے فرانسیسی حریف (Paul-Henri Mathieu) کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ سوئس ٹینس سٹار روجر فیڈرر کی فتح کا اسکور چھ دو اور سات چھ رہا۔
سنگلز کے ایک اور میچ میں برطانوی سٹار اینڈی مرے نے جمہوریہ چیک کے (Lukas Rosol) کو شکست دی۔
اینڈی مرے کو ایک گھنٹہ پینتالیس منٹ کے مقابلے کے بعد چار چھ، چھ تین اور چھ دو سے کامیابی حاصل ہوئی جس کے بعد اینڈی مرے نے ہارٹ کورٹ پر حاصل کی گئی اپنی فتوحات کی ریکارڈ تعداد 300 کر لی ہے۔
جرمنی کے (Tommy Haas) بھی فرانس کے (Jeremy Chardy) کو آؤٹ کلاس کر کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
