
وارسا (جیوڈیسک) پولینڈ میں ہونیوالی ایتھلیٹک چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ خواتین کے شاٹ پٹ ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی ویلیری ایڈمز نے میدان مار لیا۔ انہوں نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے کیرئیر کا نواں ٹائٹل اپنے نام کیا۔
خواتین ہی کی 60 میٹر ہرڈلز ریس میں (Nia Ali) نے اولمپک چیمپئن آسٹریلین ایتھلیٹ سیلی پیئرسن کو اپ سیٹ شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا۔ سابق ورلڈ اور اولمپک چیمپئن (pole vault) ایونٹ میں یونان کے (Konstadinos Filippidis) سر فہرست رہے۔
مردوں ہی کی 1500 میٹر ریس میں (Ayanleh Souleiman) نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ مینز لانگ جمپ میں دفاعی چیمپئن برازیلین ایتھلیٹ (Mauro da Silva) نے ایک بار پھر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مردوں کی 60 میٹر ریس کے فائنل میں برطانوی ایتھلیٹ (Richard Kilty) نے شاندار کامیابی حاصل کی۔
خواتین کے ٹرپل جمپ ایونٹ میں روس کی (Yekaterina) فاتح رہیں جبکہ مینز 400 میٹر ریس کے ٹائٹل کا تاج جمہوریہ چیک کے (Pavel Maslek) کے سر سجا۔
